Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپورخاص:پہلا کمشنر میراتھن کھیل عوام کے لیے بڑا تحفہ ہے-فیصل احمد عقیلی

    میرپورخاص:پہلا کمشنر میراتھن کھیل عوام کے لیے بڑا تحفہ ہے-فیصل احمد عقیلی

    میر پورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) پہلا کمشنر میراتھن کھیل میرپورخاص کی عوام کے لیے بڑا تحفہ ہے . ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی
    تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ ڈویژنل اور ضلع انتظامیہ میرپورخاص کی جانب سے پہلا کمشنر میراتھن کھیل میرپورخاص کی عوام کے لیے بڑا تحفہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کمپلیکس میں میراتھن کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا .

    انہوں نے مزید کہا کہ 21 جنوری 2024 کو ہونے والے پہلے کمشنر میراتھن کے انعقاد کروانے کا مقصد لوگوں میں امن ، پیار و محبت اور بھائی چارگی کو پروان چڑھانا ہے اور کہا کہ میراتھن میں واک اور نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے میراتھن ریس کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں لڑکوں کی میراتھن ریس 5کلو میٹر اور لڑکیوں کی میراتھن ریس ڈیڑھ کلو میٹر تک ہوگی جبکہ میراتھن ریس کی اختتامی تقریب گاما اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی .

    انہوں نے مزید کہا کہ میراتھن ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 25 ہزار اور میڈل انعام ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 15 ہزار اور میڈل ، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10 ہزار اور میڈل جبکہ چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے کو بھی 5 ،5 ہزار انعام اور میڈل دیا جائے گا . کمشنر نے اس بات کا اعلان کیا کہ میراتھن میں ہونے والی واک میں بزرگ شہری بھی حصہ لے سکتے ہیں .

    انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص میں ہونے والے میراتھن مقابلوں کو بہتر طور پر اجاگر کریں تاکہ ان مقابلوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر میرپورخاص کو اجاگر کریں تاکہ لوگوں کو یہ معلوم ہو سکے کہ میرپورخاص زندہ دل لوگوں کا شہر ہے .

    اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ون علی نواز بھوت ، ایڈیشنل کمشنر ٹو سونو خان چانڈیو ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون میرپورخاص پریم چند ، پڈسٹرکٹ آفیسر اسپورٹس واس دیو ، اسپورٹس آرگنائزر میرپورخاص واحد حسین پہلوانی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی .

  • لنڈی کوتل:اپنے حلقہ کی ترقی کیلئے  ساڑھے سات ارب روپے کے منصوبے لایا :شفیق شیر آفریدی

    لنڈی کوتل:اپنے حلقہ کی ترقی کیلئے ساڑھے سات ارب روپے کے منصوبے لایا :شفیق شیر آفریدی

    لنڈی کوتل ،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری کی رپورٹ)اپنے حلقے کی عوام کے لئے ساڑھے سات ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے لایا ہوں: سابق ایم پی اے شفیق شیر آفریدی

    ضلع خیبر کے انتخابی حلقے پی کے 69 کے امیدوار اور سابق ایم پی اے شفیق شیر آفریدی نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے اپنے حلقے کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کم وقت میں عملی اقدامات کئے ہیں اور اپنی عوام کے لئے ساڑھے سات ارب روپے کے بڑے ترقیاتی منصوبے لایا ہوں۔

    وہ لنڈی کوتل کے علاقہ شیخمل خیل میں انتخابی مہم شروع کرنے کے سلسلے میں منعقدہ عوام جلسے سے خطاب کررہے تھےِ ، ان کا کہنا تھا کہ دو سال کورونا کی وجہ سے حکومت کچھ نہیں کرسکی اور اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی عوام کی خدمت کی ہےَ

    ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کو چیلنج کرتا ہوں اور مخالفین کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں کہ مجھ سے زیادہ ترقیاتی کام دکھائیں ، انھوں نے کہا کہ اپنے علاقہ کی عوام کے لئے دن رات کام کیا اور اس حلقے کی عوام کے ساتھ ہروقت موجود ہوتا ہوں،

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد اکثر عوامی نمائندے غائب ہوجاتے ہیں لیکن ہمارے مشران تاج محمد آفریدی اور شاہ جی گل آفریدی ہروقتِ، دن رات عوام کی خدمت میں ہوتے ہیں اور انھوں نے علاقے کی عوام کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑاَ ۔

    انھوں نے الزام لگایا کہ ان کے حلقے کی عوام سے مسلسل جھوٹ بولا گیا اور سابق عوامی نمائندوں نے اس علاقہ کی ترقی کی لیے کچھ بھی نہیں کیا

    واضح رہے کہ الحاج کاروان کے روح رواں سینیٹر تاج محمد آفریدی نے لنڈی کوتل سے کل بروز پیر ِ 15 جنوری سے باقاعدہ طور پر الیکشن مہم شروع کرتے ہوئے عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عوامی خدمت پر یقین ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ کا سہارا لیکر عوام کو گمراہ کیا جاتا ہے اور ہم عملی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ ہم الحاج کاروان کے نمائندے اور مشران ہروقت اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوتے ہیں۔

    اس سے پہلے عوامی جلسہ سے مقامی مشران زرینِ شینواری، الحاج کاروان کے نمائندوں حاجی احمد شاہ شینواریِ ، چیرمین شاہ خالد شینواری، اصغر شینواریِ، شاہ حسین آفریدی و دیگر مشران نے بھی تقاریر کیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ الحاج کاروان کے مشر تاج محمد نے اس علاقہ کی عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہےَ ِ ان کا کہنا تھا کہ اس علاقہ کی عوام کو دنیا کے کسی کونے میں بھی تکلیف پہنچی تو تاج محمد آفریدی نے ان کی خدمت کی اور مسئلہ حل کیاَ ۔

    انھوں نے اس علاقہ کے کئی افراد جو باہر ممالک میں فوت ہوگئے تھےِ ِ، کے حوالے سے کہا کہ ان تمام کی میتوں کو پاکستان لانے میں اور مالی تعاون کرنے میں تاج محمد آفریدی نے عملی کردار ادا کیا اور چند دنوں میں ان جاں بحق افراد کی میتیں لنڈی کوتل پہنچا دی گئیں

    خیال رہے کہ ضلع خیبر کے این اے 27 سے الحاج کاروان کے مشر،سابق پارلیمانی لیڈر سابقہ فاٹا اور تحریک اصلاحات پارٹی کے بانی شاہ گل آفریدی اور پی کے 69 سے ان کے بھتیجے سابق ایم پی شفیق شیر آفریدی پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

  • میرپورخاص:ملک برادری نے پی پی پی کےاین اے 211 کے امیدوار کی حمائت کردی

    میرپورخاص:ملک برادری نے پی پی پی کےاین اے 211 کے امیدوار کی حمائت کردی

    میرپور خاص( باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد کردا ایم این اے 211پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی سے ملک برادری کے 40 رکنی وفد نے ملک محمد ابراہیم چوہان کی سربراہی میں ملاقات کی اور اپنی جانب سے 8 فروری کے عام انتخابات میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور شہر کے مسائل پر بات چیت کی

    وفد کا کہنا تھا ملک برادری میرپورخاص میں الیکشن میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اور ہمارے 29000 رجسٹر ووٹر ہے پر ہمارے نوجوان بنیادی سہولیات اور روزگار سے محروم ہے ۔

    پیر افتاب حسین نے اپنی جانب سے وفد کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر سیاسی شخصیت چیئرمین حاجی محمد علی بھی موجود تھے۔

  • میرپورخاص:میرا ماضی  اور حال سب کے سامنے ہے،سابق ایم این اے سید علی نواز شاہ

    میرپورخاص:میرا ماضی اور حال سب کے سامنے ہے،سابق ایم این اے سید علی نواز شاہ

    میرپورخاص (باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص سے منتخب ہونے والے سابق آزاد رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ کی رہائشگاہ پر این اے 211 کے الیکشن کے حوالے سے منتظمین اور میرپورخاص کی عوام اور مختلف کمیونٹی کے افراد سے رائے طلب کرنے کے لئے ایک اجلاس انعقاد پذیر ہوا ، اجلاس میں موجود افراد سے سید علی نواز شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا ماضی حال سب کے سامنے ہے میرپورخاص کے شہریوں کے لئے بڑھ چڑھ کر ترقیاتی کام کرائے جبکہ میں سرکاری رکن اسمبلی نہیں تھا ،

    ان کا کہناتھاکہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ میں ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ 15 سال اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ 30 سال مسلسل کام کر چکا ہوں اس دوران جیل کی صعوبتیں ڈنڈے ،لاٹھیاں اور اس وقت کے حکمرانوں کے دور کی سختیاں بھی برداشت کی ہیں ،مگر آج جو پیپلز پارٹی پر ٹولہ قابض ہو چکا ہے اس ٹولے نے تو ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی پر مٹھائی تقسیم کی تھی محترمہ نصرت بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو تنہا چھوڑ دیا تھا ۔پہلے بھی کہا تھا آج بھی کہتا ہوں کہ ذوالفقار علی بھٹو محترمہ بے نظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے وارث ہم ہیں

    آج پیپلز پارٹی کے امیدوار اگر ووٹ مانگنے لوگوں کے پاس جا رہے ہیں تو لوگ انہیں اپنی اوطاقوں سے بھگا رہے ہیں ان سے اس قسم کے سوالات کئے جا رہے ہیں کہ جس کا وہ جواب نہیں دے سکتے ، علی نواز شاہ نے عوام کو شعور دیا ہے میرپورخاص کی عوام نے سر اٹھانا سیکھ لیا ہے

    انہوں نے مزید کہا کہ ہارنا جیتنا تو نصیب کی بات ہے سب اللہ کی طرف سے ہے ، پیپلز پارٹی کے امیدواروں سے عوام کے سوال جواب اور انہیں اپنے گھروں سے بھگانے کا عمل دیکھ کر سمجھ میں آتا ہے کہ عوام علی نواز شاہ کے حق میں فیصلہ دے رہی ہے ،

    سید علی نواز شاہ نے کہا کہ کچھ لوگ میرے پاس آکر کہتے ہیں کہ آپ کتنی جگہ سے الیکشن لڑو گے ، اگر جیت گئے تو ایک سیٹ رکھ کر باقی نشستیں چھوڑنا ہوں گی میں ان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں بار بار ان سیٹوں پر الیکشن لڑوں گا،

    اس موقع پرپی ایس 47 کے امیدوار اور سید علی نواز شاہ کے فرزند سید شجاع محمد شاہ نے کہا کہ میں نے اپنے بزرگوں سے سچ اور ایمانداری سیکھی ہے ہمارا خاندان امانت میں خیانت نہیں کرتا ،ہمیں میرپورخاص ڈویژن کی عوام ووٹ دیتی ہے ووٹ ایک قومی امانت ہے آپ درست سمت میں اس کا استعمال کریں میر پور خاص شہر کا ایک دورہ کریں علاقہ مکینوں سے احوال لے لیں اور پھر حق بجانب فیصلہ کریں ، اگر پیپلز پارٹی نے کوئی کام کیا ہے تو انہیں ووٹ دیں

    ہم نے پیپلزپارٹی کے مقابلے میں عوام کی صحیح طور پر خدمت کی ہے تو پھر ہمیں خدمت کا دوبارہ موقع دیں ہمیں منتخب کریں 8 فروری کو تالے پر مہر لگائیں انشاءاللہ 8 فروری کا سورج ظالموں ،منافقوں، رشوت خوروں اور کرپشن میں ملوث سابقہ حکمرانوں کی شکست کا اعلان کرنے کے لئے طلوع ہوگا اور انشاءاللہ وہ 8 فروری کو غروب آفتاب سے پہلے عبرت ناک شکست سے دو چار ہو جائیں گے۔

    اس موقع پرجاویداحمد خان پاپا ،چوہدری اشرف، حاجی محمد علی سموں، چراغ بلوچ، یو سی چیئرمین یاسین بلوچ، جنرل کونسلر زبیر گدی ،سلیم قائم خانی جیون ایڈوکیٹ، جنرل کونسلر کاشف اقبال، جنرل کونسلر سید لیاقت علی شاہ، انجمن تاجران کے کامران میمن ،نواب قریشی، فقیر نصیر خاصخیلی ،عبدالعزیز بنگلانی ،سلیم میمن ،محسن علی شاہ ،پروفیسر حمید شیخ، محمد علی لغاری، اللہ بچایو مہر ،کونسلر فیصل میئو راجپوت اور کونسلر فرخ میئو اور راجپوت حسین بخش خمیسانی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں علی نواز شاہ کی قیادت پربھرپور اعتماد ہے

    علی نواز شاہ نے ماضی میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اور انشاءاللہ تعالی آئندہ بھی بھرپور طریقے سے ترقیاتی کام کرائیں گے ، اجلاس میں الیکشن مہم چلانے کے لائحہ عمل طے کیا گیا، جب کہ سب سے پہلے اجلاس میں میرپورخاص میں کار ایکسیڈنٹ میں انتقال کر جانے والے سید بابو شاہ کے فرزند سید اشہد شاہ کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی . جبکہ اجلاس کی کوریج میرپورخاص کی مشہور سوشل میڈیا ٹیم صدائے حق پاکستان کےسید شاہزیب شاہ ،حیات قریشی ،محمد علی بھرگڑی، احتشام قریشی ،سید شاہ زیب شاہ اور منیب قریشی ودیگر نمائندوں نے کی.

  • جمرود: ٹریفک اہلکار رہزن اور ڈاکو بن گئے،ظلم کے شکار ڈرائیور کی پریس کلب میں دُہائی

    جمرود: ٹریفک اہلکار رہزن اور ڈاکو بن گئے،ظلم کے شکار ڈرائیور کی پریس کلب میں دُہائی

    جمرود میں ٹریفک اہلکار رہزن اور ڈاکو بن گیے، ڈرایور پر سخت جسمانی تشدد کیا
    باغی ٹی وی رپورٹ جمرود ٹریفک پولیس نے میرے ساتھ ظلم کیا مجھ پر بلا وجہ تشدد کیا ،اعلی حکام ایکشن لے. رحمان زیب آفریدی اور سمیع اللہ آفریدی
    لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رحمان زیب آفریدی سلطان خیل اور سمیع اللہ آفریدی نے کہا کہ جمرود شاہ کس میں ٹریفک پولیس نے اشارہ دیا اور روکتے ہی مجھ پر وحشیانہ تشدد کیا اور گاڑی سے گرایا اور مارا پیٹا جس کے نتیجے میں مجھے سخت تکلیف و دکھ پہنچا

    انہوں نے کہا کہ میں چالیس سال سے ٹرانسپورٹ سے وابستہ ہوں اور میرے ساتھ گاڑی کے مکمل دستاویزات بمع جمع شدہ ٹیکس ٹوکن اور ڈرائیونگ میں توصیفی سند بھی حاصل ہے میں کیوں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کروں گا

    انہوں نے ڈی پی خیبر اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ مذکورہ ٹریفک اہلکار کے خلاف جلد قانونی کارروائی کریں بصورت دیگر اپنے بچوں اور خاندان سمیت احتجاج شروع کروں گا اور پاک افغان شاہراہ کو بند کردینگے

  • گوجرہ:تھانہ صدر کی کارروائی،38جواریوں سمیت41ملزمان گرفتار

    گوجرہ:تھانہ صدر کی کارروائی،38جواریوں سمیت41ملزمان گرفتار

    گو جرہ نامہ نگار باغی ٹی وی( عبدالرحمن جٹ سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ عبادت نثار کے حکم پرٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،تھانہ صدر گوجرہ38جواریوں سمیت41ملزمان گرفتار، جواء کی رقم1لاکھ24ہزار،55لیٹر شراب،1300گرام ہیروئن، اسلحہ ناجائز1 پسٹل30بور معہ گولیاں برآمدمقدمات درج

    ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثارکے حکم پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے
    سرکل گوجرہ۔ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ انسپکٹر سرفراز احمد معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کتوں اور بھینسوں کی لڑائی پر جواء کروانے والے38ملزمان اشرف،فرید،نذیر ولد پہلوان وغیرہ کو جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم1لاکھ24ہزارروپے برآمد ہوئی۔ پولیس ٹیم نے دوران ریڈ 3کتے اور بھینسا بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔

    اسی طرح پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش 2ملزمان سلطان اور ضیغم کوقابو کیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر55لیٹر شراب اور 1300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

    اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران پولیس ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزم رضوان کو قابو کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوا۔

    گرفتار تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کر کے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

  • لنڈی کوتل:الحاج کاروان نے این اے 27 اور پی کے 69 میں باقاعدہ الیکشن مہم کاآغاز کردیا

    لنڈی کوتل:الحاج کاروان نے این اے 27 اور پی کے 69 میں باقاعدہ الیکشن مہم کاآغاز کردیا

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری )الحاج کاروان نے این اے 27 اور پی کے 69 میں باقاعدہ طور پر الیکشن مہم کاآغاز کردیا
    الحاج کاروان کے روح رواں سینیٹر تاج محمد آفریدی نے آج رومی طور پر ایک تحصیل لنڈی کوتل میں عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔

    لنڈی کوتل کے علاقہ شینواری شیخمل خیل عالم خانو میں الحاج صراف خان اور حاجی شربت خان کے حجرے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں سابق پارلیمانی لیڈر شاہ جی گل آفریدی اور سابق ایم پی اے شفیق شیر آفریدی کے لیے سینیٹر تاج محمد آفریدی نے ایک عوامی جلسہ کے دوران انتخابی مہم کا آغاز کیا۔

