Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • لنڈی کوتل:پاک افغان بارڈر تورخم پر 10 دن بعد تجارتی سرگرمیاں بحال

    لنڈی کوتل:پاک افغان بارڈر تورخم پر 10 دن بعد تجارتی سرگرمیاں بحال

    لنڈی کوتل(نصیب شاہ شینواری )پاک افغان بارڈر تورخم پر 10 دن بعد تجارتی سرگرمیاں بحال
    پاکستان کا افغانستان کے ساتھ تورخم سرحدی گزرگاہ 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیاگیا، کسٹم ذرائع، افغانستان سے پہلی کارگو گاڑی پاکستان میں داخل ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات بنانے کےلئے 31 مارچ تک مہلت دی گئی۔ اور یکم اپریل سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کا پاکستان میں داخلہ ممنوع ہوگا۔واضح رہے کہ یہ فیصلہ پشاور میں افغان قونصلرجنرل اور پاکستانی حکام کے درمیان طے پایا ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کارگو گاڑیوں کے لئے سفری دستاویزات کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا تھاجس پر 13 جنوری کو عمل درآمد شروع ہوا تو افغان حکام نے تجارت کے لئے سرحد بند کردیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان کے قومی خزانے کو 5 کروڑ روپے یومیہ ٹیکس کی مد میں جمع ہوتا تھا اور بارڈر بندش کی وجہ سے دس دن میں قومی خزانے کو 50 کروڑ روپے یعنی 500 ملین روپے کا مالی نقصان ہوا۔

  • میرپورخاص:میراتھن ریس میں اول پوزیشن بچی کی مالی وتیکنیکی مدد کی جائے-ویمن لیڈر شپ فورم

    میرپورخاص:میراتھن ریس میں اول پوزیشن بچی کی مالی وتیکنیکی مدد کی جائے-ویمن لیڈر شپ فورم

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص میں منعقد ہونے والے پہلی میراتھن ریس میں اول پوزیشن پر آنے والی بچی لالی کی مالی و تکنیکی مدد کی جائے ویمن لیڈر شپ فورم،

    تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میراتھن ریس میں حصہ لینے والی بچی لالی جس کا تعلق ایک پسماندہ گاؤں مگھو پٹیل نزد 78 موری میرپورخاص سے ہے ، لالی کا خاندان مگھو پٹیل 78 موری کا ہی رہائشی ہے سماجی تنظیم سی ایس ایس پی کی کمیونٹی گروپ سے تعلق رکھنے والی اس لڑکی کے گاؤں میں کچے مکانات،جھونپڑیاں اور مال مویشی کا کام جاری رہتا ہے سماجی تنظیم کی ہمت افزائی اور تربیت کے نتیجے میں ہزاروں لوگوں کے مجمع گاڑیوں کے سائرن اور لاؤڈ اسپیکرز کے شور میں با اعتماد طور پر میراتھن دوڑ میں حصہ لیکر پہلی پوزیشن پر آئیں-

    ویمن لیڈر شپ فورم کی ممبران شرمین ملک،طاہرہ اعجاز، مرک مری،عزیز بانو، رضیہ بیگم ،افشین اقبال، فوزیہ ناصر ، نجمہ شیخ و دیگر نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ پہلی پوزیشن پر آنے والی بچی کو سندھ حکومت و وفاقی حکومت کی جانب سے مالی و تکنیکی مدد فراہم کی جائے تاکہ یہ بچی اپنے ملک کا نام روشن کر سکے ۔

  • میرپورماتھیلو:چور بجلی کے ٹرانسفار مرکے کوئل لے اُڑے

    میرپورماتھیلو:چور بجلی کے ٹرانسفار مرکے کوئل لے اُڑے

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)چور بجلی کے ٹرانسفار مرکے کوئل لے اُڑے،تھانہ جروار کی حدود میں چوریوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ،پولیس جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے میں ناکام ،شہری پریشان

    گذشتہ رات تھانہ جروار کی حدود گاؤں حاصل فقیر بوزدار میں چوروں نے دھند اور شدید سردی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بجلی کاٹرانسفار کھمبوں سے اتارلیا اور اس کے قیمتی کوئل نکال کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے

    آے روز چوریوں سے گاؤں والے تنگ آچکے ہیں ،ٹرانسفارمر کے کوئل چوری کی اطلاع مقامی پولیس کو دئی گئی ،اطلاع کے باوجود پولیس نے موقع دیکھنا بھی گوارا نہ کیا ،دیہاتیوں نے ایس ایس پی انور کھیتران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • سیالکوٹ:تھانہ قلعہ کالر والا کے علاقہ چوہڑ منڈا میں تین افراد قتل

    سیالکوٹ:تھانہ قلعہ کالر والا کے علاقہ چوہڑ منڈا میں تین افراد قتل

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی نمائندہ شاہد ریاض سے)تہرے قتل کی ہولناک واردات،تھانہ قلعہ کالر والا کے علاقہ چوہڑ منڈا میں تین افراد قتل

    موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ،ملزمان نے فائرنگ کر کے تین افراد کو موت کے گھات اتار دیا گیاتہرے قتل کا واقعہ موضع چوہڑ منڈا میں پیش آیا

    پولیس کابتانا ہے کہ واقعہ سابقہ رنجش کا شاخسانہ ہے،قتل کے واقعہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ،مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں.

  • اوچ شریف :حلقہ این اے 166مخدوم زمردبخاری نے آزاد امیدوار، پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کا اعلان

    اوچ شریف :حلقہ این اے 166مخدوم زمردبخاری نے آزاد امیدوار، پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کا اعلان

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 166 کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی، سجادہ نشین درگاہ جلالیہ عالیہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا،

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 166 کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی رونما ہوئی ہے، برصغیر میں سلسلہ سہروردیہ کے بانی، عظیم صوفی بزرگ حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری کی درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم الملک مخدوم سید زمرد حسین بخاری النقوی نے اپنے ولی عہد مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری کے ہمراہ آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کا اعلان کیا ہے،

    گذشتہ رات پرنس بہاول عباس خان عباسی نے بنگلہ بخاری اوچ شریف میں سجادہ نشین درگاہ جلالیہ عالیہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد سید حسن زمرد بخاری سے ملاقات کی،

    اس موقع پر سابق سٹی ناظم و چیئرمین بلدیہ اوچ شریف سید ظفر حسن گیلانی، مخدوم زادہ سید احسن گیلانی، مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی اور خانوادہ گیلانی و بخاری کی دیگر سرکردہ شخصیات بھی بنگلہ بخاری پر موجود تھیں۔

    سجادہ نشین انے پرنس بہاول عباس خان عباسی کی کامیابی کے لیے دعا بھی کرائی اور انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

  • سیالکوٹ:ڈی پی او ہمارے خلاف ذاتی انتقام پر اترآیا ہے،ریحانہ ڈار

    سیالکوٹ:ڈی پی او ہمارے خلاف ذاتی انتقام پر اترآیا ہے،ریحانہ ڈار

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)عثمان ڈار کی والدہ و امیدوار این اے 71 ریحانہ امتیاز ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈی پی او سیالکوٹ ہمارے خلاف ذاتی انتقام پر اترا ہوا ہے ، موجودہ ڈی پی او کی موجودگی میں سیالکوٹ کے اندر شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے

    ریحانہ ڈارنے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کو فوری سیالکوٹ سے تبدیل کیا جائے ، وزیر اعلی محسن نقوی نے پریس کانفرنس کی تھی کی کسی کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی

    8 فروری کو سیالکوٹ کے غیرت مند بیٹے ووٹ کی طاقت سے ان کو جواب دیں گے ،جیت سچائی کی ہوتی ہے ،انکا شیر وینٹی لیٹر پر ہے

    8 فروری کو عوام جواب دے گی خواجہ آصف کی ہدایات پر ڈی پی او نے پولیس بجھوائی ۔ڈی پی او کی والدہ پر کوئی ہاتھ ڈالے تو گولی مار دیتے

    ریحانہ ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف سیالکوٹ کے لئے بیماری ہے ،ہمارے کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں،ہمارے کارکنوں پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں، ہمارے 3 کارکنوں پر اشتہاریوں کو پناہ دینے کے الزام میں مقدمات درج کئے گئے ۔ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر کے ان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا. وکیل

    ریحانہ ڈارکے وکیل نطاہر سلطان ے کہا کہ ہم نے 24 جنوری کو جناح ہاؤس میں ورکر کنونشن کرنا ہے، ہم نے ڈی سی سیالکوٹ کو درخواست دے دی ہے ،رات گئے کارکنوں کے گھر چھاپے مارے جا رہے ہیں ،کارکنان پر اشتہاریوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔ہم قانون کی پاسداری کر رہے ہیں

  • ڈیرہ غازیخان:ڈپٹی کمشنر  مہر شاہد زمان لک  کا ای رجسٹریشن برانچ کی زیرتعمیر سائیٹ کا دورہ

    ڈیرہ غازیخان:ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کا ای رجسٹریشن برانچ کی زیرتعمیر سائیٹ کا دورہ

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان مہر شاہد زمان لک نے ای رجسٹریشن برانچ کی زیرتعمیر سائیٹ کا دورہ کیااور کنسٹرکشن ورک کا معائنہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیرمسلم،ایکسیئن یاسر علی،سب رجسٹرار محبوب ہنجرا ودیگر افسران ہمراہ تھے۔

    ڈپٹی کمشنر نے رجسٹری برانچ میں آئے سائلین سے مسائل دریافت کئے۔مہر شاہد زمان لک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب کا ڈیرہ غازی خان میں ای رجسٹریشن برانچ کا قیام انقلابی اقدام ہے،ای رجسٹریشن برانچ کی تعمیر میں کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے،میں کنسٹرکشن ورک کا موقع پر جائزہ لیتا رہوں گا،

    ڈپٹی کمشنر نے کہاعمارت کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا،تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ای رجسٹریشن برانچ میں کمپیوٹرز،الیکٹرانک ڈیوائسز ودیگر مشینری سائلین کیلئے معاون ثابت ہوگی،جائیدادوں کی ای رجسٹریشن سے کرپشن کا خاتمہ بھی ہوگا۔

    ڈپٹی کمشنر نے رجسٹری برانچ میں آئے سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر احکامات بھی دیئے۔

  • گوجرخان: شیخ برادری کا NA52 میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان

    گوجرخان: شیخ برادری کا NA52 میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان

    گوجرخان نامہ نگار باغی ٹی وی( شیخ ساجد قیوم ) گوجرخان کی شیخ برادری نے 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں حلقہ این اے 52 کے امیدوار سابق وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

    شیخ برادری کے صدر شیخ عبدالقدوس کی طرف سے اتوار کے روز ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا اس کارنر میٹنگ نے ایک بڑے جلسہ کی شکل اختیار کر لی،شیخ برادری گوجرخان کے ہمراہ سابق وائس چیئرمین راجہ بشارت حسین نے بھی امیدوار قومی اسمبلی این اے 52 راجہ پرویز اشرف اور امیدوار پی پی 8 راجہ خرم پرویز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا

    کارنر میٹنگ میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی سابق تحصیل ناظم راجہ سلطان نعیم کیانی شیخ برادری کے رہنما شیخ احمد سعید حاجی شیخ خوشی محمد سیٹھی محمد الیاس گوجرخان بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر راحیل احمد اعوان سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں سٹیج سیکرٹری کے فرائض حاجی شیخ فضل حق نے سرانجام دیئے

  • میرپورخاص:پہلا کمشنر میراتھن ریس مقابلے کامیابی سے ہمکنار

    میرپورخاص:پہلا کمشنر میراتھن ریس مقابلے کامیابی سے ہمکنار

    میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) پہلا کمشنر میراتھن ریس مقابلے کامیابی سے ہمکنار ہوئے جو میرپورخاص کے شہریوں کی زندہ دلی سے ممکن ہوا . ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی

    تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ پہلا کمشنر میراتھن ریس مقابلوں کی کامیابی کا سہرا میرپورخاص کی عوام کو جاتا ہے اور کہا کہ ڈویژن اور ضلع انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید بینظیر بھٹو اسپورٹس اسٹیڈیم (گاما اسٹیڈیم) میرپورخاص میں پہلے کمشنر میراتھن ریس مقابلے کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا

    انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ ڈویژن بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں میں بھی بہتری لائی جائے تاکہ نوجوان کھیلوں کی طرف راغب ہو سکیں کمشنر نے کہا کہ میراتھن مقابلوں سے پیار ، امن ، بھائیچارگی پیدا ہوگی .

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود نے کہا ضلع انتظامیہ میرپورخاص کی ہر ممکن کوشش ہے کہ کھیلوں کو عام کیا جائے اور کھیلوں کا شوق رکھنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے واضح رہے کہ پہلے کمشنر میراتھن ریس میں تین کیٹیگریز جس میں وہیل چئیر میراتھن ریس ، لڑکوں کے میراتھن ریس اور لڑکیوں کے میراتھن ریس شامل تھے لڑکوں کا میراتھن ریس 5 کلو میٹر رتن آباد اسٹیشن سے گاما اسٹیڈیم تک ، جبکہ لڑکیوں کا میراتھن ریس ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا .

    پہلے کمشنر میراتھن میرپورخاص کے جیتنے والے تینوں کیٹیگریز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کمشنر فیصل احمد عقیلی ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان ، ایس ایس پی عادل میمن اور دیگر نے نقد انعامات اور میڈل دئیے .جس میں وہیل چئیر کیٹیگری میں پہلی پوزیشن گلستان معذورین کے اقبال، دوسری پوزیشن صلاح الدین، اور تیسری پوزیشن نوید نے حاصل کی .

    لڑکوں کے میراتھن مقابلوں میں چھٹی پوزیشن امن بلوچ، پانچویں پوزیشن سلیمان، چوتھی پوزیشن عمر، تیسری پوزیشن ہر چند ، دوسری پوزیشن غلام مرتضی اور پہلی پوزیشن ذیشان نے حاصل کی لڑکیوں کی کیٹیگری میں چھٹی پوزیشن لتا ، پانچویں پوزیشن لائبہ ، چوتھی پوزیشن مدھو ، تیسری پوزیشن ماریہ ، دوسری پوزیشن مسکان اور پہلی پوزیشن لالی نے حاصل کی اس موقع پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 25 ہزار نقد انعام اور میڈل ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 15ہزار اور میڈل اسی طرح تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 10 ہزار روپے نقد انعام اور میڈل ، چوتھی سے چھٹی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 5،5ہزار روپے نقد انعام دئیے گئے .

    اس موقع پرڈسٹرکٹ آفیسر اسپورٹس واس دیو ، سماجی رہنماؤں محمد بخش کپری، شہزادو ملک ، اسکول کے اساتذہ ، طلبہ و طالبات ، صحافیوں اور شہریوں اور شائقین بے بڑی تعداد میں شرکت کی . تقریب تقسیم انعامات میں صوفی کلام ، صوفیانہ بین اور ساز کے ذریعے ثقافتی نغمے پیش کئے گئے مختلف شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عام شہریوں نے کمشنر فیصل عقیلی اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان کے اقدامات کی تعریف کی

  • جام پور: دھند کے باعث،2بسوں میں تصادم ،6مسافرجاں بحق، متعدد زخمی

    جام پور: دھند کے باعث،2بسوں میں تصادم ،6مسافرجاں بحق، متعدد زخمی

    جام پور: دھند کے باعث،2بسوں میں تصادم ،6مسافرجاں بحق، متعدد زخمی

    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے راجن پور جانے والی شہزاد برادر اور کراچی سے واپس آنے والی گبول برادر بس کا جام پورکے قریب رسول پور کے علاقہ ماچھی والا کے مقام پر آمنے سامنے ٹکرا گئیں،

    اس حادثہ میں 6مسافرجاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 35 سے زائد مسافرزخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو 1122کی ایمبولینسوں کے ذریعے ٹراما سنٹر جامپور میں منتقل کردیا گیا ہے

    حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی تفصیل دی گئی لسٹ میں ملاحظہ فرمائیں