Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ:معاشرے میں امن و بھائی چارےکے فروغ کیلئے علماء کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ:معاشرے میں امن و بھائی چارےکے فروغ کیلئے علماء کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن وآشتی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے علماء کرام اور مذہبی جماعتوں کے نمائندگان اپنا موثر کردار ادا کریں، معاشرے میں عدم برداشت اور نفرت کے خاتمہ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور عمائدین اپنے فکری و گروہی اختلافات کو بالا طاق رکھتے ہوئے پائیدار امن کیلئے کام کریں یہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    یہ بات انہوں ضلعی امن و بین المذاھب ہم آہنگی کی کور کمیٹی ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، انچارج سیکیورٹی برانچ حافظ سعید، کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، ملک ذاکر حسین اعوان، صاحبزادہ مولانا محمد ایوب خان، مولانا احمد مصدق قاسمی، مفتی کفایت اللہ شاکر، حافظ عبد الغفار ، ظفر عباس، اشفاق نذر گھمن، حافظ غلام محی الدین جیلانی، پادری مالک مسیح، پنڈت جشپال، بشپ سراج مسیح اور حکیم رتن لال نے اجلاس میں شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ سیالکوٹ میں مختلف ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر پایہء تکمیل تک پہنچایا جائے بالخصوص سیوریج اور روڈ انفراسٹریکچر کے پراجیکٹ پر کام سے ٹریفک کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے جس سے شہریوں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا انتظامیہ کو مکمل ادارک ہے۔

    اجلاس میں امن کور کمیٹی کے اراکین نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع کی امن و امان کی صورتحال بارے تفصیلی بریفینگ دی اور کہا کہ امن کمیٹی کے اراکین امن و امان کے قیام کیلئے فی سبیل اللہ کام کررہے ہیں۔ اجلاس کے آخر ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

  • ڈیرہ غازی خان: پوتوں کی قبرکھود کر دادا  کی لاش کو نکالنے اور آگ لگانے کی کوشش

    ڈیرہ غازی خان: پوتوں کی قبرکھود کر دادا کی لاش کو نکالنے اور آگ لگانے کی کوشش

    ڈیرہ غازی خان، تھانہ چوٹی زیریں کے علاقے میں افسوس ناک واقعہ رونماء ہوا ہے جہاں پوتوں نے قبرستان میں جا کر اپنےدادا کی لاش نکالنے پر آگ لگانے کی کوشش کی

    لیکن نزدیکی مسجد میں تبلیغی جماعت آئی ہوئی تھی انھوں نے دیکھ لیا جس پر انہوں نے علاقے کے لوگوں کو بلا کر لاش کی بے حرمتی اور آگ لگانے سے بچا لیا

    اطلاع پرمقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے سعیدولدفضل اورفاروق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا لیکن ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے

    ملزمان کی عدم گرفتار ی پر خون خرابے اور جانی نقصان کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا ہے ،ملزم کی طرف سے دھمکی آمیز فون کال بھی کی گئی
    آڈیو ملاحظہ فرمائیں

  • گوجرہ:مبینہ پولیس مقابلہ ،2 ڈاکو ہلاک،ایک فرار

    گوجرہ:مبینہ پولیس مقابلہ ،2 ڈاکو ہلاک،ایک فرار

    گو جرہ( نا مہ نگار باغی ٹی وی عبدالرحمان جٹ سے) گوجرہ میں مبینہ پولیس مقا بلہ میں دو ڈاکو ہلا ک ایک فرار ہو گیا۔ معلو م ہوا ہے کہ تین مو ٹر سا ئیکل سوار ڈا کو پینسرہ روڈ کی طرف سے ڈکیتی کی واردات کرکے آ رہے تھے کہ چک نمبر 364 ج ب موچی وا لا روڈ پر سٹی پولیس کے ڈوالفن فورس کے اہلکا رو ں سے سا منا ہو گیا

    جس پر ڈا کوؤ ں نے پولیس اہلکارو ں پر فائرنگ شروع کردی اطلا ع ملنے پر سٹی پو لیس گوجرہ کے ایس ایچ او حاکم علی اور ڈی ایس پی گوجرہ آ فتاب احمد صدیقی بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے

    پولیس کی جوا بی فائرنگ سے دو ڈا کو ہلا ک ہو گئے اور تیسرا فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا ،ہلا ک ہونیوالوں کی شنا خت چک نمبر 439 ج ب کے علی رحما ن اور چک نمبر 306 ج ب کے سانول کے نا م سے ہوئی ہے

    پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتا ل منتقل کر دیں،وا ضح رہے کہ مذکورہ ڈا کوؤ ں نے گوجرہ میں نا ن سٹاپ وار داتو ں کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔شہری حلقوں کاپولیس کو خراج تحسین

  • ٹھٹھہ:عام انتخابات، تمام امیدواروں کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں

    ٹھٹھہ:عام انتخابات، تمام امیدواروں کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(بلاول سموں)8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں تمام امیدواروں کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
    8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں ہیں اس سلسلے میں پاکستان پپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر اور این اے 225 ٹھٹھہ پپلز پارٹی کے نامزد امیدوار صادق علی میمن نے جام ہاؤس پہنچ کر سابقہ ایم پی اے جام اویس بجار خان جوکھیو سے ملاقات کی اور آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں بات چیت بھی کی گئی

    اس موقع پر جام اویس بجار خان نے این اے 225 ٹھٹھ ہپر صادق میمن کو یقین دلایا کہ وہ صادق میمن کے ساتھ ہیں اور انکے حلقے سمیت ضلع ٹھٹھہ کے عوام پپلز پارٹی کے تمام امیدواروں کو بھرپور طریقے سے کامیاب کرائینگے

    اس موقع پر گھارو ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین جام احسان جوکھیو ،امتیاز قریشی ،سید محمود عالم شاہ، ممتاز عرف ممی میمن ،جہانگیر خان پالاری اور دیگر موجود تھے

    دوسری طرف پپلز پارٹی کے نامزد قومی اسمبلی حلقہ این اے 225 کے مضبوط ترین امیدوار ضلعی صدر صادق علی میمن، امتیاز قریشی ،محمود عالم شاہ جہانگیر پالاری، ممتاز میمن ،رئیس سلیم گندرو ،آفتاب عالم سومرو ،رئیس ممتاز علی جاکھرو اور دیگر نے الیکشن کیمپ آفس گھارو کا دورہ کیا جہاں پر پپلز پارٹی کے رہنماؤں کا مولوی قاسم چانڈیو پپلز پارٹی کے کارکنان اور شہریوں نے شاندار استقبال کیا اور اجرکوں کے تحائف پیش کئے

    اس موقع پر پپلز پارٹی کے ضلعی صدر این اے 225 کے امیدوار صادق علی میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شھیدوں کی پارٹی ہے پپلز پارٹی کا منشور ہی عوام کی خدمت کرنا ہے اور انشاء اللہ 8 فروری کو پورے ملک سے پاکستان پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کریگی

  • گو جرہ :سلمان چوہدری نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آئی جی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    گو جرہ :سلمان چوہدری نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آئی جی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    گو جرہ( نامہ نگار باغی ٹی عبدالرحمن جٹ سے) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ایم فور سیکٹر ون سلمان چوہدری (پی ایس پی)نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات ہونیوالے نئے انسپکٹر جنرل پولیس (پولیس سروس آف پاکستان) گریڈ 21کے سلمان چوہدری نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔

    سلمان چوہدری نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے بائیسویں (22ویں) انسپکٹر جنرل ہیں۔ اس سے قبل آپ بلوچستان میں بطور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل خدمات سر انجام دے رہے تھے۔آپ قانون نافذکرنیوالے اداروں کے مختلف شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اوردوران سروس انہوں نے مختلف اہم مناصب پر کام کیا ہے۔

    آئی جی سلمان چوہدری پولیس سروس آف پاکستان میں انتہائی اعلیٰ ریکارڈ کے حامل پروفیشنل اور ایماندار پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد آمد کے موقع پر انہیں چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔جس کے بعد انہوں نے افسران سے ملاقات کی جس میں سینئر افسران نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

    نئے سربراہ نے ادارے کو مزید مضبوط بنانے اور عوام کی خدمت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسران ہمیشہ خوش اخلاقی سے مسافروں کی بروقت خدمت کرتے رہیں

  • سیالکوٹ: ٹرین حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ،دو افراد سے آئس اور اسلحہ برآمد

