Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ: پیٹرولنگ پولیس نےلاپتہ ہونے والے 6 سالہ بچے کو والدین سے ملا دیا

    اوکاڑہ: پیٹرولنگ پولیس نےلاپتہ ہونے والے 6 سالہ بچے کو والدین سے ملا دیا

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ پیٹرولنگ پولیس نےلاپتہ ہونے والے 6 سالہ بچے کو والدین سے ملا دیا۔بچہ اپنی نانی کے گھر چھٹیاں گزارنےگیا تھا اور راستہ بھٹک کر دور نکل گیا۔

    پیٹرولنگ پولیس ترجمان کے مطابق قلعہ سوندا سنگھ چیک پوسٹ کی پیٹرولنگ پولیس کی ٹیم اے۔ایس۔آئی جاوید اقبال کی سربراہی میں معمول کی علاقہ گشت پر مامور تھی کہ سہتی قبرستان کے قریب روڈ کنارے پر ایک بےیارومددگار روتے ہوے 6 سالہ معصوم بچے جس کی شناخت عثمان غنی کے نام سے ہوئی کو اپنی محفوظ تحویل میں لیا۔

    پیٹرولنگ پولیس کیجانب سے بچے کے والدین کی تلاش کا عمل شروع کردیاگیا مختلف دیہاتوں کی مساجد میں اعلانات کروانے کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا و دیگر جدید تمام ذرائع کوبروئے کار لاتے ہوئےآخر کار پیٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے بچے کا گھر تلاش کر لیا اور معززین علاقہ کی موجودگی میں بچے کو اس کی والدہ رضیہ بی بی اور حقیقی چچا کے حوالے کر دیا

    بچے کی والدہ نے بتایا کہ بچہ اس کے ہمراہ نانی کے گھر واقع حجرہ چوک آیا ہوا تھا جہاں وہ گھر سے باہر نکلا اور راستہ بھول جانے کی وجہ سےلاپتہ ہوگیا جس کوہم کئی گھنٹوں سے تلاش کر رہے ہیں بچے کی والدہ اور علاقہ مکینوں کی طرف سے پیٹرولنگ پولیس کے اس عظیم انسانیت دوست اقدام کی بروقت سر انجام دہی پر اظہار تشکر اور ڈھیروں دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

  • ِاوکاڑہ :پی جے اے کی مرکزی قیادت ایشیاء میڈیا کانفرنس میں شرکت کے بعد پاکستان واپس آگئے

    ِاوکاڑہ :پی جے اے کی مرکزی قیادت ایشیاء میڈیا کانفرنس میں شرکت کے بعد پاکستان واپس آگئے

    ِاوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت ایشیاء میڈیا کانفرنس میں شرکت کے بعد گزشتہ روز پاکستان پہنچ گئے ،تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونیوالی سات ملکی ایشیاء میڈیا کانفرنس میں پی جے اے کی نمائندگی کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے

    ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئر مین میاں اشتیاق علی اور مرکزی صدر میاں شاہد محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی اور مزید کہا کہ انشاء اللہ ہمیں پورا یقین ہے کہ نومبر میں سات ملکی ایشیاء میڈیا کانفرنس کی میزبانی ہمیں مل جائیگی اور یہ کانفرنس جن میں سات ممالک کی صحافتی تنظیموں کے سربراہان شرکت کرینگے اور یہ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کی جائیگی

    اس کانفرنس میں پاکستان کے تمام ڈسٹرکٹ کے عہدیداران اور دیگر صحافتی تنظیموں اور صحافتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو مدعو کیا جائے گا ،تاکہ وہ ایشیاء کے ممالک کو پاکستان کی مثبت صحافتی سرگرمیوں بار ے آگاہ کرسکیں

    ایشیاء میڈیا کانفرنس میں حکومتی نمائندگان بھی شرکت کرینگے ۔

  • لنڈی کوتل:خیبر پولیس نے مبینہ استاد کا قاتل کو گرفتار کرلیا

    لنڈی کوتل:خیبر پولیس نے مبینہ استاد کا قاتل کو گرفتار کرلیا

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )خیبر پولیس نے مبینہ استاد کا قاتل کو گرفتار کرلیا
    ضلع خیبر کے علاقہ ملاگوری میں ملاگوری پولیس کی بروقت کارروائی ،سکول ٹیچر عالم تاج کے قاتل کو چند گھنٹوں کے دوران آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا،ایک عدد پستول برآمد،وجہ عناد گھریلو تنازعہ قرار دیا گیا،مقدمہ درج مزید تفتیش جاری

    تھانہ حدود ملاگوری میں علاقہ لوڑہ میانہ کہ گورنمنٹ ہائی سکول کے سی ٹی ٹیچرعالم تاج ولد میاں جی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہیں۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی نے واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ملاگوری شاہ خالد کے نگرانی میں ملزم کے گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدیں گئی ملاگوری پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتارکرلیا۔

    جنکے قبضے سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کیا گیا۔ قاتل قایر اللہ مقتول کا بھائی ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے وجہ عناد گھریلو تنازعہ قرار دیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جنکو حوالات منتقل کر دیا گیا۔

  • عوام پولیو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں تعاون کریں، ضلعی انتظامیہ خیبر

    عوام پولیو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں تعاون کریں، ضلعی انتظامیہ خیبر

    لنڈی کوتل (نصیب شاہ شنواری)ضلع خیبر ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 03 مارچ سے ہوگا پولیو ٹیمیں گھر کی دہلیز پر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائینگے۔ ڈپٹی کمشنر خیبر

    اس حوالے سے ضلع خیبر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد حامد کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی برائے انسداد پولیو مہم کے اجلاس کا انعقاد ڈپٹی کمشنر افس میں ہوا.

    محکمہ صحت کے ڈاکٹر آیوب آفریدی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خیبر پولیس حکمت آفریدی،محکمہ تعلیم، عالمی ادارہ برائے صحت، پولیو، پولیس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں پولیو حکام نے مہم کے متعلق جامع رپورٹ، پولیو ٹیموں کی سیکورٹی، اگاہی، انتظامات، انکاری والدین اور دیگر امور کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

    ضلع خیبر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا اغاز 03 مارچ سے ہوگا جس میں پولیو کے 945 ٹیموں کے زریعے دو لاکھ 23 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے جو کہ 09 مارچ تک جاری رہے گا۔

    ضلعی انتظامیہ خیبر کی جانب سے عوام سے اپیل کے گئی ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کیساتھ تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطریں ضرور پلائیں تاکہ اپ کے بچے عمر بھر کی مستقل معذوری سے بچ سکیں اور ضلع خیبر سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکیں۔

  • پاکستان کو معاشی،سیاسی عدم استحکام سے نکالنا ہم سب کا فرض ہے،  تاج محمد آفریدی

    پاکستان کو معاشی،سیاسی عدم استحکام سے نکالنا ہم سب کا فرض ہے، تاج محمد آفریدی

    پشاور،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری ) سابق سینٹر اور مسلم لیگ ن کے رہنماء الحاج تاج محمد آفریدی نے کہا ہےکہ ملک کو تاریخ کے بد ترین آزمائشوں کاسامنا ہے۔ معاشی وسیاسی عدم استحکام سے ملک نکالنا ہم سب کا فریضہ ہے۔ قبائلی اضلاع کے صحافیوں کی جان ومال کی تحفظ کے لئے ہرممکن تعاون کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار الحاج تاج محمد آفریدی نے ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی آفس کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اندرونی اور عالمی سطح پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔

    اس وقت امن وامان کے علاوہ معاشی اور سیاسی عدم استحکام تمام آزمائشوں میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہاہے اورملک کسی قسم کی انتشار کا متحمل نہیں۔حالات کا تقاضا ہے کہ سیاسی قیادت تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی بقاء اور استحکام کے لئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی بننے والی حکومت کو سخت فیصلے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

    الحاج تاج محمد آفریدی نے کہا کہ ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ ( ٹی یو جے) قبائلی اضلاع کا واحد نمائندہ تنظیم ہے۔ قیام امن میں ٹی یو جے کی لازوال قربانیاں ہیں۔ قوم قبائلی اضلاع کے صحافیوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    ٹی یو جے کو مسلمہ کردار اور قربانیوں کا صلہ نہیں دیاگیا ہے۔ قبائلی اضلاع کے صحافی میدان کار زار کے پراسرار غازی ہے۔وفاقی حکومت ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے احساس محرومی کا ازالہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نئی حکومت میں ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ قبل از ایں ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے صدر قاضی فضل اللہ نے صحافی وحیداللہ آفریدی ؛ صحافی ایوب خان وزیر کابینہ ارکان کے ہمراہ مہمان کا استقبال کیا

