Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف:ریلی کی کوریج،اے ایس آئی جام زاہدکی نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کے ساتھ مبینہ غنڈہ گردی

    اوچ شریف:ریلی کی کوریج،اے ایس آئی جام زاہدکی نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کے ساتھ مبینہ غنڈہ گردی

    اوچ شریف ( احمد حسن اعوان سے ) پی ٹی آئی ریلی کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ پولیس کی مبینہ غنڈہ گردی، نجی ٹی وی چینل کے رپورٹروں سے پولیس تھانہ اوچ شریف کے اے ایس آئی جام زاہد نے موبائل چھیننے کی کوشش کی اور بدتمیزی کی،

    گذشتہ رات سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے، کئی کارکنوں کے گھروں پر مسلسل ریڈ کئیے جارہے ہیں جبکہ درجنوں کارکنان ریلی میں شرکت کے لیے روپوش ہوچکے ہیں اور پولیس انہیں تلاش کرنے میں مصروف،

    اوچشریف سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پروگرام کے تحت پرامن طریقے سے صبح گیارہ بجے ایک ریلی کی صورت میں احمد پور شرقیہ پہنچنا تھا جہاں پر ایم این اے کی امیدوار کنول شوزب و دیگر قائدین کا خطاب فکس تھا،

    یاد رہے اوچشریف سے حلقہ 250 پی پی کے امیدوار ایم پی اے ملک مجیب الرحمان مڑل ایڈووکیٹ گزشتہ رات سے ہی گرفتار کر لیے گئے تھے جو کہ تاحال پولیس حراست میں بتاۓ جاتے ہیں،

    علی الصبح میڈیا کوریج کے لیے صحافیوں نے اپنے اپنے کیمرے سیدھے کئیے ہی تھے کہ علی حمزہ پیٹرولیم پر پولیس ملازمین صحافیوں سے الجھنے لگے اور کیمرے بھی چھین لیے تاہم ویڈیو بنتی دیکھی تو کیمرے وآپس کر دیے، اور کوریج کرنے سے روک دیا،

    جس پر مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی غنڈہ گردی قابل قبول نہیں فی الفور اے ایس آئی جام زاہد کو معطل کر کے تحقیقات کی جائیں ،

    صحافیوں نے ڈی پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی صحافیوں سے بدتمیزی غنڈہ گردی آزادی صحافت پر حملہ ہے ہم مزمت کرتے ہیں، صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی غنڈہ گردی کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو احتجاج کیا جائے گا

  • امریکہ اور مغربی دنیا انسانیت کی بات کرتی ہے ان کو شرم آنی چاہیے، مولانا فضل الرحمان

    امریکہ اور مغربی دنیا انسانیت کی بات کرتی ہے ان کو شرم آنی چاہیے، مولانا فضل الرحمان

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان)مولانا فضل الرحمان کی کندھ کوٹ آمد اوراپنے امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسہ ء سے خطاب کیا ،مولانافضل الرحمن نے کہا کہ آج عوا م نے جس طرح جلسے میں شرکت کی ہے انشاء اللہ فتح جمیعت علماءاسلام کی ہوگی

    مولانافضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوبنے ہوئے 75سال ہوگئے ہیں کیا ہم کلمہ کا حق ادا کردیا ہے ،ہم نے فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر اپنے وطن کی بات کی ہے.

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وطن کو دو چیزیں چاہیئں ایک انسانی حقوق دوسری خوشحالی،کیا آج ہمارے ملک میں بدامنی نہیں ہے ؟کیا کندھ کوٹ میں لوگ اغوا نہیں کئے جاتے ،کیا یہاں لوگوں کا قتل عام نہیں ہورہاہے ،یہاں پر وڈیرے مسلط کردیئے گئے ہیں.

    انہوں نے کہاکہ ملک میں کوئی حساب کتاب نہیں ہے ایسے لوگوں کو مسلط کردیا گیا ہے،پانچ سالوں میں ملک کو کھوکھلا کردیا گیا ہے جس نے پاکستانی معیشت کو تباہ کردیا ہے.خدا لیے اس ملک پر رحم کرو اس کی معیشت پر رحم کرو،

    مولانا فضل الرحمان کامزید کہنا تھاکہ پاکستان کی دفاعی ریاست چین اور امریکہ سے کمزور ہوچکی ہے،افغانستان میں حالات خراب کئے جا رہے ہیں
    امریکی اور مغربی دنیا انسانیت کی بات کرتی ہے ان کو شرم آنے چاہیے،آج جو فلسطین میں نسل کشی ہو رہے ہے اس میں امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے

    جلسہ گاہ بائی پاس گراؤنڈ بنائی گئی تھی،جلسہ گاہ میں سینکڑوں کرسیاں لگائی گئی تھیں،کارکنان میں بڑا جوش وخروش دیکھا گیا، سخت ترین سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے.

  • سیالکوٹ: اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین ، مغوی خود ہی اغوا کار نکلا

    سیالکوٹ: اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین ، مغوی خود ہی اغوا کار نکلا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ)اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین ، مغوی خود ہی اغوا کار نکلا
    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے تھانہ ائیر پورٹ، موضع کلووال میں، مورخہ 24.01.2024 بوقت 08:45 بجیدن علی وہاب ولد محمد عدنان ارشد بعمر 17 سال بسواری موٹر سائیکل اپنی ہمشیرہ مسمات فضین شہزادی کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلووال چھوڑنے گیا جو واپس نہ آنے پر نعمان ارشد نے پکار 15 پر کال کی نامعلوم ملزمان نے اس کے بھتیجے کو اغواء کر لیا ہے اور 15 لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔

    پکار 15 پر موصول ہونے والی کال پر ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ غلام عباس اور ڈی ایس پی سمبڑیال سرکل رضا کار حسین شاہ اور تھانہ ائیر پورٹ رانا گلزار انسپکٹر فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ وقوعہ کی بابت مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش عمل میں لائی گئی۔

    اغواء برائے تاوان کی بابت ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر مغوی کی بازیابی کے لیے دو ٹیمیں ڈی ایس پی سمبڑیال سرکل اور DSP / CIA سیالکوٹ کی زیر نگرانی تشکیل دیں جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹے کے اندر مغوی کو لاہور سے بازیاب کروایا اور مقدمہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے انٹیروگیٹ کیا گیا۔

    مغوی کا والد بیرون ملک سعودی عرب روزگار کے سلسلہ میں مقیم ہے مغوی PUBG گیم کھیلتا تھا جس کو PUBG اکاونٹ خریدنے کے لیے دس لاکھ روپے درکار تھے اسکو یقین تھا کہ اس کا والد اس کام کے لئے رقم نہ دے گا اس لئے اس نے اغواء ہونے کا منصوبہ بنایا اور اپنی ہمشیرہ کو سکول کلو وال چھوڑ کر موٹر سائیکل سمبڑیال کھڑی کی اور علی نامی دوست کے پاس چلا گیا، وہاں پر اس نے فیملی واٹس اپ گروپ میں میسج کیا کہ آپ کے بچے کو اغواء کر لیا گیا ہے اگر اس کی ضرورت ہے تو 15 لاکھ روپے دو دن کے اندر اندر دے دو ۔

    بعد اندراج مقدمہ مغوی کو ٹریس آؤٹ کرنے کے لئے کام شروع کر دیا اورجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹے کے اندر مغوی کو بحفاظت بر آمد کروالیا۔ مغوی اور اس مغوی کا ڈراپ سین سامنے آگیا۔

  • اوکاڑہ:عام انتخابات سے متعلق ڈی پی او کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا

    اوکاڑہ:عام انتخابات سے متعلق ڈی پی او کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کی زیر صدارت ضلع بھر کی پولیس سے جنرل الیکشن کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا ،
    اجلاس کا انعقاد طیب سعید شہید پولیس لائنز میں کیا گیا،اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن ملک داؤد سمیت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی

    الیکشن ضابطہ اخلاق کی پاسداری پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ، اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش ہوائی فائرنگ اور نفرت انگیز مواد کے تشیہر کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

    ڈی پی او منصور امان نے پولیس افسران سے کہا کہ پٹرولنگ ، نگرانی ، ناکہ بندی اور دیگر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ،

  • سیالکوٹ:آئین پاکستان ہر شہری کو مذہبی آزادی کا حق دیتا ہے-ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ:آئین پاکستان ہر شہری کو مذہبی آزادی کا حق دیتا ہے-ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کا آئین ہر شہری کو اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق زندگی بسر کرنے کا مکمل حق دیتا ہے،پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ریاستی مشینری پوری طرح متحرک ہے اور کسی کو اپنے نظریات اور عقائد کسی دوسرے مذہب یا فرقے پر زبردستی مسلط کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاتی۔

    یہ بات انہوں نے ضلعی کور امن و بین المذاھب ہم آہنگی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، انچارج سیکیورٹی برانچ حافظ سعید، کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، صاحبزادہ ایوب خان ، پیر غلام حسین سلطانی، اشفاق نذر گھمن، مولانا احمد مصدق قاسمی، بشپ سراج ، عادل غوری، حکیم رتن لال، بچاری جشپال، ظفر عباس سمت مختلف مذاہب اور مسالک کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔

    مسیح کمیونٹی کے عمائدین نے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانے سے کھروٹہ سیداں میں مسیحی کمیونٹی کے تحفظات اور خدشات کے ازالہ کیلئے بروقت اقدام کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے شر پسند عناصر پر نظر رکھیں اور ان کا سختی سے محاسبہ کریں تاکہ امن کی خوشگواری فضا کو کسی کو مکدر کرنے کا موقع نہ مل سکے۔

    ڈپٹی کمشنر نے مسیحی سمیت تمام اقلیتی مذاہب کے عمائدین کو یقین دلایا کہ ان کو بطور پاکستانی حاصل حقوق کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگزاشت گذاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ کہ وہ معاشرے میں برداشت اور رواداری کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

    قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ری ویمپنگ کے پراجیکٹ پر کام کی رفتار اور معیار کو جائزہ لیا۔ ایکسین بلڈنگ کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق پراجیکٹ کو 31جنوری تک مکمل کریں تاکہ ہسپتال میں وارڈز اور او پی ڈیز کو بحال کیا جاسکے۔

  • اوکاڑہ:میونسپل کارپوریشن کی غفلت ،شہرفلتھ ڈپومیں تبدیل

    اوکاڑہ:میونسپل کارپوریشن کی غفلت ،شہرفلتھ ڈپومیں تبدیل

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ میں حکومت پنجاب کے کلین اینڈ گرین کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ان کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا۔میونسپل کارپوریشن کی غفلت کی وجہ سے شہرفلتھ ڈپومیں تبدیل ہونے لگا،

    شہر کے پوش علاقے چراغ سندھو کالونی کے ناکارہ سیوریج سسٹم نے شہریوں کا جینا محال کردیا ،شہریوں کا کہناہے کہ اس بوسیدہ سیوریج سسٹم کو کوئی ٹھیک کرنے کو تیار نہیں ۔

    میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور عوامی نمائندوں نے ہمیں حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے، شہریوں نے کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے چراغ سندھو کالونی کے سیوریج سسٹم کو ہنگامی بنیادوں پر حل کروانے کا مطالبہ کیاہے

  • اوکاڑہ:فوڈ اتھارٹی نے 1500کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا

    اوکاڑہ:فوڈ اتھارٹی نے 1500کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی(ملک ظفر) اوکاڑہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کارروائی،1500کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 1500کلو مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا۔مردہ مرغیوں کے گوشت کو شہر کے مختلف فوڈ پوائنٹس پر فروخت کیا جانا تھا۔

    کاروائی ایل بی ڈی سی کینال پل فیصل آباد روڈ نزد ایجوکیٹر سکول اوکاڑہ کے قریب کی گئی۔مردہ مرغیوں کو تلف کر دیا گیا ،موقع سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اورتھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • کندھ کوٹ۔ڈی آئی جی لاڑکانہ کا درانی مہر کے کچے کا دورہ

    کندھ کوٹ۔ڈی آئی جی لاڑکانہ کا درانی مہر کے کچے کا دورہ

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیار اعوان )ڈی آئی جی لاڑکانہ کا درانی مہر کے کچے کا دورہ
    پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن خادو بھیو گینگ کے خلاف جاری، دوران آپریشن ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو درانی مہر میں جاری آپریشن کا وزٹ کرایا اور بریفنگ دی۔

    تھانہ درانی مہر کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے خلاف پولیس اور رینجرز کا آپریشن جاری ہے، پولیس نے کچے کے تمام تر راستے بند کر دیئے ہیں، اپریشن کے دوران ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان و قفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،

    پولیس نے ناکا بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، دونوں جانب سے فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بن چکا ہے، لوگ گھروں تک محدود ہوچکے ہیں ۔ پولیس نے کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے،جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    اپریشن میں بکتر بند گاڑیاں،جدید مشینری سمیت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے،پولیس ترجمان کے مطابق اپریشن کے دوران ڈاکوئوں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا ہے۔

    پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کی خوشخبری بہت جلد عوام کو ملے گی، آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اور امن امان کی صورتحال بحال ہونے تک جاری رہے گا۔

  • ڈی پی او ضلع خیبر کا بچے پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف ایکشن

    ڈی پی او ضلع خیبر کا بچے پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف ایکشن

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)ڈی پی او ضلع خیبر کا بچے پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف ایکشن
    ضلع خیبر کے ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا باڑہ بازار میں بچے پر تشدد کے خلاف فوری ایکشن لیا ہے، ڈی پی او نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار کی طرف سے بچوں پر تشدد کے واقعہ کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا اور اس اہلکار کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

    ڈی پی او خیبر نے پولیس اہلکار تسلیم کو سسپینڈ کرکے فوری لائن کلوز کردیا ہے جبکہ قانونی کارروائی کے لئے ایس پی انویسٹیگیشن کے نگرانی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

    ڈی پی اوخیبر نے کہاں ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اہلکار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے اہلکاروں کو محکمہ پولیس سے نکال باہر کیا جائے گا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بچے پر تشدد میں ملوث اہلکار کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ آج سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک پولیس اہلکار کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک ریڑھی بان بچے پر تشد کررہا ہے۔ پولیس کی نشاندہی تسلیم کے نام سے ہوئی ہے۔

  • لنڈی کوتل:الحاج کاروان کی طرف سے شہید تیلا اکبر آفریدی کے خاندان کو 5 لاکھ روپے دئے گئے

    لنڈی کوتل:الحاج کاروان کی طرف سے شہید تیلا اکبر آفریدی کے خاندان کو 5 لاکھ روپے دئے گئے

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)الحاج کاروان کی طرف سے شہید تیلا اکبر آفریدی کے خاندان کو 5 لاکھ روپے دئے گئے
    تیلا اکبر آفریدی کے ورثاء کے لیے اعلان شدہ پانچ لاکھ حوالے کردیے گیے۔ مقامی مشران،نوجوانوں نے الحاج کاروان کے اس کار خیر کو بہت سراہا ہے۔

    ضلع خیبر کے دورافتادہ علاقہ تیراہ راجگل کوکی خیل میں سیکورٹی اہلکار کی فائرنگ سے شہید تیلا اکبر آفریدی کے ورثاء کے لیے جمرود دھرنا میں چئیرمن الحاج سید نواب آفریدی نے الحاج خاندان کی طرف سے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا تھا۔

    چیئرمین جمرود تحصیل الحاج سید نواب آفریدی ،الحاج شکیل آفریدی ،اسلام بادشاہ آفریدی،ثناء اللہ آفریدی ،نجیب آفریدی نے دیگر کارکنوں کے ہمراہ ان کے ورثاء کو یہ اعلان کردہ رقم حوالے کردی۔