    سیالکوٹ: ٹرین حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ،دو افراد سے آئس اور اسلحہ برآمد

    سیالکوٹ ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض) گذشتہ رات ٹرین حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،کینال سٹی وزیرآباد روڈ سمبڑیال کے نزدیک
    لوکیشن پر موجود ریلوے ملازم کے مطابق وزیر آباد سے ٹرین کا انجن سیالکوٹ آ رہا تھا اس آدمی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور پٹڑی پر بیٹھا ہوا تھا جس کی وجہ سے انجن سے ٹکرا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

    سیالکوٹ۔تھانہ مراد پور پولیس نے لینڈکروزر میں سوار دو افراد سے آئس اور اسلحہ برآمد کر لیا سیالکوٹ پولیس کے مطابق مراد پور پولیس نے دودان چیکنگ تیز رفتار لینڈکروزر کو روکا تودوران تلاشی گاڑی سے 44 بور رائفل۔12 بور رائفل اور 3 عدد پستول برآمد کئے ملزمان کے قبضہ سے 80 گرام آئس بھی برآمد کر کے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں.

  • میہڑ:سرکاری سکول کی چھت گرنے سے 7 بچے زخمی

    میہڑ:سرکاری سکول کی چھت گرنے سے 7 بچے زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)سرکاری سکول کی چھت گرنے سے 7 بچے زخمی
    تفصیل کے مطابق گاؤں یارمحمد جتوئی میں سرکاری سکول کی چھت دھماکے سے گرگئی،چھت گرنے سے 7بچے شدید زخمی

    زخمی بچوں کو مختلف نجی ہسپتالوں میں علاج کہ لئے منتقل کردیا گیا ہے ،بچوں کے ورثاءکا سکول انتظامیہ خلاف احتجاج،سکول کی بوسیدہ عمارت گراکر نئی عمارت بنانے کامطالبہ کیا ہے تاکہ ہمارے معصوم بچے محفو ظ چھت کے نیچے علم حاصل کرسکیں.

  • پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے ضلع خیبر میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے: شاہ رحمان شینواری

    پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے ضلع خیبر میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے: شاہ رحمان شینواری

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شنواری کی رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے ضلع خیبر میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے، شاہ رحمان شینواری

    پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیبر این اے 27 سے قومی اسمبلی اور پی کے 69 کے امیدوار شاہ رحمان شینواری نے اپنے ساتھیوں نعمت اللہ شینواری، ہمیش شینواری، ابوذر مسرور اور حضرت نبی لنڈی کوتل پریس کلب میں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام کیلئے تمام عوامی منصوبے پاکستان پیپلز پارٹی نے بنائے ہیں اور سابق فاٹا میں تمام بڑے پراجیکٹ منظور کی ہے جس میں لنڈی ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور کالج سمیت تمام منصوبے عوام کے سامنے ہیں

    انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 2011 میں قبائلی عوام کیلئے سیاسی ایکٹ نافذ کیا ہے اور یہاں کے عوام کیلئے سب سے پہلے پی پی پی نے قبائلی عوام کو ووٹ کا حق دیا ہے اور پارلیمنٹ میں مزدوروں اور غریب عوام کیلئے سب سے مؤثر آواز بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے بلند کی ہے

    پاکستان تحریک انصاف کو بھی سیاسی میدان میں مکمل موقع دینا چاہئے ،میں ذاتی طور پر ان سے انتخابی نشان چھیننے کے خلاف ہوں کہ انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر یہاں کے عوام کیلئے یونیورسٹی سمیت فی میل ایجوکیشن کیلئے کام کریں گے اور بالخصوص اسی حلقہ کے عوام جو ابھی تک پینے کی پانی سے محروم ہیں جو کہ افسوسناک ہے ابھی تک کسی پارلیمینٹرین نے اس حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے

    انہوں نے کہا اگر عوام نے مجھے موقع دیا تو شلمان واٹر سپلائی سکیم سمیت پانی کیلئے جس میں بارانی ڈیم ودیگر منصوبہ ہے کیلئے ایمرجنسی بنیاد پر کام کرینگے کیونکہ پانی کی سطح انتہائی نیچے چلی گئی ہے، انہوں نے بجلی کے حوالے سے کہا کہ گریڈ اسٹیشن میں جس فیڈرز پر بوجھ ہے نئی فیڈرز لائینگے اور عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئے کام کریں گے

    انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے عوام کو کوئی سہولیات نہیں ہے دورافتادہ علاقے شلمان، بازار زخہ خیل ودیگر علاقے جہاں پر صحت سہولیات نہیں ہے وہاں پر بنیادی مراکز صحت بنائیں گے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جو کمی ہے ان پر بھرپور توجہ دینگے

    آخر میں انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کا بڑا مسئلہ روزگار ہیں کثیر تعداد میں نوجوان بے روزگار ہیں اس کیلئے پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ پارلیمنٹ کو بااختیار بنائیں گے کیونکہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہے اور پارلیمنٹ سے ہی بڑے عوامی منصوبوں کو منظور کرینگے اور اگر موقع مل گیا اور وفاق میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آگئی تو طورخم بارڈر پر ایکسپورٹ امپورٹ کے حوالے سے مضبوط پالیسی بنائیں گے تاکہ دو طرفہ تجارت بھی ترقی کریں اور غریب عوام کو روزگار کے مواقع مل جائے اب بھی کئی دنوں سے طورخم بارڈر بند ہے

    جس سے دونوں ممالک کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے ذمہ داران غریب عوام پر رحم کریں اور عوام دشمن پالیسیوں کی بجائے عوام دوست پالیسی بنائے کیونکہ ملک اور جمہوریت کیلئے پی پی پی قیادت نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ہم ملک کے طاقتور طبقے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں آئین و جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط بنائے تاکہ تمام سیاسی جماعتیں آزادانہ طریقہ سے اپنی اپنی پالیسیوں پر عمل کرکے ملک کی تقدیر کو بدل لیں.

  • ڈیرہ غازیخان:چیک پوسٹ غازی گھاٹ پولیس کی کارروائی،لاکھوں روپے کانان کسٹم سامان پکڑالیا

    ڈیرہ غازیخان:چیک پوسٹ غازی گھاٹ پولیس کی کارروائی،لاکھوں روپے کانان کسٹم سامان پکڑالیا

    ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان )ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری،چیک پوسٹ غازی گھاٹ پولیس نے ہفتہ واری کاروائی میں لاکھوں روپے مالیت کے 8 عدد ٹائرز،246 کارٹن سگریٹ اور 3 بیگ شاپر کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا،جسے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ چیک پوسٹ غازی گھاٹ پولیس نے ہفتہ واری کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے سمگل ہونے والے 8عدد ٹائرز،246 کارٹن سگریٹ اور 3 بیگ شاپر کو قبضہ میں لیکر کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

    انچارج چیک پوسٹ غازی گھاٹ نے کہا ہے کہ نان کسٹم اشیا کی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔نان کسٹم اشیا کی سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    مزید سیکورٹی کے پیش نظر چیک پوسٹ غازی گھاٹ پولیس نے چیکنگ کے سسٹم کو مربوط کیا ہوا ہے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جارہے ہیں۔

  • اوچ شریف:ٹریکٹر ڈرائیور، ٹریکٹر کے نیچے آ کرجاں بحق

    اوچ شریف:ٹریکٹر ڈرائیور، ٹریکٹر کے نیچے آ کرجاں بحق

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )ٹریکٹر ڈرائیور، ٹریکٹر کے نیچے آ کرجاں بحق
    تفصیل کے مطابق دریا کے بند پر مٹی چڑھاتے ہوئے ٹریکٹر کا ڈرائیور ٹریکٹر کے نیچے آگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہیڈ انجری کے باعث موقع پر ہی جان بحق ہو گیا ہے۔

    نذروں والی ہٹی تحصیل علی پورضلع مظفرگڑھ کارہائشی 22سالہ نوجوان ٹریکٹرڈرائیورمحمدجمیل ولدمحمدحسین جوکہ خیرپورڈاہاباری بنداحمدپورشرقیہ پر کام کررہاتھا،حادثہ شکارہوا جوٹریکٹرکے نیچے آکرموقع پر ہی جاں بحق ہوا جس کی لاش کو ریسکیو1122 نے آرایچ سی اوچ شریف منتقل کردیا ہے