Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • الیکشن میں مبینہ دھاندلی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پریس کلب کےسامنے احتجاج

    الیکشن میں مبینہ دھاندلی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پریس کلب کےسامنے احتجاج

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)الیکشن میں مبینہ دھاندلی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پریس کلب کےسامنے احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی کئی گئی

    حالیہ الیکشن میں بدترین دھاندلی کےخلاف جی ڈی اے ،جماعت اسلامی ،جمیعت علماء اسلام فضل رحمان گروپ اور تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاور شدید نعرے بازی کی

    مظاہرین نے کہاکہ کراچی میں سندھ اسیمبلی کے سامنے پرامن احتجاج کرنے والی خواتین پر پولیس کی جانب سے کئے گئے تشدد پر ہم سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں

    جب تک پاکستان میں صاف شفاف الیکشن نہیں ہونگے تب تک پرامن احتجاج جاری رہیگا.

    میرپور ماتھیلوسے باغی ٹی وی کے نامہ نگار مشتاق علی لغاری کے مطابق جمعیت علماء اسلام کا انتخابات میں دھاندلی کے خلاف گھوٹکی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے کہاجے یو آئی کے کارکنوں پر کراچی پولیس کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں،پولیس زرداری مافیا کو تحفظ دینے میں مصروف ہے

    پولیس سندھ میں امن و امان قائم کرانے کی بجائے پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج کر رہی ہیں،ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم ہے شہری روز اغوا ہو رہے ہیں پولیس امن و امان کرانے میں ناکام ہو چکی ہے آئی جی سندھ مغویوں کی عدم بازیابی اور کراچی میں تشدد کا نوٹس لیں

  • گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

    گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

    تفصیل کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا ہے ،جس میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقابلے کے بعد 3 مغویوں کو بازیاب کرالیا ہے

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب ہونے والے مغویوں میں عبدالقدیر، آصف اور ادریس مکھن شامل ہیں، ایک ماہ قبل جہان پور انور شاہ کے میلے سے واپسی پر ڈاکوؤں نےان تین شہریون کو اغوا کر لیا تھ.

    گھوٹکی پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں کی مغویوں کو دوسری جگہ منتقلی کی خفیہ اطلاع پر موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلے میں ڈاکوؤں مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے

    ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلے میں مغویوں کی بازیابی پر ایس ایس پی گھوٹکی نے ایس ایچ او بمعہ ٹیم کو شابشاس دی ہے.

    گھوٹکی پولیس نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ

    جیسا کہ سوشل میڈیا پر وڈیو میں ایک الطاف نامی شخص کہہ رہا ہے کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ کراچی سے بذریعہ موٹر وے پنجاب جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی۔

    جبکہ بروقت گھوٹکی پولیس اور موٹر وے پولیس پہنچ گئی تھی جس کے بعد یہ شخص اغواء ہونے سے بچ گیا تھا

    یہ پرانا واقعہ ہے جو کہ مورخہ 12 اور 13 ستمبر 2023 کی درمیانی رات کو پیش آیا تھا جبکہ آج ایسا کوئی بھی واقع موٹر وے پررونما نہیں ہوا۔

    موٹر وے پر ٹریفک اپنے معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان :میلہ منڈی مویشیاں،کیٹل منیجمنٹ کیلئے لوٹ مارکا ذریعہ بن گیا،لاکھوں روپے کی کرپشن کے انکشافات

    ڈیرہ غازیخان :میلہ منڈی مویشیاں،کیٹل منیجمنٹ کیلئے لوٹ مارکا ذریعہ بن گیا،لاکھوں روپے کی کرپشن کے انکشافات

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی سے )میلہ منڈی مویشیاں،کیٹل منیجمنٹ کیلئے لوٹ مارکا ذریعہ بن گیا،لاکھوں روپے کی کرپشن کے انکشافات،ایک منطورنظرپرائیویٹ آدمی کے ذریعے ڈرون کیمرے کی خدمات حاصل کی گئیں،فرضی بلنگ،فرضی انتظامات،نہ ہی میلے کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی اور نہ ہی مویشی پال حضرات کیلئے کوئی مناسب آگاہی مہم چلائی گئی اور نہ ہی خاطرخواہ انتظامات کئے گئے،مال مویشی فروخت کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑا،نام نہاد میڈیا کے ذریعے سب اچھا کی رپورٹ کیلئے ایک مخصوص گروپ کو لکی ایرانی سرکس کے سینکڑوں پاس دئے جانے ،ٹینڈرزکمیٹی،اکائوٹس برانچ ودیگرکے منظورنظرمخصوص ٹھیکیداروں کو سالہاسال سے ٹھیکے دئے جانے کا انکشاف

