Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ اسماعیل خان :  خدمت خلق اور ایمانداری ریسکیو 1122کا طرہ امتیاز

    ڈیرہ اسماعیل خان : خدمت خلق اور ایمانداری ریسکیو 1122کا طرہ امتیاز

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمد نواز مغل) خدمت خلق اور امانت داری میں ریسکیو1122 ٹیم بے مثال ،گزشتہ سوموار کے روز ٹانک روڈ پوٹہ کے قریب کار حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے شخص کے لواحقین کو ریسکیو1122 ڈیرہ کی ٹیم نے ایک عدد موبائل بمعہ فون چارجر، 17950 روپے نقد اور قیمتی سامان واپس کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122ٹیم نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122اویس بابر کی ہدایت پر سوموار کے روز ڈیرہ ٹانک روڈ پوٹہ کے قریب موٹرکار حادثہ میں جاں بحق شخص کے لواحقین کو ریسکیو1122کی ٹیم نے جاں بحق شخص سے ملنے والا قیمتی سامان ایک موبائل بمعہ فون چارجر ، 17950روپے نقد اور قیمتی سامان واپس کردیا۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان : ذاکر سید ساغر عباس کی کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر،موٹرسائیکل سوار زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان : ذاکر سید ساغر عباس کی کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر،موٹرسائیکل سوار زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمد نواز مغل )امامیہ مسجد سے عشرہ محرم کی مجلس اختتام کے بعد زاکر سید ساغر عباس کی گاڑی اور موٹرسائیکل کے مابین اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے قریب حادثہ، موٹرسائیکل سوار نوجوان زخمی ، گاڑی کو شدید نقصان ، حادثہ میں ذاکر محفوظ رہے ۔

    تفصیلات کے مطابق امامیہ مسجد سے عشرہ محرم کی مجلس اختتام کے بعد زاکر سید ساغر عباس کی گاڑی اور موٹرسائیکل کے مابین اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے قریب حادثہ، موٹرسائیکل سوار نوجوان ابرار ولد یاسین قوم راجپوت سکنہ مجاہد نگر زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا،جبکہ حادثہ میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ گاڑی میں سوار ذاکر سید ساغر عباس شاہ محفوظ رہے ، واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی

  • ڈیرہ اسماعیل خان : متوقع سیلابی الرٹ کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کیئے جارہے ہیں _کمشنر

    ڈیرہ اسماعیل خان : متوقع سیلابی الرٹ کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کیئے جارہے ہیں _کمشنر

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی ( احمدنواز مغل نامہ نگار) کمشنر ڈیرہ ڈویژن ظفر الاسلام نے کہا ہے کہ نیشنل اینڈ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متوقع سیلابی الرٹ کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے اضلاع میں حفاظتی انتظامات کیئے جارہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں اضلاع میں رود کوہی نظام آبپاشی کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے لیئے پچاسی ملین روپے کے منصوبہ جات پر کام شروع کرا دیا گیا ہے اور محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا سے اس ضمن میں مکمل رابطہ میں ہیں جلد ہی فنڈز ریلیز کردیے جائیں گے

    انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد کی جانب سے 55 ملین روپے اور ڈی سی ٹانک کی جانب سے 30 ملین روپے کی رود کوہی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ چشمہ رائٹ بنک کینال میں گزشتہ سال سیلاب کے باعث جو کٹ لگائے گئے تھے متعلقہ محکمہ کو ایک ہفتہ کے اندر انہیں بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    گومل ذام ڈیم سے پانی کے اخراج کے حوالے سے یہ حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے کہ ڈیم میں پانی لیول سے دوتین میٹر کم رکھا جائے اور ممکنہ سیلابی اضافی پانی کی سٹوریج کی گنجائش ہو تاکہ سیلابی صورتحال میں دریائے سندھ اور رود کوہی و گومل ذام سے متعلقہ تمام آبی گزرگاہوں میں کنٹرولڈ پانی ہو اور خطرہ کم سے کم ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ آبپاشی، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، محکمہ مال اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے اس حوالے سے فوکل پرسن بنادیئے گئے ہیں اور واٹس ایپ گروپ کے ذریعے سب رابطہ میں ہیں۔

    کمشنر نے کہا کہ زمینداروں سے گذارش ہے کہ وہ رود کوہی یا دیگر علاقائی نظام آبپاشی کے حفاظتی بند سے اراضی کی آبپاشی کے لیئے کٹ لگانے سے گریز کریں اور اس حوالہ سے محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کو پیشگی آگاہ کریں۔

  • میرپورماتھیلو:ڈہرکی تھانہ کی حدود جونگ کالونی سے 16 سالہ لڑکی اغواء ،والدین کی پریس کانفرنس

    میرپورماتھیلو:ڈہرکی تھانہ کی حدود جونگ کالونی سے 16 سالہ لڑکی اغواء ،والدین کی پریس کانفرنس

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈہرکی تھانہ کی حدود جونگ کالونی سے 16 سالہ لڑکی اغواء ،والدین کی پریس کانفرنس
    گزشتہ روز نامعلوم مسلحہ ملزمان نے 16 سالہ لڑکی اریبہ کو اغواء کر کے لے گئے تھے،لڑکی کے اغواء ہونے پر ورثاء پریشان،والدہ غم سے نڈھال ہے،

    لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس اریبہ کی بازیابی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہی۔حالانکہ ہم اریبہ کے اغواء میں ملوث چند سہولت کاروں کے نام بھی پولیس کو دیئے ہیں۔سہولت کاری میں ملوث افراد بااثر ہیں اس لئے پولیس کارروائی نہیں کر رہی،متاثرہ والدین نے ایس ایس پی گھوٹکی سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر اریبہ کو بازیاب کرانے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے-

  • سیالکوٹ:  خاتون کی درخواست پرعثمان ڈار اور اسکے بھائی عامر ڈار کیخلاف مقدمہ درج

    سیالکوٹ: خاتون کی درخواست پرعثمان ڈار اور اسکے بھائی عامر ڈار کیخلاف مقدمہ درج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر) خاتون کی درخواست پرعثمان ڈار اور اسکے بھائی عامر ڈار کیخلاف مقدمہ درج
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ تھانہ کینٹ میں خاتون کی درخواست پر تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور اسکے بھائی عامر ڈاراور فیکٹری مینجر کے خلاف مقدمہ درج ،فیکٹری مینجر نے میرے گھر داخل ہوکر عثمان ڈار اور عامر ڈار کی ایماء پر دھمکیاں دیں

    پولیس ترجمان کے مطابق عثمان ڈار کی فیکٹری کے مینجر نے مجھ پر اسلحہ تان کر دھمکیاں دیں خاتوں نیلم طارق کاالزام، تھانہ کینٹ پولیس نے خاتون کی درخواست پر عثمان ڈار اور اسکے بھائی عامر ڈار سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

    انٹر نیشنل ائیر پورٹ سیالکوٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائی ۔
    انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر دومختلف کاروائیوں میں 2افراد گرقتار۔پرواز PK_209 سے شاجہ جانے والے ہری پور اور چکوال کے رہائشی دونوں ملزمان گرفتار۔دونوں ملزمان کے پیٹ میں سے 198عدد ہیروئن اور آئس کے بھرے کیپسولز برآمد ۔دونوں سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مذید تفتیش جاری ھے انسپیکٹر عدنان احمد اینٹی نارکوٹکس فورس

  • سیالکوٹ: ہسپتال سے ملزم کے  فرار غفلت  پر 11 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

    سیالکوٹ: ہسپتال سے ملزم کے فرار غفلت پر 11 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر) سول ہسپتال سیالکوٹ میں ڈکیتی کے ملزم کے فرار ہونے کا معاملہ،ڈیوٹی سےغفلت برتنے پر گیارہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
    مقدمہ تھانہ رنگپورہ میں سب انسپکٹر یعقوب ناگرہ کی مدعیت میں درج ہوا، ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی،
    گزشتہ روز تھانہ حاجی پورہ پولیس کی زہر حراست ڈکیتی کا ملزم سول ہسپتال سے فرار ہو گیا تھا.ملزم کے مسلح ساتھیوں نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا کر ملزم کو چھڑوا کر لے گے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں

  • سیالکوٹ :نالہ ڈیک سے 18پاؤنڈ وزنی انڈین ساختہ 3 اینٹی ٹینک مائنز برآمد

    سیالکوٹ :نالہ ڈیک سے 18پاؤنڈ وزنی انڈین ساختہ 3 اینٹی ٹینک مائنز برآمد

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(شاہدریاض سٹی رپورٹر) نالہ ڈیک میں سپوال کے مقام سے 18پائونڈ وزنی انڈین ساختہ تین اینٹی ٹینک مائنز برآمد،بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا کر تحویل میں لے لیں۔
    محکمہ سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے مقامی لوگوں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نالہ ڈیک کے سیلابی پانی میں ایل او سی پر انڈیا کی جانب سے نصب کی جانے والی اینٹی ٹینک مائنز،جوپانی کے بہاؤ کی وجہ سے پاکستان کے سرحدی علاقہ کی تحصیل ظفروال کے نواحی علاقہ سپوال کے مقام پر نالہ ڈیک کی ریت میں دبی ہوئی 18پاونڈ وزن کی انڈین ساختہ دو اینٹی ٹینک مائنز نکال کر علاقہ مکینوں اور انکے مویشیوں کو کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے محفوظ بنا لیا گیا۔

    سول ڈیفنس آفیسر کے مطابق نالہ ڈیک سے ملنے والی3بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائنز سیلابی پانی میں بہہ کر آئیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریاؤں اور نالوں میں نہانے پر سخت پابندی ہے ۔

  • ڈیرہ غازی خان :کرپشن،سمگلنگ آؤٹ آف کنٹرول،پرائم منسٹر آفس جھوٹے مقدمات میں گرفتارکرانا چاہتا ہے- دوست کھوسہ

    ڈیرہ غازی خان :کرپشن،سمگلنگ آؤٹ آف کنٹرول،پرائم منسٹر آفس جھوٹے مقدمات میں گرفتارکرانا چاہتا ہے- دوست کھوسہ

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(قیصر عباس جعفری سے)سابق وزیر اعلی پنجاب و رہنما پیپلز پارٹی سردار دوست محمد کھوسہ کی ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم آفس کی ہدایت پر اراضی کے ایک بے بنیاد کیس میں میری گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے. ماضی اور حال میں پارٹی قیادت کو موجودہ حکومت کے غلط کاموں کی نشاندہی کرتا رہا ہوں.پنجاب میں اس وقت نگراں حکومت کی آڑ میں ن لیگ تمام معاملات چلا رہی ہے.
    اس حکومت میں میری جماعت شریک ہے اس کے باوجود عوامی مسائل پر بات کی.پنجاب میں کرپشن کی شرح میں مزید اضافہ ہوا ہے.،

    پی ایم آفس سے ڈائریکشن آئی ہیں کہ زمین کی خرید و فروخت کی تحقیقات میں گرفتاری کی جائے ،ڈی سی نے کہا مجھے اوپر سے ہدایات ہیں،میں نے کہا پنجاب حکومت سے انہوں نےکہا اوپر سے ،اسی معاملے میں تحقیقات سے پہلے گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے میں معاملےکو فیس کرونگا ،میرا قصور یہ ہے کہ میں نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث کیے گئے بے گناہ لوگوں کو ریلیف دلانے کی کوشش کی.

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ میں نے آج عمرہ پر جانا تھا عمرہ کا پروگرام منسوخ کیا کہ یہ نہ کہیں کہ بھاگ گیا اس معاملے کا سامنا کروں گا.زمین کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں.انکوائری جس انداز میں ہو رہی ہے اس میں کوئی پروسیجر نہیں اپنایا گیا.مقصد صرف گرفتاری ہے.

    میں اپنی قیادت کو ان کے سامنے کوئی بات کر نے کیلئے جھکانا نہیں چاہتا اس لئے قیادت کو آگاہ نہیں کیا،جس زمین کے کیس میں مجھے پھنسایاجارہاہے اس زمین میں تیسرا یا چوتھا خریدار ہوں جبکہ یہ پہلے دو جگہ فروخت ہو چکی ہے.اگر کہیں کوئی غلطی ہوئی ہے تو وہ حکومت کی اپنی غلطی ہو سکتی ہے.میں اس معاملے کو کلئر کروں گا،اس کے بعد میری بدنامی کرنے والوں کو تمام فورمز پر چیلنج کروں گا.

    سابق وزیر اعلی پنجاب رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار دوست محمد خان کھوسہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کرپشن اور سمگلنگ ڈیرہ غازی خان میں آؤٹ آف کنٹرول ہو چکی ہے حق بات عوام کی نمائندگی پر پرائم منسٹر آفس سے جھوٹے مقدمات اور گرفتاری کے لیے مقامی آفیسران پر دباؤ ہے مجھ سے کہا کہ آپ حفاظتی ضمانت کرا لیں سائیڈ پر ہو جائیں شائد وہ میرے خون اور تربیت سے واقف نہیں ہیں بھاگنے والوں سے نہیں ہوں ، گرفتاری یاجیل سے گھبرانے والا نہیں ہوں آج میڈیا کے ذریعے ن لیگ کی حرکتوں سے عوام اور قیادت کو آگاہ کر رہا ہوں

  • چترال :طوفانی بارشیں ،دریائے چترال میں انتہائی اونچے درجے کاسیلاب،سڑکیں، پن بجلی گھر تباہ

    چترال :طوفانی بارشیں ،دریائے چترال میں انتہائی اونچے درجے کاسیلاب،سڑکیں، پن بجلی گھر تباہ

    چترال میں گزشتہ رات طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے دریائے چترال میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب۔ سیلاب نے تباہی مچادی۔ بجلی گھر، دکانیں، سڑکیں، پل اور ضلع اپر چترال کی سڑک مکمل طور پر بند۔عوام پہاڑوں پر چڑھ کر سفر کرنے پر مجبور
    چترال،باغی ٹی وی(نامہ نگارگل حماد فاروقی کی رپورٹ) گزشتہ رات طوفانی بارشوں کے بعد چترال کے محتلف ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے دریائے چترال میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی۔ ان ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے بھاری پتھر، لکڑی اور ملبہ آکر دریائے چترال میں جمع ہوتا ہے جس سے دریا کی سطح بلند ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ چترال سے بونی تک سڑک کی کشادگی اور تعمیر کے دوران متعلقہ ٹھیکدار نے بھی سڑک کی کٹائی کا ملبہ دریائے چترال میں ڈال دیا۔ ماہرین ماحولیات کے مطابق دریا میں ملبہ، پتھر یا کسی قسم کی گندگی ڈالنا قانوناً جرم ہے مگر لگتا ہے یہ اس ٹھیکدار کے بہت لمبے ہاتھ ہیں یہی وجہ ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹر، ضلعی انتظامیہ او ر حکام بالا کی معنی حیز خاموشی نے ان کو فری ہینڈ دیا تھا، جس کی وجہ سے دریا کی سطح بلند ہوا۔ نیردیت گول نالے کے قریب بونی کا سڑک ایک کلومیٹر تک مکمل طور پر دریا برد ہوچکا ہے اور اب سڑک کی جگہ دریا کا پانی بہتا ہے۔

    سیلاب کی وجہ سے سینگور میں واپڈا کا ایک پن بجلی گھر بھی تباہ ،جس کی وجہ سے سینگور وغیرہ کے دیہات کو بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے بونی روڈپر کئی پل پانی کے ساتھ بہہ گئے ہیں جبکہ9 مکانوں کو بھی سیلاب کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ پینے کے پانی کی پائپ لائن اور آبپاشی کی نہریں اور ندیاں بھی سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں لوگ پینے کی پانی سے بھی محروم ہیں۔ دریا کے کنارے جتنے ہوٹل اور مکانات تھے ان کے پہلی منزل پر موجود کمروں میں بھی سیلاب کا پانی داخل ہوکر نقصان پہنچایا ہے۔ جبکہ دنین کے مقام پر گاڑیوں کے ورکشاپ والی مارکیٹ بھی سیلاب کی وجہ سے زیر آب آچکی ہے۔

    وادی کیلاش میں بھی سیلاب نے تباہی مچادی ہے وہاں بھی سیلاب کاپانی کئی گھروں میں داخل ہوکر نقصان کا باعث بنا ہے۔ مقامی لوگوں نے ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے نہایت مایوسی کا اظہار کیا کہ ابھی تک این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے یا نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ان سڑکوں کی بحالی اور متاثرہ لوگوں کو ریلیف پہنچانے کے کام پر کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

    چترال کے عوام صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اداروں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ چترال کو آفت زدہ قراردیکر ہنگامی بنیادوں پر بحالی کی کاموں کو تیز کیا جائے کیونکہ ضلع اپر چترال کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور چین تک جانے والی سڑک مکمل طور پر ایک کلومیٹر تک تباہ ہوچکی ہے اور اگر بین الاقوامی سطح پر چترال کے ساتھ تعاون نہیں کیا گیا تو یہ سڑک بحال کرنے پر کئی مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ضلع اپر چترال کو جانے والا واحد راستہ بونی سڑک سے گزرتا ہے جو اس وقت مکمل طور پر بند ہے اگر صورت حال یہی رہی تو وہاں کے لاکھوں لوگوں کے پاس اشیائے خوردنوش اور ادویات و پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کی صورت میں لوگ فاقہ کشی کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

    ضلع اپر چترال کے لاکھو ں لوگ آنے جانے میں نیر دیت گول نالے کے ملبے کے اوپر جاکر انتہائی خطرناک پہاڑی پر چڑھتے ہیں اور وہاں سے پیدل جاکر نیچے دوسرے علاقے میں پہنچ کر سڑک تک پہنچتے ہیں جس میں ان کی جان بھی جاسکتی ہے جبکہ آگے جاکر بھی سڑک پر کئی پُل سیلاب کی وجہ سے بہہ چکے ہیں اور لوگ دور دراز علاقوں سے پیدل سفرکرنے پر مجبور ہیں۔ پہاڑی پر چڑھنے والوں میں خواتین، بچے اور مریض بھی شامل ہیں۔

  • سیالکوٹ :ڈسکہ میں اہلسنت علماء کونسل کے زیراہتمام ،ماہ محرم الحرام کیلئے امن کانفرنس

    سیالکوٹ :ڈسکہ میں اہلسنت علماء کونسل کے زیراہتمام ،ماہ محرم الحرام کیلئے امن کانفرنس

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)ڈسکہ میں اہلسنت علماء کونسل کے زیراہتمام ،ماہ محرم الحرام کیلئے امن کانفرنس
    تفصیل کے مطابق اہلسنت علماء کونسل ڈسکہ کے زیر اہتمام ماہ محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسکہ کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی

    ڈی ایس پی ڈسکہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے خصوصی شرکت کی،محمد اسلم بسراء قادری نے تحریک منہاج القرآن کی نمائندگی کی اور کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی قربانی ہمیں صبر اور امن و امان کا درس دیتی ہے امام حسین علیہ السلام کو ماننے والا کبھی بھی دہشت گرد اور انسانیت دشمن نہیں ہو سکتا،کانفرنس کی میزبانی محمد بشیر ناز اور حافظ یامین مصطفائی نے کی-