Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی آئی خان: این اے 44  کے آر او کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر ہٹا دیا گیا

    ڈی آئی خان: این اے 44 کے آر او کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر ہٹا دیا گیا

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے ریٹرننگ افسر(آر او) کو مبینہ طور پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال پر تبدیل کردیا۔

    ترجمان کے مطابق آر او نے اپنے حلقے کے ایک امیدوار کا انتخابی نشان بلاجواز تبدیل کیا اور الیکشن کمیشن نے معاملے کی ابتدائی تحقیقات کرائیں تو تحقیقات میں یہ بات ثابت ہو گئی کہ ریٹرننگ افسر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

    ترجمان نے بتایاکہ کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر / ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کردیا۔ الیکشن کمیشن نے سید گلفام عباس شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی) ڈیرہ اسماعیل خان کو این اے 44 میں بطور ریٹرننگ افسر تعینات کر دیا۔

    الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو ریٹرننگ افسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کی فوری معطلی اور اُسے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

    کمیشن نے متعلقہ آر او کے خلاف باضابطہ انکوائری کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی 6 دن میں اپنی رپورٹ جمع کرانے کی پابند ہو گی۔

  • ڈی آئی خان:ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے لئے کوشاں ہیں۔ سعد رضوی

    ڈی آئی خان:ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے لئے کوشاں ہیں۔ سعد رضوی

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل کی رپورٹ)ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے لئے کوشاں ہیں۔ سعد رضوی
    ڈیرہ اسماعیل خان کے حق نواز پارک میں تحریک لبیک پاکستان کی نظام مصطفی کانفرنس اور جلسہ عام۔ تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے لئے کوشاں ہے اس لئے قوم تحریک لبیک کے شانہ بشانہ کھڑی ہو جس نے قربانیاں اور خون دے کر تحفظ ختم نبوت کا پہرہ دیا۔ اس لئے 8 فروری کو ووٹ کا حق تحریک لبیک کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر ادا کرنا چاہئے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان کے حق نواز پارک میں نظام مصطفی کانفرنس اور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے لئے کوشاں ہے اس لئے قوم تحریک لبیک کے شانہ بشانہ کھڑی ہو جس نے قربانیاں اور خون دے کر تحفظ ختم نبوت کا پہرہ دیا۔

    اس لئے 8 فروری کو ووٹ کا حق تحریک لبیک کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور کمزور، ناتواں کے لئے حضور کا نوجوان بن کر سامنے آنا ہے۔ جو قوم کا ڈاکو، غدار اور کشمیر بیچنے والا یہاں بدمعاش ہے۔ سعد رضوی نے کہا کہ سرے محل، ٹھنڈے اے سی اور گرم ہیٹر بند کمروں میں بیٹھنے والوں کو فٹ باتھ پر بیٹھنے والوں کا درد کہاں معلوم ہوتا ہے۔ 16 ماہ میں ان کی حکومت میں ملک کا بیڑہ غرق ہوا ہے۔

    اب یہ لوگ پیسوں سے عوام کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نظام اسلام کا نفاذ تمام درپیش مسائل کا حل ہے۔ ہماری جماعت کی جدوجہد ملک میں عدل و انصاف کے قیام کے لئے ہے۔ اللہ تعالی نے موقع دیا تو ہماری پارٹی انشااللہ اسلام کا نظام نافذ کرے گی۔ شریعت نافذ کیے بغیر عام آدمی کو حقوق نہیں مل سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی عوام کی طرح ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام بھی شریعت محمدی کے نفاذ کےلئے تحریک لبیک کا ساتھ د ے رہے ہیں۔ سعد رضوی نے عوام سے اپیل کی این اے 44 اور پی کے 112 کے امیدوار محمد شفیق قصوریہ، پی کے 111 پر علامہ محمد مجاہد چشتی، پی کے 114 پر رائے زین کھرل، پی کے 113 پر محمد عقیل ڈمرہ کو کامیاب بنائیں۔

    عوام 8 فروری کو اتخابی نشان کرین پر مہر لگا کر نفاذ نظام اسلام کی کوششوں میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ سعد رضوی نے زور دیا کہ اگر تبدیلی اور نظام عدل چاہتے ہو تو پھر تحریک لبیک کو ووٹ دے کر کامیاب کرو

  • اوچ شریف:صادق گڑھ پیلس میں چوہدری طارق بشیر چیمہ و حسن عسکری شیخ کی ہنگامی آمد

    اوچ شریف:صادق گڑھ پیلس میں چوہدری طارق بشیر چیمہ و حسن عسکری شیخ کی ہنگامی آمد

    اوچشریف،باغی ٹی وی ( احمد حسن اعوان سے) سعود مجید گروپ کو حلقہ این اے 166 میں نواب بہاول عباسی کے مخالف امیدوار مخدوم سید سمیع حسن گیلانی کو مبینہ مالی و سیاسی سپورٹ کرنا مہنگا پڑ گیا،صادق گڑھ پیلس میں چوہدری طارق بشیر چیمہ و حسن عسکری شیخ کی ہنگامی آمد، نواب صلاح الدین خان عباسی کی قیادت میں پرنس بہاول عباسی ، صاحبزادہ غزین عباسی اور میاں عمر داؤد عباسی کی اہم ملاقات، این اے 166 اور یزمان کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی متوقع، ذرائع

    تفصیل کے مطابق چوہدری طارق بشیر چیمہ کی حسن عسکری شیخ کے ہمراہ نواب گروپ سے صادق گڑھ پیلس میں ہنگامی ملاقات ہوئی ہے جس کے نتیجے میں حلقہ این اے 165 میں سعود مجید گروپ کی حمایت ختم کر کے چوہدری طارق بشیر چیمہ کے لئے یزمان کا محاذ نیوٹرل کر دیا گیا ہے، اور نواب صلاح الدین خان عباسی کا صاحبزادہ غزین عباسی کو اپنے ذیلی سیاسی دھڑوں کو یکجا کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جبکہ این اے 166 میں پرنس بہاول عباسی کی الیکشن کمپین میں احمد پور شرقیہ میں نئے رفقاء کی شراکت کرنے پر فقید المثال جلسہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئیں ہیں،

    اسکے علاوہ مستقبل قریب میں سیاسی مراسم کو مزید بڑھانے اور برقرار رکھنے کےلئے دونوں اطراف سے غور کرنے بارے تبادلہ خیال کیا گیا ہے، ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ چوہدری سعود مجید آرائیں گروپ نے حلقہ این اے 165 سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ نہ ملنے پر چیمہ گروپ کے مسلسل 5 مرتبہ ایم پی اے بننے والے ڈاکٹر محمد افضل کو مسلم لیگ ن کے پینل پر امیدوار مقرر کرنا تھا،جبکہ سابق ایم پی اے چوہدری احسان الحق آرائیں کو حلقہ پی پی 252 سے ایڈجسٹ کرنا تھا ، جس بارے باہمی ملاقات کی تصاویر مقامی میڈیا میں زیر بحث مع تردید گردش کرتی رہی ہیں جبکہ بعد ازاں این اے 165 پر چوھدری سعود مجید خود امیدوار بن کر سامنے آگئے اور پی پی 252 پر اپنے حقیقی بھائی چوھدری محمود مجید ( نواب گروپ) کو حقے کے نشان پر اسپورٹ کر رہے تھے ،

    دوسری جانب نواب گروپ کے پرنس بہاول عباسی کے مخالف مخدوم سید سمیع گیلانی کو مبینہ طور پر مالی و سیاسی اسپورٹ بھی کی جا رہی تھی، سیاسی پنڈتوں کے مطابق مزکورہ سیاسی منظر نامے میں نئے اتحاد و دھڑہ بندی یزمان اور این اے 166 کی سیاست کی کایا پلٹ دے گی، اور چیمہ گروپ مزید سرپرائز دینے کی پوزیشن میں آجائے گا،

  • میہڑ:جی ڈی اے امیدوار لیاقت جتوئی کاگھنٹہ گھر چوک پر شاندار جلسہ

    میہڑ:جی ڈی اے امیدوار لیاقت جتوئی کاگھنٹہ گھر چوک پر شاندار جلسہ

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ)گرینڈ ڈیموکریٹ الائیس کہ NA227اورPS81کہ امیدوار لیاقت علی جتوئی کہ جانب سے الیکش مھم کا کا میہڑ گھنٹہ گھر چوپر شاندار جلسہ.

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے رہنمالیاقت علی جتوئی نے کہاکہ میہڑکی عوام نے بلاول بھٹوزرداری کے جلسے میں نا جاکر یہ ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی سے اب سندھ کی عوام کا کوئی بھی تعلق نہیں ہے اور عوام نے پیپلز پارٹی کو رد کردیا ہے

    کرپٹ سابق ایم پی اے فیاض علی بٹ نے بلاول کا میہڑ میں جلسہ کرواکر یہ ثابت کردیا کہ اس کی کارکردگی صحیح نہیں تھی،

    لیاقت جتوئی نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام کو بھوک اور بدحالی کے سواکچھ نہیں دیا ہے اور عوام کو ڈاکوؤں اور جاگیرداروں کے ہاتھوں سے لٹوایا جارہا ہے اور اس لوٹ مار کا حصہ پیپلزپارٹی کو ملتا رہاہے

    اب سندھ کی عوام کو پیپلز پارٹی کہ ہاتھوں لٹنے نہیں دینگے اب عوام ووٹ کے زریعے پیپلز پارٹی کا احتساب کریگی اور انشاء عوام ساتھ دیگی تو سندھ میں جی ڈی اے کی حکومت بنے گی

    اس موقع پر جی ڈی اے کے رہنما نیاز برڑو ،صداقت علی جتوئی، احسان علی جتوئی ،سیدالطاف حسین شاہ ،ڈاکٹر غلام عباس مہیسر اور دیگر نے بھی خطاب کیا.

  • وانا:قبائیلی ضم اضلاع،جنوبی وزیرستان میں الیکشن مہم زور و شور سے جاری ہے

    وانا:قبائیلی ضم اضلاع،جنوبی وزیرستان میں الیکشن مہم زور و شور سے جاری ہے

    وانا(باغی ٹی وی رپورٹ )قبائیلی ضم اضلاع،جنوبی وزیرستان میں الیکشن کمپین زور و شور سے جاری ہے
    پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر حلقہ پی کے 110 کے نامزد امیدوار عمران مخلص وزیر کی قیادت میں وانا کے علاقہ سپیشتہ کے آس پاس علاقوں میں الیکشن کمپین زور و شور سے جاری ہے ، علاقے کے مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں ،

    علاقے کے لوگوں نے کہا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار عمران مخلص وزیر اورامان اللہ وزیر کو کامیاب بنائیں گے۔ عمران مخلص وزیر ہر حال میں وزیرستانیوں کا ساتھ دیں رہے ہیں ،

    علاقہ سپیشتہ کے لوگوں نے یہ عہد کیا کہ انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان کے نامزد امیدواران کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر حلقہ پی کے 110 کے نامزد امیدوار عمران مخلص وزیر نے کہا کہ 8 فروری کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر عوام کے حقوق حاصل کرنے میں پاکستان پیپلز پارٹی کا بھر پور ساتھ دیا جائے۔

    اگر اس بار بھی عوام نے غلط فیصلہ کیا تو شائد ایسا موقع پھر دوبارہ دیکھنے کو نا ملے۔ ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں الیکشن مہم زور و شور سے جاری ہے، انہوں نے کہا کہ آپ نے موقع دیا تو ہم ثابت کریں گے کہ عوام کی خدمت کس طرح کی جاتی ہے اور حلقے کے جو مسائل ہیں وہ انشاء اللہ ہم حل کرینگے۔

    انہوں نے سب پر زور دیا کہ 8 فروری کو مہر تیر کی نشان پر لگائیں اور اپنے مستقبل کو روشن کریں۔ آخر میں عمران مخلص وزیر نے علاقہ سپیشتہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

  • لنڈی کوتل : دورافتادہ علاقہ بازار ذخہ خیل کے معذور افراد میں مصنوعی اعضاء تقسیم

    لنڈی کوتل : دورافتادہ علاقہ بازار ذخہ خیل کے معذور افراد میں مصنوعی اعضاء تقسیم

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ) دورافتادہ علاقہ بازار ذخہ خیل کے معذور افراد میں مصنوعی اعضاء تقسیم
    ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی محکمہ صحت خیبر کے تعاون سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پروستیٹھک اینڈ آرتھوٹکس خیبر پختونخواہ (PIPOS) کی جانب سے دورافتادہ علاقے بازار زخہ خیل میں جسمانی معذور/خصوصی افراد کے لئے مصنوعی اعضاء کی تقسیم کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب کا انعقاد ٹائپ ڈی ہسپتال بازار زخہ خیل میں کیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان، ضلعی پولیس سربراہ سلیم عباس کلاچی، ونگ کمانڈر 105 خیبر رائفل لیفٹنینٹ کرنل یوسف، ضلعی سربراہ محکمہ صحت ڈاکٹر ظفر علی خان، اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل ارشاد علی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل رمیز علی شاہ، ایڈمنسٹریشن پی پوس ارگنائزیشن، انچارج ٹائپ ڈی ہسپتال بازار زخہ خیل اور امن تنظیم کے عہدیداران اور علاقائی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    تقریب میں پی پوس ارگنائزیشن کی جانب سے بازار زخہ خیل کے جسمانی معذور/خصوصی افراد کے لیے وہیل چئیر اور مصنوعی اعضاء فراہم کردئیے گئے ہیں جبکہ دیگر خصوصی افراد کو سرجری کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جائیگا جہاں پی پوس ارگنائزیشن کی جانب سے مکمل بحالی کے لئے علاج معالجہ کیا جائیگا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ دورافتادہ علاقے بازار زخہ خیل میں یہاں کے خصوصی افراد کے لئے ہمارے توسط سے محکمہ صحت خیبر کی زیرنگرانی یہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ یقینا پی پوس ارگنائزیشن پاکستان بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں جو کہ بہت خوش آئند بات ہے۔

    علاقہ کے مشران کو اپیل کی کہ محکمہ صحت اور پولیو ٹیموں سے انسداد پولیو مہم میں تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ آپ کے بچے کل کو ایسے مستقل معذوری سے بچ سکے۔

    تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر خیبر اور ضلعی پولیس سربراہ نے تحصیل انتظامیہ لنڈی کوتل، محکمہ صحت خیبر اور پی پوس آرگنائزیشن کے شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کئے اور اس امر کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں لنڈی کوتل کے علاوہ ضلع خیبر کے دیگر علاقوں میں بھی ایسے ہی خصوصی افراد کیلئے مصنوعی اعضاء اور وہیل چئیر فراہم کرینگے تاکہ وہ خصوصی افراد بھی مستفید ہوسکیں۔

  • اوچ شریف:ٹریفک انچارج  نے بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، احکامات ہوا میں اڑا دیئے

    اوچ شریف:ٹریفک انچارج نے بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، احکامات ہوا میں اڑا دیئے

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف ٹریفک انچارج نے اندرون شہر بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، ٹریفک اہلکاروں نے ڈیوٹی پوائنٹ چھوڑ کر قومی شاہراہ پر ناکے لگا لئے، الشمس چوک پر ٹریفک جام معمول بن گیا، حادثات میں اضافہ، شہریوں نے ڈی پی او بہاول پور سے فوری نوٹس لیتے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا،

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف شہر میں ٹریفک کے نظام کو کنٹرول کرنے کیلئے تعینات ٹریفک اہلکار اپنے ڈیوٹی پوائنٹ الشمس چوک اور غوث الاعظم چوک چھوڑ کر قومی شاہراہ پر ناکے لگا لیتے ہیں اوچ شریف شہر میں دن کے اوقات بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے مگر ٹریفک اہلکاروں کی ملی بھگت سے شہر میں سارا دن ہیوی ٹریفک جن میں لوڈر ٹرک، مزدا، لکڑی کے لدے بڑے ٹرالر گنے کی ٹرالیاں وغیرہ داخل ہوتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے ایک طرف تو ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے

    دوسری طرف حادثات معمول بنتے جارہے ہیں شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک انچارج کی چشم پوشی کے باعث سڑک کنارے ناجائز اڈوں پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں نے قبضہ جما رکھا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات اور بڑھ گئی ہیں

    اوچ شریف شہر کے سماجی حلقوں نے ڈی پی او بہاول سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک اہلکاران کو شہر میں تعینات کر کے شہر میں بھاری گاڑیوں کے کا داخلہ بند کرانے کے احکامات پر عملدرآمد ممکن بنایاجائے،

  • لنڈی کوتل:حمزہ بابا یونیورسٹی کی تعمیر ہمارے منشور میں ہیں: شاہ فیصل آفریدی

    لنڈی کوتل:حمزہ بابا یونیورسٹی کی تعمیر ہمارے منشور میں ہیں: شاہ فیصل آفریدی

    لنڈی کوتل(نصیب شاہ شینواری) حمزہ بابا یونیورسٹی کی تعمیر ہمارے منشور میں ہیں: شاہ فیصل افریدی، جماعت اسلامی امیدوار براے این اے 27 کا لنڈی کوتل پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب

    لنڈی کوتل پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کرتے ہوے جماعت اسلامی این اے 27 کے امیدوار شاہ فیصل آفریدی،صوبائی امیدوار مقتدر شاہ ،مرادحسین آفریدی اور حاجی حسن شینواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جماعت اسلامی نے ضلع خیبر کیلئے ایک قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلی کیلئے چار امیدوار میدان میں اتارے ہیں چونکہ یہاں پر پانی، بجلی، صحت سمیت مختلف مسائل کیلئے عوام حکومت اور سابقہ نمائندوں سے مایوس ہوچکے ہیں عوام کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ 8 فروری کو جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کرائیں

    ان کے بنیادی مسائل حل کرینگے قومی اسمبلی امیدوار شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ افسوس کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہر وقت انتخابات میں دھاندلی کی ہے اورایک بار پھر اپنی من مانی کرنے کیلئے اپنے لئے گراونڈ بنا رہے ہیں عوام اسی ہزار ارب روپے قرض دار ہیں یہ غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے یعنی ستر سال میں ملک پر جتنا قرضہ تھا چند سالوں میں یہ دوگنا ہوگیا ہے

    اگر اب بھی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا گیا اور عوام کو اپنی مرضی کے فیصلے سے دور کیا گیا تو نتائج خطرناک ہونگے انہوں نے کہا کہ جس حلقہ سے ہم الیکشن لڑ رہے ہیں اس سے پارلیمانی سطح پر مختلف وزارتوں پر فائز ہو گئے ہیں لیکن افسوس کہ اب تک امن کیلئے بھی یہاں پر کچھ نہیں کیا گیا ہے اور امن کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی اور امن کے نام پر یہاں پر کاروبار ہو رہا ہے جس سے قبائلی عوام تنگ اچکے ہیں، اسی حوالے سے سابقہ پارلیمنٹرینز نے کوئی آواز بلند نہیں کی ہے،

    انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل میں بالخصوص لوگ پینے کی صاف پانی سے محروم ہیں اور دو خاندانوں جنہوں نے دس سال سے حکومت کی ہے عوام پانی، بجلی جو ہماری بنیادی حقوق ہیں اس سے محروم ہیں وہ لوگ جو الیکشن میں کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں انہیں عوام کیلئے پانی، بجلی اور صحت کے منصوبوں پر خرچ کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر روزگار یہاں کے عوام کیلئے واحد زریعہ معاش ہے جو آئے روز لوگوں کیلئے مختلف مسائل اور مشکلات پیدا کرتے ہیں اور غریب عوام کو سوال پر مجبور کرتے ہیں انہیں کاروبار کے مواقع فراہم کریں تاکہ عوام روزگار کریں اور اپنی محنت سے کمائیں

    انہوں نے کہا کہ الخدمت نے تھوڑے وسائل کے ساتھ پانی کے منصوبے، تعلیمی اداروں کی بحالی اور یتیم و مساکین کیلئے کافی کام کیا ہے اگر ہمیں موقع دیا گیا تو عوام کو مایوس نہیں کرینگے اور ورسک ڈیم کیلئے جو رائلٹی حقوق ہے وہ جراتمندانہ قیادت ہی لے سکتی ہے

    افسوس کہ دو خاندان جو کبھی ایک اقتدار میں آتا ہے اور کبھی دوسرا ،ابھی بالکل اس میں ناکام ہیں ہمارے ساتھ منصوبہ ہے اور ضلع خیبر کے عوام بنیادی مسائل سے نجات دلائیں گے

    انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے جال بچھا ئیں گے اور اے کٹیگری کے ہسپتال کو وہ درجہ دینگے کہ لوگ پشاور کی بجائے اس ہسپتالوں میں علاج کرینگے ،

    انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل میں حمزہ بابا کے نام سے یونیورسٹی بنائیں گے جمرود میں خیبر آفریدی کے نام سے اور باڑہ میں بھی ضلع خیبر میں تین یونیورسٹی بنائیں گے

    انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کے ساتھ این ایف سی ایوارڈ اور سالانہ اربوں روپے دینے کا جو وعدہ کیا گیا تھا وہ فنڈ منظور کراینگے اور اسی سے مذکورہ تمام منصوبے مکمل کرینگے

    سپورٹس کے حوالے سے یہ میدان کافی زرخیز ہیں کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں میں ملکی اور بین الاقوامی کھلاڑی پیدا کئے ہیں جو ملک اور قوم کا نام روشن کر رہے ہیں

    آخر میں انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر کو ویزا فری بنائیں گے چوبیس گھنٹے حقیقی معنوں میں تجارت کو فروغ دینگے اور مزدوروں کو ویزا پاسپورٹ کے بغیر کارڈ پر ہی یعنی واہگہ بارڈر پر جو ہمارے ڈرائیورز بغیر ویزہ داخل ہوتے ہیں افغانستان کے ساتھ ہمارے لوگ ضرور داخل ہونگے جو ہمارے منشور کا باقاعدہ حصہ ہیںَ۔

    جماعت اسلامی امیدواروں نے وعدہ کیا کہ ورسک ڈیم رائیلٹٰی ضلع خیبر کی عوام کا حق ہے، یہ حق ضلع خیبر کی عوام کے لئے چھین کر دم لیں گے اور ضلع خیبر میں صحت کی مراکز کا جال بچھایں گے۔

    جماعت اسلامی مشران نے سابق عوامی نمائندوں پر تنقید کرتے ہوے کہا کہ ان نمائندوں کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے ان علاقوں میں ترقی کے منصوبے صفر کے برابرہیں،

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پسماندہ علاقوں نے پاکستانی نیشنل ٹیم کو نامور کھلاڑی دئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کم وسائل اور گراونڈز نہ ہونے کے باوجود شاہین شاہ آفریدی، عثمان شینواری اسی علاقہ سے ابھرکر پاکستان نیشنل ٹیم کا حصہ بن گئے۔

  • سیالکوٹ:کریکٹرسرٹیفکیٹ بنوانے والا قتل کے مقدمے کا اشتہاری ملزم نکلا

    سیالکوٹ:کریکٹرسرٹیفکیٹ بنوانے والا قتل کے مقدمے کا اشتہاری ملزم نکلا

    سیالکوٹ(نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)کریکٹرسرٹیفکیٹ بنوانے والا قتل کے مقدمے کا اشتہاری ملزم نکلا
    تفصیل کے مطابق پولیس خدمت مرکز سیالکوٹ میں کریکٹرسرٹیفکیٹ بنوانے آنے والا شہری قتل کے مقدمے کا اشتہاری ملزم نکلا ۔

    ملزم نے دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گیا تھا۔جسے موقع پر گرفتار کرکے تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کردیا ۔

  • اوچشریف:مسلم لیگ ن  نے جلسہ گاہ کیلئے سکول و جنازہ گاہ کی دیواریں  تڑوا دیں

    اوچشریف:مسلم لیگ ن نے جلسہ گاہ کیلئے سکول و جنازہ گاہ کی دیواریں تڑوا دیں

    اوچشریف ،باغی ٹی وی(احمد حسن اعوان سے) پنجاب کی سب سے بڑی اور پسماندہ ترین تحصیل احمد پور شرقیہ میں آج مسلم لیگ ن سیاسی پاور شو کررہی ہے، ن لیگی امیدواروں اور مقامی انتظامیہ نے مبینہ طور پر سرکاری سکول ،اسٹیڈیم اورجنازہ گاہ کی دیواریں تڑوا دیں ہیں،

    بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ دیواریں وی آئی پی پروٹوکول کے گذرنے کے لیئے توڑی گئیں ہیں اور مہمان خصوصی میاں شہباز شریف سرکاری سکول سے گزر کر جلسہ گاہ میں پہنچیں گے،

    جبکہ جنازہ گاہ کو جلسے میں شرکت کرنے والوں کے لیئے پارکنگ ایریا بنایا گیا ہے، جبکہ دوسری جانب سکول کے بچے سیکیورٹی دیوار ٹوٹنے سے عدم تحفظ کا شکار پاۓ جاتے ہیں،

    یاد رہے کہ جلسہ عام احمد پور شرقیہ کی عوام سے مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف خطاب کریں گے، دریں اثناء نواحی علاقوں کی عوام کو مسلم لیگ ن کے جلسہ میں زبردستی شامل کرنے بارے پلان کا انکشاف بھی ہوا ہے

    نبی پور، فیض واہ، رسول واہ سمیت دیگر مضافاتی علاقوں کے لوگوں نے جلسہ میں جانے سے انکار کردیا، ہائی ایس خالی واپس روانہ ہونے اور فی کس دو ہزار روپے دینے کی آفر بارے اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں اور مزکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے