Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • لنڈی کوتل:سیاستدانوں نےشلمان واٹر سپلائی سکیم کیلئے کچھ نہیں کیا۔پریس کانفرنس

    لنڈی کوتل:سیاستدانوں نےشلمان واٹر سپلائی سکیم کیلئے کچھ نہیں کیا۔پریس کانفرنس

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری )سیاستدانوں نے شلمان واٹر سپلائی سکیم کیلئے کچھ نہیں کیا،پانی کی سطح انتہائی نیچے چلی گئی ہے جس سے لنڈی کو تل میں پانی کی قلت نے بحرانی شکل اختیارکرلی،شلمان واٹر سپلائی سکیم تحریک کے نمائندوں کا موقف

    شلمان واٹر سپلائی سکیم تحریک کے ارکان نے شریف اللہ کی سربراہی میں لنڈیکوتل پریس کلب میں میٹ دی پریس میں کہا کہ لنڈی کوتل میں پانی کی سطح انتہائی نیچے چلی گئی ہے جس سے لنڈی کو تل میں پانی کی قلت نے شدت اختیار کی ہے خواتین دور دور سے سروں پر پانی اٹھاکر لاتی ہیں جو افسوس کا مقام ہے

    انہوں نے کہا کہ شلمان واٹر سپلائی سکیم کے نام پر کئی دفعہ منصوبوں پرآغاز ہوا تاہم عوام کے لیے دھوکہ سے کم ثابت نہیں ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا نعرہ ہے کہ پانی دو ووٹ لو .

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ،ہمارا کام عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ عوام اس قابل ہو جائے کہ وہ اپنے حقوق مانگ سکے انہوں نے یہ بھی کہا کہ لنڈی کوتل میں پانی کے مسئلہ کے حل کے لیے کئی سورسز موجود ہیں اگر حکومت اس کو سنجیدہ لے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے علی مسجد، لنڈی خانہ اور تیراہ وہ جگیں ہیں جہاں پر متبادل سورسز کو ڈھونڈا جا سکتا ہے .

    اس موقع پر فیاض انور اسلام , ربی خان اور خضر خان آفریدی نے بھی میٹ دی پریس کے دوران اظہار خیال کیا

    تحریک کے ارکان نے کہا کہ اس سلسلہ میں لنڈی کوتل میں کئی جگوں پر آگاہی تقاریب منعقد کی گئی ہیں اوریہ سلسلہ جاری رہے گا

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سرگودھا پریس کلب کے لئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سرگودھا پریس کلب کے لئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ

    سرگودھا،باغی ٹی وی(نامہ نگارملک شاہنواز جالپ )وزیر اعلیٰ پنجاب سیدمحسن نقوی کی جانب سے سرگودھا پریس کلب کے لئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ،صدر پریس کلب، عہدیداران و ارکان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے زبردست اظہار تشکر

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے سرگودھا پریس کلب کے لیے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔گرانٹ کا چیک گذشتہ روز صدر سرگودھا پریس کلب مہر آصف حنیف اور جنرل سیکرٹری راناساجداقبال نے وزیر اعلیٰ ہاو¿س لاہور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران وصول کیا۔اس موقع پروفاقی وزیر اطلاعات مرتضے سولنگی اور صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی موجود تھے۔

    مہر آصف حنیف اور رانا ساجد اقبال نے وزیراعلیٰ کو سرگودھا میں صحافی کالونی کے قیام کے لئے درخواست پیش کی جس پر وزیر اعلیٰ نے وعدہ کیا کہ صحافی کالونی سرگودھا کے صحافیوں کا حق ہے اور اس کے قیام کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    اس موقع پر پنجاب کے دیگر پریس کلبوں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر آگے بڑھیں اور ملکی سلامتی، معاشی ترقی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔آنے والا دور ڈیجیٹل میڈیا کا ہے اب اخبار اور ٹی وی کا دور ختم ہو رہا ہے۔صحافی ڈیجیٹل میڈیا کی تربیت حاصل کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ان گرانٹس سے پریس کلبوں میں جدید طرز کے سٹوڈیو اور الیکٹرونکس انسٹرومنٹ وغیرہ خریدے جائیں۔اس سے نہ صرف انہیں اپنی آواز بلند کرنے اور مسائل کی نشاندہی کا موقع ملے گابلکہ انہیں خدمات کا بہتر معاوضہ مل سکے گا۔

    وزیراعلیٰ نے مجموعی طور پر پنجاب بھر کے پریس کلبوں میں 9کروڑ 45 لاکھ روپے گرانٹ کے چیک تقسیم کئے۔ صدر مہر آصف حنیف اور جنرل سیکرٹری راناساجداقبال نے وفاقی وزیر مرتضے سولنگی اور صوبائی وزیر اطلاعات حامد میر کو سرگودھا پریس کلب آمد کی دعوت دی۔انہوں نے یہ دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہہ وہ جلد یہ دورہ کریں گے۔

    صدر کلب نے سرگودھا پریس کلب کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور صحافیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ سرگودھا ڈویژن احمد نعیم ملک کے تعاون کو بھی سراہا۔

    سرگودھا پریس کلب کے لئے 50 لاکھ کی گرانٹ کا چیک موصول ہونے پر عہدیداران اور ممبران کلب نے وزیر اعلیٰ اوروفاقی و صوبائی وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پہلی دفعہ کسی وزیر اعلیٰ نے صحافیوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

  • مظفر گڑھ: موٹر سائیکل سوار نےپیدل خاتون کا حجاب کھینچ لیا

    مظفر گڑھ: موٹر سائیکل سوار نےپیدل خاتون کا حجاب کھینچ لیا

    مظفر گڑھ: موٹر سائیکل سوار نےپیدل خاتون کا حجاب کھینچ لیا،موٹر سائیکل سوار نوجوان کا خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے
    سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل سوار نے ایک خاتون کا حجاب کھینچ کر اتار دیا۔واقعہ کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہے۔

    افسوسناک واقعہ مظفرگڑھ تھانہ سول لائن کی حدود گنیش واہ نہر کے کنارے نامعلوم اوباش نوجوان نے خاتون کو اکیلا پا کر ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر خاتون نے مزاحمت کی تو وہ موقع سے فرار ہو گیا جس پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی ایکش لیاگیا،

    ویڈیو دیکھ کر خاتون کو تلاش کر کے ایس ایچ او تھانہ سول لائن محبوب اللہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جس پر مدعی خاتون نے اطمینان کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کیا

    ایس ایچ او تھانہ سول لائن محبوب اللہ نے کہا کہ اس اوباش نوجوان کے خلاف سخت کارروائی کر کے اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں بھی خاتون سے نازیباحرکت کی واردات کا ایک اور واقعہ سامنے تھا جس میں ملزم فرار ہوگیا تھا۔
    کراچی میں خاتون سےنازیباحرکت کی واردات کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا تاہم ملزم فرار ہوگیا۔

  • گوجرہ: بھینسے اور کتوں کی لڑائی پر جواء،پولیس  نے 3 درجن سے زائد دھرلئے

    گوجرہ: بھینسے اور کتوں کی لڑائی پر جواء،پولیس نے 3 درجن سے زائد دھرلئے

    گو جرہ باغی ٹی وی ( نامہ نگار عبدالرحمان جٹ سے) گوجرہ کے نواحی گاؤں میں بھینسوں اورکتوں کی لڑائی پر جواء کروانے والے تین درجن سے زائد افرادپولیس نے چھاپہ مار کر دھر لئے۔

    پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چک نمبر415 میں بھینسوں اور کتوں کی لڑائی پر جواء کھیلا جا رہا ہے جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کر تے ہو ئے چھاپہ مار کر موقع سے 30سے زائد افراد کوعثمان،اسد علی ساکنان شیخو پورہ،علی حسن ساہیوال سمیت دیگرکو قابو کر لیا

    جبکہ موقع سے بھینسوں اور کتوں کی لڑائی کروانے والے رانا اعجاز اور بوٹا وغیرہ موقع سے فرارہوگئے اورپولیس نے موقع سے کتوں سمیت ساؤنڈ سسٹم،ٹریکٹر ٹرالی،ڈالہ کاریں وغیرہ قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔

  • بیوی کی پانچویں شادی،دلبرداشتہ شوہرنے آگ لگا کر خود کشی کرلی

    بیوی کی پانچویں شادی،دلبرداشتہ شوہرنے آگ لگا کر خود کشی کرلی

    بھارت میں بیوی کی پانچویں شادی پردلبرداشتہ شوہرنے آگ لگا کر خود کشی کرلی،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اندور میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کی شادی پر دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھایا۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 35 سالہ سنیل خاتون کا چوتھا شوہر تھا جنہوں نے 2018 میں شادی کی تھی، بیوی کی 5 ویں شادی کا صدمہ سنیل برداشت نہ کرپایا اور اس نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

    پولیس کے مطابق سنیل کی موت کی وجہ معلوم کی گئی تو پتا چلا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا اور خاتون گزشتہ سال سے اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھی جبکہ خاتون نے سنیل کے خلاف جہیز کے معاملے پر ہراسانی کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا اور ممکنہ طور پر سنیل نے عدالتی کیس سے تنگ آ کر انتہائی قدم اٹھایا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ سنیل نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنی ایک ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر ایک نوٹ کے ساتھ شیئر کیا جس میں مبینہ طور پر کہا گیا تھا کہ وہ اپنی بیوی کی پانچویں شادی سے ناراض ہے، جس پر پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

  • اوکاڑہ:مریم نواز کا کل جلسہ، تعلیمی سرگرمیاں معطل

    اوکاڑہ:مریم نواز کا کل جلسہ، تعلیمی سرگرمیاں معطل

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارملک ظفر)مریم نواز کا کل جلسہ، تعلیمی سرگرمیاں معطل،ڈی سی اوکاڑہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری،
    مریم نواز پارٹی منشور کے اہم نکات پر بات کرینگی، ن لیگ

    تفصیل کے مطابق مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کل پیر 15 جنوری کو اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کریں گی۔ جلسے کے موقع پر مقامی انتظامیہ نے تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

    اوکاڑہ میں مریم نواز کی آمدپرتعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ڈی سی اوکاڑہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن ڈائریکٹرایجوکیشن ساہیوال نے جاری کیا۔

    مقامی انتظامیہ نے کوریج کرنے والےصحافیوں کیلئے سیکورٹی پاس حاصل کرنالازم قرار دیا ہے۔مریم نواز پیر کو دن 12بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔

  • گوجرہ:بارایسوسی ایشن سالانہ انتخابات اعجاز اختر کہوجہ صدرمنتخب

    گوجرہ:بارایسوسی ایشن سالانہ انتخابات اعجاز اختر کہوجہ صدرمنتخب

    گوجرہ باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ ) بارایسوسی ایشن سالانہ انتخابات اعجاز اختر کہوجہ صدرمنتخب

    بارایسوسی ایشن گوجرہ کے سالانہ انتخابات میں اتحادگروپ کامیاب صدر اعجاز اختر کہوجہ253نے الائیڈگروپ کی شازیہ جبیں نے53 اتحادگروپ کےنائب صدر زاہد اعوان177مخالف امیدواریاسر گورایہ نے113اتحادگروپ سے جنرل سیکرٹری اسد بشیر220مدمقابل رانافاروق الہی نے88اتحادگروپ کےجوائنٹ سیکرٹری حسن امین نے178مدمقابل علی مرتضی بیگ نے114جبکہ الائیڈگروپ کی امیدوارفنانس سیکرٹری سحرش کرامت 168 ووٹ لیکر کامیاب

    اتحاد گروپ کے رانا افضل نظامی نے132اور اتحاد گروپ کے ثاقب اقبال خان آ ڈیٹر158اورالائیڈگروپ کے امجد علی جنجوعہ نے125ووٹ حاصل کئے اتحادگروپ نے کامیابی پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں 

  • تنگوانی :ٹرک ڈرائیور نے 3 ڈاکو کچل ڈالے ،کئی ڈکیت زخمی

    تنگوانی :ٹرک ڈرائیور نے 3 ڈاکو کچل ڈالے ،کئی ڈکیت زخمی

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)ٹرک ڈرائیور نے 3 ڈاکو کچل ڈالے ،کئی ڈکیت زخمی

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے مزدا کو روکنے کی کوشش کی تو ڈائیور نے ڈاکوؤں کے اوپر گاڑی چڑھا دی ،جسکی وجہ سے 3 ڈاکوؤں بلاک ہوئے ہیں اور کچھ زخمی بھی ہوئے ہیں ،جو بچ ڈاکو بچ گئے وہ اپنے ہلاک ہونے وا لےڈاکوؤں کی لاشیں اور زخمیوں کو اٹھاکر لے گئے ہیں،

    ابھی تک مقامی پولیس موقع پر نہیں پہنچ سکی اور نہ ہی پولیس کی طرف سے کوئی وضاحتی بیان یا اس واقعہ کی تصدیق کی گئی ہے

  • ڈی جی خان:ڈسٹرکٹ بار انتخابات عارف گورمانی صدرمنتخب

    ڈی جی خان:ڈسٹرکٹ بار انتخابات عارف گورمانی صدرمنتخب

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان)ڈسٹرکٹ بار انتخابات عارف گورمانی صدر ،محمد علی چنڑجنرل سیکرٹری،زاہد خاتون قریشی نائب صدر ،ریحان الحسن سیال جوائنٹ سیکرٹری،فیصل ندیم درانی لائبریری سیکرٹری منتخب

    ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈی جی خان کے سالانہ انتخابات2024-25، صدارت کے تین امیدوار وں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کے بعد کا نتیجہ سامنے آ گیا، عارف گورمانی 477ووٹ لے کر صدر ڈسٹرکٹ بار ڈی جی خان منتخب،مد مقابل امیدوارمحمد بلال گوپانگ نے 443 ووٹ حاصل کیے، چیئر مین الیکشن کمیشن محمد طالب خان داؤدی نے ممبران یاسر کھوسہ، رانا افلاطون،میاں فیاض احمد،آفتاب خان بلوچ کے ہمراہ نتائج کا اعلان کر تے ہو ئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈی جی خان کے سالانہ انتخابات2024-25 میں صدار ت کے امیدواروں کے درمیان پنجاب بار کونسل کی زیر نگرانی الیکشن کرایا گیا

    جس میں عارف خان گورمانی477ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل امید وار محمد بلال گوپانگ نے 443ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ امید وار برائے صدر خالد اقبال بھٹی نے39 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر محمد علی چنڑنے 643 اورانکے مدمقابل سید جہانگیر شاہ 309 ووٹ لے سکے نائب صدر کے عہدہ پرزاہد خاتون قریشی 665ووٹ لیکر کامیاب اور انکے مدمقابل ریاض حسین لُنڈ نے290 ووٹ لئے جبکہ بار کے جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر ریحان الحسن سیال 462 ووٹ لیکر کامیاب،انکے مدمقابل رانا غلام حیدر نے 447 ووٹ لے سکے لائبریری سیکرٹری کے عہدہ پر فیصل ندیم درانی ایڈووکیٹ 605 ووٹ لے کر کامیاب ان کے مد مقابل مفتی محمد طیب حنفی ایڈووکیٹ 339 ووٹ لے سکے

    محمد طالب خان داؤدی ایڈووکیٹ نے مزید بتایا کہ فنانس سیکرٹری کے عہدہ پر باقر حسین اکبر،مجلس عاملہ کی دس سیٹوں پر نبی بخش رمدانی،عطاء اللہ برمانی، حیدر کفایت عباسی،اختر حسین احمدانی،راجہ سلیم اختر، رفیق احمد لُنڈ،جعفر حسین ببر،عبد الرؤف احمدانی، فرحت اللہ،محمد ذوالفقار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے رزلٹ کااعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے بھنگڑے ڈالے، پھولوں کے ہار پہنائے، ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائیاں کھلائیں

    ڈ سٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کے نئے عہدیداروں کے چناؤ کے لئے پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک انتہائی پر امن ماحول میں مکمل ہو ئی نومنتخب صدر بار سردار عارف گورمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی فلاح وبہبود کے لئے دن رات ایک کردیں گے وکلاء کالونی اور ہائیکورٹ بنچ کاقیام،جونیئر وکلاء کے مسائل حل کرنا انکی ترجیحات میں شامل رہے گی بار اور بنچ کا کردار مثالی ہوگا۔

  • گھوٹکی: کھمبڑا تھانے کی حدود میں گذشتہ رات ڈاکوؤں نے  تین سگے بھائی اغوا کر لئے

    گھوٹکی: کھمبڑا تھانے کی حدود میں گذشتہ رات ڈاکوؤں نے تین سگے بھائی اغوا کر لئے

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں کھمبڑا تھانے کی حدود سے رات دیر گئے ڈاکوؤں دستی برادری کے تین نوجوانوں کو اغوا کر گئے ،

    ورثاء کاکہنا ہے کہ موقع پر ایس ایچ او کھمبڑا امیر علی چانگ کو اطلاع دی مگر پولیس دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی ہے ، لٹھانی گینک کےمسلحہ ڈاکوؤں نے گھر پر دھاوا بول کر گھرسے اسلحے کے زور پر تین سگے بھائیوں کو اغوا کر کے کچے کہ طرف فرار ہو گئے،اغوا ہونے والوں میں اللہ یار، اللہ داد ، محمد یار شامل ہیں جو مریدشاخ کے رہائشی ہیں

    ورثاء نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی زندگی خطرے میں ہے ایس ایچ او امیر علی چانگ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے بالاحکام کو نوٹس لینا چاہیئے

    دوسری طرف ایس ایچ او امیر علی کا کہنا ہے کہ ہم ڈاکوؤں کے تعاقب میں ہیں مزید نفری طلب کر لی ہے