  • ڈیرہ غازیخان :باغی ٹی وی کے رپورٹرشاہدعمران گاڈی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

    ڈیرہ غازیخان :باغی ٹی وی کے رپورٹرشاہدعمران گاڈی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

    ڈیرہ غازیخان :باغی ٹی وی کے رپورٹرشاہدعمران گاڈی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
    ڈیرہ غازیخان کے علاقہ پیرعادل کارہائشی اور شاہ صدردین سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار شاہدعمران گاڈی کی کارگذشتہ روزانڈس ہائی وے پرٹرک سے ٹکراگئی ،اس حادثہ کے نتیجہ میں شاہدعمران کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی جبکہ اس کی بیوی اور معصوم بیٹی معجزانہ طورپر محفوظ رہیں

    تفصیل کے مطابق گذشتہ رات باغی ٹی وی کے نامہ نگار شاہصدردین شاہدعمران گاڈی آئوٹنگ اور باہرکھانا کیلئے اپنی فیملی کے ہمراہ انڈس ہائی وے پرگورمانی پٹرولیم سروس کے ساتھ واقع ایک ہوٹل سے کھا نا کھا کر واپس گھرآرہا تھا کہ اس دوران ان کے آگے سے جانے والے دو ٹرکوں نے روڈپر گڑھاہونے کی وجہ سے اچانک بریک لگادئیے،جس کی وجہ سے ان کی کاراچانک ٹرکوں کے بریک لگنے سے بے قابو ہوکرایک ٹرک کے پیچھے سے اندرگھس گئی ،کارکی ڈرائیورسائڈ مکمل طورپرتباہ ہوگئی ،

    اس حادثہ میں شاہدعمران گاڈی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے ،ان کی جھولی میں بیٹھی ان کی معصوم بیٹی اور ساتھ والی سیٹ پرموجود بیوی معجزانہ طورپر محفوظ رہیں

    ان کی نمازجنازہ آبائی علاقہ دربارپیرعادل نوری جامع مسجدمیں واقع جنازہ گاہ میں اداکی کئی گئی ،جنازہ میں انچارج نمائندگان باغی وی ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی نے شرکت کی ،

    ان کیساتھ سینئرصحافی دوستوں چوہدری شکیل احمد منظورخان لغاری،حاجی محمدسعیدگندی،شہزادخان یوسفزئی،شہزادباکھری،چوہدری طاہرحینف ،سیدریاض جاذب وملک سہیل کھوہاوڑودیگرصحافی دوست شامل تھے ،

    ان کے علاوہ مقامی لوگوں ،دوستوں اور رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور جنازہ کے بعد وہیں مقامی قبرستان دربار پیرعادل میں سپردخاک کیا گیا۔

  • گوجرہ:مبینہ پولیس مقابلہ ،ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم ہلاک

    گوجرہ:مبینہ پولیس مقابلہ ،ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم ہلاک

    گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمان جٹ سے) گوجرہ کے نواح علاقے مونگی بنگلہ روڈ پر چک نمبر 159 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب، نعش کو سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا

    معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 159گ ب کے قریب ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ اعجاز احمد کھوکھر نے پولیس ملازمان کے ہمراہ ناکہ لگایا ہوا تھا اسی دوران مونگی بنگلہ کی جانب سے تین موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان آئے اور پولیس ناکہ کو دیکھ کر پیچھے مڑ کر موٹر سائیکل کچی سڑک پر پھینک کر فصلوں میں چپ گئے

    جس پر پولیس پارٹی نے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو مشکوک جان کر ان کا پیچھا کیا جس پرمسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس نے حفاظت اختیاری میں جوابی فائرنگ کی کچھ دیر بعد جب دوطرفہ فائرنگ بند ہوئی تو چک 370ج ب کا رہائشی ندیم ولد بنیامین مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہونا پایااور باقی دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

    ہلاک ہونے والا ملزم قتل اقدام قتل ڈکیٹی چوری کی وارداتوں میں پنجاب بھر کی پولیس کو مطلوب تھا اطلا ع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد صدیقی چوکی انچارج مونگی بنگلہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو تحویل میں لیکر سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا اور پولیس مصروف کارروائی ہے

  • سیالکوٹ:پولیو مہم پہلے تین دنوں میں 7 لاکھ 39 ہزار 832  بچوں کو قطرے پلائے گئے

    سیالکوٹ:پولیو مہم پہلے تین دنوں میں 7 لاکھ 39 ہزار 832 بچوں کو قطرے پلائے گئے

    سیالکوٹَ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) قومی انسداد پولیو مہم کے پہلے تین دنوں میں 7 لاکھ 39 ہزار 832 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا دیئے گئے، مجموعی طور پر 93 فیصد بچے کور کرلئے گئے اور باقی رہ جانے والے 59 ہزار 784 بچوں کو یکم مارچ تک کور کرلیا جائیگا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے قومی انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی جائزہ لینے کے دوران بتائی۔

    اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر، نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر یاسر، نمائندہ یونیسیف ڈاکٹر فریال سید، ڈپٹی ڈی ایچ او شیراز مسعود، ڈاکٹر شہزاد اقبال ڈاکٹر سادات انور ڈی ڈی ایچ او ڈسکہ اجلاس میں موجود تھے جبکہ ڈسکہ، سمبڑیال اور پسرور کے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی ڈی ایچ اوز نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم کے 100نتائج حاصل کئے جائیں گے اور امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ یکم مارچ تک ضلع سیالکوٹ کا ایک بھی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔

    انہوں نے والدین سے اپیل کی اب تک جن علاقوں میں پولیو ٹیمیں نہیں پہنچی وہ اس کے بارے میں ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کے نمبر925011 پر اطلاع دیں فوری ٹیم بھجوائی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یکم مارچ تک سیالکوٹ ضلع میں دوسرے اضلاع سے آنے والے بچوں کو بھی کور کیا جائے گا اس سلسلہ میں ٹرانزٹ پوائنٹ پر ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

  • صدر مملکت نے بھی آج قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

    صدر مملکت نے بھی آج قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل نہ ہونے کے باعث سمری پر فیصلہ روک رکھا تھا تاہم اب صدر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس بلائے جانے کے بعد سمری کی منظوری دے دی ہے۔

    صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے اس حوالے سے صدر نے قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں، قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف لیں گے۔

    افتتاحی اجلاس میں نومنتخب ارکان کا ریڈ کارپٹ استقبال بھی کیا جائے گا، سابق وزرائے اعظم نواز شریف، شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، عبدالعلیم خان اور راجہ پرویز اشرف کو حکومتی بنچز کی فرنٹ لائن پر نشستیں الاٹ کر دی گئی ہیں۔

    اپوزیشن کے عمر ایوب، سابق سپیکر اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی بھی اگلی نشستوں پر بیٹھیں گے۔

  • ڈیرہ غازی خان :کمشنرکا ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا اچانک دورہ کیا

    ڈیرہ غازی خان :کمشنرکا ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا اچانک دورہ کیا

    کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کے ہمراہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا اچانک دورہ کیا۔مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے طبی سہولیات کا جائزہ لیا

    کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا اچانک دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان ڈویژن مہر شاہد زمان لک بھی ہمراہ تھے۔کمشنر ڈی جی خان نے دل ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی۔

    مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔مریضوں اور لواحقین نے ڈاکٹرز کی موجودگی اور علاج معالجہ کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ڈی جی خان میں جدید مشینری اور آلات نصب کئے گئے ہیں۔دل کی تکلیف پر اب لوگوں کو ملتان، لاہور اور دیگر بڑے شہروں کےلئے نہیں جانا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ڈی جی خان خطہ کےلئے بہت بڑی نعمت ہے۔پنجاب کے ساتھ خیبر پختونخوا،بلوچستان اور سندھ کے لوگ بھی اس سے مستفید ہورہے ہیں۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کو خطہ کی بہترین علاج گاہ بنائیں گے۔