Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف:ٹریلر کی موٹر سائیکل  کو ٹکر 2 خواتین موقع پر جاں بحق ایک شخص زخمی

    اوچ شریف:ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر 2 خواتین موقع پر جاں بحق ایک شخص زخمی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف کے نواحی علاقے پل صدیق آباد کے مقام پر ٹریلر کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر دو خواتین موقع پر جانبحق ایک شخص زخمی ہسپتال منتقل
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے جھانگڑا سی پیک روڈ پل صدیق آباد پر ایک ٹرالے نے موٹر بائیک کو ہٹ کیا ہے جس پر 3 لوگ سوارتھے ۔ ریسکیو سٹاف کے مطابق ٹرالا اپنی لائن میں جا رہا تھا موٹر بائیک اچانک روڈ پر چڑھا تو ٹرالے سے ہٹ ہوگیا۔

    جس سےموقع پر دو عورتیں جاںبحق ہوگئیں اور ایک مرد کو ہیڈ انجری ہے جسے فرسٹ ایڈ کے بعد وکٹوریہ ہسپتال شفٹ کر دیا ،موٹر سائیکل سواروں کی شناخت ثناء اللہ، روبینہ بی بی، زرینہ بی بی کے نام سے ہوئی جو کہ موضع جھانگڑہ بستی میانی کی رہائشی تھے

    اطلاع ملتے ہی موقع پر ریسکیو ٹیمیں پیٹرولنگ پولیس اور پنجاب پولیس بھی پہنچ گئیں جاںبحق ہونے والی خواتین کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔ جبکہ زخمی ہونے والے شخص ثناء اللہ کو ریسکیو سٹاف نے ضلعی وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا

  • اوچ شریف :موٹروے پولیس کی کارروائی،اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی ، 2 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار

    اوچ شریف :موٹروے پولیس کی کارروائی،اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی ، 2 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف ۔ موٹر وے پولیس کی ایم 5 اوچ شریف انٹر چینج پر کارروائی ، اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی ، دو خواتین سمیت چار ملزمان گرفتار ، ایئر کرافٹ گن ، جی تھری ، کلاشنکوف پسٹل سمیت ہزاروں روند برآمد ، اسلحہ کو پشاور سے سکھر لے جایا جارہا تھا ، تحقیقات کا دائرہ وسیع ، ملوث تمام عناصر کو گرفتار کیا جائے گا ۔ ایس پی موٹر وے ندیم اشرف وڑائچ کی ڈی ایس پی سعید خان کے ہمراہ نیوز کانفرنس

    تفصیل کے مطابق ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس ندیم اشرف وڑائچ نے ڈی ایس پی بیٹ 25 سعید خان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر وے پولیس بیٹ 25 نے ایم 5 اوچ شریف انٹر چینج پر ایک بلیک کلر گاڑی نمبری BGD-824-2016 کو رکنے کا اشارہ کیا جس نے گاڑی بھگادی ، موٹر وے پولیس نے مشکوک گاڑی کو روک کر گاڑی کی سرچنگ کی تو گاڑی میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ کی کھیپ برآمد ہوئی ۔

    برآمد ہونے والے اسلحہ میں ایئر کرافٹ گن ، جی تھری ، کلاشنکوف ، رائفلز ، پستول اور ہزاروں راونڈ شامل ہیں ، گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزمان امیر بخش اور علی در ملاح اور خواتین کا تعلق تحصیل صالح پٹ ضلع سکھر سے ہے ،

    انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اسلحہ کی کھیپ کو پشاور سے سکھر لے جایا جارہا تھا ، تاہم اس کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور اس میں ملوث تمام عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ڈی ایس پی بیٹ 25 سعید خان اور ان کی ٹیم کی اس بہترین کارکردگی کو سراہتے ہیں ، انہوں نے تھانہ اوچ شریف پولیس کی ٹیم کو بھی سراہا کہ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھی فوری موقع پر پہنچ گئی ۔

    انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس شاہراہوں پر سفر کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ شاہراہوں پر جرائم پیشہ افراد اور منفی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کررہی ہے

  • ڈی جی خان :جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے ہر فرد اہم اور اس کا ووٹ بہت قیمتی ہے-شہلا الیاس

    ڈی جی خان :جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے ہر فرد اہم اور اس کا ووٹ بہت قیمتی ہے-شہلا الیاس

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نیوز رپورٹر شاہد خان )جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے ہر فرد اہم اور اس کا ووٹ بہت قیمتی ہے-شہلا الیاس
    اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اورجمہوری اقدار کے فروغ کیلئے ہر فرد اہم اور اس کا ووٹ بہت قیمتی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر فرد انتخابی عمل میں حصہ لے کر اپنا بھر پو رکردارادا کرے.

