Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرے لیے عمران خان ایک رول ماڈل اور عاشق رسول ہے، عدنان قادری

    میرے لیے عمران خان ایک رول ماڈل اور عاشق رسول ہے، عدنان قادری

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)میرے لیے عمران خان ایک رول ماڈل اور عاشق رسول ہے، محمد عدنان قادری
    لنڈی کوتل پریس کلب میں پی ٹی آئی رہنماء پی کے 69 کے امیدوار علامہ عدنان قادری نے اپنے ساتھیوں سمیت میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں پی ٹی آئی اس وقت ملک میں مظلوم ترین پارٹی ہے کیونکہ یہاں پر تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو جلسہ جلوس، سیکورٹی اور ریلی کرنے کی مکمل آزادی ہے لیکن افسوس کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو لیول پلینگ فیلڈ کے مواقع میسر نہیں ہے،

    حلقہ میں الیکشن کمپئین زور و شور سے جاری ہیں سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری اور سابق سینیٹر حافظ عبدالمالک قادری سمیت قومی اسمبلی امیدوار اقبال آفریدی گھر گھر ،گلی گلی مہم چلا رہے ہیں اور اس حوالے سے پی ٹی آئی ورکرز جذبہ قابل تحسین ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی کیلئے کرکٹ سٹار کسی کیلئے سیاسی لیڈر میرے لئے عاشق رسول ہیں جس نے ملک میں ریاست مدینہ اور علماء کرام کیلئے وظائف کا اجراء کیا اور اس کے ساتھ ساتھ غریب عوام کیلئے صحت کارڈ جس سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ مستفید ہو چکے ہیں اور ان کی عوام دوست پالیسیوں سے لوگ جوق درجوق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں

    انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر پی ٹی آئی چئیرمین کے اعتماد پر پورا اتریں گے ہم صرف وعدوں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ یہاں کے خواتین جو دور دور سے سروں پر پانی لا رہے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابی نشان پیالہ ہے تمام عوام سے اپیل ہے کہ 8 فروری کو اپنا قیمتی ووٹ پیالے کو دیکر عمران خان کے ویژن کو کامیاب کریں

  • طورخم بارڈربندش سے معیشت کو ملین ڈالرز نقصان ہوتا ہے،مسائل مذاکرات سے حل کئے جائیں-ضیاالحق سرحدی

    طورخم بارڈربندش سے معیشت کو ملین ڈالرز نقصان ہوتا ہے،مسائل مذاکرات سے حل کئے جائیں-ضیاالحق سرحدی

    لنڈی کوتل(نصیب شاہ شینواری )تورخم بارڈربندش سے معیشت کو ملین ڈالرز نقصان ہوتا ہے،مسائل مذاکرات سے حل کئے جائیں-ضیاالحق سرحدی
    پاک افغان جاینٹ چیمبر آف کامرس (PAJCCI)کے کووآرڈینیٹر ضیاء الحق سرحدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ دنوں پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کی وجہ سے طورخم کے دونوں جانب سینکڑوں ٹرک وکنٹینرزپھنس گئے تھے۔ ٹرک وکنٹینرز میں پڑا مال جس میں تازہ سبزیاں، فروٹ، پیراشیبل آٹمز خراب ہوگئے تھے اس کے ساتھ ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ ٹرکوں کو روزانہ کے حساب سے کنٹینرز پر120ڈالرز سے لیکر 180ڈالرز ڈیٹینشن(ڈیمرج)لگ رہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈربند ہونے کی پابندی حکومت پاکستان کی طرف سے 13جنوری کو لگائی گئی اور 23جنوری کو طورخم بارڈر31مارچ تک کھولنے کے احکامات جاری کئے گئے اور بتایا گیا کہ جن ٹرکوں کے پاس پاسپورٹ اور ویزہ نہیں ہوگا وہ یکم اپریل کو بارڈر کراس نہیں کر سکیں گئے۔

    ضیاء الحق سرحدی جو کہ فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں نے وفاقی حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان تجارتی کارگو ٹرانسپورٹیشن کے درمیان چلنے والے ٹرک ڈرائیوروں کے پاسپورٹ اور ویزوں کے مسائل پر قابو پانے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو ہموار کرنے کے لئے دونوں حکومتوں کے درمیان پاکستان اور افغانستان ٹرانسپورٹ کے ایک ، ایک ہزار ٹرکوں کو پاکستان کی وزارت ٹرانسپورٹ ، کسٹمزاور افغانستان کی وزارت ٹرانسپورٹ اور گمرک (کسٹمز)میں رجسٹرڈ کر لیا جائے اور جن کی برائے نام رجسٹریشن فیس بھی مقرر کی جائے اور ویزوں کی بجائے خصوصی پاس جاری کئے جائیں تو اس اقدام سے دونوں ممالک کے ٹرک بالترتیب مزار شریف (افغانستان )ااور کراچی (پاکستان)تک تجارتی کارگو لے جانے کے اہل ہو جائیں گے جس سے ٹرانسپورٹ کی کمی کے ساتھ ساتھ نقل وحمل کی لاگت میں کمی آئے گی جبکہ دونوں حکومتوں کا یہ عمل تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ سسٹم میں چیک اینڈ بیلنس بھی قائم کرے گا۔

    ضیاء الحق سرحدی نے پاک افغان طورخم بارڈرزکو 10دن کے بعد کھولنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بارڈرزکی بندش کی وجہ سے تاجروں ،ایکسپورٹرز کو جن مشکلات کا سامنا تھا اس کا بھی ازالہ ہوگا اور تجارت میں بھی اضافہ ہوگا ۔

    انہوں نے وزیر اعظم ،گورنر، وزیر اعلیٰ ،کور کمانڈر پشاور اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بزنس کمیونٹی کا ایک اہم مسئلہ حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔

  • سیالکوٹ: تھانہ صدر  پسرور کی حدودمیں درخت سے لٹکتی نعش برآمد

    سیالکوٹ: تھانہ صدر پسرور کی حدودمیں درخت سے لٹکتی نعش برآمد

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) تھانہ صدر پسرور کی حدود الکڑے پھاٹک کے قریب ایک شخص کی درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی نعش برآمد علاقہ میں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہوگئی،

    متوفی کی شناخت سرکل پسرور تھانہ صدر کے علاقہ محلہ عمر پورہ کا رہائشی تھا.امیر حمزہ ولد منظور عمر تقریباً چوبیس سال چوبیس گھنٹے سے لاپتہ تھا
    اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پسرور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر تحقیقات شروع کردی ہیں.

  • اوکاڑہ: دیپالپور چوک میں پوشش کی دکان میں آگ لگ گئی

    اوکاڑہ: دیپالپور چوک میں پوشش کی دکان میں آگ لگ گئی

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارملک ظفر)دیپالپور چوک میں پوشش کی دکان میں آگ لگ گئی،ریسکیوفائرفائٹرزنے بروقت ریسپانس کرتے ہوئےآگ کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئے

    آگ دیپالپور چوک نزدشیل پمپ پوشش کی دکان میں آگ لگ گئی،ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،ریسکیو1122 اطلاع پر موٹر بائیک سروس،فائروہیکل اورریسکیو وہیکل فوری موقع پر پہنچ گئیں،دکان بند تھی،ریسکیو ٹیموں نے بولٹ کٹرکی مدد سے دکان کے شٹرکاتالہ کاٹ کرآگ پر قابوپایا،

    ریسکیوفائرفائٹرزنے پیشہ ورانہ طریقہ کاراپناتے ہوئےآگ پر پانی کی مددسےفائرفائٹنگ کی اور 15 منٹ میں آگ پر مکمل قابو پالیا.

  • ٹانک:پاکستان کو تباہ کرنیوالے مکافات عمل کا شکار ہیں : مولانا فضل الرحمان

    ٹانک:پاکستان کو تباہ کرنیوالے مکافات عمل کا شکار ہیں : مولانا فضل الرحمان

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل کی رپورٹ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹانک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تباہ کرنے والے مکافات عمل کا شکار ہیں ،انہیں اپنا خود احتسا ب کرنا ہوگا۔

    ٹانک میں جلسے میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت سیاسی مخالفین کےساتھ تعصب نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں ،اُن کا مقابلہ کروں ،مزہ نہیں آئے گا، آزاد ہوتے تو بات کرتا۔

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی عمارت کو تباہ کیا گیا، اب کہتے ہیں ٹھیک نہیں کرسکتے ، کیسے ٹھیک کریں ؟، عمارت گرے گی تو دوبارہ بنے گی۔

    دوسری جانب جے یو آئی ف کے صوبائی جنرل سیکرٹری نصیر احمد احرار نے کہا ہے کہ ہمارے امیدواروں کو حبس بے جا میں رکھ کر الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، فلیکسز اور بینرز پھاڑے جارہے ہیں،الیکشن کمیشن اور ادارے ہمارے امیدواروں کو تحفظ فراہم کریں،

  • اوچ شریف:غوث الاعظم چوک پل عباسیہ لنک کینال تجاوزات کی لپیٹ میں,حادثات معمول بن گئے

    اوچ شریف:غوث الاعظم چوک پل عباسیہ لنک کینال تجاوزات کی لپیٹ میں,حادثات معمول بن گئے

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر غوث الاعظم چوک پل عباسیہ لنک کینال پر تجاوزات کی لپیٹ میں حادثات معمول بن گئے، ضلعی انتظامیہ مسافروں پر شفقت کرے غوث الاعظم چوک واگذر کرائے شہری

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے معروف چوک غوث الاعظم میں تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں سمیت مسافر گاڑیوں کا جینا حرام کر دیا ہے آئے روز حادثات معمول بن گئے۔ شہر کی معروف پل عباسیہ لنک کینال پر ٹریفک جام رہنے سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ جل کر ضائع ہوتا ہے بلکہ فضائی آلودگی میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے

    شہریوں محمد ظفر محمود الحسن محمد دین حاجی احمد ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اوچ شریف شہر کے معروف چوک غوث الاعظم سمیت الشمس چوک ریڑھی بانوں سمیت تجاوزات مافیا کے لپیٹ میں ہیں الشمس چوک تا غوث الاعظم چوک سٹرک کناروں سمیت پل عباسیہ لنک کینال غوث الاعظم چوک پر سریا بجری٫ ریڑھی چھاپے والوں نے شہریوں کی ناک میں دم کیا ہوا ہے ۔

    فٹ پاتھ پر دکانداروں نے قبضہ کیا ہوا اور سڑک پر لوہااور بجری ڈالی ہوئی ہے جو کہ حادثات کا سبب بن رہی ہیں ریڑھی والوں نے بھی ٹھیلے سجائے ہوئے ہیں، سارا سارا دن ٹریفک بلاک رہنا روز کا معمول بن چکا ہے۔

    سریا بجری سیمنٹ کے دکانداروں کی تجاوزات کی وجہ سے لوگوں کا پیدل چلنا محال ہے غوث الاعظم چوک پر ریڑھی بانوں سمیت کھوکھا شاپ والوں نے نہر کناروں سمیت پل عباسیہ لنک کینال کو اتنی بے دردی سے یرغمال بنایا ہوا ہے عباسیہ پل سمیت سڑک کے کنارے اور فٹ پاتھوں اور دکانوں کے باہر تجاوزات کی بھر مار کی بنیادی وجہ بلدیہ کے راشی اہلکار ہیں جو ان لوگوں سے بھتہ وصول کرتا ہے ۔ یہ راشی لوگ چند ٹکوں کے عوض عام شہری زندگی کا سکون برباد کر رہے ہیں۔

    جب ان پر کسی طرف سے پریشر بڑتا ہے تو وہ ہائی کمان کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ایک فرضی آپریشن کرتے ہیں جن دکانداروں اور ریڑھی چھاپے والوں سے وہ بھتہ لیتے ہیں ۔ان کو پہلے ہی باخبر کردیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ اس دن پل عباسیہ سمیت روڈ سے غائب ہو جاتے ہیں

    شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی تجاوزات کو روکنے کا ایک ہی واحد حل ہے یہاں مہینوں ہفتوں کے بعد نہیں بلکہ دو چار دنوں کے بعد ریگولر آپریشن ہونا چاہیے اور بالخصوص ٹی ایم اے کے محکمے میں ایسی کالی بھیڑوں کی بھی نشاندہی ہونی چاہئے جو چند ٹکوں کے عوض تجاوزات کی بھرمار کا سبب بنتے ہیں۔

    اسی طرح برا حال ہے اوچ شریف شہر میں ہر جگہ ہر طرف قبضہ گرپ مافیا اور تجاوزات کی بھرمار ہے ۔مجال ہے ذمہ دار محکمہ ان لوگوں کے خلاف کوئی ایکشن لے ۔ہم ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے پر زور اپیل کرتے ہیں اوچ شریف میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے احکامات جاری کریں

  • پسرور : پسرور فائرنگ  سے ایک شخص جاں بحق 3 زخمی

    پسرور : پسرور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 3 زخمی

    سیالکوٹ( نماٸندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے) پسرور فائرنگ ایک جان بحق تین شدید زخمی۔فائرنگ کا یہ واقعہ پسرور تھانہ صدر کے گاؤں عاقی ماچھی میں رونماہوا،
    تفصیلات کے مطابق جھگڑا بچوں کی وجہ سے ہوا اور فائرنگ تک جا پہنچا ،یہ جھگڑا الیکشن کا اسٹکر پھاڑنے کی وجہ سے ہوا،جھگڑے میں فائرنگ سے علی رضا ولد امتیاز سکنہ عاقی ماچھی پیٹ میں سات فائر لگنے کی وجہ سے دم توڑ گیا

    امتیاز ولد شفیع محمد فائرنگ سے شدید زخمی سیریس حالت میں سیالکوٹ ریفر کر دیا گیا ،فائرنگ سے انتظار ولد امتیاز علی اور ذوالفقار ولد امتیاز بھی زخمی ہوئے یہ ایک ہی گھر کے چار افراد ہیں جن میں ایک باپ اور تین بیٹے شامل ہیں۔

  • ننکانہ :سروس روڈ پر تجاوزات مافیاء قابض،عوام کیلئے پیدل راستے بند،ریگولیشن برانچ خاموش

    ننکانہ :سروس روڈ پر تجاوزات مافیاء قابض،عوام کیلئے پیدل راستے بند،ریگولیشن برانچ خاموش

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)سروس روڈ پر تجاوزات مافیاء قابض،عوام کیلئے پیدل راستے بند،ریگولیشن برانچ خاموش
    ڈسٹرکٹ کونسل ریگولیشن برانچ کی غفلت کے باعث عوام کا پیدل چلنا محال,موڑکھنڈا میں سروس روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ریگولیشن برانچ کا عملہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگا, ریگولیشن برانچ کا عملہ دکانداروں سے جرمانہ کے نام پر ماہانہ لاکھوں روپے اکٹھے کرنے لگا,ڈپٹی کمشنر ننکانہ ,صوبائی محتسب پنجاب اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل سے فوری نوٹس اور انکوائری کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کی حدود میں واقع قصبہ موڑ کھنڈا جو کہ ایک بہت بڑا تجارتی مرکز ہے لیکن اس کی صفائی ستھرائی ایک بہت بڑا مسلہ ہے جس کو حل کرنے میں ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کا عملہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھرے اور سیوریج کا گندہ پانی مکینوں کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے ,

    قصبہ موڑکھنڈا میں واقع مین روڈ کے دونوں اطراف پر شہریوں کی سہولت کے لیے کڑوروں روپے کی لاگت سے سروس روڈ تعمیر کی گٸی تھی جس پر دکانداروں نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے ,ڈسٹرکٹ کونسل کے ذراٸع کا کہنا ہے کہ ریگولیشن برانچ کے کلرکوں کی ملی بھگت کے باعث سروس روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہے جس کے باعث اس روڈ پر پیدل چلنا بھی دشوار ہے اور خریداری کےلیے آنے والی خواتین اور بزرگوں کو بھی شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے,

    ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوۓ بتایا کہ ان تمام دکانداروں سے ایک ہزار روپے کے حساب سے ہر ماہ وصول کیے جاتے ہیں اور دونوں اطراف میں سینکڑوں عارضی غیر قانونی دوکانیں قائم ہیں اور ان سے ہونے والی ریکوری لاکھوں روپے بنتی ہے ,

    ریگولیشن برانچ میں سالہا سال سے تعینات کلرکوں نے اس وجہ سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے جبکہ ریگولیشن برانچ میں تعینات عملہ جو افسران کی آنکھوں کا تارا ہے اپنی مرضی کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل کے افسران کو سب اچھا کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر جمع کروا رہا ہے ,

    موڑکھنڈا کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد ,صوبائی محتسب پنجاب اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے کہ تجاوازت کو فوری ختم کیا جاۓ اور سروس روڈ کو قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر مکمل بحال کیا جاۓ اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوۓ انکوائی کی جاۓ.

  • سیالکوٹ: پولیس کا  پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن،200سو پتنگیں برآمد

    سیالکوٹ: پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن،200سو پتنگیں برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) پولیس کا خونی کھیل پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن،200سو پتنگیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی اے آیس آئی سجاد بن حیدر معہ پولیس ٹیم نے دوران گشت پتنگ مافیا کے خلاف کاروائی کے دوران ملزمان عبدالمتین اور افتخار کے قبضہ سے200پتنگیں برآمد کیں۔

    ملزمان موٹر سائیکل پر نائلون کے توڑے میں پتنگیں چھپا کر لے جا رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا گیا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ قاتل ڈور پھرنے سے متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں پتنگ مافیا کے خلاف کاروائی کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے

  • گوجرہ: نواں لاہور کی معروف سیاسی شخصیات چوہدری خالد جاوید وڑائچ گروپ میں شامل

    گوجرہ: نواں لاہور کی معروف سیاسی شخصیات چوہدری خالد جاوید وڑائچ گروپ میں شامل

    گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) گوجرہ نواں لاہور کی معروف سیاسی شخصیات چوہدری نیک محمد نمبردار اور چوہدری محمد سلیم گجر نے اپنے ساتھیوں سمیت سابق ایم این اے چوہدری خالد جاوید وڑائچ اور عقبہ علی وڑائچ کی موجودگی میں وڑائچ گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

    اس موقع پر چوہدری محمد اسلم گجر، چوہدری خالد گجر، مہر بابر، چوہدری محمد حسین نمبردار، چوہدری بابر گجر، چوہدری اسماعیل گجر، چوہدری انوار الحق گجر، چوہدری ناصر گجر، چوہدری اصغر گجر، چوہدری عزیز گجر، غلام سرور بدھڑ، یاسین بدھڑ، مہر اسلم کڑیانہ، شیخ صفدر، شیخ اصغر، سرفراز ریما، حاجی صابر سپراء، عرفان بھٹی، ملک افتخار، ملک شہباز، اشرف ملنگ، چوہدری مجید گجر، چوہدری جاوید گجر اور جاوید مغل بھی موجود تھے۔

    معزز مہمانوں کا استقبال چوہدری ہارون الرشید ایڈوکیٹ، حسن گجر، وسیم گجر،ندیم گجر، فیصل گجر، عرفان گجر حمزہ سرور نے کیا۔