    عوامی جلسہ میں کثیر تعداد میں پی ایم ایل ن کے رہنماؤں ،مقامی مشران اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

    مقامی مشران نے این اے 27 کے امیدوار شاہ جی گل آفریدی اور پی کے 69 کے امیدوار شفیق شیر آفریدی کو یقین دہانی کرایی کہ اس حلقے کے ووٹرز اور عوام کارکردگی کی بنیاد پر آنے والے انتخابات میں شیر کو ووٹ دیکر کامیاب کرایں گے ۔

  • سیالکوٹ:الیکشن کمیشن کے دیئے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے،الفت شہزاد

    سیالکوٹ:الیکشن کمیشن کے دیئے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے،الفت شہزاد

    سیالکوٹ ،( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض سے)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ الفت شہزاد نے عام انتخابات کے حوالہ سے مانیٹرنگ آفیسرز کیساتھ خصوصی میٹنگ کی. ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ الفت شہزاد کی زیر سربراہی ہونے والی اہم میٹنگ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دیئے گئے ضابطہ اخلاق پر ضلع سیالکوٹ کے تمام انتخابی حلقہ جات کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیا.

    اس ضمن میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے کسی بھی سیاسی جماعت یا پھر آزاد امیدوار کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مجوزہ ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائی جائیگی. پبلسٹی میٹیریل، سائن بورڈز، سٹکرز، بینر، نیون سائنز اور ہر قسم کے اشتہارات و ہولڈنگز پینا فلیکس وغیرہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دئیے گئے ضابطہ اخلاق سائز و حجم کے عین مطابق لگائے جائیں.

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب امیدوار قومی یا صوبائی اسمبلی کو بھاری جرمانے کیساتھ ان کیخلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی.

  • گھوٹکی :کچے میں پولیس مقابلہ، بدنام ڈاکو پنہل بھیو ہلاک ایک ڈاکو زخمی،مزیدنفری طلب

    گھوٹکی :کچے میں پولیس مقابلہ، بدنام ڈاکو پنہل بھیو ہلاک ایک ڈاکو زخمی،مزیدنفری طلب

    میرپورماتھیلو (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)تھانہ گیمڑو کے کچے میں مغویوں کے بازیابی کے لئے پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں/اغوا کاروں کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا ہے ،پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو مارا گیا ایک زخمی۔

    کچے میں پولیس آپریشن جاری تھا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی۔ پولیس کے جوابی فائرنگ میں بھیو گینگ کا ڈاکو پنہل عرف پنہوں ولد بچل عرف سچل بھیو مارا گیا ہے۔

    پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ جاری۔شدید فائرنگ کا تبادلہ مزید نفری طلب کر لی۔کچے کے داخلی خارجی راستے سیل کر دیے گئے ہیں

    ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ مارا جانے والا ڈاکو ضلع کشمور،ضلع شکارپور اور ضلع گھوٹکی میں دہشت کی علامت تھا۔ مارے جانے والا ڈاکو،اغوا کار،اغوا برائے تاوان ڈکیتی اور پولیس مقابلے و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

    ایس ایس پی انور کھیتران کامزید کہنا تھا کہ تا حال مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس کا کچہ میں آپریشن جاری ہے۔ مغویوں کی بازیابی تک کچے میں ڈاکوں/اغوا کاروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،مارے گئے ڈاکو کی لاش کچے میں جائے وقوع پر موجود ہے

  • میہڑ:دوبرادریوں میں جھگڑا،فائرنگ ایک جاں بحق 2 زخمی

    میہڑ:دوبرادریوں میں جھگڑا،فائرنگ ایک جاں بحق 2 زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )دوبرادریوں میں جھگڑا،فائرنگ ایک جاں بحق 2 زخمی
    پیشی پرآنے والے جمالی برادری کے افراد پر کھوسہ برادری کے افراد کی فائرنگ .جمالی برادری کے 2افراد شدید زخمی ایک شخص جاں بحق ہوگیا

    اے سیکشن تھانے کی حدود میں درگاہ حاجن شاہ بخاری کے قریب کھوسہ برادری کےافراد نے فائرنگ کردی،جاں بحق ہونے والے شخص کا نام رحب علی اور زخمیوں میں آدم اور غلام قادر شامل ہیں

    اے سیکشن پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے تحصیل ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی