Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • خیبرپختونخوا میں درخت کیوں گرفتار ہوا ؟

    خیبرپختونخوا میں درخت کیوں گرفتار ہوا ؟

    خیبر پختونخواہ میں ایک ایسا درخت بھی ہے جو گذشتہ 122 سال سے زنجیروں میں قید ہے، جو کہ اب تاریخی طور پر سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

    خاص بات یہ ہے کہ برگد کے اس درخت کی داستان برطانوی دور سے شروع ہوتی ہے، جب ہندوستان میں برطانوی راج کے خلاف آزادی کا نعرہ بلند ہو چکا تھا۔

    خیبر ایجنسی کی لنڈی کوتل چھاؤنی میں موجود یہ برگد کا درخت گذشتہ 122 سال سے یوں ہی کھڑا ہواہے ، اس درخت کو خوب آزادی محسوس کراتی ہے، ساتھ ہی اس کی ٹہنیوں سے لپٹی زنجیریں اس کے پھلنے پھولنے میں رکاوٹ نہیں بن رہی ہے۔

    اس درخت کے گرفتار کرنے کا واقعہ بھی کافی دلچسپ ہے، برگد کے اس درخت کو گرفتار کرنے کا حکم برطانوی فوجی افسر نے دیا تھا، انگریز جب سرحدی علاقے میں موجود تھے تو قبائلی اپنی زمین کی حفاظت اور اس سے محبت کی خاطر انگریزوں سے ہمہ وقت لڑنے کو تیار رہتے تھے۔

    1898 میں جب جیمز سکوئڈ شراب کے نشے میں دھت تھے تو رات کے وقت وہ نشے کی حالت میں برگد کے اسی درخت کے قریب چلے گئے، اسی دوران انہیں یوں لگا کہ جیسے برگد کا یہ درخت ان پر حملہ کرنے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔

    اس صورتحال پر فوجی افسر نے فورا اہلکاروں کو حکم دیا کہ اس درخت کو گرفتار کر لو، افسر کا یہ حیرت انگیز حکم سُن کر جوان بھی تذبذب کا شکار ہو گئے، البتہ افسر کا حکم بجا لاتے ہوئے اس درخت کو گرفتار کر لیا گیا۔

    چونکہ جیمز سکوئڈ نامی برطانوی فوجی افسر اس چھاؤنی پر دورے پر آیا تھا اور جب اگلے روز جانے لگا تو اس درخت کو رہا کرنے کا حکم دینا بھول گیا، اور پھر وہ دن اور آج کا دن، یہ درخت یوں ہی ایک افسر کی غلط فہمی کی بنا پر سزا کاٹ رہا ہے۔

    جبکہ اسی درخت پر ایک بورڈ بھی لٹکایا گیا ہے، جس پر انگریزی زبان میں لکھا ہے، کہ “میں گرفتار ہو گیا ہوں، ایک برطانوی افسر کو جو کہ نشے میں دھت تھا، اسے یہ لگا کہ میں اپنی اصل جگہ سے ہٹ رہا ہوں، تو اس نے مجھے گرفتار کرنے کا حکم دیا، اُس وقت سے میں گرفتار ہوں۔

  • 16فروری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا  اضافہ ہوگا ؟

    16فروری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ہوگا ؟

    پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور امریکی کرنسی کی قدر گزشتہ 15 دنوں میں 280 روپے سے کم ہو کر 276 روپے ہوگئی ہے، ڈالر کی قیمت میں کمی اور خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر اضافے کے پیش نظر تجزیہ کاروں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں کیا جائے گا یا پھر 5 روپے فی لیٹر کی کمی ہوسکتی ہے، تاہم قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ 15 فروری کی شب اوگرا کی سمری کی روشنی میں کرے گی۔

    گزشتہ ماہ جنوری میں ڈالر کی قدر میں کمی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع تھی۔ حکومت نے عوامی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرتے ہوئے 15 جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی، اور پھر 31 جنوری کو برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھنے کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے اضافہ کیا تھا۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق جنوری میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ سال ستمبر سے پاکستان میں روپے کی قدر مستحکم اور ڈالر سستا ہو رہا تھا، انٹربینک میں ڈالر307 روپے سے کم ہو کر 23 اکتوبر کو 275 روپے کا ہو گیا تھا، گزشتہ ماہ سے ایک مرتبہ پھر سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جو 289 روپے سے کم ہو کر 276 روپے ہوگئی ہے۔

    حکومت نے آخری مرتبہ 31 جنوری کو جب پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے کا اضافہ کیا تھا، اس وقت انٹر بینک ڈالر کی قیمت 280 روپے تھی جو اب 4 روپے کی کمی کے بعد 276 روپے ہو گئی ہے، 31 جنوری کو خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تھی جو کہ اب بھی اسی کے آس پاس ہے۔

    پیٹرولیم لیوی

    پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے وصول کیے گئے تھے جبکہ رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی کا ہدف 869 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ آئی ایم ایف نے لیوی سے وصولی کا تخمینہ 918 ارب روپے لگایا ہے۔

    اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر 60، 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے، واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول کی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 278 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان:سیوریج سسٹم تباہ،گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں میں ٹھاٹھیں مارنے لگا

    ڈیرہ غازیخان:سیوریج سسٹم تباہ،گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں میں ٹھاٹھیں مارنے لگا

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان ) سیوریج سسٹم تباہ،گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں میں ٹھاٹھیں مارنے لگا
    بلخ سرور سٹی،میڈیسن مارکیٹ،فرید آباد،مہتر کالونی،پیر قتال موڑ سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں سیوریج کے گندے بدبو دار پانی کا راج،تمام علاقے تعفن میں ڈوب گئے، میڈیسن مارکیٹ کے تاجروں کا احتجاج، علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور،

    کارپوریشن افسران اور عملہ بے حس،اہل علاقہ کو کئی خطرناک اور جان لیوا بیماریوں نے گھیر لیا،بار ہا شکایات درج کرانے کے باوجود بھی کارپوریشن کا عملہ ٹس سے مس نہ ہوا،بلخ سرور سٹی،میڈیسن مارکیٹ،فرید آباد،مہتر کالونی،پیر قتال موڑ سمیت شہر کے بیشتر علاقوں کے مکینوں امجد امین،الٰہی بخش،محمد سہیل،شیخ شہزاد،مبین احمد،سلیم،نعیم لطیف،اختر،ظہیر،نوازو دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے بتایا کہ سیوریج کی بندش کی وجہ سے کاروبارٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں،

    چوک اور گلیاں جھیل کے مناظر پیش کر رہی ہیں گندے پانی کی وجہ سے مکینوں کی قیمتی سکنی و کمرشل املاک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، گلیوں اور گھروں میں سیوریج کے پانی کی موجودگی سے جہاں آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہاں سکول جانے والے طلبا و طالبات بھی مشکلات کا شکار ہیں مکینوں کے مطابق گلیوں میں سیوریج کا گندہ پانی بھر جانے سے بازار اور دکانوں سے اشیاء خوردونوش کی خریداری کیلئے بھی مشکلات در پیش ہیں

    کارپوریشن کے افسران کی دانستہ مجرمانہ غفلت کے باعث شہر غلاظت اور گندگی کی تصویر بن چکا ہے اور سیوریج کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے علاقہ مکینوں نے مزید بتایا کہ سیوریج کے گندے پانی پر پیدا ہونے والے زہریلے مچھر خطرناک بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی نہ ہونے سے تعفن کے باعث سانس لینے میں بھی دشواری پیدا ہو چکی ہے

    میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملہ کو بارہا شکایات درج کرائی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو ئی، علاقہ مکینوں نے کمشنر ڈیرہ وایڈمنسٹریٹر کارپوریشن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،سی او مسرت عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ بلخ سرور سٹی،میڈیسن مارکیٹ،فرید آباد،مہتر کالونی،پیر قتال موڑ سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں سیوریج سسٹم فوری بحال کیا جائے۔

  • گوجرہ :موٹر وے پر کارحادثہ ،2حقیقی بھائی جاں بحق

    گوجرہ :موٹر وے پر کارحادثہ ،2حقیقی بھائی جاں بحق

    گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) گوجرہ موٹر وے پرحادثہ کے نتیجہ میں کار سواردو حقیقی بھائی جاں بحق ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ جنوبی25ضلع سرگودھا لاہور روڈباغانوالہ کے ریاض عالم اورظفر عالم ولد عبدالغفورکارنمبر2039ایل ای ای پر سوارموٹر وے ایم فور براستہ گوجرہ ملتان کی جانب جا رہے تھے جسے ہمایوں مقصودنامی ڈرائیور چلا رہاتھاکہ گوجرہ کے قریب ان کی کار حادثہ کا شکار ہو گئی

