Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • چترال :گلیشئیر پھٹنے  سے بڑے پیمانے پر تباہی

    چترال :گلیشئیر پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی

    چترال،باغی ٹ (گل حماد فاروقی ) یارخون وادی میراگرام نمبر2 میں جمعہ کی صبح گلیشئیر جھیل کے پھٹ جانے (گلاف)کے نتیجے میں نالے میں سیلاب آنے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی ہے۔ اور کم سے کم سات گھروں کو نقصان پہنچا ہے 5 گھر مکمل جبکہ 2 گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔مکمل سیلاب برد ہونے والے مکانات میں صدیق الاعظم ، عمر میاں، حیات الآمین، ظفر جان اور آمین کے گھر شامل ہیں ۔جبکہ مقبول اور عرفان کے گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب سے دس دکانیں بھی سیلاب برد ہو گئیں۔ جبکہ فصلوں، باغات اور جنگلات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔لیکن معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

    متاثرین تحصیل و ضلعی انتظامیہ، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری ریلیف پہنچانے اور دیگر امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے ۔ کہ گذشتہ ایک ہفتے سے چترال میں پڑنے والی شدید گرمی کے نتیجے میں گلیشیر کے پگھلاو سے بننے والی جھیلیں مسلسل پھٹ رہی ہیں ۔ اور دریاوں و ندی نالوں میں زبردست طغانی آئی ہے ۔ جس سے چترال کے مختلف مقامات ایون ، برنس ،کھوژ ، یارخون کےمتعدد مقامات میں مکانات دریا برد ہو گئے ہیں ۔ اور کئی مکانات میں دریا کا پانی داخل ہو چکا ہے۔ جبکہ بڑی مقدار میں زمینات کھڑی فصلوں سمیت دریا برد ہو گئے ہیں ۔

  • اوکاڑہ: دربار بابا کالے شاہ پر ساتھیوں کے ہاتھوں مرید قتل،ملزمان گرفتار

    اوکاڑہ: دربار بابا کالے شاہ پر ساتھیوں کے ہاتھوں مرید قتل،ملزمان گرفتار

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )دربار بابا کالے شاہ پر ساتھیوں کے ہاتھوں مرید قتل،ملزمان گرفتار
    تفصیل کے مطابق اوکاڑہ دربار بابا کالے شاہ کے 4 مریدوں نے ساتھی مرید کو قتل کر دیا ملزمان نےمقتول کی نعش بوری میں بند کر کے نہر لوئر باری دواب میں پھنیک دی، چاروں قاتل گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا- سب انسپکٹر نوید نزیر نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمان کو ٹریس آؤٹ کر کے گرفتار کیا-

    پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ستگھرہ کی حدود میں دربار بابا کالے شاہ واقع ہے جہاں پر ملزمان محمد شہزاد عرف پپو، عمر فاروق، محمد شہزاد ولدیارا اور محمد شیراز کے ساتھ مقتول غلام حسن عرف کاکا مریدین تھے بابا کالے شاہ کی وفات کے بعد بابا بالی سائیں کو دربار کا گدی نشین بنا دیا گیا جو کہ نابینا،بہرہ اور گونگا تھاجس کی وجہ سے گدی نشین کی جواں سالہ بیوی رانی بی بی دربار کا انتظام سنبھالتی تھی اس دوران مبینہ طور پر مقتول اور رانی بی بی کے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے ،جس کا ملزمان کو رنج تھا جو مختلف طریقوں سے مقتول کو تنگ کرتے تھے، رانی بی بی کو علم ہوا تو اس نے چاروں ملزمان مریدوں کو دربار سے نکال دیا

    جس کا ملزمان کو رنج تھا ملزمان نے28 دسمبر 2022 کو مقتول کا گلہ دبا کر اسے قتل کر دیا اور اپنا جرم چھپانے کے لئے اس کی نعش بوری میں بند کر کے اسے نہر لوئر باری دواب میں پھینگ دیا مقتول کے بھائی نے تھانہ ستگھرہ میں اپنے بھائی کے لاپتہ ھونے کی رپورٹ درج کرادی 2 دن بعد مقتول کی نعش یوسف والا کے قریب سے نہر سے برامد ھو گئی مقتول کے بھائی غلام عباس نے کپڑوں سے اپنے بھائی کو شناخت کر لیا پولیس تھانہ ستگھرہ کے سب انسپکٹر نوید نزیر نےجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمان کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا ابتدائی تفشیش میں ہی ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا یوں پولیس نے 7 ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کی واردات کے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے جو ڈیشل جیل روانہ کر دئیے –

  • سیالکوٹ:چند روز قبل نہر اپر چناب میں ڈوبنے والے 2 کزنز کی لاشیں مل گئیں

    سیالکوٹ:چند روز قبل نہر اپر چناب میں ڈوبنے والے 2 کزنز کی لاشیں مل گئیں

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)چند روز قبل نہر اپر چناب میں کمبھرانوالہ کے مقام پر ڈوبنے والے دونوں کزن کی لاشیں مل گئیں۔
    18سالہ فہد کی لاش ہیڈبمبہ والا کے مقام سے ملی

    15سالہ راحت کی لاش لڑھکی پل کے پاس سے نکال کر ریسکیورز نے لواحقین کے سپرد کر دیا۔دونوںکا تعلق دبئی چوک گوہد پور سے تھا اور نہانے کی غرض سے نہر پر آئے اور ڈوب گئے ،
    ریسکیو سرچ آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں جاری تھا۔

  • اوکاڑہ : بیوی نے اپنے 3 بچوں کے باپ کو بےدردی سے قتل کردیا

    اوکاڑہ : بیوی نے اپنے 3 بچوں کے باپ کو بےدردی سے قتل کردیا

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ سنگدل بیوی نے اپنے شوہر کو بے دردی سے قتل کر دیا
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود ظفر کالونی میں بیوی نے اپنے خاوند کو تیز دھار آلے سے قتل کیا کردیا، مقتول کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی جو کہ صمد پورہ کا رہائشی تھا، شاہد اور ثناء کے تین بچے ہیں گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا

    تھانہ بی ڈویژن پولیس نے موقع پر پہنچ کر ثناء نامی ملزمہ کو گرفتار کر لیاہے، پولیس کی جانب سے ملزمہ سے مزید تفتیش کا دائرہ وسیع کردیاگیا ہے اور دیگر کرداروں کے ملوث ہونے سے متعلق سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کاآغاز کردیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق بیوی نے شوہر کا قتل گھریلو ناچاکی پر کیا۔
    پولیس نے شاہد نامی شخص کی نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • اوکاڑہ : سویڈن میں قرآن پاک کی دوبارہ بیحرمتی کی کوشش،وکلاء کی ہڑتال، عدالتوں میں پیش نہ ہوئے

    اوکاڑہ : سویڈن میں قرآن پاک کی دوبارہ بیحرمتی کی کوشش،وکلاء کی ہڑتال، عدالتوں میں پیش نہ ہوئے

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)سویڈن میں قرآن پاک کی دوبارہ بیحرمتی کی کوشش،بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال ،وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے
    ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی دوبارہ بیحرمتی کی کوشش پر ہڑتال آج عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان کیا گیا تھا،جس پر مکمل آج مکمل ہڑتال کی گئی ،وکلاء نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی پھر سے بیحرمتی کی کوشش پر دل رنجیدہ ہیں۔

    پاکستان سمیت اسلامی ممالک گستاخانہ عمل روکنے کیلئےاقوام متحدہ سے رجوع کرنا ہوگا ،قرآن پاک ہمارے لیئے ایک مکمل ضابطہ حیات رہنمائی کرنیوالی مقدس کتاب ہے۔ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ واقعہ میں ملوث سویڈن کے چند نام نہاد افراد کی مذمت کرتے ہیں ۔

  • سیالکوٹ:عشرہ محرم الحرام کو پرامن بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی انتظامات

    سیالکوٹ:عشرہ محرم الحرام کو پرامن بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی انتظامات

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض )عشرہ محرم الحرام کو پرامن بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان جاری
    ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ہدایات پر سیالکوٹ پولیس نے محرم الحرام میں جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔ ضلع بھر میں کل 1258مجالس منعقد ہوں گی جبکہ 334 جلوس برآمد کیے جائیں گے۔ امام بارگاہ اور دیگر جگہوں کی سیکیورٹی کیلئے 2400 سے زائد پولیس افسران و ملازمان تعینات کیے جارہے ہیں۔

    اس کے علاوہ ایلیٹ فورس،محافظ اسکواڈ، PC ریزورز،ٹریفک پولیس،پولیس قومی رضاکاران بھی تعینات کیے جارہے ہیں۔ شیڈول میں شامل تمام امام بارگاہوں اور جلوسوں کیلئے پولیس اہلکاران کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی جائے گی۔ کیٹگری۔A کے مرکزی امام بارگاہوں اور جلوسوں پر سپیشل پولیس کے علاوہ ضلع پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی۔

    مجالس و جلوس میں زیادہ رش والی جگہوں پر فزیکل چیکنگ کے علاوہ داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گے جبکہ تمام جگہوں پر میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے۔ سیالکوٹ پولیس اپنے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پوری محنت و جانفشانی کے ساتھ جلوس و مجالس کی سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دے گی۔

    پوائنٹ ڈیوٹی پر اہلکاران کو مامور کرنے کے علاوہ تمام علاقوں کو مزید حصوں میں تقسیم کرکے نگرانی کیلئے گزیٹڈ پولیس افسران کو مامور کیا جارہا ہے۔ پروگرام کے دوران تھانے کی گاڑیاں،محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ پولیس فورس گشت کے فرائض سرانجام دیں گی۔ ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس بھی ضلع پولیس کی معاونت اور روڈ کلیئرنس کیلئے ہمہ وقت موجود رہے گی۔

    پولیس لائنز سیالکوٹ میں ریزو فورس ترتیب دی گئی ہے جو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری طور پرپہنچے گی۔ جلوسوں کے دوران ملحقہ راستوں کو سیل کردیا جائیگا جبکہ جلوس کے فرنٹ اور عقب میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی۔ تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقے میں ہونے والے جلوس و مجالس کے پروگرامز کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے اور پولیس ڈیوٹی کو یقینی بنائیں گے۔

    تمام ایس ڈی پی او اپنے سرکل میں وزٹ کریں گے اور ڈیوٹی چیک کریں گے۔ ڈی پی او سیالکوٹ کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران وہ ذاتی طور پر تمام علاقوں میں نکلنے والے جلوس اور منعقد کی جانے والی مجالس کی سیکیورٹی چیک کریں گے۔ ضلع میں اوور آل صورت حال کو مانیٹر کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری ایکشن لینے کیلئے ڈی پی او آفس سیالکوٹ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا تمام اہم جلوس ومجالس کی نگرانی بذریعہ کیمرہ جات کنٹرول روم سے کی جائے گی۔

  • ڈسکہ : تیز رفتار ٹرک نے روڈ کراس کرتی بچی کوکچل دیا

    ڈسکہ : تیز رفتار ٹرک نے روڈ کراس کرتی بچی کوکچل دیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)تیز رفتار ٹرک نے روڈ کراس کرتی بچی کوکچل دیا
    تفصیل کے مطابق پسرور میں ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس میں ڈسکہ روڈ پر للڑ سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے روڈ کراس کرنے والی بچی کوکچل دیا

    .11سالہ زہراء دختر محمد شہزاد موقع پر ہی جان بحق ہوگئی، ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
    دوسری طرف ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کرقانونی کارروائی کارروائی کیلئے نعش تھانہ صدر پسرور پولیس کےحوالے کردی ہے.

  • سیالکوٹ : زمین کاتنازعہ ،بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

    سیالکوٹ : زمین کاتنازعہ ،بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)پسرورمیں زمین کے تنازعہ پربھائی نے بھائی کوقتل کردیا
    پسرورکے نواح جودھالہ میں زمین کے تنازعہ پرچھوٹے بھائی نے کسی کے وارکرکے بڑے بھائی کوقتل کردیا ،. ملزم راشد کااپنے بھائی مقتول مشتاق گجرکے ساتھ زمین کاتنازعہ تھا
    50 سالہ مقتول مشتاق 5بچوں کاباپ تھا،ملزم راشد موقع سے فرارہونے میں کامیاب تھانہ بڈیانہ نے نعش کوقبضہ میں لیکرقانونی کارروائی شروع کردی ہے

  • اپر چترال : سیلاب نے تباہی مچادی،یارخون اوردیگرکئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع

    اپر چترال : سیلاب نے تباہی مچادی،یارخون اوردیگرکئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع

    چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگار گل حماد فاروقی کی رپورٹ)سیلاب نے تباہی مچادی،یارخون اوردیگرکئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع
    شاہی داس ایمرجنسی پل زمین بوس ہو گیاہے ۔ چتو غونی نالہ جو پیر کے گھر کے پاس ہے اسے عام طور پر پیر نالہ کہتا ہے اس نالے میں بھی شدید طغیانی آئی ہوئی ہے ۔ سیلاب کا پانی اتنی تیزی سے بہہ رہا ہے کہ اس نالے کو سو فٹ گہرا کردیا۔

    گشت کی جانب سے بھِی سیلاب آرہا ہے۔ ہرچین والے پل کو بھی نقصان پہنچا یا ہے۔ دولت حسین نامی ایک سماجی کارکن نے ہمارے نمائندے سے فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس علاقے میں بلڈوزر کھڑا ہے کام نہیں کرتا،چاروں نالوں میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ انہوںے نے مزید بتایا کہ شندور پولو تہوار کیلیے جو صوبائی محکمہ سیاحت نے کروڑوں روپے کا فنڈ دیا تھا اس میں سے چترال سکاؤٹس جو پیرا ملٹری فورسز ہے انہوں نے شاہی داس نالے میں ایک عارضی لوہے کا پل لگایا تھا جو صرف مٹی کے اوپر رکھا گیا تھا اور ناقص کام اور کارکردگی کی وجہ سے وہ پل مکمل طور زمین بوس ہوگیا۔

    دولت حسین کے مطابق اس وقت ان نالوں میں سیلاب کی وجہ سے علاقے کو شید خطرہ لاحق ہے۔ شاہی داس،پیر نالہ، چتور غونی .شاہی داس سے بائی پاس روڈ پر گشت نالہ میں بھی سیلاب،ہرچین نالے میں بھی پانی زیادہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ناقص کام کی وجہ سے شاہی داس پل مکمل طور پر زمین بوس ہوگیا اور اب اس کی وجہ سے ضلع اپر چترال کے ہزاروں لوگوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے لوگ پہاڑوں کے اوپر سے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ اگر صورت حال یہ رہی تو یہاں کے لوگ بھوک و پیاس اور فاقہ کشی کا بھِی شکار ہوسکتے ہیں۔

  • نواب آف جوناگڑھ جہانگیر خانجی انتقال کر گئے

    نواب آف جوناگڑھ جہانگیر خانجی انتقال کر گئے

    کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز) نواب آف جونا گڑھ اسٹیٹ محمد جہانگیر خانجی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔

    نواب آف جونا گڑھ اسٹیٹ جہانگیر خانجی کراچی میں انتقال کر گئے ،جہانگیر خانجی گزشتہ کئی روز سے ہسپتال میں زیرعلاج تھے ،جہانگیر خانجی مرحوم نے بیٹے اور بیٹی کو سوگوار چھوڑا ۔

    مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات بعد نماز مغرب جوناگڑھ ہاؤس کراچی میں ادا کی گئی۔