Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ:روازانہ کی بنیادپر چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ہوشرباء اضافہ

    اوکاڑہ:روازانہ کی بنیادپر چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ہوشرباء اضافہ

    اوکاڑہ (ملک ظفر)اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں روزانہ کی بنیاد پر وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ،شہری بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عدم تحفظ کا شکار

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر چوری اور ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ہے تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈکیتیاں اور چوریاں روکنے میں پولیس ناکام دیکھائی دیتی ہے تھانہ صدر کے علاقوں میں مختلف وارداتوں میں وسیم عباس ولد محمد رشید چاول کے بیوپاری سے موٹر سائیکل نمبر ASK9962 اور ہزاروں روپے نقدی لے گئے دوسری واردات میں محمد احمد ولد بشیر احمد سکنہ خان کالونی سے ستگھرہ موڑ پر تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار

    جبکہ تیسری واردات 55 ٹو ایل احاطہ ذاہد نذیر جٹ میں نامعلوم چور تین قیمتی بھینسیں مالیت آٹھ لاکھ روپے پک اپ ڈالا میں ڈال کر لے گئے بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں شہریوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں عام انتخابات کےلئے ٹرانسپورٹیشن،سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں عام انتخابات کےلئے ٹرانسپورٹیشن،سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں عام انتخابات کےلئے ٹرانسپورٹیشن،سیکیورٹی اور متعلقہ معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر خصوصی انتظامات کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان ،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک ،ڈی پی او احمد محی الدین ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز احمد اور دیگر افسران موجودتھے،

    ضلع ڈیرہ غازی خان میں 1067 پولنگ سٹیشن تجویز کئے گئے ہیں 840 مشترکہ،112 خواتین اور 115 مردانہ پولنگ سٹیشن میں سے101 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے شفاف اور پر امن انعقاد کےلئے بطور ٹیم کام کرنا ہوگا۔

    پاک آرمی،رینجرز کے علاؤہ پولیس،بی ایم پی،بلوچ لیوی کی کوئیک رسپانس فورس کی خدمات لی جائیں گی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ مرکزی ضلعی کنٹرول روم میں حساس پولنگ سٹیشن کی سرگرمیوں کو آن لائن مانیٹر کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر خفیہ کیمرے نصب ہوں گے۔الیکشن میٹریل پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔

    آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل سیکیورٹی معاملات کو حتمی شکل دیکر فلیگ مارچ کیا جائے۔

  • سیالکوٹ : 27جنوری تک پریزائڈنگ آفیسرز اور پولنگ اسٹاف کے ڈیوٹی روسٹر جاری ہوں گے -محمد ذوالقرنین

    سیالکوٹ : 27جنوری تک پریزائڈنگ آفیسرز اور پولنگ اسٹاف کے ڈیوٹی روسٹر جاری ہوں گے -محمد ذوالقرنین

    سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ تمام ریٹرننگ آفیسرز پولنگ اسکیم کے مطابق 27جنوری تک پریزائڈنگ آفیسرز اور پولنگ اسٹاف کی ڈیوٹی روسٹر جاری کرینگے اور تمام پولنگ اسکیم پر بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائے گی،

    ضلع سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلی کی 10نشستوں پر انتخاب کیلئے 1ہزار 802پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جن میں 265پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 168پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں جن پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے اور کلوز سرکٹ کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے۔

    ڈی آر او نے ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی کہ وہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول اور ہدایات کو فالو کریں اور آر او ذمہ داری آئین اور قانون کے مطابق انجام دیں۔

    ڈی آر او کو الیکشن ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کو فول پروف بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے آر اوز کو ہدایت کی کہ وہ موبائل فون کے علاوہ لینڈ لائن نمبرز کو بھی الیکشن کنٹرول روم کے ساتھ منسلک کریں تاکہ کسی بھی صورت میں بلا تعطل رابطے قائم رہ سکے۔

  • سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی،2غیرقانونی منی چینجرزگرفتار

    سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی،2غیرقانونی منی چینجرزگرفتار

    سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض) بانو بازار میں ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل کی چھاپہ مار کارروائیاں،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان میں عبد الحمید اور محمد منشا شامل۔

    ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ملزمان کو بانو بازار سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد۔

    ملزمان سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 99 ہزار پاکستانی روپے 1500 سعودی ریال، 260 امریکی ڈالر اور 100 درہم برآمد ہوئے۔ملزمان سے ملائشین رنگٹ، تھائی لینڈ بھات، چائنیز ین اور ایرانی ریال بھی برآمد ہوئے۔

    ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ملزمان سے برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں

  • لنڈی کوتل میں خصوصی افراد نے عوامی نمائندوں،سرکاری اداروں سے اپنے حقوق دینے کا مطالبہ کیا ہے

    لنڈی کوتل میں خصوصی افراد نے عوامی نمائندوں،سرکاری اداروں سے اپنے حقوق دینے کا مطالبہ کیا ہے

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) خصوصی افراد نے عوامی نمائندوں،سرکاری اداروں سے اپنے حقوق دینے کا مطالبہ کیا ہے

    خصوصی افراد کیلئے جمرود اور باڑہ کی طرح لنڈی کوتل میں بھی آفس بنایا جائے، ہمیں مخصوص کوٹہ پر بھرتیوں میں اعتماد میں لیا جائے کیونکہ ابھی تک ہم میں سے کسی کو میرٹ پر بھرتی نہیں کیا گیا، ہمارے حقوق ہڑپ کرنے والوں کا احتساب کیا جائے، خصوصی افراد کابینہ مشران کا مطالبہ

    لنڈی کوتل ڈس ایبل ویلفیئر آرگنائزیزیشن کے صدر قاری انور جمال، جنرل سیکرٹری شاہ فہد اور آفس سیکرٹری نے لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل میں خصوصی افراد کی تعداد 1800 سے تجاوز کر چکی ہے لیکن ہمارے بنیادی مسائل سے حکومت چشم پوشی کر رہی ہے ہماری تنظیم کو رجسٹرڈ کیا جائے ہمارا سرکاری کوٹہ 2 فیصد پر عمل درآمد کرکے سرکاری نوکریاں دی جائے ہمارے لئے تعلیمی اور ٹیکنیکل سنٹر بنائے جائیں تاکہ معاشرے میں باعزت روزگار کے مواقع ملیں ۔

    ہمیں بیت المال سے وظیفہ اور زکواة فنڈز میں حصہ دیا جائے جمرود اور باڑہ تحصیل کے معذوران کی طرح ہمیں بھی آفس دیا جائے تاکہ ہم اپنے حقوق کے حصول کیلئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں ۔

  • مسلم لیگ نواز آج  ننکانہ میں پاور شو کا مظاہرہ کرے گی

    مسلم لیگ نواز آج ننکانہ میں پاور شو کا مظاہرہ کرے گی

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) مسلم لیگ ن آج میں پاور شو کرے گی ،پنڈال سج گیا
    عام انتخابات کے حوالے سے ننکانہ صاحب مسلم لیگ آج ننکانہ صاحب میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں ایک بھرپور جلسہ کی تیاریاں جاری ہیں اور اس جلسہ سے مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف تقریبا دن ایک بجے خطاب کریں گے،

    جب کہ مقامی قیادت کے ساتھ ساتھ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی جلسہ عام سے خطاب کریں گی جلسہ عام کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

    میاں نواز شریف اور مریم نواز کی آمد کی خوشی میں رات کو آتشبازی بھی کی گئی ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق جلسہ عام کے لیے 80 فٹ چوڑا اور 20فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے اور پنڈال میں شرکاء کے لیے دس ہزار کرسیاں بھی لگائی گئی ہیں،

    ضلع ننکانہ صاحب دو قومی اور چار صوبائی نشستوں پر مشتمل ہے، ننکانہ صاحب این اے 111 سے سابق وزیر چوہدری برجیس طاہر مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 112 سے سابق ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب کھرل مسلم لیگ ن کی ٹکٹ ہولڈر ہیں جبکہ حلقہ پی پی 132 سے اعجاز حسین بھٹی، پی پی 133 سے رانا محمد ارشد، پی پی 134 سے مہر کاشف رنگ الہٰی پڈھیار اور پی پی 135 سے آغا علی حیدر مسلم لیگ ن کی جانب سے حصہ لیں گے

  • اوچ شریف :خواجہ معین الدین کوریجہ نے این اے 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا

    اوچ شریف :خواجہ معین الدین کوریجہ نے این اے 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان سے) سجادہ نشین دربار حضرت خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوبِ کوریجہ نے بھی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ،اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپنے تمام مریدین اور معتقدین سے پرنس بہاول عباس خان عباسی کی بھرپور سپورٹ کرنے اور کامیابی کیلئے دعا فرمائی ہے

    تفصیل کے مطابق قومی سیاست میں جوڑ توڑ اور گھماگھمی عروج پر پہنچ گٸ حلقہ این اے 166 میں نواب بھاول عباسی نے مخالفین کو زوردار جھٹکا کرا دیا پیر آف کوٹ مٹھن شریف دربار خواجہ غلام فرید کے سجادہ نشین و معروف مزہبی روحانی شخصیت خواجہ معین الدین کوریجہ نے حلقہ این اے 166 میں امیر آف بہاول پورنواب صلاح الدین کے صاحبزادے نواب بھاول خان عباسی کی حمایت میں ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوۓ اپنے مقلدین مریدین کو پابند کیا ہے کہ وہ اس حلقہ میں نواب بہاول خان عباسی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں

    اس موقع پر نواب بہاول خان عباسی سے ملاقات میں مخدوم سید ظفر حسن گیلانی بھی موجود تھے سیاسی مبصرین نے اس ویڈیو کو حلقہ میں ٹرنگ پوائنٹ سے سے تعبیر کیا ھے

  • ڈیرہ غازی خان:سرحدی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا، ملزمان فرار

    ڈیرہ غازی خان:سرحدی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا، ملزمان فرار

    لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی جھنگی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ جھنگی پر کالعدم تنظیم کے 8 سے 10 دہشتگردوں نے حملہ آور ہونےکی کوشش کی، جوانوں نے جدید ترین تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشتگردوں کی نشاندہی کی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس کی فائرنگ سے دہشتگردوں کو پسپائی ہوئی اور وہ بھاگنے پر مجبور کر ہو گئے۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے کی تمام سرحدی چوکیوں پر پولیس ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کر رہی ہے، ملک دشمن عناصر، دہشتگردوں کو صوبے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور دہشتگردوں کا ہر حملہ ناکام بنایا جائے گا۔

    پنجاب پولیس الرٹ،بین الصوبائی سرحدی علاقے سے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی جھنگی پر دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر حملہ کی کوشش کی.آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا جھنگی چیک پوسٹ پر حملہ اور پولیس رسپانس بارے ویڈیو پیغام ,آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ چوکی پر تعینات بہادر جوانوں نے جدید ترین تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی،پولیس کے جانبازوں نے بروقت کاروائی کی، بھرپور فائرنگ سے دہشت گردوں کو پسپائی اور بھاگنے پر مجبور کر دیا،ایس ایچ او وہوا کی قیادت میں دوسری ٹیم بھی بیک اپ کیلئے فوری موقع پر پہنچی، صوبے کی تمام سرحدی چوکیوں پر پولیس ٹیمیں شب و روز ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کر رہی ہیں، جوانوں کا مورال بلند ہے،شہریوں کی جان و مال کے دشمن خطرناک دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پولیس پوری طرح تیار ہے ۔ملک دشمن عناصر، دہشت گردوں اور سفاک مجرمان کو کسی صورت صوبہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔دہشت گردوں کا ہر حملہ ناکام بنایا جائے گا۔

  • سیالکوٹ ۔اوٹھیاں  سٹاپ  ڈسکہ گوجرانوالہ روڈ پر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ، 19 افراد زخمی

    سیالکوٹ ۔اوٹھیاں سٹاپ ڈسکہ گوجرانوالہ روڈ پر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ، 19 افراد زخمی

    سیالکوٹ ۔اوٹھیاں سٹاپ ڈسکہ گوجرانوالہ روڈ پر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ، 19 افراد زخمی
    سیالکوٹ سے شاہدریاض کی رپورٹ کے مطابق اوٹھیاں سٹاپ ڈسکہ گوجرانوالہ روڈ پرراجہ بس سروس کی مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا ہے ،اس حادثہ میں 19 افراد زخمی ہوگئے،

    بس سیالکوٹ سے فیصل آباد جا رہی تھی جو دھند کے باعث یوٹرن لیتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے نتیجے میں 19 مسافر زخمی ہوگئے 8،افراد کو ریسکیو 1122 نے ابتداء طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ 11زخمیوں کو موقع پر ہی ابتداء طبی امداد مہیا کی گئی۔

  • احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلواؤں گا- شہبازشریف

    احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلواؤں گا- شہبازشریف

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (حبیب خان )پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول بنائیں گے، احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلواؤں گا، نوازشریف نے جنوبی پنجاب کو موٹروے کا تحفہ دیا، ہم ہر مشکل وقت میں جنوبی پنجاب کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

    احمد پور شرقیہ میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2008 سے پہلے جنوبی پنجاب کا کیا حال تھا، سب جانتے ہیں، نوازشریف نے جنوبی پنجاب کی بہت خدمت کی ہے، وسیب کے لوگ عظیم اور قابل تعریف ہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ میں نے سیلاب کے دوران گاؤں گاؤں جاکر لوگوں کا حال پوچھا، یہ میرا احسان نہیں، میرا بطور وزیراعظم فرض تھا، نوازشریف نے جنوبی پنجاب کو موٹروے کا تحفہ دیا، نوازشریف نے ہر جگہ سڑکیں بنوائیں۔

    یہ خبر بھی پڑھیں
    اوچشریف:مسلم لیگ ن نے جلسہ گاہ کیلئے سکول و جنازہ گاہ کی دیواریں تڑوا دیں

    مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ میں آج جنوبی پنجاب آپ کا غلام بن کر آیا ہوں، ہم ہر مشکل وقت میں جنوبی پنجاب کے ساتھ کھڑے ہوئے، 2018 میں نوازشریف کی حکومت گئی، 2013 سے 2018 تک نوازشریف نے جنوبی پنجاب کی خدمت کی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے بہاولپور کی پہلی یونیورسٹی بنوائی، جنوبی پنجاب کے اسکولوں میں بچوں کو وظیفہ وقف کیا، میں صوبے کا خادم اعلیٰ تھا رجب طیب اردوان اسپتال بنوایا، جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول بنائیں گے، احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلواؤں گا۔