    ان خیالات کااظہار ماسٹر ٹرینر شہلا الیاس نے عام انتخابات کے حوالے سے آگاہی بیان میں کیا. انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے شفاف انتخابی عمل بارے بھر پوراقدامات کیے گئے ہیں.

    ماسٹر ٹرینر شہلا الیاس نے کہا کہ 8فروری کو ووٹ ڈالنے سے پہلے ہر فرد اپنی پرچی خود بناسکتا ہے. اس سلسلے میں اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر ایس ایم ایس کریں اور موصول ہونے والے جواب کو پرچی پر لکھ کر اپنے پاس محفوظ کر لیں

    اس طرح الیکشن والے دن ووٹ ڈالنے کیلئے پرچی بنوانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، وقت کی بچت ہو گی اور زیادہ سے زیادہ لوگ بآسانی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے

  • خیبر پولیس کی بڑی کارروائی،سمگلرز گرفتار

    خیبر پولیس کی بڑی کارروائی،سمگلرز گرفتار

    ضلع خیبر(باغی ٹی وی رپورٹ) پولیس کی بڑی کارروائی،سمگلرز گرفتار
    خیبر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ڈیلروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

    مشکوک موٹر کار کے خفیہ خانے سے 480 ایکٹریسی گولیاں برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج۔علاقہ شاکس ائس سمگلر کے ٹھکانے پر چھاپہ زنی کے دوران 2 کلوگرام ائس برامد ملزم گرفتار مقدمہ درج۔جعلی کرنسی کی خرید وفروخت کرنے والا نوسر باز گرفتار ،5 لاکھ جعلی پاکستانی کرنسی برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج۔

    ڈی پی او کی خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی جمرود سرکل محمد نواز کی نگرانی میں جاری منشیات کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے ایس ایچ او جمرود سجاد خان کی سربراہی میں تختہ بیگ پولیس کی کامیاب کارروائیاں مشکوک موٹر کار نمبر LOZ5786 کے خفیہ خانے سے 480 ایکٹریسی گولیاں برآمد ملزم نوید کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا۔

    علاقہ شاکس سم غاخی میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث اعجاز کے ٹھکانے پر چھاپہ زنی کے دوران 2 کلوگرام ائس برامد کرکے ملزم اعجاز کو موقع پر گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    انچارج کارخانوں وزیرڈھنڈ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم عظم خان سکنہ ملک دین خیل باڑہ کے قبضے سے 5 لاکھ پاکستانی جعلی کرنسی برآمد کی گئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جمرود حوالات منتقل کردیا گیا۔

  • سرگودھا:اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا

    سرگودھا:اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہنوازجالپ)نفسانفسی کے اس دور میں جہاں ہر انسان اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے جیتا ہے اور چاہتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے دنیا بھر کی خوشیاں سمیٹ لے مگر نفسانفسی کے اس دور میں سرگودھا کی ایک ایسی شخصیت بھی ہے جو اپنے بچوں کی خواہشات کی تکمیل کے ساتھ ان بچوں کے سر پر بھی دست شفقت رکھے ہوئے ہے جن کے والدین اس دنیا میں موجود نہیں ہیں

    سویٹ ہوم سرگودھا میں ایک ایسا ادارہ جہاں یتیم اور بے سہارا بچے پرورش کر رہے ہیں جن کی کفالت الحاج ممتاز اختر کاہلوں کرتے ہیں
    الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ عبدالوہاب کاہلوں کو پی پی 77سے ایم پی اے کے الیکشن کے لئے میدان میں اتاراہے تا کہ کامیابی کے بعد وہ سرگودھا کی تعمیر وترقی کے لیے کام کر سکے،

    ان کا کہنا تھا کہ اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا اور سب سے بڑی عبادت انساں سے پیار کرنا اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا-

  • ننکانہ :ٹریفک پولیس دیہاڑی لگانے میں مصروف،شہرمیں ٹریفک جام معمول بن گیا،طلباء و شہری پریشان

    ننکانہ :ٹریفک پولیس دیہاڑی لگانے میں مصروف،شہرمیں ٹریفک جام معمول بن گیا،طلباء و شہری پریشان

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)ٹریفک پولیس دیہاڑی لگانے میں مصروف،شہرمیں ٹریفک جام معمول بن گیا،طلباء و شہری پریشان
    ننکانہ صاحب میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، سکول اور کالجز کے صبح اور چھٹی کے وقت لاری اڈے سے لے کر قباء چوک، بیری چوک، منڈی موڑ، پیپل چوک اور ہسپتال روڈ پر واقع سکولوں کے گرد ٹریفک وارڈنز کی لاپرواہی سے طلباء اور شہری مسلسل پریشانی کا شکار ہیں

    اس دوران مریضوں کو ایمبولینس میں ہسپتال لے جانا انتہائی دشوار ہو جاتا ہے لیکن ٹریفک پولیس صرف اپنی دیہاڑی بنانے اور چالان پورے کرنے میں مصروف رہتی ہے ،ٹریفک بلاک ہونے پر کوئی توجہ ہی نہیں دی جاتی اورمستقل چشم پوشی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس ٹریفک جام کے سدباب کے لئے شہریوں اور سول سوسائٹی نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

  • گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

    گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ایس ایس پی گھوٹکی جناب محمد انور کھیتران صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

    تھانہ اوباڑو پولیس کی بہترین کاروائی تھانہ اوباڑو پولیس نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرتے ہوئے،لنک روڈ گڈو نزد وروالو سے ایک ملزم ایاز علی ولد مرید بنگوار سکنہ گوٹھ شفوند جعفری کو بغیر لائسنس پسٹل اور 03 عدد گولیوں اور نقد رقم سمیت گرفتار کر لیا۔

    پولیس گرفتار ملزم کو برآمدشدہ پسٹل اور گولیوں سمیت تھانے لے آئی اور اس کے خلاف بغیر لائسنس پسٹل اور گولیاں رکھنے کے جرم میں کرائم نمبر 21/2024 دفعہ 23 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا.

  • لنڈی کوتل : پولیو کے ورکرز کو بحال نہ کیاگیا تو پولیو مہم سمیت دیگر امور کا بائیکاٹ کریں گے۔ کونسلرز

    لنڈی کوتل : پولیو کے ورکرز کو بحال نہ کیاگیا تو پولیو مہم سمیت دیگر امور کا بائیکاٹ کریں گے۔ کونسلرز

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) پولیو کے ورکرز کو بحال نہ کیاگیا تو پولیو سمیت دیگر امور سے بائیکاٹ کرینگے . یہ بات وی سی 17 کے چیئر مین حاجی شیر افریدی، این سی 1 کے چیئر مین حاجی خان، این سی 2 کے چیئر مین یاد وزیر شینواری اور این سی 3 کے چیئر مین نوید خان نے لنڈیکوتل_پریس_کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی.

    انہوں نے کہا کہ پولیو کے ان ورکروں نے پچھلے دس سالوں میں پولیو سمیت 11 خطرناک بیماریوں کے خلاف جنگ لڑی ہے. جس کا بڑا ثبوت یہ ہے کہ2018 کے بعد پولیو کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا ہے.

    انہوں نے کہا کہ کمیونیکیشن سائیڈ پر ضلع خیبر کے 151 افراد کو برخاست کرکے اچھا فیصلہ نہیں کیا ہے کیونکہ ایک جانب یہ لوگ بے روزگار ہو جائیں گے تو دوسری طرف اس بات کا خطرہ بھی خارج ازامکان نہیں ہے کہ نئے تعینات افراد کی باعث پولیو کا وائرس ایک بار پھر سر اٹھائے گا.

    بچوں اور بچیوں کی معذوری کا سلسلہ ایک بار سے شروع ہوجائے گا جو پورے علاقے کے لیے خطرے کی بات ہے. تحصیل کونسل کے ممبران نے صوبائی پولیو ایمرجنسی اپریشن سنٹرسمیت پیپل ، یونیسف اور ڈبلیو ایچ او، ڈی سی خیبر، کور کمانڈر پشاور، اور گورنر خیبر پختون خوا سے مطالبہ کیا کہ ضلع کرم اور صوبہ بلوچستان کے طرز پر کامنیٹ سٹاف کو اپنی جگہ پر بحال کرے

    اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے اور فیصلہ واپس نہ لیاگیا تو سیاسی جماعتوں علاقائی تنظیموں کے ساتھ مل کر اس فیصلے کے خلاف ہر فورم پر اواز اٹھائیں گے اور پولیو ٹیموں کے ساتھ اپنا تعاون ختم کرنے کا اعلان کرینگے

  • سیالکوٹ :آل پاکستان رائٹررز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی سینیئر صحافی  مبشر لقمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

    سیالکوٹ :آل پاکستان رائٹررز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی سینیئر صحافی مبشر لقمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض کی رپورٹ)آل پاکستان رائٹررز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی سینیئر صحافی مبشر لقمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔
    آل پاکستان رائٹررز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے پیٹرن ان چیف زبیر احمد انصاری اور اپوا کے بانی ایم ایم علی کی سربراہی میں سنئیر صحافی معروف تجزیہ نگار اور اینکر پرسن مبشر لقمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

    دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات میں اہم موضوعات پر تفصیلی اور سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔ملک کی مجموعی صورتحال،بالخصوص سیاسی ،معاشی اور خاندانی مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔

    گرما گرم چاۓ کے ساتھ سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا مبشر لقمان نے وفد کے سوالات کے تفصیلی جوابات دئے.

    انہوں نے نئے لکھنے والوں کو مفید تجاویز سے بھی نوازا اور ان کے ساتھ اپنے تجربات بھی شئیر کیے ۔

    سینئرصحافی ،معروف اینکرپرسن اور باغی ٹی وی کے سی ای اومبشر لقمان نے اپووا کی ادبی کاوشوں کو سراہا ،ان کا کہنا تھا کہ وہ اپووا کی ایک ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر چکے ہیں، اپووا ایک متحرک اور منظم تنظیم ہے۔

    انہوں نے اپووا وفد کو دوبارہ آنے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ اگلی ملاقات میں ہم اکھٹے ڈنر کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ باغی ٹی وی کا پلیٹ فارم آپ لوگوں کے لیے حاضر ہے آپ لوگ اس پلیٹ فارم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

    اپووا کے وفد کی طرف سے مبشر لقمان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔

    اپووا وفد نے اس خوبصورت ملاقات کا انعقاد کروانے پر ممتاز اعوان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    وفد میں زبیر احمد انصاری،ایم ایم علی،رفیق بھٹی،اظہر حسین بھٹی،فاروق خان،مدیحہ کنول،نبیلہ اکبر،مریم راشد،ساجدہ اصغر،عائشہ صدیقہ اور نگار بیگ سمیت دیگر شامل تھے۔

  • ملک بھرمیں موسلادھاربارشیں،برف باری،بلوچستان  میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ،الرٹ جاری

    ملک بھرمیں موسلادھاربارشیں،برف باری،بلوچستان میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ،الرٹ جاری

    ملک کے بالائی علاقے مغربی ہواؤں کے زیراثر ہیں، گلگت بلتستان، ناران کاغان، گلیات، مری اور سوات میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری سے 04 فروری کے دوران ملک میں مزید بارش اوربرفباری جبکہ چند مقامات پر شدید بارش برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے 02،03 فروری کو موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے

    محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثر انداز ہو رہا ہےجو 04 فروری تک برقرار رہے گا۔جس کے باعث بلوچستان میں 02 اور 03 فروری کو نوکنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔

    گلگت بلتستان اورکشمیر میں 31جنوری سے04 فروری کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

    خیبر پختونخوا میں 31جنوری سے04 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد ، مانسہرہ،ہری پور، کوہستان ، شانگلہ، بونیر، کرک،خیبر، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی، بونیر، باجوڑ،کرم ، وزیرستان ،کوہاٹ ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

    پنجاب اوراسلام آباد میں 31جنوری سے01 فروری ،03 اور04 فروری کے دوران مری اورگلیات میں وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز بارش اور برفباری متوقع ہے۔ 31جنوری سے01 فروری ،03 اور04 فروری کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی،خطۂ پوٹھوہار ، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، ساہیوال اور اوکاڑہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع۔ جبکہ ملتان، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں بھی 02 اور03 فروری کو بارش کی توقع ہے۔

    سندھ میں 02 اور03 فروری کو سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپورخاص، کراچی، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع۔ جبکہ صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔

    02 اور 03 فروری کو موسلا دھار بارشوں کے باعث بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین اور خضدار کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے
    31 جنوری اور 01 فروری کو مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں درمیانی سے شدیدبارش/ برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ اوررابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ طاہرکیا گیا ہےاورتمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے