Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ غازیخان :ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ ،پولیس کاایک جوان شہید،کئی ڈاکو جہنم واصل

    ڈیرہ غازیخان :ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ ،پولیس کاایک جوان شہید،کئی ڈاکو جہنم واصل

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی)ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ ،پولیس کاایک جوان شہید،کئی ڈاکو جہنم واصل
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ مبارک میں پولیس کا مریڑی/ لادی گینگ کے ڈاکوؤں سے مقابلہ،دوران مقابلہ ایلیٹ فورس کا جوان محمد شہریار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید،

    ڈی پی او ڈی جی خان احمد محی الدین کی قیادت میں پولیس نے تعاقب کے بعد فائرنگ میں ملوث ڈاکوؤں کو گھیر لیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 04 گھنٹے تک جاری مقابلے میں سرغنہ عرفان مریڑی اور کاشف رند ساتھیوں سمیت ہلاک۔

    ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں میں عرفانی مریڑی، کاشی رند، ظفری ممدانی ،سجی برگا
    سمیت نا معلوم کارندے شامل ہیں

    آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کا فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار شہریار کو خراج عقیدت۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان اور ڈی پی او احمد محی الدین ہسپتال میں شہید کے ورثا سے ملے۔

    آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کا کہنا ہے کہ شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، تمام ضروریات کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ایلیٹ فورس کے اہلکار شہریار نے فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا


    آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کا مزید کہناتھا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی

  • ننکانہ :نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ،2 سگے بھائی جاں بحق،خاتون سمیت 2 زخمی

    ننکانہ :نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ،2 سگے بھائی جاں بحق،خاتون سمیت 2 زخمی

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ،2 سگے بھائی جاں بحق،خاتون سمیت 3 زخمی
    ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ موڑکھنڈا کے گاؤں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جان بحق ایک عورت سمیت دو افراد شدید زخمی موڑ کھنڈہ ہیڈ بلوکی روڈ ڈھڈیاں گاؤں میں صلابت بھٹی کے گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں گھر میں موجود 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی،

    زخمیوں کو ریسکیو 1122 کا عملہ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔فائرنگ کے نتیجہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 65 سالہ اکبر اور 52 سالہ صلابت کے نام سے ہوئی جو کہ سگے بھائی بتائے جاتے ہیں۔جبکہ زخمیوں میں 25 سالہ بابر اور 45 سالہ زبیدہ شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ اس خاندان کے نصف درجن کے قریب افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں اور متعدد افراد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں

  • چترال: بریک فیل ہونے سے گاڑی دریائے چترال کے کنارے جا گری، 9 افراد زخمی

    چترال: بریک فیل ہونے سے گاڑی دریائے چترال کے کنارے جا گری، 9 افراد زخمی

    چترال ،باغی ٹی وی (گل حمادفاروقی کی رپورٹ) لوئر چترال، دروش عشریت روڈپر ٹریفک حادثہ رونماہواہے ، میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو1122 لوئر چترال کے مطابق ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیمیں عشیریت پہنچ کر حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 9 افراد کو ایمبولینسز میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے THQ ہسپتال دروش لوئر چترال منتقل کردیا،

    ابتدائی معلومات کے مطابق لوئر چترال دروش دمیل سے مقامی افراد عمرے سے آنے والے حاجیوں کا استقبال کے لئےعشریت گئے ہوئے تھے واپسی پر گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا،

    گاڑی حادثے کا شکار ہوکر دریائے چترال کے کنارے جاگری، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے 9 زخمیوں کو THQ ہسپتال دروش منتقل کردیا ہے تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے.

  • تنگوانی:چوروں کی بڑی واردات،شوروم سے 6 موٹرسائیکل لے اُڑے،شہریوں نے احتجاجاََ روڈ بلاک کردیا

    تنگوانی:چوروں کی بڑی واردات،شوروم سے 6 موٹرسائیکل لے اُڑے،شہریوں نے احتجاجاََ روڈ بلاک کردیا

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )چوروں کی بڑی واردات،شوروم سے 6 موٹرسائیکل لے اُڑے،شہریوں نے احتجاجاََ روڈ بلاک کردیا

    تنگوانی شہر میں رات کو چوروں کی بڑی کارروائی، شوروم 6 موٹر سائیکل لے اڑے شہریوں نے شٹر بند ہڑتال کر کے مین روڈ پر دھرنا ، چوروں نے شوروم کے تالے توڑ کر 6 موٹر سائیکل لے اڑے جبکہ شوروم مین بازار اور تھانے کی قریب ہے ،

    اس واقعہ کیخلاف دکانداروں اور شہریوں نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا اور شٹر بند ہڑتال کرتے ہوئے کندھ کوٹ ٹھل انڈس ہائی وے پر دھرنا دیکر احتجاج کیا

    دھرنے کہ دوران روڈ کی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، 6 گھنٹے کے مسلسل دھرنے کو پولیس نے منت سماجت کرتے ہوئے ختم کروایا .

  • ضلع خیبر میں ایک قومی اور 3صوبائی نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

    ضلع خیبر میں ایک قومی اور 3صوبائی نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی(نصیب شاہ شینواری)ضلع خیبر میں ایک قومی اور تین صوبائی اسمبلی نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب
    ضلع خیبر میں تحریک انصاف کے چاروں امیدواروں نے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کر کے کلین سویپ کر دیا ہے ،
    حلقہ این اے 27 پر محمد اقبال نے 85 ہزار 514 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے شاہ جی گل آفریدی 18 ہزار 832 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ،

    اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 خیبر میں عبدالغنی آفریدی نے 15 ہزار ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان کے مد مقابل جماعت اسلامی کے خان ولی نے 7 ہزار 903 ووٹ حاصل کی ہے ،

    حلقہ پی کے 70 خیبر 2 میں محمد سہیل آفریدی نے 31 ہزار 649 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے اور ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے الحاج بلاول آفریدی نے 7 ہزار 401 ووٹ حاصل کئے ہیں ،

    اسی طرح پی کے 69 خیبر 3 میں علامہ عدنان قادری نے 25 ہزار 596 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے الحاج شفیق شیر آفریدی نے10 ہزار 95 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ،

    جیت کی خوشی میں کارکنوں نے جشن منایا ، ریلی نکالی اور امیدواروں کو مبارکباد دی ہے

  • اوکاڑہ :غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع بھر سے مسلم لیگ ن کامیاب

    اوکاڑہ :غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع بھر سے مسلم لیگ ن کامیاب

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اوکاڑہ میں چوہدری ریاض الحق بھاری اکثریت سے کامیاب ۔ضلع بھر سے مسلم لیگ ن کامیاب ۔جبکہ 8 ایم پی اے اور 3 ایم این اے مسلم لیگ اور ایک آزاد ایم این اے تحریک انصاف کا کامیاب ہوا۔
    تفصیلات کے مطابق این اے 136 پی پی 190 اور پی پی 191 کے مکمل پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج۔
    این اے 136 کے 314 پولنگ اسٹیشنز کا مکمل رزلٹ
    ن لیگ کی ریاض الحق جج 127095 ووٹ لے کر کامیاب .
    آزاد امیدوار راؤ حسن سکندر 80298 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
    پی پی 191 کے 160 پولنگ اسٹیشنز کا مکمل رزلٹ غیر حتمی غیر سرکاری
    ن لیگ کے میاں محمد منیر 46230 ووٹ کر کر کامیاب
    آزاد امیدوار چوہدری سلیم صادق 44441 کے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
    پی پی 190 کے ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز 170 کا مکمل رزلٹ
    ن لیگ کے میاں یاور زمان 61235 ووٹ لے کر کامیاب
    آزاد امیدوار مہر عبدالستار 49172 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر۔
    پی پی 192 کے تمام پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ۔
    پاکستان مسلم لیگ ن کے غلام رضا کامیاب۔
    پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار غلام رضا 73759 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر۔
    آزاد امیدوار حماد اسلم 68104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

  • گوجرخان: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کی نشست جیت گئے

    گوجرخان: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کی نشست جیت گئے

    گوجرخان نامہ نگار باغی ٹی وی( شیخ ساجد قیوم ) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کی نشست جیت گئے
    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف این اے 52 گوجرخان سے 112265ووٹ حاصل کر کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے( آزاد )امیدوار طارق عزیز بھٹی 91547 ووٹ حاصل کرسکے

    سابق وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے فرزند راجہ خرم پرویز گوجرخان پی پی 8 سے اپنی نشست ھارگئے پی ٹی آئی کے( آزاد ) امیدوار چوہدری جاوید کوثر 47526 ووٹ لیکر صوبائی اسمبلی کی نشست جیت گئے جبکہ راجہ خرم پرویز 40603 ووٹ حاصل کرسکے

    ادھر پی پی 9 گوجرخان 2 سے ن لیگ کے راجہ شوکت عزیز بھٹی 50560 ووٹ حاصل کرکے صوبائی اسمبلی کی نشست جیت گئے یہ نتائج آراو گوجرخان کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں

  • لوئرچترال:دومون کے علاقے میں رسہ کشی اور سینگور میں فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

    لوئرچترال:دومون کے علاقے میں رسہ کشی اور سینگور میں فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

    لوئرچترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی)دومون کے علاقے میں رسہ کشی اور سینگور میں فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر،سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعام تقسیم کیے۔

    چترال کے علاقے دومون میں رسہ کشی کا ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔ دومون اے اور دومون بی ٹیم کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ رسہ کشی کا مقابلہ دومون کے میدان میں ہوا جہاں شدید سردی کے باوجود کھلاڑیوں کا خون گرم تھا۔ اس کھیل میں ہر ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ایک طرف جبکہ ان کے مد مقابل دوسری ٹیم کے گیارہ کھلاڑی دوسری طرف رسے کو کھینچتے ہیں۔ہر ٹیم کا اپنا اپنا کوچ ہوتا ہے جو ہاتھوں میں سرخ جھنڈے لہراتے ہوئے مخصوص آواز نکالتا ہے جس سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہوکر رسےکو مزید زور سے کھینچتے ہیں۔

    رسہ کشی کے فائنل میچ میں این اے ون چترال سے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار سینیٹر محمد طلحہ محمود مہمان خصوصی تھے جبکہ ان کے ہمراہ پی کے ٹو سے نامزد امیدوار مفتی فیض محمد مقصود ، قاری جمال ناصر اور جماعت کے دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ ٹیم اے نے جارحانہ انداز میں رسےکو کھنیچتے ہوئے ٹیم بی کو شکست دیکر فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی۔

    اختتامی تقریب کے موقع پر سینیٹر محمد طلحہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافی، کپ اور ایک لاکھ روپے نقد انعام بھی تقسیم کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں تماشائی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود نے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نےکہا کہ جن قوموں کے کھیل کے میدان خالی ہوتے ہیں ان کے ہسپتال مریضوں سے بھرے رہتے ہیں۔

    انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ چترال کے کھلاڑیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر ابھی تک ان کے لیے ایک بھی عوامی اسٹیڈیم موجود نہیں ہیں جہاں یہ کھلاڑی اپنے قابلیت میں مزید نکھار پیدا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھ پر عوام نے اعتماد کرکے مجھے قومی اسمبلی کیلئے حلقہ این اے ون چترال سے منتخب کیا تو میں نہ صرف سرکاری فنڈ یہاں لاوں گا بلکہ محمد طلحہ محمود فاونڈیشن سے بھی کھلاڑیوں کیلیے کٹ، کھیل کا سامان لانے کے ساتھ ساتھ یہاں ہر علاقے میں کھیل کیلیے میدان تعمیر کریں گے تاکہ یہاں کے نوجوان ان میں کھیل کر اپنے مہارت میں مزید اضافہ کرے۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقے کو منشیات، بے راہ روی اور دیگر منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلیے واحد ذریعہ ان کو کھیل کود اور مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ہے۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کمیٹی کیلیے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا بھِی اعلان کرکے کھلاڑیوں میں ٹرافی تقسیم کیے۔

    سینیٹر طلحہ محمود نے رسہ کشی کی کھیل کو نہایت پسند کیا جس میں ہر عمر کے لوگ حصہ لے رہے ہیں اور ان کی بہترین جسمانی ورزش ہوتی ہے۔ خاص کر ٹیم کوچ کے مخصوص آواز جو کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کرکے کوشش کرتے ہیں کہ وہ مد مقابل ٹیم کو شکست دے۔

    نارتھ لینڈ فٹ بال اکیڈمی سینگور کے زیر اہتمام فٹ بال کا ایک ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں کل چوبیس ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ میں جغور اکیڈمی فٹ بال کلب اور نارتھ لینڈ فٹ بال کلب میں زبردست مقابلہ ہوا۔ اس میچ کا فیصلہ پیلنٹی سے ہوا جس میں نارتھ لینڈ فٹ بال ٹیم نے فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ۔ فٹ بال ٹورنامنٹ پچھلے ایک ہفتے سے جاری تھا جس میں سینگور سے لیکر جغور تک تمام علاقے کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

    فائنل میچ کے موقع پر سینیٹر طلحمہ محمود مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور کپ تقسیم کیے۔ یہاں پر بھی سینیٹر محمد طلحہ محمود نے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سینگر اور مضافات سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ چترال کی ایک بیٹی فٹ بال کی قومی ٹیم کا حصہ ہے اور اس سے پہلے بھی کئی مرد کھلاڑی بھی قومی ٹیم میں اپنے قابلیت کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

    اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے مطالبہ کیا کہ ان کیلیے ایک کھیل کا میدان تعمیر کیا جایے کیونکہ یہ میدان انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کرائے پر لیا ہے۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ میرا فاونڈیشن یعنی محمد طلحہ محمود فاونڈیشن تو آپ لوگوں کے ساتھ ہر قسم تعاون کرنے کو تیار ہے مگر جن لوگوں کو آپ نے ماضی میں ووٹ دیکر اسمبلیوں میں بھیجا تھا انہوں نے میرے خلاف انتظامیہ کو شکایت کرکے درخواست دی ہے کہ طلحہ محمود فاونڈیشن کے سینکڑوں ٹرک جو امدادی سامان سے بھرے ہیں وہ چترال کی طرف رواں دواں ہیں ان کو روکا جایے کیونکہ یہ ووٹ کیلیے رشوت کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان ٹرکوں میں حسب معمول غریب، نادار اور بے بس لوگوں کیلیے کھانے پینے کی چیزِیں ہیں جو اس وقت مالی مشکلات سے دوچار ہیں اور میں طلحہ محمود فاونڈیشن کا حصہ بھی نہیں ہوں اس وقت قایم مقام چیرمین مصطفے بن طلحہ کے کہنے پر یہ امدادی سامان چترال کے غریب لوگوں کیلیے لایا جارہا ہے اور یہ فاونڈیشن صرف چترال میں نہیں بلکہ پورے ملک میں اور بیرون ممالک میں بھی کام کرتا ہے مگر اس پر صرف چترال میں پابندی ہے دوسرے جگہوں میں یہ امدادی سرگرمیاں زور و شور سے کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری تک مجھ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پابندیاں لگی ہیں ا سکے بعد میں آزاد ہوں اور دل کھول کر چترال کے لوگوں کا مدد کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے عوام پر واضح کیا کہ میں قانونی تقاضے پورے کرتے ہویے انتحابات تک محمد طلحہ محمود فاونڈیشن سے علیحدہ ہوا ہوں جس کا قایم مقام چییرمین مصطفے بن طلحہ کے ہدایت پر دو سو ٹرک امدادی سامان بے بھرے ٹرک منگوایے ہیں مگر میرے مخالف امیدواروں نے انتظامیہ کو درخِواست دی ہے کہ یہ اشیایے خوردونوش رشوت کے طور پر غریب لوگوں کو دی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ سامان لواری ٹنل سے اس پار سڑک پر کھڑے ہیں مگر الیکشن کے ختم ہونے کے بعد رات کو بارہ بج کر ایک منٹ پر میں خود ڈرایئونگ کرتے ہویے ان ٹرکوں کو چترال لاوں گا اور بلا امتیاز تمام غریب لوگوں میں وہ امدادی سامان تقسیم کیا جایے گا۔

    اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے سینیٹر طلحمہ محمود کے حق میں نعرہ بازی بھی کرلی اور ان کی کامیابی کیلیے دعایں بھی کی۔

  • اوکاڑہ:الیکشن 2024، پولنگ سامان کی پولیس کی حفاظت میں ترسیل

    اوکاڑہ:الیکشن 2024، پولنگ سامان کی پولیس کی حفاظت میں ترسیل

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )الیکشن 2024، پولنگ سامان کی پولیس کی حفاظت میں ترسیل کے عمل مکمل
    تفصیلات کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ریٹرننگ افسران کی طرف سے پولنگ سٹاف کو سامان کی ترسیل کی گئی۔ترجمان کے مطابق
    پریذائیڈنگ افسران اپنے عملے کے ساتھ سامان وصول کیا۔پولنگ عملہ کے لئے ٹرانسپورٹیشن کا بھی انتظام کیا گیا ہے،

    پاک فوج اور پنجاب رینجرز کے دستے بھی عملے اور سامان کی حفاظت کیلئے موجود رہے۔سپیشل وہیکلز پولنگ عملہ، سامان اور پولیس افسران کو لیکر پولنگ اسٹیشنز کیلئے روانہ ہو ئے ۔اس موقع پر ڈی پی او اور ڈی سی بھی موجود تھے.

  • گھوٹکی : پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی پتافی ہاؤس میرپور ماتھیلو میں آمد

    گھوٹکی : پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی پتافی ہاؤس میرپور ماتھیلو میں آمد

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی گذشتہ رات پتافی ہاؤس میرپور ماتھیلو میں آمد، صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 19 پر نامزد امیدوار سابقہ ایم پی اے سردار عبدالباری خان پتافی کو اپنے ہی پارٹی کے لوگوں سے مخالفت پر پارٹی کو آگاہ کیا تھا

    ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی گھوٹکی کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ڈہرکی، میرپور ماتھیلو اور اوباڑو کے نامزد امیدواروں کے بیچ میں جاری اختلاف کو ختم کرنے کے لیے پہنچی تھی،

    صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 19 پر اپنے ہی پارٹی کے امیدوار کی جانب سے کیمپین میں مخالفت شکایتوں پر پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور آج میرپور ماتھیلو پہنچی ہیں

    ضلع گھوٹکی کی قومی اسمبلی کی نشست پر نامزد امیدوار سردار میر خالد احمد خان لنڈ نے گزشتہ دنوں جلسے میں آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا