Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: 235 کسانوں کو 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز دینے کا اعلان

    سیالکوٹ: 235 کسانوں کو 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز دینے کا اعلان

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ رپورٹر مدثر رتو)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عباس ذوالقرنین کی زیر نگرانی پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت ضلع سیالکوٹ میں سپر سیڈرز / پاک سیڈرز کی فراہمی کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب جناح ہال قلعہ سیالکوٹ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قرعہ اندازی کے ذریعے 235 خوش نصیب کسانوں کے نام منتخب کیے گئے جنہیں سپر سیڈرز 60 فیصد سبسڈی پر فراہم کیے جائیں گے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عباس ذوالقرنین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کلین ایئر پروگرام نہ صرف ماحول کو صاف رکھنے میں معاون ہے بلکہ اس کے ذریعے فصلوں کی باقیات کو جلانے کے بجائے کارآمد طریقے سے تلف کیا جا سکتا ہے، جس سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ سپر سیڈرز کی فراہمی سے کسانوں کے اخراجات میں کمی، زمین کی زرخیزی میں بہتری اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوگا۔ عباس ذوالقرنین نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں کی تربیت، رہنمائی اور سہولت کاری کے عمل کو مزید مؤثر بنائیں تاکہ پروگرام کے ثمرات زیادہ سے زیادہ کسانوں تک پہنچ سکیں۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب ماحولیاتی تحفظ، زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے ایسے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھے گی تاکہ صاف فضا، صحت مند فصلیں اور خوشحال کسان پنجاب کی پہچان بن سکیں۔

  • اوکاڑہ: محکمہ لائیو اسٹاک کی بروقت کارروائی، مردہ جانور کا گوشت فروخت ہونے سے قبل برآمد، ملزم گرفتار

    اوکاڑہ: محکمہ لائیو اسٹاک کی بروقت کارروائی، مردہ جانور کا گوشت فروخت ہونے سے قبل برآمد، ملزم گرفتار

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ میں محکمہ لائیو اسٹاک نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو مردہ جانور کا گوشت کھانے سے بچا لیا۔ کارروائی کے دوران 8 من وزنی مردہ گائے بند گاڑی میں لے جاتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی حدود سے عبیداللہ نواز نامی شخص ایک مردہ گائے کو بند گاڑی میں اوکاڑہ شہر لے جا رہا تھا تاکہ اس کا گوشت فروخت کیا جا سکے۔ اطلاع ملنے پر محکمہ لائیو اسٹاک نے مجسٹریٹ ڈاکٹر وقار یونس کی قیادت میں کارروائی کی اور موقع پر پہنچ کر مردہ گائے سمیت ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم مردہ جانور کا گوشت بنا کر فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ پولیس نے ملزم عبیداللہ کے خلاف تھانہ گوگیرہ میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا، جبکہ مردہ جانور اور مضر صحت گوشت کو تلف کر دیا گیا۔

    محکمہ لائیو اسٹاک کی بروقت کارروائی سے شہری حرام اور مضر صحت گوشت کھانے سے محفوظ رہے۔ شہریوں نے اس اقدام پر محکمہ لائیو اسٹاک اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

  • اوکاڑہ: انجینئر ثقلین عباس کی شادی پر ساتھی انجینئرز اور احباب کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

    اوکاڑہ: انجینئر ثقلین عباس کی شادی پر ساتھی انجینئرز اور احباب کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)انجینئر ثقلین عباس کی شادی کی خوشیوں پر ساتھی انجینئرز، دوست احباب اور عزیز و اقارب کی جانب سے دلی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    مبارکباد دینے والوں میں کیمیکل انجینئر علی حسن، انوائرمنٹ انجینئر صدام حسین، مکینیکل انجینئر وسیم، سیفٹی انجینئر وقار احمد، انجینئر ارشد علی، انجینئر حیدر عباس خان، علی حسن چینوٹی، علی حسن، ارسلان شاہ، شرافت علی، میاں سہیل احمد خانقاہ ڈوگراں، کامران، ملک یاسر علی، رضائے حسین، سلطان اعوان، احمد شہزاد کمالیہ، امتیاز بھٹی، ناصر علی، حسیب الرحمن، ذیشان احمد، پنجابی شاعر صادق احمد دیپالپور، میاں فیضان علی، چوہدری سجاد علی، ساجد علی، نعیم ظفر گل، رانا نعمان، فیصل عباس، عامر ریحان، واثق محمود، اسامہ، میثم رضا، مقیت، عمار شاہ، مدثر علی، بابر علی، وسیم، عرفان علی پنڈی داس اور سینئر صحافی و کالم نگار ملک ظفر اقبال بھوہڑ شامل ہیں۔

    تمام احباب نے دل کی گہرائیوں سے ثقلین عباس کو ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں، کامیابیوں اور مسرتوں کی دعائیں دیں اور خوشگوار ازدواجی سفر کے آغاز پر محبت بھری دعاؤں کا اظہار کیا۔

  • سیالکوٹ: کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن  کا گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ، سہولیات کا جائزہ

    سیالکوٹ: کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کا گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ، سہولیات کا جائزہ

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد طلحہ)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عباس ذوالقرنین اور ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم بٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

    کمشنر نے او پی ڈی، ٹراما سینٹر، ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج و معالجے کی سہولیات، دواؤں کی دستیابی اور عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔

    اس موقع پر سید نوید حیدر شیرازی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور انہیں بروقت و معیاری علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں صحت عامہ کے نظام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو ہسپتالوں میں بہتر سہولیات اور معیاری علاج میسر آ سکے۔

    بعد ازاں کمشنر گوجرانوالہ نے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت 500 بستروں پر مشتمل مجوزہ نئے ہسپتال کی اراضی کا بھی معائنہ کیا۔ یہ منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 کا حصہ ہے، جس کا پی سی ون تکمیل کے مراحل میں ہے اور اس کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 7 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

  • گوجرانوالہ : بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا انعقادہوا

    گوجرانوالہ : بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا انعقادہوا

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی،نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی کی رپورٹ) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ آفیسر عدنان اشرف نے خطاب میں بتایا کہ پاکستان میں سالانہ 90 ہزار خواتین چھاتی کے کینسر سے جان کی بازی ہار جاتی ہیں، جن میں سے 40 سے 45 فیصد مریضوں کی تشخیص آخری مرحلے میں ہوتی ہے۔

    ترقی یافتہ ممالک میں بروقت میموگرافی کی بدولت بچاؤ کی شرح 90 سے 95 فیصد ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آگاہی پھیلائیں اور مریضوں سے ہمدردی کا رویہ اپنائیں۔

    سیمینار میں دیگر مقررین نے بھی چھاتی کے کینسر، ذہنی صحت، ماں کے دودھ کی افادیت اور صنفی امتیاز کے خاتمے پر روشنی ڈالی۔ آگاہی سیشنز 10 سے 15 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

  • گوجرانوالہ :کمشنر کا راہوالی کینٹ میں انسدادِ پولیو مراکز کا دورہ

    گوجرانوالہ :کمشنر کا راہوالی کینٹ میں انسدادِ پولیو مراکز کا دورہ

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی ،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی کی رپورٹ) کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے راہوالی کینٹ میں انسدادِ پولیو مہم کے مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے عملے کی کارکردگی، ریکارڈ اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازمی قطرے پلائیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری بنایا جا سکے۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی حفاظت اور سہولیات پر زور دیا۔

    محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی کہ کوئی بچہ قطرے پلانے سے محروم نہ رہے اور نگرانی کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔ کمشنر نے اجتماعی عزم اور عوامی تعاون کو پولیو کے خاتمے کی کنجی قرار دیا۔

  • ڈیرہ غازی خان: بارڈر ملٹری پولیس کی کارروائی، 34 کلو چرس برآمد، سمگلنگ کی کوشش ناکام

    ڈیرہ غازی خان: بارڈر ملٹری پولیس کی کارروائی، 34 کلو چرس برآمد، سمگلنگ کی کوشش ناکام

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی، نیوز رپورٹر شاہد خان) بارڈر ملٹری پولیس ڈیرہ غازی خان نے قبائلی علاقے کھر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے 34 کلوگرام چرس برآمد کر لی، جبکہ بلوچستان کے رہائشی اعجاز احمد اچکزئی کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

    کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس امیر تیمور خان کی نگرانی میں رسالدار تمن لغاری، عبداللہ خان لغاری اور ایس ایچ او اشفاق احمد نے مشترکہ طور پر یہ آپریشن انجام دیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈنٹ امیر تیمور خان نے بتایا کہ بارڈر ملٹری پولیس نے سمگلرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے، اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں رہنے دیا جائے گا۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کھر میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملزم گاڑی کے خفیہ خانوں میں چرس چھپا کر بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکام بنا دیا۔

    کمانڈنٹ امیر تیمور خان نے قبائلی عوام سے اپیل کی کہ وہ علاقے سے جرائم اور منشیات سمگلنگ کے خاتمے کے لیے بارڈر ملٹری پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش بھی دی۔

  • دیپالپور: اسسٹنٹ کمشنرکی زیر صدارت نمبردار کنونشن، کسانوں کو زیادہ گندم اگاؤ مہم میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت

    دیپالپور: اسسٹنٹ کمشنرکی زیر صدارت نمبردار کنونشن، کسانوں کو زیادہ گندم اگاؤ مہم میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت

    دیپالپور (نامہ نگار ملک ظفر) اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کی زیر صدارت نمبردار کنونشن منعقد ہوا، جس میں ریونیو فیلڈ اسٹاف اور مختلف یونین کونسلوں کے دیہات کے نمبرداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی "زیادہ گندم اگاؤ” مہم کسانوں کے لیے ایک انتہائی مفید اقدام ہے، جس کے ذریعے کسانوں کو فصلوں کے بہتر نرخ ملیں گے اور غذائی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو گا۔

    انہوں نے زور دیا کہ سرکاری رقبوں پر بھی زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کی جائے تاکہ ملک میں غذائی خودکفالت کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔ فیصل ولید نے مزید کہا کہ کاشتکار فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز کریں اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق انہیں تلف کریں، کیونکہ اس عمل سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں اضافہ ہوتا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ انسدادِ سموگ مہم کے تحت تحصیل انتظامیہ اور محکمہ زراعت کی مشترکہ ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، اور ایسے افراد کو بھاری جرمانوں اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    نمبردار کنونشن میں شریک شرکاء نے اسسٹنٹ کمشنر کو حکومتی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی اور انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کا عزم ظاہر کیا۔

  • ڈیرہ غازی خان: شوگر سیس فنڈز سے دیہی ترقی کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ

    ڈیرہ غازی خان: شوگر سیس فنڈز سے دیہی ترقی کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ

    ڈیرہ غازی خان(جواد اکبر کی رپورٹ)ڈیرہ غازی خان میں ڈویژنل شوگر کین سیس کمیٹی کا اہم اجلاس کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں گنے کے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    شوگر سیس فنڈز سے دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے کہا کہ کسانوں کو سہولیات فراہم کرنا وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شوگر سیس فنڈز کے شفاف اور عوامی مفاد میں استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    منظور شدہ اسکیموں پر فوری عملدرآمد اور دیہی ترقی کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ محکمانہ افسران اور شوگر ملز کے نمائندے شریک ہوئے۔

    کمشنر نے واضح کیا کہ ترقیاتی اسکیموں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • ننکانہ صاحب: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں دو نئے کمروں کا افتتاح کر دیا گیا۔

    ننکانہ صاحب: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں دو نئے کمروں کا افتتاح کر دیا گیا۔

    ننکانہ (باغی ٹی وی،نامہ نگار احسان اللہ ایاز کی رپورٹ) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول چک نمبر 6 رام نگر میں دو نئے کمروں کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ اور سی ای او تعلیم شازیہ بانو نے شرکت کی۔ 11 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد لاگت سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کیا گیا۔ مقامی افراد، سکول سٹاف اور المنائی نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔ نئے کمروں کی تعمیر سے 80 طلباء کے بیٹھنے کی اضافی گنجائش پیدا ہو گئی ہے۔

    اس موقع پر سکول میں پنجابی کلچرل ڈے بھی منایا گیا۔ طالبات نے رنگا رنگ اسٹالز لگائے، ثقافتی لباس زیب تن کیا اور ہاتھوں پر مہندی لگائی۔ بچیوں نے اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ اشیاء سے پنجاب کی روایات کو اجاگر کیا۔

    افسران نے کلاسز کا دورہ کر کے تعلیمی ماحول، تدریسی معیار اور طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ افسران کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی تعلیم کے فروغ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