Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • آئی جی پنجاب کی جھنگی چیک پوسٹ میں دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش

    آئی جی پنجاب کی جھنگی چیک پوسٹ میں دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈی پی او ڈی جی خان اور انکی ٹیم سے ملاقات،آئی جی پنجاب نے جھنگی چیک پوسٹ سے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش

    پولیس ٹیم کی فرض شناسی اور ہائی الرٹ کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے ہوئے پسپائی پر مجبور کردیا ۔ دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار پنجاب پولیس کے سرحدی جانباز فورس کے اصل ہیروز ہیں ۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس اسٹیشن ڈائریز کے سلسلے میں درسگاہ میں ڈی جی خان پولیس ٹیم سے ملاقات،ڈی پی او احمد محی الدین نے گذشتہ مہینوں کے دوران ڈی جی خان پولیس کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز بارے بریفنگ دی

    ڈی جی خان پولیس خطرناک ڈکیتوں ، دہشت گردوں اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے ۔
    ڈیرہ غازی خان کے تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقل کر دیا گیا

    انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے پبلک سروس ڈلیوری کو شہریوں کیلئے مزید آسان اور بہتر بنایا گیا ہے ۔ ڈی پی او احمد محی الدین

    آئی جی پنجاب نے ڈی جی خان پولیس کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے انکی کارکردگی اور ٹریس ہونے والے اہم کیسز بارے گفتگو کی ۔

  • میرپورماتھیلو:گوٹھ خدابخش لغاری کے مکینوں نے الیکشن کابائیکاٹ کردیا

    میرپورماتھیلو:گوٹھ خدابخش لغاری کے مکینوں نے الیکشن کابائیکاٹ کردیا

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری کی رپورٹ )گوٹھ خدابخش لغاری کے مکینوں نے الیکشن کابائیکاٹ کردیا
    تفصیل کے مطابق قریبی گائوں گوٹھ خدابخش لغاری کے رہائشیوں نے اپنے گائوں کے وڈیرے حاجی احمد خان لغاری، میرحسن لغاری، شبیر احمد لغاری کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، وڈیرہ حاجی احمد خان لغاری کاکہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں نہ تو پیپلزپارٹی نے کوئی کام کرائے ہیں اور نہ ہی مہر نے کوئی توجہ دی ہے ،

    ہمارے گائوں کیلئے نہ تو پختہ سڑک ہے اور نہ بجلی ہے ،جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے ہم اس وقت تک کسی کو ووٹ نہیں دیں گے ،اور آٹھ فروری کو ہونے والے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں ، وڈیرہ حاجی احمد خان لغاری کامزیدکہنا تھا کہ میں اپنی برادری کا بڑا ہوں اور میری برادری کے ہزاروں ووٹ ہیں ،

    ہم اس بار اس وقت تک کسی کو ووٹ نہیں دیں جب تک ہمارے مطالبات پر کوئی تسلی نہیں کرائی جاتی اور بجلی کاٹرانسفارمر نہیں لگایاجاتا۔

  • میرپورخاص: پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں ,شعیب سڈل

    میرپورخاص: پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں ,شعیب سڈل

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے اقلیتی حقوق کے متعلق تشکیل کردہ ون مین کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شعیب سڈل نے ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی کے ہمراہ کمشنر کانفرنس ہال میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں پہلی بار اقلیتی نوجوانوں کا سی ایس ایس کا امتحان علیحدہ سے ہوا ہے جس سے اقلیتی نوجوان انتظامی محکموں میں تعینات ہو رہے ہیں

    انہوں نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کو ہدایت کی کہ اقلیتی علاقوں میں مالکانہ حقوق پینے کے پانی ڈرینج بجلی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میرپورخاص عبدالناصر کو ہدایت کی کہ شمشان گھاٹ اور ہندوؤں کے بچوں کے قبرستان کی صفائی کرائی جائے اور تجاوزات ختم کرائی جائیں

    یو سی سیکریٹریوں کو پابند کیا جائے کہ وہ مینارٹی میرج رجسٹریشن کے لئے آنے والے لوگوں کو بلاجواز پریشان نہ کریں چیئرمین نے ڈی آئی جی پولیس میرپوخاص رینج تنویر عالم اوڈھو کو ہدایت کی کہ اقلیتیوں کے پولیس کیسز کو ترجیح بنیادوں پر دیکھا جائے اقلیتوں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

    اس موقع پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے اقلیتوں کے مسائل حل کرانے کا یقین دلایا اجلاس میں سوشل ورکر محمد بخش کپری میرپورخاص اور سانگھڑ کی اقلیتی تنظیموں کے نمائندوں رادھا بھیل جیرام داس سرون کمار بھیل خالد پرویز بھٹی اور دیگر نےاقلیتی لوگوں کے درپیش مسائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول کاسٹ کے لوگوں کو قومی شناختی کارڈ بنوانے میں مسائل درپیش ہیں شیڈیول کاسٹ میرج رجسٹریشن میں یو سی سیکریٹریوں کی جانب سے پریشان کیا جاتا ہے

    شمشان گھاٹ اور ہندوؤں کے بچوں کی قبرستان میں گندگی ہے اور لوگ قبضے کر رہے ہیں اقلیتی کالونیاں نہیں ہیں جس کی وجہ سے آئے روز بااثر لوگ اقلیتی لوگوں کو بے دخل کرتے رہتے ہیں مینارٹی کمیٹیوں میں اقلیت کو نمائندگی دی جائے مردم شماری میں شیڈیول کاسٹ کو درست تعداد ظاہر کی جائے اقلیت کے پانچ فیصد ملازمت کوٹہ پر عمل درآمد کرایا جائے

    ضلعی سطح پر مینارٹی ڈیسک قائم کی جائے اور ضلعی انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ اقلیتی مسائل کے حل کے لیے ماہوار کھلی کچہری منعقد کی جائے مینارٹی دفتر قائم کیا جائے

    اس موقع پر چیئرمین نے لوگوں سے درخواستیں وصول کرکے موقع پر احکامات جاری کئے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون علی نواز بھوت ایڈیشنل کمشنر ٹو سونو خان چانڈیو ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن اے ڈی سی ون سانگھڑسلیم جتوئی اے ڈی سی ٹو میرپورخاص پریم چند اے ڈی سی ون میرپورخاص غلام دستگیر شیخ اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی ۔

  • پسرور:سبز پیر موڑ جھگڑا، فائرنگ  کےنتیجہ میں دو افراد زخمی

    پسرور:سبز پیر موڑ جھگڑا، فائرنگ کےنتیجہ میں دو افراد زخمی

    سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)پسرور،سبز پیر موڑ جھگڑا، فائرنگ کےنتیجہ میں دو افراد زخمی

    پسرور سبز پیر موڑ جھگڑے میں فائرنگ نتیجے میں دو افراد زخمی جن میں عبدالغفور ولد بنیامین عمر 62 سال سکنہ سیدنیال چاروا روڈ اور عادل حسین ولد تنویر حسین عمر 19 سال سکنہ سیدنیال چاروا روڈ شامل ہیں

    ریسکیو ٹیم کی طرف سے ابتدائی طبی امداد دیکر علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ شفٹ کر دیا گیا

  • سرگودھا: تمام نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔زنیرا رحیم گجر

    سرگودھا: تمام نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔زنیرا رحیم گجر

    سرگودھا،باغی ٹی وی (شاہنوازجالپ) تمام نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔زنیرا رحیم گجر
    مسلم لیگ نون خواتین ونگ ضلع سرگودھا کی صدر زنیرا رحیم گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع سرگودھا کی تمام نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کے لئے خواتین ونگ ضلع بھر میں متحرک ہے اور ڈور ٹو ڈور کمپئین جاری ہے

    مسلم لیگ نون خواتین ونگ ضلع سرگودھا کی صدر زنیرا رحیم گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے میاں نواز شریف اور محترمہ مریم نواز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور ملک کے عوام میاں نواز شریف کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں میاں نواز شریف ترقی ، امن اور خوشحالی کی ضمانت ہیں اور وہ ایسے اقدامات کریں گے جس سے مہنگائی کم اور غریب آدمی کو ریلیف ذیادہ مل سکے گا۔

    زنیرا رحیم گجر نے مزید کہا کہ اس وقت ضروری ہے کہ خواتین گھر کی چار دیواری سے باہر نکلیں اور ملک کی خاطر اپنا سیاسی اور جمہوری حق استعمال کریں 8 فروری میاں نواز شریف کی کامیابی کا دن ہے خواتین ہر حلقہ میں ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے سرگرم عمل ہو جائیں اور گھر گھر نواز شریف اور مریم نواز کا پیغام پہنچائیں۔

  • لنڈی کوتل:سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری اپنے آبائی علاقہ میں الیکشن کمپین میں مصروف

    لنڈی کوتل:سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری اپنے آبائی علاقہ میں الیکشن کمپین میں مصروف

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری اپنے آبائی علاقہ میں الیکشن کمپین میں مصروف
    ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل سلطان خیل حاجی زڑاور خان آفریدی کے حجرے میں انتخابات کے سلسلے میں آزاد امیدوار علامہ محمد عدنان قادری کا جلسہ منعقد ہوا۔

    جلسے سے سابق وفاقی وزیر علامہ نورالحق قادری، علاقائی رہنماوں حاجی زڑاور خان اور ملک عبدالرزاق نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں نورالحق قادری نے کہا کہ عمران خان کو امریکہ کے ایماء پر قید کیا گیا ہے ہم گھر گھر عمران خان کا پیغام پہنچائینگے اور اس ظلم کا بدلہ انشاءاللہ آٹھ فروری کو ووٹ کی صورت میں لینگے عمران خان ایک طاقت ہے ایک وژن ہے جب پی ٹی آئی کو توڑا گیا تو مختلف پارٹیوں نے شمولیت کیلئے رابطے کئے لیکن میں نہ جھکنے والا ہوں اور نہ بکنے والا ۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کیاتھا اور مختلف عوامی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا تھا اب وقت آگیا ہے کہ خیبر کے عوام قومی اسمبلی کیلئے امیدوار اقبال آفریدی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار علامہ عدنان قادری کو کامیاب کرائیں ۔

    حاجی زڑاور خان نے کہا کہ سلطان خیل نورالحق قادری کا گڑھ ہے اور یہاں سے تمام ووٹ اقبال آفریدی اور علامہ عدنان قادری کے حق میں پڑیں گے ہم انشاءاللہ ہر فورم پر پیر نورالحق قادری کے ساتھ کھڑے ہیں

  • سرگودھا :چیمہ خاندان  الیکشن سے دستبردار ہوگیا

    سرگودھا :چیمہ خاندان الیکشن سے دستبردار ہوگیا

    سرگودھا ، باغی ٹی وی( ملک شاہنواز جالپ) گجرات کے چوہدری شجاعت اور پرویز الہی خاندان کے قریبی عزیز اور سرگودھا ضلع کی سیاست کے اہم ستون چیمہ خاندان کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ

    امیدوار قومی اسمبلی این اے 85چوہدری عامر سلطان چیمہ۔ پی پی 74چوہدری منیب سلطان چیمہ۔ پی پی 77 چوہدری فیصل فاروق چیمہ۔ پی پی 78 چوہدری فیصل جاوید گھمن نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ جنرل الیکشن چونکہ ایک نہایت غیر روایتی الیکشن ہے لہذا ہم سب نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس سے الیکشن یا حصہ نہیں بن سکتے ۔مشترکہ فیصلہ

    عامر چیمہ نے کہا کہ ہم اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کے نہایت شکر گزار ہیں جو ہمہ وقت ہمارے ساتھ کھڑے رہے ۔

    فیصل فاروق چیمہ نے کہا کہ ہم انشاءاللہ اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے اور ان کی غمی و خوشی میں شرکت کرتے رہیں گے ۔

  • ٹھٹھه :انتخابات 2024ء کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کے متعلق اہم اجلاس

    ٹھٹھه :انتخابات 2024ء کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کے متعلق اہم اجلاس

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (بلاول سموں) ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر و ڈپٹی کمشنر اسد علی خان کی زیر صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ عام انتخابات 2024ء کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کے متعلق دربار ہال مکلی میں ایک اہم اجلاس منعقدہ ہوا، جس میں ایس ایس پی آفتاب احمد نظامانی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد عمران آرائیں اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سجاد انصاری سمیت قومی و صوبائی نشستوں کے امیدواران اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر و ڈپٹی کمشنر اسد علی خان نے کہا کہ عام انتخابات 2024ء میں حصہ لینے والے امیدوار اور پارٹیاں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے تمام امیدوار برابر ہیں، سب کیلئے فری ماحول پیدا کرنا ہے، اگر کسی بھی امیدوار کو شکایت ہے تو وہ تحریری طور پر آگاہ کرے، ثابت ہونے پر کارروائی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ پرامن ضلع ہے، تمام امیدواران کو الیکشن کے دن اور ایک دن بعد امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے اور سرکاری ملازمین انتخابی مہم کا حصہ بننے سے گریز کریں بصورت دیگر ثبوت ملنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    اس موقع پر امیدواران کی جانب سے مختلف شکایات کی گئیں جس پر انہوں نے متعلقہ افسران کو کارروائی کے احکامات بھی دیئے۔ بعد اس موقع پر ایس ایس پی آفتاب احمد نظامانی نے کہا کہ صاف، شفاف اور پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور اس ضمن میں ایک مؤثر کانٹیجنسی پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

    بعد ازاں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سجاد انصاری نے شرکاء کو بریفنگ میں عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انتخابی مہم کے دوران گاڑیوں اور کار ریلیوں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ عوامی جلسوں اور جلوسوں میں اور پولنگ والے دن کسی قسم کے ہتھیار اور آتشی اسلحہ کو لے جانے یا ان کی نمائش پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔

    انہوں نے بتایا کہ بل بورڈز، وال چاکنگ اور پینافلیکس پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ ضابطہ اخلاق کے تحت مقررہ سائز کے پوسٹرز، ہینڈ بل اور پمفلیٹس کی اجازت ہوگی جبکہ سرکاری عمارتوں پر کسی قسم کا انتخابی تشہری مواد لکھنے یا لگانے پر پابندی ہوگی۔

    انہوں نے بتایا کہ سیاسی جماعتیں اور امیدواران اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلیاں اور جلسے و جلوس نکالنے سے قبل متعلقہ ڈی آر او اور آر اوز کو اطلاع کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ ایسی جگہوں پر عوامی جلسے اور اجتماعات منعقد کریں گے اور ایسا راستہ اختیار کریں گے جو اس مقصد کیلئے مختص کیا گیا ہو علاوہ ازیں الیکشن سے 48 گھنٹے پہلے ہر قسم کی انتخابی مہم بند ہوگی۔

  • لنڈی کوتل: صحافیوں نے عوامی مسائل اجاگر کرنے میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے: تاج محمد آفریدی

    لنڈی کوتل: صحافیوں نے عوامی مسائل اجاگر کرنے میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے: تاج محمد آفریدی

    لنڈی کوتل(نصیب شاہ شینواری ) یہاں کے صحافیوں نے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے: تاج محمد آفریدی
    صحافیوں کے مثبت کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور تجارت کے فروغ میں لنڈی کوتل پریس کلب کے صحافیوں کی ہی مرہون منت ہے. الحاج تاج محمد آفریدی۔

    لنڈی کوتل پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2024 کیلئے آئنی طریقے سے منتخب صدر شاہ رحمان شینواری ان کی کابینہ اور گورننگ باڈی ممبران نے حلف اٹھا لیا ۔

    جنرل سیکرٹری عمر شینواری، نائب صدر پرویز آفریدی، فنانس سیکرٹری شاہد علی آفریدی سمیت 7 رکنی گورننگ باڈی ممبران جس میں اشرف الدین پیرزادہ، شاہد شینواری، عطاء اللہ آفریدی ،اسد اللہ، نورست خان، آمین الحق اور کامران شینواری شامل ہیں نے حلف اٹھا لیا.

    تقریب حلف برداری کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر و سنیٹر الحاج تاج محمد آفریدی تھے جنہوں نے کابینہ سے حلف لیا، تقریب میں لنڈی کوتل پریس کلب کے کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی ۔

    مہمان خصوصی الحاج تاج محمد آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت ریاست کا چھوتا ستون ہیں ،صحافتی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے عوامی خدمات اور ملکی استحکام کیلئے اپنی توانائی خرچ کریں اور جو لوگ عوام کی حقیقی خدمت کرتے ہیں انہیں عوام کے سامنے لائیں تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ ان کے خیر خواہ کون ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امن کے قیام اور بالخصوص افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات و تورخم بارڈر پر تجارت کی ترقی کے حوالے سے لنڈی کوتل پریس کلب صحافیوں کا کردار مسلمہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائیں گے کیونکہ عوام جان چکے ہیں کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل نواز شریف ہے اور وہ ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

  • اوکاڑہ میں فائر فائیٹنگ ڈرل و ٹریننگ کا انعقاد کیا

    اوکاڑہ میں فائر فائیٹنگ ڈرل و ٹریننگ کا انعقاد کیا

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی خصوصی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کی ٹیکنیکل ٹیم نے ایل پی جی پلانٹ51ٹو ایل اوکاڑہ میں فائر فائیٹنگ ڈرل و ٹریننگ کا انعقاد کیا

    جس میں ایل پی جی پلانٹ کی مینجمنٹ و ورکرز نے ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ و آگ لگنے کی صورت میں پلانٹ سے بحفاظت انخلا،آلات آتش کشی و فائر بیٹر کا استعمال، فائر ہایڈرنٹ,واٹر کینن گن اور خودکار فائر سپرینکولر سسٹم کا استعمال، سائرن بجانے کی ریہرسل اور ہنگامی اسمبلی پوائنٹ برائے حاضری ملازمین کی اہمیت اور ذاتی حفاظتی سامان کی اہمیت کے بارے میں لیکچرز و ڈرل بمعہ پروٹوکول ڈریس منعقد کروائی گئی ۔

    ٹریننگ کے اختتام پر کامیاب ہونے والے ملازمین میں ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر اوکاڑہ چوہدری وقار اکبر نے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور انتظامیہ پلانٹ کو پبلک سیفٹی کے حوالے سے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کو جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔

    علاوہ ازیں عوام الناس کی سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کی انسپکشن ٹیموں نے تحصیل دیپالپور کی متعدد کمرشل مارکیٹوں میں آگ بجھانے کے آلات کو چیک کیا اور آگ بجھانے کے نامکمل انتظامات پر 37 عدد شاپس کو تحریری نوٹس جاری کیے اور 14 شاپس کے چالان کر کے مزید کاروائی کے لیے عدالت بجھوا دیے ۔