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں میلہ منڈی مویشیاں کی ایک تاریخ ہے جوکہ ہرسال 22فروری کو منعقدکیا جاتا ہے ،اس میلے کے منعقد کرنے کا مقصد جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے منڈی بنانااور عوام کیلئے سستی تفریح کا بھی انتظام کرنا شامل ہوتا ہے اس میلہ کو میلہ مویشیاں و اسپاں بھی کہا جاتا ہے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں میلہ منڈی مویشیاںایم ڈی کیٹل کمپنی ڈی جی خان محمد یونس کھتران کیلئے لوٹ مارکا ذریعہ بن گیا جس میں کئی طرح سے لاکھوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے ،اس میلے کی فرضی ڈرون کیمرے کی کوریج کیلئے ایک پرائیویٹ شیخ سلیم رضانامی شخص کو کوغیرقانونی ٹھیکہ دیا گیا ،جس کی فرضی بلنگ کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ،اسی طرح میلے کے انعقاد کیلئے کسی بھی قسم کی افتتاحی تقریب کااہتمام نہ کیاگیا لیکن ذرائع کاکہنا ہے کہ افتتاحی تقریب کے نام پر خرچ کا بھاری بل بن چکا ہے ،اسی طرح تفریح کیلئے بلائے گئے ڈی کلاس گلوکاروں کے نام پر اے کلاس گلوکاروں کے معاوضوں کے بل بنائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔

    دوسری طرف اس میلہ کے انعقاد کیلئے مویشی پال حضرات کیلئے کوئی مناسب آگاہی مہم چلائی گئی اور نہ ہی خاطرخواہ انتظامات کئے گئے،میلے کی جگہ پر مویشی وںکیلئے پانی اور سستے گھاس کے سٹال نہ دکھائی دئے ،میلے میں مویشی لانے والے بیوپاریوں اور مویشی پال حضرات کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاگیاجس سے مال مویشی فروخت کرنے والوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرناپڑا

    ذرائع کے مطابق میڈیا میں سب اچھا کی رپورٹ چلوانے کیلئے ایک ایجنٹ کے ذریعے ایک مخصوص گروپ کو لکی ایرانی سرکس کے سینکڑوں پاس دئے گئے،اسی طرح کیٹل منیجمنٹ کے اندرونی ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹل کمپنی ڈی جی خان محمد یونس کھتران نےٹینڈرزکمیٹی، اکائوٹس برانچ ودیگر سے ملی بھگت کرکے منظورنظرمخصوص ٹھیکیداروںکو سالہاسال سے میلہ منڈی مویشیاں اور دیگر منڈیوں کے ٹھیکے دئے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور نئے آنے والے ٹھیکیداروں مختلف اعراضات لگاکر بھگادیا جاتاہے ،شہری وسماجی تنظیموں کی طرف حکام بالا سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

  • بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری،سردی بڑھ گئی

    بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری،سردی بڑھ گئی

    کوئٹہ :بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری،سردی بڑھ گئی،قلعہ عبداللہ،توبہ اچکزئی،توبہ کاکڑی،زیارت،خانوزئی، کان مہترزئی اور مسلم باغ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برفباری کے باعث متعدد شاہراہیں بند ہوگئیں۔

    وادی کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کے باعث جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا وہیں، شہر کے کئی علاقوں میں سوئی گیس پریشرنہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    قلات،سبی،مستونگ،نوکنڈی،تفتان میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔

    ادھر شمالی اور جنوبی وزیرستان، ٹانک،ہنگو ،اورکزئی،لکی مروت میں کہیں بارش توکہیں برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔

    دیامر اور چلاس میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج مری،گلیات،گرد و نواح میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ ڈیرہ غازیخان، راولپنڈی،جہلم،چکوال،سرگودھا،میانوالی،گجرات، بہاولپور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بونداباندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

    کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلنے سے موسم تبدیل ہوگیا ہے

  • سیالکوٹ:ڈسکہ میں بھی پانچ روزہ پولیواور وٹامن اے مہم کا آغاز کردیاگیا

    سیالکوٹ:ڈسکہ میں بھی پانچ روزہ پولیواور وٹامن اے مہم کا آغاز کردیاگیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)دیگر شہروں کی طرح ڈسکہ میں بھی پانچ روزہ پولیواور وٹامن A مہم کا آغاز کردیاگیا تحصیل بھر میں جاری مہم کے دوران ایک لاکھ 76 ہزار1سو 40 بچوں کوپولیو کے قطرے اور ایک لاکھ 58 ہزار 526 بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول پلانے کیلئے 611 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

    تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال ڈسکہ میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سادات انور،ایم ایس ڈاکٹرمحمدعلی مرتضی ڈی ایم ایس ڈاکٹر طلعت فاروق ودیگر نے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو اور وٹامن A کے قطرے پلاکر 26جنوری سے یکم مارچ تک جاری رہنے والی پانچ روزہ پولیو اور وٹامن A مہم کا باقاعدہ آغاز کیا

    تحصیل بھر میں پانچ سال تک کے ایک لاکھ 76 ہزار1سو 40 بچوں کو پولیو اور وٹامن A کے قطرے پلانے کیلئے 611 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 568 موبائل ٹیمیں،29 فکس ٹیمیں اور14ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو اور وٹامن A کے قطرے پلائیں گی

  • لنڈی کوتل:این ایل سی نے بسی خیل کی رقم مخالف قبیلے کو دے دی،مشران کی پریس کانفرنس

    لنڈی کوتل:این ایل سی نے بسی خیل کی رقم مخالف قبیلے کو دے دی،مشران کی پریس کانفرنس

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )لنڈی کوتل پریس کلب میں خوگہ خیل بسی خیل کے مشران حاجی سعد اللہ، نورمحمد عرف مامدی، کونسلر خلیل الرحمٰن، نواب شاہ اور نعمت اللہ ودیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایل سی طورخم تپہ بسی خیل کی پوری رقم ہماری اجازت کے بغیر اے سی لنڈی کوتل اور اسٹینو ٹو اے سی نے ہمارے مخالف فریق کرامت شینواری کے حوالے کیا جس کے خلاف ہم نے عدالت میں اور اے سی پر توہین عدالت کی الگ کیس جمرود میں دائر کیا ہے جو آنے والے 4 مارچ میں اگلی پیشی ہے

    انہوں نے کہا کہ اے سی لنڈی کوتل نے پرانے ایف سی آر کی یاد تازہ کی ہے کیونکہ عدالت کے آرڈر نہیں مانتے وہ اپنی من مانی کرتے ہیں کیونکہ ان کے نمائندہ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ مخالف فریق کو چیک نہیں دینگے اور اگر دیتے بھی ہیں تو سب کو اعتماد میں لینگے

    لیکن افسوس کہ آج انہوں نے نہ ہمارے ساتھ ملاقات تک نہیں کی دو بار ہم گئے اور ملاقات کئے بغیر واپس آگئے انہوں نے کہا کہ ہم تپہ بسی خیل کے دو فریق ہیں اور ہمارے پاس 1976 لسٹ کے مطابق 632 افراد ہیں یعنی خوگہ خیل بسی خیل میں اکثریت ہمارے پاس ہیں پہلے بھی اس حوالے سے میڈیا پر اس کے ثبوت موجود ہیں

    آخر میں انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اے سی لنڈی کوتل اور نوید عالم شلمانی کو جلد از جلد تبدیل کیا جائے کیونکہ وہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہیں جس سے ہمارے درمیان اختلافات مزید شدت اختیار کر چکے ہیں

    اگر خدانخواستہ اور کوئی نقصان یا خون خرابہ ہوا تو اس کی ذمہ داری ان دونوں پر عائد ہوگی اور ساتھ ہی عدلیہ سے ان کی غیر قانونی کرتوتوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں

  • اوچ شریف:گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ،شہریوں کے ہوش اُڑگئے

    اوچ شریف:گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ،شہریوں کے ہوش اُڑگئے

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)رواں ماہ میں گیس کے بل دیکھتے ہی اوچ شریف کے شہریوں کے ہوش اڑ گئےگیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے پر شہری حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے شہریوں محمد علی ،محمد مکی َ،محمد ادریس اور محمد عارف نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد غریب عوام پر گیس کا بھی بم گرادیا ہے

    گیس کے بلوں کی اضافی قیمتوں نے شہریوں کے ہوش اڑا دیے ہیں مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام مزید مہنگائی کی دلدل میں پھنس چکی ہے

    عوامی حلقوں نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد ہی احتجاج ریکارڈ کروا کر حکومت کو جگانے کی کوشش کریں گے موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ساتھ گیس کے بلوں میں اضافہ کر کے ہمیں خود کشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے

    گیس کی قیمتوں میں بلا وجہ ہوشربا اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ہزاروں روپے میں بل آجاتے ہیں اپنا اور بچوں کا پیٹ پالنا دشوار ہو چکا ہے حکومت فوری طور پر نوٹس لے کر گیس کی اضافی قیمتیں واپس لے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں

  • اوچ شریف:گہرے بادلوں اور سرد ہواؤں کے ساتھ بونداباندی

    اوچ شریف:گہرے بادلوں اور سرد ہواؤں کے ساتھ بونداباندی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف شہر کے مختلف علاقوں میں گہرے بادلوں اور سرد ہواؤں کے ساتھ بونداباندی شروع، بوندا باندی سے موسم خوشگوار اور ٹھنڈک میں اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر کے مختلف علاقوں میں گہرے بادلوں اور سرد ہواؤں کے ساتھ بونداباندی ہوئی، جس سے موسم خوشگوار اور ٹھنڈک میں اضافہ ہوگیا،دھوڑکوٹ حلیم پور نلکہ اڈا بکھری رسول پور بیٹ بختیاری سمیت دیگر علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

    ٹھنڈی ہوائیں چلنےسےجاتی سردی پھر لوٹ آئی،شہریوں کو صندوقوں اور الماریوں میں رکھے گرم کپڑے ایک بار پھر سے نکالنے پڑے.

    میرپور ماتھیلوسے باغی ٹی وی کے نامہ نگار مشتاق علی لغاری کی رپورٹ کے مطابق گھوٹکی،ڈہرکی اور میرپورماتھیلو میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی شروع ہوگئی ہے

    ٹھنڈی ہوا اور ہلکی بارش سے خوشگوار ہو گیا،ہلکی بوندا باندی کے ساتھ ہی جروارشہر کے مختلف علاقوں سے بجلی بھی غائب ہوگئی ہے

  • ڈیرہ غازیخان :غازی یونیورسٹی,سکیورٹی سٹاف کی دو روزہ تربیت کاانعقاد کیا گیا

    ڈیرہ غازیخان :غازی یونیورسٹی,سکیورٹی سٹاف کی دو روزہ تربیت کاانعقاد کیا گیا

    ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر چیف سکیورٹی آفیسر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ اشفاق احمد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے تعاون سے یونیورسٹی کے سکیورٹی سٹاف کی دو روزہ تربیت کا انعقاد کیا۔

    تربیتی پروگرام کے دوران سکیورٹی سٹاف بشمول لیڈیز گارڈ کو پولیس لائینزمیں ایلیٹ سکواڈ نے سکیورٹی ڈرل پروسیجر اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے سے متعلق تربیت دی۔ سیکورٹی سٹاف کو پولیس لائنز کے رینج ایریا میں مختلف ہتھیاروں سے فائرنگ کی مشق بھی کروائی گئی۔

    اے ایس آئی اللہ نواز خان اور ان کی ٹیم صوبیدار ریٹائرڈ بشیر احمد، انسپکٹر راشد، انسپکٹر علی رضا اور ٹیکنیشن محمد اسلم نے ٹریننگ میں اہم کردار ادا کیا۔

    چیف سیکورٹی آفیسراشفاق احمد نے رجسٹرار ڈاکٹر عابد محمود علوی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین، اور کنوینر سیکورٹی کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس خان کا شکریہ ادا کیا.

  • اوچ شریف: مخدوم سید شمس الدین گیلانی کا38 ویں سالانہ  عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

    اوچ شریف: مخدوم سید شمس الدین گیلانی کا38 ویں سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان ) مخدوم سید شمس الدین گیلانیؒ کا38 ویں سالانہ عرس مبارک بڑی عقیدت و احترام سے منایا گیا
    تفصیل کے مطابق سجادہ نشین درگاہ قادریہ غوثیہ گیلانیہ عالیہ محبوب سبحانی اوچشریف،حضرت مخدوم الملک مخدوم سید حامد محمد شمس الدین گیلانی ؒ کا شمارخطہ پاک اوچ کے عظیم روحانی پیشوائوں میں ہوتا ہے ،آپ کی پیدائش 15ستمبر 1919ء کو اوچشریف میں اپنے عہدکے ولی کامل حضرت مخدوم سید گنج بخش گیلانیؒ کے گھر ہوئی ،آپ خانوادہ سادات گیلانی کے چشم وچراغ اورحضرت غوث الاعظم محبوب سبحانی قطب ربانی شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی اولاد میں سے ہیں،

    حضرت مخدوم الملک مخدوم سید حامد محمد شمس الدین گیلانیؒ کی عمر محض دوسال ہی تھی کہ آپ کے والد ماجد کا سایہ سر سے اٹھ گیا،شفیق ماں کے زیر سایہ آپ نے پرورش پائی ،اپنے وقت کے ممتاز علمائے دین اوراساتذہ کرام سے قرآن پاک سمیت عربی،فارسی اور اردو میں دینی ودنیاوی تعلیم حاصل کی،

    1940ء میں خاندانی روایات کے مطابق آپ کو درگاہ قادریہ غوثیہ گیلانیہ عالیہ محبوب سبحانی اوچشریف کا سجادہ نشین مقرر کیا گیا،نواب آف بہاولپورالحاج سرصادق محمد خان خامس عباسیؒ نے خاندانی عظمت ووقار اوربنی نوع انسان کیلئے بلاتفریق آپ کی خدمات پر آپ کو مخدوم الملک کے خطاب سے نوازا۔

    شمس الدین گیلانیؒ علم دوست اورادب نواز شخصیت کے مالک تھے،شعروشاعری سے خصوصی شغف رکھتے تھے،خود بھی سخن گوئی کا نہایت عمدہ ذوق رکھتے تھے،شمس آپ کے نام کا تخلص تھا،شمس محل میں واقع آپ کے قائم کردہ نجی کتب خانہ میں انتہائی نادرونایاب قیمتی تاریخی کتب،مخطوطات اورنوادرات کا گرانقدرذخیرہ موجود ہے

    22اپریل1986ء کو صبح آٹھ بجے اچانک حضرت مخدوم الملک مخدوم سید حامد محمد شمس الدین گیلانیؒ پر فالج کا حملہ ہوا جس سے دماغ کی شریان پھٹ گئی،آپ کو فوری طوربی وی ہسپتال بہاولپورلے جایا گیا،جہاں 48گھنٹے بے ہوش رہنے کے بعد 24اپریل 1986ء بمطابق 14شعبان المعظم1406ھ بروزجمعرات صبح آٹھ بجے آپ اپنے لاکھوں عقیدت مندوں کو سوگوار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جاملے،

    آپ کے 38ویں سالانہ عرس کی دوروزہ تقریبات گزشتہ روز شمس محل میں منائی گئیں عرس مبارک میں سجادہ نشین درگاہ حضرت محبوب سبحانی مخدوم افتخا ر الحسن گیلانی جلوہ افروز تھے علمأ کرام و نعت خوان حضرات نزرانے و گل ھاۓ عقیدت پیش کئے سجادہ نشین درگاہ حضرت محبوب سبحانی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی ملک کی سلامتی امن وخوشحالی کیلیۓ خصوصی دعا کرائی مزار کو عطر گلاب سے غسل دیا گیا ملک بھر سے آۓ ہوۓ عقیدت مند و زائرین مزار پر پھولوں کی مالائیں پہنائیں اور عقیدتوں کے پھول نچھاور کئے عرس کی تقریبات کے اختتام پر زائرین شرکت کے بعد واپس اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے