Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ:نوجوان نسل کو محب وطن اور مفید شہری بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔امتیاز احمد میاں

    اوکاڑہ:نوجوان نسل کو محب وطن اور مفید شہری بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔امتیاز احمد میاں

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)نوجوان نسل کو محب وطن اور مفید شہری بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔امتیاز احمد میاں
    ہماری پہلی یہی کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نئی نسل کے لئے اپنا عملی کلیدی کردار ادا کریں ۔ کیونکہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انکی آنے والی زندگی میں کامیابی کے لئے انکے اندر وہ خوبیاں ، اچھائیاں پیدا کی جاہیں ۔

    انکی بہترین تربیت کرکے انکو ایک محب وطن اور مفید شہری بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع اوکاڑہ کے نامور تعلیمی سکالر ، موٹیویشنل سپیکر ، ماسٹر ٹرینر ، قلمکار ، ایوارڈ یافتہ ادبی شخصیت امتیاز احمد میاں پرنسپل قائد گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نیو کیمپس اوکاڑہ نے ایک تقریب میں طلباء و طالبات ، اساتذہ ، والدین ، شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اپنا اپنا فرض اولین بچوں کی بہترین نگہداشت کرکے پورا کرنا چاہیے ۔ ایک بہترین معاشرے کے لئے ایک ذی شعور ، قابل ، محنتی قوم کی سخت ضرورت ہے ۔ یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہر شخص اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ۔

    انکو کامیاب زندگی کے لئے بہترین راہنمائی بہت ضروری ہے ۔ ہمیں اپنے حصے کا دیا جلانا ہوگا ۔ بچوں کو اپنے بہترین مستقل کے لئے اپنے والدین ، اساتذہ کا تابعدار ہونا بہت ضروری ہے ۔

    انہوں نے والدین ، اساتذہ ، سول سوسائٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر ایک جامع حکمت عملی مرتب کرکے ان بچوں کے لئے بہترین ماحول پیدا کرنے ، انکو کامیاب اور مفید شہری بنانے کے لئے اپنے حصے کا دیا جلانے اور اپنا بہترین کلیدی کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

  • قاضی احمد:الیکشن میں مبینہ دھاندلی،جی ڈی اے کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

    قاضی احمد:الیکشن میں مبینہ دھاندلی،جی ڈی اے کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

    قاضی احمد،باغی ٹی وی ( سائیں بخش سائل کی رپورٹ)الیکشن میں مبینہ دھاندلی،جی ڈی اے کا پریس کلب کے سامنے احتجاج
    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے رہنماؤں، کارکنوں اور خواتین پر پولیس تشدد اور الیکشں میں دھاندلی کے خلاف جے ڈی اے کے پرامن احتجاجی مظاہرے میں ایڈمور پٹرول پمپ سے پریس کلب قاضی احمد چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

    جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور سندھ کے دھاندلی زدہ الیکشن، زمینوں، جزیروں، پہاڑوں اور وسائل کی فروخت کے خلاف نعرے لگائے۔

    اس موقع پر جے ڈی اے،ایس یو پی, پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے رہنما مسلم ف لیگ رہنما سید انور علی شاہ ،ایس یو پی مرکزی رہنماء چوہدری عارف نیاز آرائیںہ پی ٹی آئی رہنماء عبدالطیف رند ،جی یو آئی رہنماء بشیر چانڈیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2024 کے الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی۔

    جس کے خلاف جے ڈی اے، جمعیت علمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کے لاکھوں افراد نے جامشورو اور مورو سے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور واضح پیغام دیا کہ عوام اس دھاندلی زدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ 24 فروری کو سندھ اسمبلی کے سامنے اعلان کردہ احتجاج کو پولیس نے روک دیا، سڑکیں سیل کر دی گئیں اور رہنماؤں اور کارکنوں پر شیلنگ، مارپیٹ اور پتھراؤ کیا گیا، جس میں علامہ راشد محمود سومرو زخمی اور سینکڑوں عورتیں زخمی ہوئیں۔سندھ میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ عوام الیکشن کے بوگس نتائج کو مسترد کرنے اور جبر و تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ احتجاج جاری رہے گا اور وہ کسی صورت سرکاری گاڑی کو چلنے نہیں دیں گے۔

  • سیالکوٹ:لائسنس کے بغیر ادویات کی خرید وفروخت کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، اسد رضاکاظمی

    سیالکوٹ:لائسنس کے بغیر ادویات کی خرید وفروخت کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، اسد رضاکاظمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ بغیر ڈرگ سیل لائسنس ادویات کی خرید وفروخت کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، زائد المیعاد، ممنوعہ، ان رجسٹرڈ ادویات کی فروخت،کنٹرول ڈرگ کا ریکارڈ اور وارنٹی نہ رکھنے پر میڈیکل اسٹورز اور میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف ڈرگ کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ سیالکوٹ کے 136ویں اجلاس میں کیسسز کی سماعت کے دوران کہی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر، ڈرگ کنٹرولر نائلہ رفیق، سیکرٹری ڈی سی کیو بی فرح مجید، ممبر/میڈیسن ایکسپرٹ ڈاکٹر محسن جاوید، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈسکہ شایان رضا، ڈرگ انسپکٹر پسرور نوید سرور اور ڈرگ انسپکٹر سمبڑیال ابوبکر نے اجلاس میں شرکت کی۔

    اے ڈی سی جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا کہ ڈرگ انسپکٹرز باقاعدگی سے میڈیکل اسٹورز کی انسپکشن کریں اور میڈیسن کی ٹرانسپورٹیشن میں کولڈ چین اور میڈیکل اسٹورز میں مطلوبہ ٹمپریچر کو یقینی بنائے جبکہ غیر قانونی میڈیکل پریکٹس کرنے والے اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کریں۔

    ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں بغیر ڈرگ سیل لائسنس، ممنوعہ ادویات اور کنٹرول ڈرگ کی فروخت اور ڈرگ کا ریکارڈ نہ رکھنے اور کوالیفائیڈ پرسن کی عدم دستیابی اور ادویات کی وارنٹی کی پاداش میں 38 کیسسز کی سماعت کی۔

    جس میں پانچ چالان ڈرگ گوجرانوالہ بھجوا دیئے گئے جبکہ 15 کی ری انسپکشنز کرنے کی ہدایت کی جبکہ 18 کو وارننگ دی۔

  • میرپورماتھیلو :جروارمیں وبائی امراض پھیلنے لگیں ،میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کامطالبہ

    میرپورماتھیلو :جروارمیں وبائی امراض پھیلنے لگیں ،میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کامطالبہ

    میرپورماتھیلو ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری )ضلع گھوٹکی کے علاقہ جروار میں وبائی امراض پھیلنے لگیں

    علاقہ جروار اور گردونواح کے دیہی علاقوں میں مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے ،مچھروں پیداشدہ بیماری ملیریا بے قابو ہونے لگی ہے ،ملحقہ علاقوں میں ملیریا کے علاوہ ٹائیفائڈبخار،کھانسی،گیسٹروانٹرائٹس اور کالے یرقان نے دیہاتیوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے

    غریب مزدوردیہاتی لوگ ان خطرناک بیماریوں سے پریشان ہیں ،سرکار کی طرف سے صحت کی سہولتیں نہ ملنے کے باعث عوام بے وقت موت کے منہ میں جانے لگے،

    غریب شہریوں نے حکومت سندھ ان پسماندہ علاقوں میں ان بیماریوں کے علاج کیلئے مفت سرکاری میڈیکل کیمپ لگانے کامطالبہ کیا ہے ،تاکہ ان کچھ مشکلات کم ہوسکیں

  • گھوٹکی : جازموبائل فون نیٹ ورک شہریوں کے لئے درد سر بن گیا

    گھوٹکی : جازموبائل فون نیٹ ورک شہریوں کے لئے درد سر بن گیا

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ضلع گھوٹکی تحصیل میرپورماتھیلو کے شہرجروار جاز انٹر نیٹ سلو ہونے کی وجہ سے شہری سارا دن انٹرنیٹ آنے کے انتظارمیں اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں

    انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن کام کرنے والے اور میڈیا سے منسلک افراد کو پریشانی کا سامناکرناپڑرہا ہے.موبی لنک جازکانیٹ ورک اتناخراب ہوچکا ہے کہ جب بھی کال ملائیں تو کال فوری ڈراپ ہوجاتی ہے یا صرف شورسنائی دیتا ہے

    صارفین سخت پریشان ہیں ،خراب نیٹ ورک کی وجہ سے صارفین کے کرائے پیکیج الگ سے ضائع ہورہے ہیں جوکہ صرف صارف کا ہی نقصان ہے ،ہیلپ لائن پر رابطہ کریں تو وہاں رہنمائی یا کوئی مدد کرنے کی بجائے میوزک اور جاز پرومشن اشتہارات چلادئے جاتے ہیں

    شہریوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • سیالکوٹ :ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ :ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض سے)ایف آئی اے گجرات اور گجرانوالہ سرکل کی بڑی کارروائیاں،ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

    انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان میں عابد علی اور محمد عرفان شامل ملزمان کو گوجرانولہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا

    ملزمان نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے ملزم محمد عرفان نے شہری کو غیر قانونی طور پر یورپ ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 1 لاکھ 70 ہزار روپے بٹورے

    ملزم سال 2019 سے ایف آئی اے گجرات سرکل کو مطلوب تھا ملزم محمد عرفان نے شہری کو غیر قانونی طور پر یونان بھجوانے کے لیے 7 لاکھ روپے بٹورے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

  • پسرور:حادثہ ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی

    پسرور:حادثہ ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی

    سیلکوٹَ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)پسرور میں حادثہ ایک شخص جان بحق ایک شدید زخمی

    ستراہ موڑ فینکا بنک کے قریب بنک کیش والی گاڑی نے موٹر سائیکل کو کچل دیا ، حادثہ میں ایک بزرگ شہری عبدالمجید عمر 76 سال محلہ اسلام پورہ پسرور موقع پر جانبحق ہوگیا

    جبکہ ثنااللہ ولد سعید احمد عمر 58 سال سکنہ محمود پور شدید زخمی ہوگیا ۔ ریسکیو 1122 نے نعش اور زخمی کو سول ہسپتال پسرور منتقل کر دیا

  • سیالکوٹ: 28 وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ: 28 وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 28 وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، 8موٹر سائیکلیں، رقم نقدی 5 لاکھ 50 ہزار روپے، 15 قیمتی موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سعادت علی ڈسکہ سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ستراہ سب انسپکٹر محمد اویس نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی، راہزانی اور چوری کی 28 سے ذائد وارداتوں میں ملوث خطرناک 4 رکنی گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

    دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت مال مسروقہ 08 عدد موٹر سائیکلیں، ,نقدی 05 لاکھ 50 ہزار روپے، 15 عدد قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 4 عدد پسٹلز 30بور معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

  • سیالکوٹ : پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں،چوری شدہ کار،موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمد

    سیالکوٹ : پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں،چوری شدہ کار،موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمد

    سیالکوٹ,باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض) پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں مور کی سماج دشمن عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری دوران ناکہ بندی چوری شدہ کار ، موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا

    ریجنل انچارج ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا کی خصوصی ھدایات پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر یاسر محبوب اور ان کی ٹیم نے جدید سافٹ وئیر کی مدد سے کارrوائی کرتے ہوئے عرفان مسیح سکنہ جہلم کے قبضہ سے راولپنڈی سے چوری ہونے والی لاکھوں روپے مالیت کی کرولا XLI کار

    اور تھانہ موترہ سے طاہر نامی شخص کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل اور عامر سکنہ گوجرانولہ کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا

    اپنی چوری شدہ گاڑیاں واپس برآمد ہونے پر اصل مالکان نے پٹرولنگ پولیس کا شکریہ اس موقع پر ریجنل انچارج ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا کا کہنا تھا جدید سافٹ وئیر کی مدد سے ہر ماہ درجنوں چوری شدہ گاڑیاں برآمد کی جا رہی ہیں

  • ڈی جی خان:ڈرون کیمرے سیکیورٹی تھریٹ، قانون نافذکرنے والے ادارے محوِخواب

    ڈی جی خان:ڈرون کیمرے سیکیورٹی تھریٹ، قانون نافذکرنے والے ادارے محوِخواب

    ڈی جی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)ڈرون کیمرے سیکیورٹی تھریٹ، قانون نافذکرنے والے ادارے محوخواب,جہاں حساس تنصیبات موجود ہیں اسی علاقہ میں میلے کی کوریج کیلئے ڈرون کیمرہ استعمال کیاگیا،

    حساس تنصیبات اور مزارات کی ویڈیوز بن کر لیک ہونے کا خدشہ،ڈرون کیمرے رکھنے والے افراد کسی بھی ادارے کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں ۔ پالیسی کے مطابق 250 گرام (ایک پاؤ)سے زیادہ وزنی ڈرون رکھنے والے افراد کو سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رجسٹر کرانا لازمی ہے

    ڈیرہ غازیخان میں سیاسی جلسوں ،شادی بیاہ ،پکنک پارٹیوں،ٹک ٹاکر ز،یوٹیوبرز کھلے عام ڈرون کیمرے استعمال کرتے ہوئے نظرآتے ہیں ،ان کے علاوہ کئی میڈیا نمائندوں کے پاس بھی ڈرون کیمرے موجود ہیں جو ان ڈرون کیمروں کو بلاروک ٹوک جہاں مرضی کرے اُڑا دیتے ہیں، جن پرکبھی بھی کسی قانون نافذ کرنے والے ذمہ دا ر اداروں نے آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا،

    حالانکہ ڈیرہ غازیخان ایک حساس ضلع ہے جہاں کئی اہم حساس تنصیبات موجودہیں اور ان کے علاوہ ٹریکٹرفیکٹری ،سیمنٹ فیکٹری اور مزارات بھی ہیں جن کی ویڈیوز ڈرون کیمروں سے بنائے جانے کے خدشات موجود ہیں اور یہ ڈرون کیمرے سیکیورٹی رسک سے کم نہیں ہیں ،ان ڈرون کیمروں سے بنائی گئی ویڈیوز ملک دشمن عناصرکیلئے تخریبی کارروائیوں میں ان کی مددگارثابت ہوسکتی ہیں۔

    اس کے علاوہ ان ڈرون کیمروں کے استعمال سے چادرچاردیواری کاتقدس بھی پامال ہورہاہے ،ان ڈرون کیمروں کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہورہے ہیں اور انہیں خدشات لاحق ہوچکے ہیں کہ اب ان کی پرائیویسی خطرے میں پڑچکی ہے ، ڈرون کیمروں سمیت اڑنے والے دیگر تمام آلات کے استعمال نے شہریوں کو تشویش میں مبتلاکردیا ہے۔

    دوسال قبل پاکستان کی وفاقی وزارت شہری ہوا بازی نے ایک قانون وضح کیا تھا جس کی روسے 250 گرام (ایک پاؤ)سے زیادہ وزنی ڈرون رکھنے والے افراد کو سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رجسٹر کرانا لازمی ہے

    لیکن ڈیرہ غازیخان میں ڈرون کیمرے رکھنے والے افراد کسی بھی ادارے کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں اور دوسری طرف قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار اداکررہے ہیں

    یاد رہے گذشتہ روز کیٹل منیجمنٹ نے بھی میلہ منڈی مویشیاں کی ڈرون کیمرے کے ذریعے ویڈیو بنوائی تھی ،ذرائع کا بتانا ہے کہ جس شخص کو میلے کی ڈرون ویڈیو بنانے کاٹھیکہ دیا گیا تھا اس کا ڈرون کیمرہ بھی کسی ادارے سے رجسٹرڈ نہیں ہے اور اسی طرح سخی سرور روڈ پر جہاں میلہ مویشیاں منعقدکیا گیا اس علاقہ کے اردگرد کئی حساس تنصیبات موجود ہیں اور اسی حساس علاقہ میں میلے کی کوریج کیلئے ڈرون کیمرہ استعما ل کیاگیا۔