Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: 5فروری  یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش وجذبے سے منایا گیا

    سیالکوٹ: 5فروری یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش وجذبے سے منایا گیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) 5فروری یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش وجذبے سے منایا گیا
    5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں سرکاری سطح پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی تقریب کچہری چوک سیالکوٹ میں منعقد ہوئی،
    تقریب میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی جاوید اقبال، ڈی او سیکنڈری ملک اللہ داد سمیت مختلف سرکاری محکموں، سکولوں اور کالجز کی طلباء و طالبات اور اساتذہ اور سول سوسائٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    تقریب سے طلباء و طالبات نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے۔تقریب کے بعد چوک علامہ اقبال سے ایوان صنعت و تجارت تک ریلی بھی نکالی گئی۔ شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں کشمیری محکموم اور مظلوم عوام کے حق اور بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف لکھے ہوئے ہوئے پلے کارڈ اور بینرز ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔

    ریلی میں کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ ، کشمیر بنے کا پاکستان کے نعرے لگائے۔ آخر میں کشمیر کی جلد آزادی اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

  • خیبر پولیس کی کارروائی،منشیات دھندے میں ملوث ملزمان گرفتار

    خیبر پولیس کی کارروائی،منشیات دھندے میں ملوث ملزمان گرفتار

    خیبر(باغی ٹی وی رپورٹ ) پولیس کی کارروائی،منشیات دھندے میں ملوث ملزمان گرفتار
    خیبر جمرود پولیس نےمختلف کاروائیوں کے دوران منشیات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔موٹر سائیکل سوار سے دوران تلاشی 1020 گرام آئس برآمد پیدل ہروئین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی دوران ناکہ بندی ملزم سے 3 کلوگرام ہیروئن برآمد مقدمات درج ملزمان مزید تفتیش کے لئے جمرود حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کے جاری کردہ احکامات کہ روشنی میں ڈی ایس پی جمرود سرکل محمد نواز کی نگرانی میں منشیات کے خلاف مہم کے کامیابی کے ساتھ جاری ہیں ۔ایس ایچ او جمرود سجاد خان کی سربراہی میں اے ایس ایچ او رفیع اللہ نے خصوصی ناکہ بندی کے دوران پیدل ہروئین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ملزم سے دوران تلاشی 3 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم نیاز ولی کوحوالات منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری کارروائی اے ایس ایچ او مولاداد نے جمرود بائی پاس پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سوار سے دوران تلاشی 1020 گرام آئس برآمد کرکے ملزم اقتدار کو گرفتارکر کے حوالات منتقل کر دیا گیا

    ملوث ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا اور گروہ کے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے جن کے گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدیں گئی ہے۔

  • میہڑ:دیرینہ تنازعہ پر  باپ قتل بیٹا زخمی

    میہڑ:دیرینہ تنازعہ پر باپ قتل بیٹا زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)نواحی گاؤں میں پرانے تنازعہ پرباپ جاں بحق اور بیٹا زخمی
    تفصیل کے مطابق گاؤں باغوجلبانی میں جلبانی اور شر برادری میں پرانے تنازعہ پر جھگڑا اورفائرنگ، گولیاں لگنے سے جلبانی برادری کا صدوروجلبانی جاں بحق جبکہ اس کابیٹا رحیم بخش جلبانی شدید زخمی ہوگیا

    نعش اور زخمی کو تعلقہ ہسپتال میہڑ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمی نوجوان کی تشویشناک حالت ہونےکہ باعث لاڑکانہ ہسپال منتقل کردیا گیاہے .

  • ڈی آئی خان : درابن تھانہ چودہواں پردہشت گرد حملے میں شہیدپولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی

    ڈی آئی خان : درابن تھانہ چودہواں پردہشت گرد حملے میں شہیدپولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی

    ڈی آئی خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)تحصیل درابن میں واقع تھانہ چودہواں پر رات گئے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے دس پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔

    نگران وزیراعلیٰ ارشد حسین شاہ، چیف سیکریٹری ندیم اسلم چودھدری ، آئی جی پی اخترحیات خان ، ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان ناصر ستی، کمشنر ڈیرہ، سابق صوبائی وزراء، ڈی پی او ڈیرہ ، اعلیٰ سول وفوجی حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔ قومی پرچم میں لپٹے تابوت پر پھولوں کی چادر یں چڑھائی گئیں

    تفصیل کے مطابق آج رات تحصیل درابن کے تھانہ چودھوان پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا۔حملے کے دوران پولیس کے جوانوں نے ڈھائی گھنٹے ڈٹ کر دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود ستی ہمراہ ڈی پی او ڈیرہ موقع پر پہنچے۔دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں دس پولیس کے جوانوں نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور نو پولیس جوان زخمی ہوئے۔

    آئی جی پی اخترحیات خان نے پولیس شہداءکی جرات و بہادری سے دہشت گردوں کا مقا بلہ کر نے کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ پر مرمٹنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔آئی جی پی نے کہا کہ دہشت گردوں کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے پولیس فورس کے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔

    شہداء پولیس کا نماز جنازہ پولیس لائنز ڈیرہ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری،انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اخترحیات خان،کمشنر ڈیرہ ڈویژن ظفرالسلام خٹک،ڈی سی ڈیرہ منصور ارشد، ڈی پی او ڈیرہ عبدالروف بابرقیصرانی، سیکیورٹی فورسز سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پولیس شہداء کو سلامی پیش کی ۔

    بعد میں وزیر اعلی نے پولیس لائنز ڈیرہ میں قائم جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم اور پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرکے وہاں پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس دوران ڈپٹی کمشنر ہاوس میں زیر صدارت وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ سیکیورٹی اور جنرل الیکشن کے پرُامن انعقاد کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس بھی ہوا۔

    اجلاس میں آئی جی ایف سی فرنٹئیر کانسٹیبلری ساوتھ میجر جنرل ہارون حمید، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اخترحیات خان، کمشنر ڈیرہ،ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ،ڈی سی ڈیرہ، ڈی پی او ڈیرہ نے شرکت کی۔اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے آج پیش آنے والے سانحہ تھانہ چودھوان اور جنرل الیکشن کے پُر امن انعقاد کے لئے اٹھائے گئے سیکیورٹی و انتظامی اقدامات کے بارے میں مکمل بریفنگ دی.

    اجلاس کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے سمیت الیکشن سیکیورٹی پلان اور دیگر اہم امور زیر بحث لائے گئے.اس موقع پر نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین نے کہا کہ پُرامن انتخابات کا انعقاد خیبر پختونخواہ کی سول انتظامیہ اور پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

  • آج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

    آج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، پاکستان اور کشمیر کو ملانے والے راستوں پر ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
    بھارت کی جانب سے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کو 76 سال مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔

    پاکستان میں سب سے پہلے کشمیر سے یکجہتی کا دن 5 فروری کو 1991 سے ہر سال منایا جاتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باعث اس دن کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
    لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت اسٹیٹ بینک سے اسمبلی ہال تک کشمیر و فلسطین مارچ کیا جائے گا جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خطاب کریں گے۔

    بھارت نے آج سے 76 برس پہلے زبردستی مقبوضہ کشمیر پر تسلط قائم کیا، 76 سال گزرنے کے بعد بھی بھارت کی مظلوم کشمیروں کیخلاف ظالمانہ اور غیر انسانی کارروائیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور ہر سال ہزاروں معصوم کشمیری بھارتی بربریت کے ذریعے شہید کر دیئے جاتے ہیں، فوج کشی کے باوجود بھارت آج تک کشمیریوں کے مضبوط عزائم اور حوصلوں کو پست نہیں کر سکا۔

    دنیا بھر اور لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف ہر سال 5 فروری کا دن یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے، یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اور بھارتی جبر و استبداد کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور جلوس نکالے جائیں گے۔

    یوم یکجہتی کشمیر منانے کا آغاز 1990ء میں ہوا جب اس وقت کے امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے تجویز پیش کی کہ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک دن مخصوص کیا جائے، 5 فروری کی تاریخ کی تجویز کی منظوری اس وقت کی وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے دی۔

    اس سے قبل 28 فروری 1975ء کو بھی کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا جب کشمیری رہنما شیخ عبداللہ اور بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے درمیان ایک معاہدہ ہوا جسے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا آغاز سمجھا جاتا ہے، اس روز پورے پاکستان اور کشمیر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

    یوم یکجہتی کشمیر پر سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان 4 فروری 2004ء کو وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی نے کیا، میر ظفر اللہ جمالی نے 5 فروری 2004ء کو پہلی بار بحیثیت وزیر اعظم پاکستان مظفر آباد میں آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا، تب سے ہر سال یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر اعظم پاکستان یا ان کے نامزد نمائندے کی خطاب کی روایت چلی آ رہی ہے۔

    1990ء کی دہائی سے اب تک بھارت نے گزشتہ 33 سال کے دوران آزادی مانگنے کی پاداش میں 96 ہزار 285 کشمیری شہید کیے ہیں اور 1 لاکھ 70 ہزار کے قریب کشمیری شہری بھارت کی مختلف جیلوں میں قید کیے گئے جبکہ کھربوں روپے کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے سمیت ایک لاکھ سے زائد کاروباری مراکز اور گھر جلا دیئے ہیں۔

    5 اگست 2019ء کے روز بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کر دی، پانچ سالوں کے دوران مزید 842 کشمیری شہید 2 ہزار 396 زخمی کیے ہیں جبکہ مزید 22 ہزار سے زائد کشمیری جوان پابند سلاسل ہیں۔

    اس دن کی مناسبت سے پاکستان کے طول و عرض میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    ملک بھر میں عام تعطیل ہے جبکہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام مکاتب فکر کی شخصیات بڑ ی تعداد میں شرکت کریں گی۔

    کوہالہ پُل پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سب سے بڑی تقریب صبح 9 بجےہوگی، تقریب میں اہم شخصیات شرکت کریں گی۔مقبوضہ کشمیر میں آج بھارتی ظلم کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا، ملک بھر میں ریلیاں، سیمینار اور خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

    صدر مملکت عارف علوی کا یوم یکجہتی کشمیر پرخصوصی پیغام
    یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق اپنے خصوصی پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا پیغام
    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد اور حتمی حل آزادانہ استصواب رائے سے کیا جائے گا۔

    انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جانا چاہیے۔

    پاک فوج کا کشمیریوں کو عزم اور جدوجہد کو خراج تحسین
    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر افواج پاکستان کی جانب سے بھی کشمیریوں کو ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام بہادری سے غیر انسانی لاک ڈاؤن کا مقابلہ کر رہے ہیں، کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک طویل عرصے سے زیر التوا حل طلب مسئلہ ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں کے مطابق اور حق خودارادیت کیلئے یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، آزادی کی جرات مندانہ جدوجہد سے کامیابی کشمیری عوام کا مقدر ہے۔

    یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اپنے بیان میں نگران وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک نے کہا کہ ستمبر کے الیکشن میں کشمیر میں ہندو اکثریت لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے تاریخی مقامات کو تبدیل کیا جارہا ہے۔

    مشعال ملک نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق خصوصی کشمیر کمیٹی بنادی گئی ہے اور اسٹریٹیجک پالیسی میں کشمیرسے متعلق تجاویز دی جائیں گی۔

  • ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید، 6 زخمی

    ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید، 6 زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان : دہشتگردوں کے تھانے پر حملے میں 10 اہلکار شہید ہوگئے جب کہ 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے تھانے پر رات گئے نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا۔دہشتگردوں کے حملے میں ڈیوٹی پر موجود 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔

    شہید ہونے والوں میں ضلع صوابی کے 4 اہلکار شامل ہیں۔ضلع صوابی ایلیٹ فورس کے 1 نوجوان سمیت 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں کوثر خان، حمیدالحق، احترام سید اور رفیع اللہ شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں احمد حسین اور سفید علی شامل، شہداء اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ضلع صوابی کے مختلف علاقوں سے ہے

    آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان کا کہنا ہے کہ افسوس ناک سانحے سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، دہشت گردوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا، ڈیرہ اسماعیل میں درابن تھانے پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کیاجس کے باعث پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے، زخمی 6 اہلکاروں کا بہترین اسپتالوں میں علاج ہوگا

    پوری قوم پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،نگران وزیراعظم
    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے،وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بلندی ء درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی ہے،وزیراعظم نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے پر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن و امان کے نفاذ کے حوالے سے ہمارے عزم کو ختم کرنے میں ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گی ،پوری قوم پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے

    خیبر پختونخواہ پولیس نے ہمیشہ دہشتگردوں کا بڑی بہادری سے مقابلہ کیا ، شہباز شریف
    سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں اور ان کی وطن عزیز کے خاطر قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خیبر پختونخواہ پولیس نے ہمیشہ دہشتگردوں کا بڑی بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور ایسے قابل مذمت حملے ان کے امن کے حصول اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیے عزم کو مزید پختہ کریں گے،

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے سفاکانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں،عشرت العباد
    سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے سفاکانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔ شہید ہونے والے 10 پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی تعزیت ہے اور زخمی ہونے والے 6 کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ ان شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام حاصل ہو۔ دہشت گردی کے اس ناپاک عمل کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا.

    دہشتگرد دھرتی کا بوجھ ، اتحاد کی قوت سے اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا،محسن نقوی
    وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں تھانے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے،وزیر اعلی محسن نقوی نےحملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیر اعلی محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے، اور کہا ہے کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔دہشتگرد دھرتی کا بوجھ ہیں۔ اتحاد کی قوت سے اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ملک میں انتشار اور عدم استحکام پھیلانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ شہید اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔

  • ڈیرہ غازی خان:ووٹر کودھمکاکرووٹ حاصل کرنادہشت گردی ہے۔مولانا جمال ناصر

    ڈیرہ غازی خان:ووٹر کودھمکاکرووٹ حاصل کرنادہشت گردی ہے۔مولانا جمال ناصر

    ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)ووٹر کودھمکاکرووٹ حاصل کرنادہشت گردی ہے، قوم ووٹ کی پرچی سے صالح باصلاحیت قیادت منتخب کرے تیر شیر ترازو کے بغیر گزارہ ہوسکتا ہےمگر کتاب کے بغیر انسانیت کا تصور درندگی بن جاتا ہے

    جمعیت علماء اسلام پنجاب کے نائب صدر مولانا قاری جمال عبدالناصر ملک فیض محمد ایڈووکیٹ مولانا محمد صدیق مولانا فہد عزیز بلوچ نے پریس ریلیزمیں کہا کہ جمعیت علماءاسلام کی قیادت پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد پر یقین رکھتی ہے

    مولانا مفتی محمود 73 کے آئین کے بانی ہیں آئین پاکستان میں قرآن وسنت سپریم لاءہیں 50 سال ہوچکے ہیں آج تک نااہل حکمران آئین کے مطابق قانون سازی کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں آزمائے ہوئے حکمرانوں کو ووٹ کی پرچی دینا ملک وملت سے غداری ہے

    ایٹمی پاکستان کو خوشحال ریاست بنانے کیلئے محب وطن پارٹی کو ووٹ دیناہوگا وہ صرف اور صرف آپکے ووٹ کےصحیح حقدارمولانا فضل الرحمن کی قیادت میں علماء کرام ہیں ووٹ کا غلط استعمال لمحوں کی غلطی صدیوں کے پچھتاوے کے برابرہے

    پاکستان میں تمام جماعتیں مالی کرپشن میں ملوث ثابت ہوچکی ہیں دشمن حکمرانوں نے اعتراف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور پاکستان بھر کے تمام علمائے کرام کرپشن سے پاک ہیں

    مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی کے فتوے کیمطابق قوم 8 فروری کو کتاب کے نشان پر مہر لگا کرمحب وطن اور غلامان مصطفی صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم ہونے کاثبوت دے

    آخر میں مقتدر قوتوں سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام پسند محب وطن پاکستانی قیادت کا راستہ اگر دھونس دھاندلی سےروکا گیا تویہ ملک وقوم سے غداری کے مترادف ہوگا

  • ننکانہ :جونیئر کلرک انسپکٹر انکروچمنٹ اورڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن بن گیا

    ننکانہ :جونیئر کلرک انسپکٹر انکروچمنٹ اورڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن بن گیا

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )جونیئر کلرک انسپکٹر انکروچمنٹ اورڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن بن گیا،ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن نہ ہونے کے باعث ضلع بھر میں تجاوازت کی بھرمار , ڈسٹرکٹ کونسل کی ریگولیشن برانچ مبینہ طور پر کلرک مافیا کے سپرد ,جونئر کلر ک بطور انسپکٹر انکروچمنٹ تعینات سیدوالا,بچیکی,موڑکھنڈا ,منڈی فیض آباد میں تجاوزات کی بھرمار مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا,وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ عرصہ دراز سے ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن کی سیٹ خالی ہے اور اس وقت اضافی چارج چیف آفیسر عامر اختر بٹ ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے پاس ہے اور مستقیل طور پر ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن نہ ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ کونسل کی حدود میں تجاوازت کی بھرمار ہے اور قبضہ مافیا نے ڈسٹرکٹ کونسل کی حدود میں واقع مین شاہراوں کے دونوں اطراف میں ریگولیشن برانچ میں تعینات عملہ کی ملی بھگت سے عارضی دوکانین بنا رکھی,

    ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوۓ بتایا سیدوالا ,بچیکی,موڑکھنڈا ,منڈ ی فیض آباد مین روڈ کے دو اطراف میں سروس روڈ پر قبضہ مافیا قابض ہے جبکہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ڈسٹرکٹ کونسل کے اعلی افسران اور ریگولیشن برانچ اس قبضہ مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں اگر کبھی یاد آ جاۓ تجاوزات کے خلاف اپریشن کا تو فوٹو سیشن کے بعد پھر تجاوازت جوں کی توں نظر آتی ہیں

    ان علاقوں کے مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی,چیف سیکرٹری پنجاب ,سیکرٹری بلدیات, صوباٸی محتسب اعلی پنجاب ,کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد سے اپیل کی ہے کہ تجاوازت کے خلاف مستقیل بنیادوں پر اپریشن کیا جائے اور غفلت کے مرتک افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاۓ-

  • میہڑ:سابق حکمرانوں نے سندھ کی عوام کو بھوک اور بدحالی کے سواء کچھ نہیں دیا۔حاجن خان لغاری

    میہڑ:سابق حکمرانوں نے سندھ کی عوام کو بھوک اور بدحالی کے سواء کچھ نہیں دیا۔حاجن خان لغاری

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی لغاری)سابق حکمرانوں نے سندھ کی عوام کو بھوک اور بدحالی کے سواء کچھ نہیں دیا۔حاجن خان لغاری
    تفصیل کے مطابق جمعت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کی جانب سے الیکشن مہم کے سلسلے میں این اے 227 کےامیدوار حاجن خان لغاری اور پی ایس 81کے امیدوار مولانا مسعود احمد پہنور کی قیادت میں بائی پاس روڈ سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی گئی

    ریلی کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق حکمرانوں نےجوسندھ کی حالت کی ہے وہ عوام کہ سامنے ہے صرف بھوک اور بدحالی کہ سواءعوام کو کچھ نہیں دیا ہے

    مقررین نے کہاجھوٹ بول کر عوام سے ووٹ لیکر کر غائب ہوجاتے ہیں اور پورے 5سال عوام کو پریشانی میں مبتلا کرجاتے ہیں، حقیقی اور عوامی نمائندے ہم ہیں جو عوام کہ ساتھ ہر وقت کھڑے ہوتے ہیں دیگر پارٹیوں نے ملک اور عوام کو بھیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے

    سابق حکمرانوں نےعوام کو کبھی سیلاب صورت میں تباہ کیاتو کبھی بھوک سےمارااور مصیبت میں مبتلاکیا،عوام سوچ سمجھ کر ووٹ دیں.

  • چترال:این اے ون امید وار سینیٹر محمد طلحہ محمود کے مقابلے میں پی ٹی آئی سمیت کئی جماعتوں کی وکٹیں اُڑگئیں

    چترال:این اے ون امید وار سینیٹر محمد طلحہ محمود کے مقابلے میں پی ٹی آئی سمیت کئی جماعتوں کی وکٹیں اُڑگئیں

    چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی کی رپورٹ)این اے ون امید وار سینیٹر محمد طلحہ محمود کے مقابلے میں پی ٹی آئی سمیت کئی جماعتوں کی وکٹیں اُڑگئیں
    این اے ون چترال سے قومی اسمبلی کیلیے نامزد امیدوار سینیٹر محمد طلحہ محمود کے حق میں پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین نے بھی ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    ضلع اپر چترال سے تعلق رکھنے والی پاکستان تحریک انصاف کی نہایت سرگرم خاتون رکن سارا شاہ اور سید لطیفہ شاہ نے بھی سینیٹر طلحہ محمود کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سیدہ لطیفہ شاہ پی کے ون کے صوبائی اسمبلی کیلیے بھی امید وار تھی جس نے الیکشن مہم بھی شروع کی تھی

    سیدہ لطیفہ شاہ نے ضلع اپر چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بونی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سینیٹر محمد طلحہ محمود جو طلحہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین بھی ہیں وہ اس سے پہلے کئی بار مصیبت کے گھڑی میں چترال آکر غریب، نادار، متاثرہ اور ضرورت مند لوگوں کے ساتھ مدد کرتا رہتا ہے بلکہ وہ پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ دنیا کے اور بھی کئی ممالک میں فلاحی کام کرتے ہیں اور وہ خود بھی ایک مخیر ہونے کے ناطے ان سے امید ہے کہ وہ کامیاب ہوکر ہمارا حق ضائع نہیں کرے گایہی وجہ ہے کہ سیدہ لطیفہ شاہ جو پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن تھی ۔ سیدہ لطیفہ شاہ نے طلحہ محمود کے حق میں ان کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوئی۔

    اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، مسلم لیک ن اور دیگر جماعتوں سے بھی لوگ جوق درجوق سینیٹر محمد طلحہ محمود کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں۔اسی طرح گرم چشمہ، تریچ، تورکہو، ملکہو، عشریت ، زیارت، کیسو، ارندو، ریچ، کھوت، شاہ گرام اور دیگر علاقوں میں بھی لوگ دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتیں چھوڑ کر سینٹر طلحہ محمود کے فلاحی کاموں ، ان کی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے متاثر ہوکر جوق درجوق ان کے ساتھ الحاق کررہے ہیں۔

    گرم چشمہ میں صوبیدار ریٹایرڈ امیر اللہ ، قاری نظام الدین، پاکستان تحریک انصاف سے راحت علی شاہ اور کثیر تعداد میں کونسلرز جن کا تعلق مختلف سیاسی پارٹیوں سے تھا انہوں نے اپنے پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر سینیٹر محمد طلحہ محمود کی حمایت کا اعلان کیاہے۔

    اس موقع پر گرم چشمہ کے چند عمائدین نے کہا کہ سلیم خان جو پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر دو مرتبہ صوبائی اسمبلی کا رکن بنا اور پانچ سال تک صوبائی وزیر بھی رہا وہ انتخابات سے پہلے نہایت غریب آدمی تھا جس کی چھوٹی سی دکان تھی مگر وزیر بننے کے بعد وہ کروڑ پتی بنا مگر ہمارے علاقے کی سڑکیں اب بھی کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں۔ اسی طرح عبدالاکبر چترالی بھی دو مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن رہے مگر اس نے بھی کوئی حاطر خواہ نہیں کیا ۔
    سینیٹر طلحہ محمود لوئر چترال میں موری بالا، کجو، موری، برنس اور دیگر علاقوں میں بھی عوامی اجتماع سے اظہار خیال کیا جہاں ان کا بڑا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر محمد طلحہ محمود نے لوگوں سے کہا کہ اگر ان کے جمیعت علمائے اسلام کے بارے میں کچھ خدشات ہیں یا اس جماعت میں شامل نہیں ہونا چاہتا تو میرے ساتھ الحاق کرے۔

    سینیٹر طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے دروازے سب کیلئے ہیں اور آپ لوگ انسانیت کی خدمت اور اپنے علاقے کی ترقی کیلئے میرے ساتھ شامل ہوجائیں تاکہ ہم مل کر چترال کی تعمیر نو کا آغاز کرسکیں۔

    طلحہ محمود نے کہا کہ میں ان روایتی سیاست دانوں کی طرح نہیں ہوں جن میں سےکسی نے آپ سے اسلام کے نام پر ووٹ لیا کسی نے کوئی اور سبز باغ دکھایا مگر یہاں تو مسائلستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پچھلے اٹھارہ سالوں سے سینیٹ کا رکن ہوں مگر میں نے سرکار سے کبھی تنخواہ یا دیگر مراعات نہیں لی۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنے جیب سے محمد طلحہ فاونڈیشن کے ذریعے کروڑوں روپے ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کرتا ہوں تو آپ کا حق کیسے کھا سکتا ہوں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ اگرآپ لوگ چترال کے ساتھ مخلص ہیں تو تمام تر ذات پات، پارٹی، سیاست اور قومیت سے بالاتر ہوکر میرا ہاتھ بٹائیے اور میرے ساتھ شامل ہوکر مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کریں تاکہ اسلام آباد سے اپ کا حق لینے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

    طلحہ محمود نے کہا کہ میرے مخالف امیدواروں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دی ہے کہ یہ غریبوں میں امدادی سامان اور پیسے تقسیم کرتا ہے جس کی وجہ سے مجھے نوٹس جاری ہوا ہے۔ جونہی آٹھ فروری کو انتحابات مکمل ہوجائیں امدادی سامان سے بھرے ہوئے ٹرکوں کا قافلہ چترال میں داخل ہو گا۔ ہم سب لوگوں کو تو نہیں مگر اکثریت کے ساتھ مدد کریں گے تاکہ ان کی مشکلات میں کسی قدر کمی آسکے۔

    واضح رہے کہ طلحہ محمود این اے ون چترال سے قومی اسمبلی کیلئے انتخابات لڑرہے ہیں اور ضلع اپر اور لویر چترال کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوامی اجتماعات سے خطاب کررہا ہے جس کا ہر جگہ گرم جوشی سے استقبال کیا جاتا ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر کثیر تعداد میں لوگ جوق درجوق اس کے قافلے میں شامل ہوکر شمولیت کا اعلان کررہے ہیں۔

    چترال کے عوام پر امید ہیں کہ ان کی کامیابی پر چترال کی نقسمت بدلے گی اور یہاں بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوگا اورگذشتہ کئی دہائیوں کی محرومیوں کا ازالہ بھی ہوسکے گا۔