    جس کے نتیجہ میں کار سوار تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دونوں حقیقی بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیورکوشدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی موٹر وے افتخار وینس اورڈی ایس پی گوجرہ آفتاب صدیقی موقع پر پہنچ گئے۔اور متوفیان کی نعشیں تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرمنتقل کر دیں ہیں اور پولیس مصروف کارروائی ہے۔

  • اوچ شریف : نہر کناروں سے سرکاری قیمتی درختوں کا صفایا ہونے لگا

    اوچ شریف : نہر کناروں سے سرکاری قیمتی درختوں کا صفایا ہونے لگا

    اوچ شریف، باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) عباسیہ لنک کینال نہر پنجند نہر سمیت دیگر نہر کناروں سے سرکاری قیمتی درختوں کا صفایا شروع محکمہ جنگلات کے افسران کی مبینہ ملی بھگت اور ساز باز سے درختوں کی کٹائی سے سرکاری خزانہ کو چونا لگانے کا انکشاف، ٹمبر مافیا راتوں رات کروڑوں میں کھیلنے لگا، ہریالی کا خاتمہ اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر،

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کی سب تحصیل اوچ شریف میں ٹمبر مافیا نے مبینہ با اثر شخصیات کی چھتری تلے اور محکمہ جنگلات کے کرپٹ آفیسران کی ملی بھگت سے سڑکوں ،نہروں اور سرکاری اراضی سے انتہائی قیمتی درختوں کی کٹائی کرکے سرعام بیچنے کا مکروہ اور قبیح دھندہ شروع کر رکھا ہے ،جس سے سرکاری درختوں کا صفایا ہو رہا ہے ،

    ٹمبر مافیا کی کاروائیوں سے کسی سرکاری ادارے کے درخت محفوظ نہیں ہیں، گذشتہ بیس سالوں میں کیکر ،شیشم، سفیدے سمیت دیگر قیمتی درختوں کو صفحہ ہستی سے مٹا کر قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے بارے انکشاف ہوا ہے،

    ذرائع کے مطابق ٹمبر مافیاکو تیار کرنے اور سر پرستی میں محکمہ جنگلات کے آفیسران و اہلکاروں کے علاوہ محکمہ پولیس کی کالی بھیڑوں کا بھی اہم کردار بتایا جاتا ہے، جو جائے وقوعہ سے لے کر ملک بھر کی بڑی بڑی لکڑ منڈیوں ملتان ، فیصل آباد اور کراچی سمیت دیگر بڑے بڑے لکڑی ڈپوﺅں تک پہنچنے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

    رات کی تاریکی میں درخت چوری کی وارداتوں میں مقامی پولیس کے بعض اہلکاروں سے ملی بھگت کر کے ٹرکوں کے ذریعے بھجوایاجاتا ہے، اگر کوئی بندہ لکڑی چوروں کو پکڑوا بھی لیتا ہے تو جنگلات آفیسران فوراََ پہنچ کر معمولی جرمانہ کی رسید جاری کرکے لکڑی سپر داری کروا کے چلتے بنتے ہیں،

    گذشتہ شب عباسیہ لنک کینال ککس موڑ پر ٹمبر مافیا درختوں کا صفایا کر رہے تھے کہ مقامی لوگوں کے آنے کی اطلاع ٹمبر مافیا کو موصول ہوئی تو ٹمبر مافیا درختوں کو چھوڑ کر جائے وقوعہ سے رفوچکر ہو گئے ،

    اس سلسلے میں مقامی شہریوں محمدآصف، محمدفاروق، محمدزاہد، ظہور و دیگرز نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور وفاقی وزیر ماحولیات اور محکمہ جنگلات سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں میں تعینات کئے گئے محکمہ جنگلات کے کرپٹ آفیسران واہلکاران اور ٹمبر مافیا کے خلاف تحقیقات کرنے اور ان کے نام اثاثہ جات کو چیک کیا جائے، کیونکہ معمولی تنخواہوں والے ملازمین مبینہ طور پر کروڑوں اربوں روپے کے مالک کیسے بن گئے ہیں

  • میہڑ:الیکشن میں مبینہ دھاندلی، جمیعت علمائے اسلام کا احتجاج

    میہڑ:الیکشن میں مبینہ دھاندلی، جمیعت علمائے اسلام کا احتجاج

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)فروری کو ہونے والی الیکشن میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے بازی کی گئی

    جے یو آئی کہ رہنماؤں اظہارالحق اور مسعود احمد کی قیادت میں ریلی نکال کرپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے کہاکہ 8فروری کو ہونے والی الیکشن کوہم مسترد کرتے ہیں اور اس دھاندلی کے نظام کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ قائدنے اسمبلی کےآگے 10لاکھ عوام کو اکٹھےہونے کا پیغام دیا ہے جس میں جے یو آئی میہڑ کے کارکنان بھرپور شرک کرینگے.

  • گھوٹکی :سی پیک موٹروے پر ڈاکوؤں کا حملہ،ایک جاں بحق،متعدد زخمی

    گھوٹکی :سی پیک موٹروے پر ڈاکوؤں کا حملہ،ایک جاں بحق،متعدد زخمی

    میرپور ماتھیلو.باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)سی پیک موٹروے پر ڈاکوؤں کا حملہ،ایک جاں بحق،متعدد زخمی
    گھوٹکی میں سی پیک موٹر وے M 5 /470 اندل سندرانی کے مقام پر ڈاکووں کا حملہ، گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی،جس کے نتیجہ میں سی پیک اندل سندرانی کے مقام پر ڈاکوں کے حملے میں ایک نوجوان جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں،

    گھوٹکی پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں بلوچستان کے مشہور قبائلی شخصیت جلال کلپر بگٹی کے بیٹے عبد الرحمن کلپر بگٹی جاں بحق ہوگئے، جبکہ تحصیل روجھان ضلع راجن پور کے رہائشی ربنواز مزاری اور لیاقت علی مزاری زخمیوں میں شامل ہیں،

    شہریوں کا کہنا ہے کہ گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں ایک مرتبہ پھر سے بے لگام ہوگئے ہیں ،شہریوں نے آئی جی سندھ سے ڈاکوؤں کی سرکوبی کیلئے مؤثراقدامات کرنے کامطالبہ کیا ہے.

  • ڈیرہ غازیخان: انسداد پولیو کی قومی مہم26فروری تا یکم مارچ تک جاری رہیگی

    ڈیرہ غازیخان: انسداد پولیو کی قومی مہم26فروری تا یکم مارچ تک جاری رہیگی

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ) انسداد پولیو کی قومی مہم26فروری تا یکم مارچ تک جاری رہیگی
    حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈیرہ غازیخان انتظامیہ انسداد پولیو کیلئے الرٹ ہے۔ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان میں پونے آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائےجائیں گے۔

    انسداد پولیو مہم بارے اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مصطفیٰ،سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری،ڈی ایچ او ڈاکٹر علی ہاشم،ڈی ایس وی عطاء اللہ ساجد،ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے نمائندوں سمیت متعلقہ افسران شریک تھے۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سے پولیو خاتمے کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے،مہم کو سنجیدہ لیا،کمی کوتاہیوں کو دور کیا جائے،مطلوبہ رزلٹ کا حصول لازمی ہے،کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ موقع پر کام کی چیکنگ ہوگی، میں خود بھی فیلڈ وزٹس کروں گا،مائیکرو پلان کے تحت پولیو ورکرز کو ایکٹیو کیا اورغلطیوں کا اعادہ نہ کیا جائے،

    مہم میں کوتاہیاں سامنے آئیں تو ذمہ داروں کو سخت تادیبی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا،الائیڈ محکمے انسداد پولیو مہم کی آگاہی کا عمل جاری رکھیں۔

  • اوچ شریف: سردموسم ،مضرصحت قلفیوں اور آئس  کریم سے بچے مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

    اوچ شریف: سردموسم ،مضرصحت قلفیوں اور آئس کریم سے بچے مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی ( نامہ نگارحبیب خان ) سردموسم ،مضرصحت قلفیوں اور آئس سے بچے مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ،گلے اور چھاتی کے امراض میں اضافہ،بیماربچوں سے ہسپتال بھر گئے ،،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ارباب اختیار کی طوطاچشمی ، معصوم بچوں کے والدین پریشان

    تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے آخری ایام میں اوچ شریف شہر اور گردونواح میں مختلف چوکوں، چوراہوں، مضافاتی علاقوں کے سکولوں کے گیٹ اورسڑکوں کے اطراف میں قلفیاں اور آئسکریم فروخت کرنے والے افراد دیدہ دلیری سے مضرصحت قلفیوں کی فروخت شروع کردی ہے اکثر علاقوں میں آئسکریم فروش تشہیر کے لئے لاؤڈ سپیکر استعمال کر تے دکھائی دیتے ہیں۔

    آئسکریم فروش مضر صحت کیمیکل ملا رنگ استعمال کرکے چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں میں بیماریاں بانٹنے کا کام کر رہے ہیں جس کے نتیجہ میں کمسن بچے مختلف مہلک امراض جن میں نزلہ و زکام ،سانس اور گلے کی بیماریاں اور نمونیا کا شکار ہو کر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں رہی سہی کسر جعلی جوس اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتے جلتے ناموں پر بننے والے جعلی دو نمبر جوسسز آئس کریم اور قلفیوں نے پوری کر رکھی ہے۔

    گلی محلوں سمیت بڑی بڑی دکانوں پر سپلائی کرکے راتوں رات کروڑ پتی بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں جن کے استعمال سے بچوں سمیت، عورتیں، نوجوان لڑکیاں اور بوڑھوں میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے اور سادہ لوح افراد کو آئسکریم قلفی اور جوس فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے

  • میرخاص:یوسی 3 کے شہری اذیت ناک زندگی گذارنے پر مجبور

    میرخاص:یوسی 3 کے شہری اذیت ناک زندگی گذارنے پر مجبور

    میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص کی یونین کونسل 3 کے مکین انسانیت کی سطح سے بھی نچلی سطح پرزندگی گذارنے پر مجبور۔
    گھروں میں حتی کہ کمروں تک میں گٹر اور نالیوں کا پانی بھر گیا۔یونین کونسل 3 کے وائس چیئرمین سلیم غوری سے رابطہ کیا گیا تو بڑی مشکل سے انہوں نے فون اٹھایا اور فون اٹھانے کے بعد پورے ایک مہینے سے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ کام آج ہو جائے گا کل ہو جائے گا آج ہو جائے گا کل ہو جائے گا۔

    شہریوں محمد جاوید ،محمد خالد کا کہنا ہے کہ پورے محلے کے گھروں میں گٹر اور نالی کا پانی بھرا ہوا ہے اور ہمارے تو کمروں تک میں گٹر اور نالی کا پانی موجود ہے، سلیم غوری نامی وائس چیئرمین نے صرف ایک بار ہمارا فون اٹھایا اور اس کے بعد اب فون ہی نہیں اٹھاتا۔

    یہاں کا ساجد نامی سینٹری انسپکٹر ایک مہینے سے جھوٹی تسلیوں اور دلاسوں سے کام چلا رہا ہے میڈیا کو انہوں نے اپنے پورے گھر کا وزٹ کرایا ،گھر میں مین گیٹ سے ہی گندے پانی نے تالاب کی شکل اختیار کر رکھی ہے۔

    مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ووٹ لینے تو آ جاتے ہیں اس کے بعد پلٹ کر دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے۔سلیم غوری تو یہاں کبھی چکر بھی نہیں لگاتے کبھی پوچھنا تک گوارہ نہیں کرتے کہ علاقہ مکین جی رہے ہیں یا مر رہے ہیں۔

    اہل محلہ کا کہنا ہے کہ بلدیہ سے جو صفائی کا فنڈ ملتا ہے وہ کہاں جاتا ہے۔جب لوگوں کے گھروں میں گندے پانی کے تالاب بنے ہوئے ہیں صفائی نہیں ہوتی گٹر اور نالی صاف نہیں ہوتے تو آخر وہ فنڈ کس کام کے استعمال میں آتا ہے۔اہل محلہ نے میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے میئر عبدالرؤف غوری سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ گٹر اور نالیوں کی صفائی کر کاے ہمارے گھر وں سے بھی پانی نکالا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میئر عبدالرف غوری کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے گھر آئیں۔اور یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین سلیم غوری کی کارکردگی دیکھیں کہ علاقے میں کس طرح صفائی کروا رہے ہیں

    انہوں نے کہا کہ خوف خدا کریں آپ کو بھی اللہ پاک کو جواب دینا ہے۔جاوید قریشی نے میئر عبدالروف غوری سے سوال کیا کہ جب اللہ پاک نے آپ کو اس عہدے پر فائز کیا ہے تو آپ کی 100 فیصد ذمہ داری بنتی ہے کہ شہریوں کا خیال رکھیں ،علاقہ مکینوں نے میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری سے پرزور مطالبہ کیا کہ الیکشن ہو گئے سب کچھ ہو گیا اب برائے مہربانی صفائی پر توجہ دی جائے اور ہمارے محلے کی صفائی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے