Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • لنڈی کوتل : الحاج کاروان، مقامی مشران  ن  لیگ میں شامل

    لنڈی کوتل : الحاج کاروان، مقامی مشران ن لیگ میں شامل

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ ) الحاج کاروان،پی ایم ایل ن میں مقامی مشران نے شمولیت کا اعلان کیا ہے
    سیاسی وسماجی شخصیت اور سابق تحصیل چیئرمین امیدوار کلیم اللہ شینواری کا خاندان سمیت سابق صوبائی وزیر و سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی اور سابق ایم پی اے الحاج شفیق شیر آفریدی کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے،

    لنڈی کوتل خوگہ خیل میں شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق تحصیل چیئرمین شپ امیدوار اور خیبر سپورٹس کلب کے جنرل سیکرٹری کلیم اللہ شینواری سمیت اشرف خیل سے تعلق رکھنے والے سرکردہ نوجوانوں اور خاندانوں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے ،
    شمولیت اختیار کرنے والوں میں مرحوم حاجی اکبر علی اینڈ برادرز ، حاجی سعید شاہ اینڈ سنز ، ٹریول ایجنٹس حاجی راحت ولی اور عبدل آیاز اور حاجی محمد نواز کے جمہ خاندان شامل ہیں

    شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج تاج محمد آفریدی ودیگر نے کہا کہ آئے روز عوام کی شمولیت پاکستان مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار ہیں ہم نے پہلے بھی عوام کی بلا تفریق خدمت کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے

  • گوجرہ:پی ٹی آئی رہنمامحمد اعظم جارا اور شیخ محمود ربانی نمبردارساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

    گوجرہ:پی ٹی آئی رہنمامحمد اعظم جارا اور شیخ محمود ربانی نمبردارساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

    گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار چوہدری عبدالرحمن جٹ کی رپورٹ )پی ٹی آئی رہنمامحمد اعظم جارا اور شیخ محمود ربانی نمبردارساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
    تفصیل کے مطابق پا کستا ن تحریک انصا ف کے رہنما سا بق کو نسلر محمد اعظم جارا اور شیخ محمود ربانی نمبردار شہر سا تھیو ں سمیت پا کستا ن مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے انہوں نے مقا می میرج ہا ل میں پر ہجو م پریس کا نفرنس کرتے ہوئے پا کستا م مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 105 کے امیدوار چوہدری خا لد جاوید وڑائچ، اور آ زاد امیدوار برائے صوبا ئی اسمبلی حلقہ پی پی 120 محترمہ فوزیہ خا لد وڑا ئچ کی مکمل حما یت کا اعلان کیا اور آ ئندہ انکی الیکشن مہم بھر پور طریقے سے چلا نے کا بھی اعلا ن کیا

    اس سے قبل چوہدری خا لد جا وید وڑائچ اور محتر مہ فوزیہ خا لد وڑائچ کا میرج ہا ل پہنچنے پر پر جوش استقبال کیا گیا پریس کا نفرنس سے پا کستا ن مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبا ئی اسمبلی حلقہ پی پی 119 چوہدری عقبہ علی وڑائچ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 105 چوہدری خا لد جاوید وڑائچ اور آ زاد امیدوار صوبا ئی اسمبلی حلقہ پی پی 120 محترمہ فوزیہ خا لد وڑائچ نے بھی پریس کا نفرنس سے خطا ب کیا اور گروپ میں شامل ہونے وا لے اعظم جارا گروپ اور شیخ محمود ربانی نمبردار گروپ کا شکریہ ادا کیا

    اور کہا کہ اعظم جارا گروپ اورنمبردارگروپ نے مسلم لیگ ن میں شامل ہوکر ہمارے گروپ کی حمایت کرکے ہماری کامیابی پر مہر لگا دی ہے انشا ء اللہ آ ٹھ فروری کو ہمارا گروپ کلین سویپ کرے گا۔

  • میرپورخاص :یوسی 5 خادم علی شاہ,سمن آباد کالونی کا سیوریج سسٹم تباہ

    میرپورخاص :یوسی 5 خادم علی شاہ,سمن آباد کالونی کا سیوریج سسٹم تباہ

    میرپورخاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص یوسی 5 خادم علی شاہ سمن آباد کالونی کی اس وقت کی صورت حال جو کہ ایک عرصہ دراز سے یہ لاپروائی کا نظام دامن تھامیں ہوئے ہیں بارش تو بہت دور کی بات ہے اس نالے کی صورت حال کسی بڑے تلاب سے کم نہیں روزانہ کی بنیاد پر علاقہ مکینوں کے گھروں میں گندہ گٹر کا پانی داخل ہوتا ہے

    علاقہ مکیں اس پریشانی میں مبتلا ہیں اور گلی میں مسجد بھی موجود ہے اور اس گندے پانی کی وجہ سے لوگ مسجد جانے میں بھی بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا یہ نالہ سیدذوالفقار علی شاہ کے حلقہ اور ہری رام کا حلقہ ان دونوں حلقوں کے درمیان یہ گندے پانی کا نالہ موجود مگر افسوس کی بات ہے کہ ہم ان لوگوں کے پاس جا جا کر ہم لوگ تھک گئیں ہیں لیکن ہماری کوئی سننے کو تیار نہیں

    جبکہ ایم پی ایم ہری رام کے بیٹے کرن نے بھی اس نالے کی صورت حال کو چیک کیا مگر کوئی حل نہیں نکل پایا اور علاقہ مکینوں کا مزید کہنا ہے ہمارے علاقوں مگر ہمارے اس مصلے سے بے خبر ہیں

  • سیالکوٹ:بھائی کے پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

    سیالکوٹ:بھائی کے پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

    سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)بھائی کے پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام،ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر کارروائی،بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم اپنے بھائی بلال حسن کے پاسپورٹ پر اٹلی جا رہا تھا۔ملزم فلائٹ نمبر GF773 سے اٹلی جا رہا تھا۔ملزم کا اصل نام غلام مصطفی ہے۔

    ملزم کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا بھائی گزشتہ سال اٹلی سے پاکستان آیا تھا۔ملزم نے بیرون ملک جانے کے لئے اپنے بھائی کا اٹلی ریزیڈنٹ کارڈ پیش کیا۔اٹلی حکام کی جانب سے ملزم کے بھائی کو غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے اٹلی داخلے کی اجازت نہ تھی۔بعد ازاں ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن آفیسر حمزہ علی اور احمد خان کی نشاندہی پر شفٹ انچارج سلیمان لیاقت نے ملزم کو آف لوڈ کیا تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن امام زیدی کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

  • باڑہ پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار

    باڑہ پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار

    خیبر (باغی ٹی وی رپورٹ )باڑہ پولیس کی بڑی کارروائی بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار،منشیات کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،90 کلوگرام چرس برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کے جاری کردہ احکامات پر ڈی ایس پی باڑہ سرکل سوالزار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او باڑہ ہردم گل کی خفیہ اطلاع پر انچارج سید کریم شہید چوکی عابد ایڈشنل ایس ایچ او فضل کریم و دیگر پولیس نفری نے تھانہ باڑہ علاقہ شلوبر ماشومانوں مقبرہ علاقے میں ربنواز کے ٹھکانے پر چھاپہ زان ہوکر دوران تلاشی مجموعی طور پر 90 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم زمرود ولد طاؤس خان کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا

  • خیبر:پولیو پروگرام ضلع کے نوجوانوں کے ساتھ کوئی ناانصافی برداشت نہیں کریں گے: سینیٹر تاج  آفریدی

    خیبر:پولیو پروگرام ضلع کے نوجوانوں کے ساتھ کوئی ناانصافی برداشت نہیں کریں گے: سینیٹر تاج آفریدی

    خیبر،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری )پولیو پروگرام ضلع کے نوجوانوں کے ساتھ کوئی ناانصافی برداشت نہیں کریں گے: سینیٹر تاج آفریدی ،سینیٹر تاج محمد آفریدی
    ایمرجنسی آپریشن سنٹر EOC پولیو پروگرام کی جانب سے خیبر کے نوجوانوں کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی برداشت نہیں کرینگے، یونیسف اور People ادارے کے ساتھ کام کرنے والے پولیو ملازمین کو برطرف کیا گیا تو تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر پولیو سے بائیکاٹ اور احتجاجی تحریک شروع کرینگے ، الحاج تاج محمد آفریدی

    سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی نے بیان ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی آپریشن سنٹر EOC (پولیو پروگرام) خیبر پختون خواہ نے یونیسف اور People ادارے کے زیر نگرانی کام کرنے والے کمیونیکیشن سٹاف کو ختم کرکے نیا سٹرکچر متعارف کروایا ہے جس سے یونیسیف اور people کیساتھ کام کرنے والے ضلع خیبر کے بہت سے نوجوان بے روزگار ہو جائینگے ،

    انہوں نے کہا کہ اس نئے سٹرکچر کے نفاذ سے ضلع خیبر میں 60 فیصد سے زائد سٹاف متاثر ہوگا ،ضلع خیبر کے نوجوانوں کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی برداشت نہیں کریں گےپاکستان مسلم لیگ ن خیبر کے تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں کیساتھ مل کر بھرپور مزاحمت اور احتجاج کریں گے۔ اور پولیوں مہم میں کسی قسم کا تعاون نہیں کرینگے گے ۔ اسکے علاوہ پورے ضلع خیبر میں پولیوں مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کیا جائیگا ،

    انہوں نے کہا کہ یونیسیف اور People پرانے سٹرکچر کو برقرار رکھے ، یا نئے سٹرکچر میں پرانے سٹاف کو مکمل ایڈجسٹ کرلے،غیر مقامی سٹاف کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا.

  • ضلع خیبر میں 434 دینی مدرسہ کے طلباء کی دستار بندی تقریب

    ضلع خیبر میں 434 دینی مدرسہ کے طلباء کی دستار بندی تقریب

    ضلع خیبر میں 434 دینی مدرسہ کے طلباء کی دستار بندی تقریب
    باغی ٹی وی رپورٹ
    ضلع خیبر کے معروف دینی درسگاہ الجامعۃ اسلامیہ الفاروقیہ میں سالانہ دستاربندی کے پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا، فارغ التحصیل 434 طلباء کی دستار بندی کی گئی۔تقریب میں سینکڑوں طلباء علماء اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نےملک کےامن و استحکام کے لئےزار قطار رو کر دعائیں مانگی گئی۔
    تفصیلات کے مطابق جمرود شاکس میں قائم معروف دینی درسگاہ سے 434 طلباء فارغ التحصیل ہوگئے۔ جس میں 337 طلباء درس نظامی اورر 97 طلباء نے قرآن پاک کی حفظ مکمل کرلیا۔ دستار بندی کے لئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں طلباء؛ علماء کرام سمیت مختلف مکتبہ فکر کے شخصیات نے شرکت کی۔

    شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید نے طلباء کے دستار باندی اور فراغت کے اسناد تقسیم کئے۔تقریب کے مہمانان گرامی نے دینی درسگاہ کی علمی وروحانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ درسگاہ سے ہمیشہ امن وآشتی کا پیغام ملا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں الجامعة اسلامیہ الفاروقیہ دینی عصری اور روحانی علوم کا ایک امتیازی حیثیت ہے۔ دستار بندی سے قبل ملک وقوم کی حفاظت اور سلامتی کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔

    آخر میں علمی و روحانی پیشوا حافظ فضل االک صاحب نے ملک وقوم کے حفاظت اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی۔ دعائیہ تقریب میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ تمام شرکاء زار وقطار رو کر ملک کی بقاء کے لئے اجتماعی کیں۔کہ مسائل کے بھنور میں پھنسے پاکستان کو خیر وعافیت سے امن وترقی کے ساحل پر لنگر انداز کریں۔

  • اوچ شریف :ایلیٹ فورس  اہلکار غریب سید خواتین کے پلاٹ پر قبضہ کیلئے سرگرم

    اوچ شریف :ایلیٹ فورس اہلکار غریب سید خواتین کے پلاٹ پر قبضہ کیلئے سرگرم

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (حبیب خان کی رپورٹ )ایلیٹ فورس اہلکار عبد الستار اپنے ملازمین اور سگے بھائی مجاہد حسین کے ہمراہ ملکر غریب سید خواتین کے پلاٹ پر قبضہ جمانے کیلئے سرگرم، پولیس ملازم ہونے کی دھونس پر ساتھیوں کے ہمراہ عدالتی سٹے کے باوجود تعمیرات کی کوشش کرنے پر خواتین سراپا احتجاج ، ڈی پی او بہاول پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیل کے مطابق موضع اوچ موغلہ کی رہائشی خواتین مومن بی بی ، مہتاب بی بی و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے مشترکہ ملکیتی سکنی مکان سے ملحقہ 63 مرلے کے قیمتی پلاٹ پر ایلیٹ فورس کے ملازم عبدالستار نے اپنے بھائی مجاہد کے ہمراہ عبدالرحیم شاہ وغیرہ کے ساتھ ساز باز کر کے ان کی قیمتی وراثتی جائیداد پر قبضہ کرنے کے درپے ہے وہ انہیں فوری طور پر پلاٹ چھوڑنے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس پر انہوں نے عدالت سے سٹے حاصل کیا لیکن پولیس ملازم ہونے کی وجہ عبدالستار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کئی بار پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر چکا ہے

    انہوں بتایا کہ وہ شریف سید گھرانے کی خواتین ہیں اور الزام علیہان بااثر ہونے کی وجہ سے ان کی قیمتی جائیداد ہتھیانے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے ڈی پی او بہاول پور ،آر پی او بہاول پور اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

  • سیالکوٹ:پولیس کا قحبہ خانے پرچھاپہ، خواتین سمیت 12 افراد  قابل اعتراض حالت میں گرفتار

    سیالکوٹ:پولیس کا قحبہ خانے پرچھاپہ، خواتین سمیت 12 افراد قابل اعتراض حالت میں گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( شاہدریاض کی رپورٹ )مراد پور پولیس کی کاروائی۔ پولیس نے قحبہ خانے سے خواتین سمیت 12 افراد کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر سب کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیل کے مطابق تھانہ مراد پور پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر میاں عبدالرزاق کی زیرنگرانی علاقہ گوہد پور کے ایک مکان میں بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا تو مکان میں موجود نرگس حنا نامی خاتون کے گھر کی تلاشی لینے پر مختلف کمروں سے مرد و خواتین کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا گیا جن کو گرفتار کیا گیا

    جنہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ نرگس حنا رہائشی مکان میں قحبہ خانہ چلاتی ہے گرفتارہونے والوں میں ماریہ بی بی،ثمرین بی بی ،سعدیہ،احسان،عثمان،زین،وحید،کاشف،غلام عباس،علی حمزہ اور اشرف شامل ہیں

    جس پر مراد پور پولیس نے نرگس بی بی پر قحبہ خانہ چلانے جبکہ دیگر پر قابل اعتراض حالت میں غیر اخلاقی کام میں ملوث ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے

  • ڈاکٹری نسخے علاج یا موت کے پروانے۔۔؟

    ڈاکٹری نسخے علاج یا موت کے پروانے۔۔؟

    ڈاکٹری نسخے علاج یا موت کے پروانے۔۔؟
    تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
    گھربیٹھا تھا، دروازے پر دستک ہوئی ،باہرگیا تو قریبی ہمسایہ موجود تھا،اس کے ساتھ ایک بچی تھی جس نے ایک معصوم بچے کو اٹھایا ہواتھاجس کی عمر ایک ماہ تھی،اس ہمسائے نے بتایا کہ یہ میرابچہ ہے اسے کھانسی تھی شہرمیں بچوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹرکودکھایا ہے ،اس نے یہ ٹیکے لکھے ہیں اور یہ لگوانے ہیں ،مہربانی کرکے یہ ٹیکے تو لگادیں،جب معروف ڈاکٹرکالکھاہوانسخہ دیکھاتو ایک جھٹکا سالگا،ایک ماہ کے بچے کیلئے جوٹیکے لکھے گئے تھے وہ تین قسم کی اینٹی بائیوٹک پرمشتمل تھے ،پینے کیلئے الگ سے ایک اور سیرپ کی صورت چوتھی انیٹی بائیوٹک موجود تھی۔ٹیکوں کی جوڈوزلکھی ہوئی تھی وہ کم ازکم ایک سال کے بچے کوبھی نہیں دی جاسکتی تھی اور مزیدستم یہ کہ وہ تمام ادویات کٹ ریٹ والی تھیں جوعام مارکیٹ میں دستیاب بھی نہیں تھیں وہ صرف ڈاکٹرموصوف کے کلینک میں موجود اٹیچ فارمیسی پر دستیاب تھیں ۔
    یہ واقعہ لکھنے کامقصد صرف یہ تھاکہ ہمارے ملک پاکستان میں نامی گرامی ڈاکٹرزعلاج کے نام پرکس طرح انسانی جانوں پر ظلم ڈھارہے ہیں ، پاکستان میں ڈاکٹرز کی جانب سے غیر ضروری طور پر اینٹی بائیوٹکس ادویات کے نسخوں سے متعلق تازہ طبی تحقیق میں ماہرین نے شہریوں کو سنگین خطرات سے خبردار کردیا ہے۔آغا خان یونیورسٹی اور لندن سکول آف ہائیجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کی حال ہی میں مرتب کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مریضوں کو اینٹی مائکروبائل ریزسٹینس (AMR) کے سنگین خطرے کا سامنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اے ایم آر کا مطلب یہ ہے کہ بیکٹیریا، وائرس اور پیراسائٹس میں ان ادویات جو ان کے خاتمے کیلئے دی جاتی ہیں کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوجاتی ہے ، اس کی بنیادی وجہ ڈاکٹرز کی جانب سے مریضوں کو اندھا دھند اینٹی بائیوٹکس کا استعمال کرانا ہے،عالمی ادارہ صحت کے مطابق صرف سال 2019 میں اینٹی مائکروبائل ریزسٹینس (AMR) سے دس لاکھ سے زائد اموا ت ہوئیں۔

    حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی ماہرین کا کہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کے اندھا دھند استعمال کے پیچھے وہ ڈاکٹرز ہیں جو مخصوص ادویات تجویز کرنے کیلئے فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے ذاتی فوائد یا مراعات حاصل کرتے ہیں، اس صورت حال کی ایک وجہ اینٹی بائیوٹکس کی میڈیکل اسٹور پر کھلے عام فروخت بھی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 90 فیصد پرائیویٹ ڈاکٹر ہفتہ وار بنیادوں پر فارماسیوٹیکل سیلز کے نمائندوں سے ملتے ہیں اور یہ کہ پاکستان میں مراعات کو قبول کرنا یا حاصل کرنا معمول کی بات ہے۔رپورٹ کے مطابق اے ایم آر سے متعلق اقوام متحدہ کے انٹر ایجنسی کو آرڈینیٹنگ گروپ کا اندازہ ہے کہ 2050 تک اے ایم آر دنیا بھر میں 10 ملین لوگوں کی موت کا باعث بن سکتا ہے۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے)کے جنرل سیکرٹری، اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے رکن ڈاکٹر عبدالغفور شورونے تسلیم کیا کہ مفادات کے لئے کچھ ڈاکٹر دوا ساز کمپنیوں کی فروخت بڑھانے کیلئے اینٹی بائیوٹکس اور دیگر ادویات تجویز کرنے میں مصروف ہیں، وہ لوگ تحائف، دوروں پر جانے کی پیشکش اور دیگر مالی فوائد کے بدلے میں ایسا کرتے ہیں۔

    عالمی ماہرین ادویات و صحت نے عالمی سطح پر اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال کے رجحان کے بارے میں حال ہی میں شائع ہونے والی اہم تحقیق میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال میں سن دو ہزارسے اب تک پینسٹھ فیصدسے زائد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ پیش رفت لوگوں کی صحت پر منفی اثرات کے حوالے سے انتہائی تشویش ناک ہے۔ دنیا کے ستر سے زائد ممالک میں ہونے والی اس نئی تحقیق میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال میں اضافے کے حوالے سے پاکستان کو چین اور بھارت کے بعد تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

    امریکا کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کی اس تحقیق میں محققین نے خبردار کیا ہے کہ ان ادویات کے غیر محتاط استعمال میں اضافے سے بیماریوں کے خلاف ان ادویات کا اثر کم ہو رہا ہے جبکہ پاکستان میں مختلف بیماریوں کے خلاف اینٹی بائیوٹک ادویات غیر مئوثرثابت ہو رہی ہیں۔ یہ تحقیق حال ہی میں امریکا کی اکیڈمی آف سائنسز کے پروسیڈنگس میں شائع ہوئی ہے۔

    نومبر 2022ء کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اینٹی بائیوٹکس کا بے دریغ استعمال جاری ہے اور ملک میں 70 فیصد مریض غیر ضروری اینٹی بائیوٹکس استعمال کر رہے ہیں۔قومی ادارہ صحت کے مطابق اینٹی بائیو ٹکس کے بے دریغ استعمال سے جراثیموں میں ان ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے اور ہر سال ہونے والی 25 فیصد اموات کی وجہ اینٹی بائیو ٹکس کا غیر ضرروی استعمال بھی ہے۔

    ستمبر 2022 میں عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے پاکستانی عوام سے اپنی مرضی سے ادویات استعمال نہ کرنے کی اپیل کی تھی،
    نمائندہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان میں اینٹی بائیوٹکس کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، اینٹی بائیو ٹکس کے بے دریغ استعمال سے جراثیموں میں ان ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ جیسی مہلک بیماری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یہی حال رہا تو زیادہ تر اینٹی بائیوٹکس بیماریوں کے خلاف بے اثر ہو جائیں گی ،ڈبلیو ایچ او کی اپیل کے باوجود پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، 2021 کے مقابلے میں 2022 میں اینٹی بایوٹکس کے استعمال میں 17 فیصد اضافہ ہوا ،پاکستانی حکام کے مطابق صرف 2022 میں ہی ملک بھر میں 134.5 ارب روپے کی اینٹی بایوٹکس ادویات خریدی گئیں۔

    اب ذرا اینٹی بائیوٹک کے چیدہ چیدہ نقصانات کو دیکھتے ہیں۔
    ٭غیر محتاط استعمال سے ان کا استعمال بیماریوں کے خلاف کم ہوتا جا رہا ہے
    ٭زیادہ دیر تک اینٹی بائیوٹک کا استعمال بڑی آنت میں کینسر کا سبب بن جاتا ہے
    ٭اینٹی بائیوٹک کا استعمال ہمیشہ ٹیسٹ و تشخیص کے بعد ہی کیا جائے ٹائیفائیڈ اور یرقان میں اینٹی بائیوٹک کا استعمال نقصان دہ ہوتا ہے
    ٭اینٹی بائیوٹک کے زیادہ استعمال سے جگر کو بھی نقصان پہنچتا ہے
    ٭اینٹی بائیوٹک کے زیادہ استعمال سے الرجی اور پیٹ خراب ہو جاتا ہے
    ٭ اینٹی بائیوٹک کا بار بار استعمال ان کا اثر کم کر دیتا ہے
    ٭اینٹی بائیوٹک کا بار بار استعمال آپ کو ذیابیطس کے مرض میں مبتلا کر سکتا ہے
    ٭اینٹی بائیوٹک جب خون کے ذریعے آپ کے جسم میں داخل ہو جاتی ہے تو یہ بیکٹیریا کو ختم کر دیتی ہے لیکن ہمارے جسم میں کچھ اچھے بیکٹیریا بھی ہوتے ہیں یہ دوا ان کا بھی خاتمہ کر دیتی ہے جس سے صحت متاثر ہوتی ہے۔
    جنوری 2011 کی رپورٹ کے مطابق ترقی یافتہ ممالک کے برعکس پاکستان سمیت اکثر ترقی پذیر ملکوں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کھلے عام فروخت ہوتی ہیں اور ان کی خرید کے لئے کسی ڈاکٹری نسخے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص طور پر کم عمر بچوں کو اینٹی بائیوٹک دوا دینے کی صورت میں اس کے نتائج انتہائی خطرناک برآمد ہوسکتے ہیں،ایک حالیہ تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ ایک سال سے کم عمر بچوں کواینٹی بائیوٹک دئے جانے سے ان میں شدید اور مہلک علامتیں پیدا ہونے کا خطرہ 40 فی صد تک ہوتاہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چھوٹے بچوں کو اگر اینٹی بائیوٹک دوا کا دوسرا کورس کرایا جائے تو یہ خطرہ 70 فی صد تک بڑھ جاتا ہے ۔

    امریکہ کی ییل یونیورسٹی میں سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ایسے بچوں پر تحقیق کی جو اینٹی بائیوٹک کے استعمال کے بعد دمے یا سانس کی بیماری میں مبتلا ہوئے تھے۔تازہ ترین تحقیقی جائزے سے یہ معلوم ہوا کہ بچوں میں دمے اور سانس کی بیماریوں کا اینٹی بائیوٹک دواسے گہرا تعلق موجودہے۔ برطانیہ میں دمے میں گیارہ لاکھ بچے مبتلا ہیں ۔ یہ تعداد دنیا کے کسی بھی ملک میں اس مرض میں مبتلا بچوں سے زیادہ ہے۔اس سے قبل ہونے والے کئی سائنسی مطالعوں میں بھی یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ بچوں میں دمے کا مرض پیدا ہونے میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا بھی ہاتھ ہے، لیکن اس خدشے کو مسترد کرنے والے طبی ماہرین کی تعداد بھی کچھ کم نہیں تھی۔ تاہم اس سلسلے میں تازہ تحقیق زیادہ جامع اور ٹھوس شواہد پیش کرتی ہے۔

    اگرچہ اکثر معالج کم عمر بچوں کو انٹی بائیوٹک دینے سے گریز کرتے ہیں لیکن انفکشن کی شدت اور چھاتی کے امراض میں اس کا استعمال ضروری ہوجاتا ہے۔ییل یونیورسٹی کی اس سائنسی تحقیق میں 1400 بچوں کے کیسوں کا مطالعہ کیا گیا اور یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ آیا کم عمری میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال سے وہ چھ برس کی عمر کو پہنچنے تک دمے یا سانس کی کسی بیماری کے مریض تو نہیں بن گئے تھے۔ تحقیق میں یہ امور بھی پیش نظر رکھے گئے کہ آیا متاثرہ بچوں کے والدین یا ان کے خاندان میں دمے کا مرض موجود تو نہیں تھا اور یہ جائزہ بھی لیا گیا کہ اینٹی بائیوٹک کا استعمال چھ ماہ کی عمر سے پہلے ہوا تھا یا بعد میں۔تحقیق سے یہ ظاہر ہوا کہ کم عمر بچوں کو اینٹی بائیوٹک دیے جانے سے ان میں عمر بڑھنے پر دمے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرے میں نمایاں اضافہ ہوا۔

    ڈاکٹر کیری رائزنز جنہوں نے اس تحقیق کی قیادت کی کا کہنا ہے کہ مطالعے کے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ڈاکٹروں کو اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال سے ممکنہ حدتک گریز کرنا چاہیے ، خاص طورپر کم عمر بچوں میں کیونکہ ان کا معدافتی نظام کمزور ہوتا ہے اور جراثیم کش ادویات ان کی نشوونما کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے 87 ممالک سے حاصل کیے گئے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط اور زیادہ استعمال سے بیماریوں کے ساتھ ساتھ انفیکشنز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    ان تحقیقاتی رپورٹس کا مطالعہ کرنے کے بعدیہ سوال پیداہوتا ہے کہ پاکستان میں ڈاکٹرجو نسخوں میں ادویات لکھ رہے ہیں وہ عوام الناس کو صحت یاب کرنے کی بجائے موت کے منہ میں دھکیل رہے اور ڈاکٹروں کے یہ لکھے ہوئے نسخے موت کے پروانے ثابت ہورہے ہیں ،آخرکب تک عوام کے ساتھ علاج کے نام پر یہ کھلواڑ کھیلا جاتا رہے گا،کیا کوئی ہے جو پاکستانی عوام کو اس مکروہ دھندے میں ملوث مافیاء کے کارندوں سے بچاسکے؟۔