Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • تنگوانی :غوث پور شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

    تنگوانی :غوث پور شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )غوث پور شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
    تفصیلات کے مطابق غوث پور شہر میں مصلح ڈاکوؤںنے دکان پر کھڑے باجکانی قبیلے کے افراد پر فائرنگ ،فائرنگ کے نتیجہ میں عبداللہ باجکانی شدید زخمی ہوگیا ،

    زخمی کو علاج کیلئے فوراََ ہسپتال روانہ کیا گیامگر ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا،فائرنگ کے واقعہ کے مسلح ڈاکوفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

  • سیالکوٹ :نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

    سیالکوٹ :نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض )نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
    سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ ایمن آباد روڈ لدھڑ چوک پر ایک پیدل شخص کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائر ماردئے،جس وہ شخص موقع ہر ہلاک ہوگیا ،جس کی شناخت 26 سالہ وقاص علی ولد محمد اسلم لدھڑ گاؤں سے بتائی گئی ہے

    ریسکیو 1122 نے قانونی کارروائی کرنے کے لئے نعش کو تھانہ صدر پولیس سیالکوٹ کے حوالے کر دیا، موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پیدل چلتے شخص کوگولی ماری اور فرار ہوگے،پولیس نے قانونی کارروائی کاآغاز کردیاہے –

  • میرپورخاص:  ایم این اے علی نواز شاہ نے عوام سے کئے بیشتر وعدے پورے کردئے ہیں-حسین بخش

    میرپورخاص: ایم این اے علی نواز شاہ نے عوام سے کئے بیشتر وعدے پورے کردئے ہیں-حسین بخش

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص سے منتخب ہونے والے آزاد رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ کی جانب سے میرپورخاص میں پیور بلاک لگانے کے کام کو تیز کردیا گیا ، اس سلسلے میں رکن قومی سید علی نواز شاہ کے پرسنل اسسٹنٹ حسین بخش خمیسانی اور کوآرڈینیٹر جاوید احمد خان پاپا اور صحافی حیات قریشی نے میرپورخاص میں سٹیلائٹ ٹاؤن کی ادریس پرچون والی گلی کا دورہ کیا ،وہاں کے مکینوں علی نواز شاہ کی جانب سے پیور بلاک روڈ کا تحفہ دیا،علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ یہ روڈ گذشتہ 20 سال سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود نہیں بنا ہے اہل محلہ میں معین قیصر ادریس ملک شکیل یوسفزئی شہزاد خان یونس غوری اور دیگر لوگ شامل تھے

    اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی علی نواز شاہ کے پرسنل اسسٹنٹ حسین بخش خمیسانی نے اہل محلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی علی نواز شاہ نے کئی وعدے پورے کردئیے ہیں جس میں میرپورخاص کی بجلی کے مسئلے کا حل، عوام دیکھ سکتے ہیں کہ گاؤں دولت لغاری میں میرپورخاص کو بجلی فراہم کرنے والا 50 ایکڑ رقبے پر محیط ایک بڑا گرڈ اسٹیشن تعمیر ہورہا ہے کیونکہ پرانا گرڈ اسٹیشن واپڈا کے ماہرین کے مطابق میرپورخاص کو مسلسل بجلی نہیں فراہم کرسکتا، انھوں نے مزید کہا کہ میرپورخاص کی عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ یہ بھی تھا کہ میرپورخاص کو مسلسل گیس کی بلا تعطل فراہم کی جائے،

    انھوں نے کہا کہ جب جانچ پڑتال کی گئی تو 1985 کے وقت کی پائپ لائن سے اسوقت ٹنڈواللہ یار سلطان آباد اور میرپورخاص کے علاوہ کئی علاقوں کو 38 سالہ پرانی پائپ لائن سے گیس فراہم کی جارہی ہے جسکی وجہ سے میرپورخاص کے شہریوں کو گیس تبرک کے طور پہ دی جارہی ہے ۔ ممبر قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ نے اس منصوبے کا بھی آغاز کرادیا ہے،

    اس موقع پہ یوسی 4 کے وائس چیئرمین اور کوآرڈینیٹر سید علی نواز شاہ جاوید احمد خان پاپا نے کہا کہ علی نواز شاہ سے جب بھی ملاقات ہوئی ہے انھوں نے برملا کہا ہے کہ میرپورخاص کے شہریوں نے مجھے ووٹ دیکر مجھ پر احسان کیا ہے سڑکیں بنانا انکا حق ہے، میں آئندہ بھی کوئی بھی قدم اٹھاؤنگا تو میرپورخاص کی عوام سے مشورے کے بعد اٹھاؤنگا ، میرے لوگوں نے مجھے آزاد منتخب کیا تھا سینکڑوں مرتبہ مجھ پر دباؤ ڈالا گیا مگر میں کسی پارٹی میں نہیں گیا ، آج بھی آزاد ہوں،

    اسکے بعد میرپورخاص کے علاقے پاک کالونی کا جنرل کونسلر صدیق اسکول ٹیچر امجد ارشد اور اہل محلہ کی دعوت پہ دورہ کیا اور علی نواز شاہ کی جانب سے پیور بلاک کی مین سڑک کا اعلان کیا،یہاں پر بھی لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا-

  • میرپورخاص: ممتاز بینکارحاجی ممتازعلی خان قائم خانی مرحوم کی زوجہ برسی منائی گئی

    میرپورخاص: ممتاز بینکارحاجی ممتازعلی خان قائم خانی مرحوم کی زوجہ برسی منائی گئی

    میرپورخاص ،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) ممتاز بینکار حاجی ممتاز علی خان قائم خانی مرحوم کی زوجہء محترمہ کی سالانہ برسی کا پروگرام دربار سید واجد حسین شاہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ شہداء قبرستان سٹیلائٹ ٹاؤن میں انعقاد پذیر ہوا ، جس میں میرپورخاص کے مایہ ناز عالم دین علامہ غلام حسین نقشبندی ،قاری سلیم نقشبندی ،علامہ ذیشان قادری نے خطاب کیا جبکہ نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کی سعادت محمد اقبال سہروردی، عبید اسوٹوی، یاصر قادری نے حاصل کی

    پروگرام میں یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک خصوصی طور پہ شریک ہوئے ، پروگرام میں مرحومہ کے بیٹے خالد قائمخانی، جاوید قائمخانی ،فیصل قائمخانی، بلال قائمخانی صافی الیاس قریشی باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ عزیز و اقارب رشتے داروں کے علاوہ اہل محلہ کی بڑی تعداد بھی پروگرام میں موجود تھی جبکہ پروگرام کی کمپیئرنگ مشہور و معروف نعت اناؤنسر ابرہیم قادری نے کی، آخر میں شرکاء کو حلیم سے ضیافت کرائی گئی

  • ڈی جی خان :غازی یونیورسٹی میں ایڈمشن انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا

    ڈی جی خان :غازی یونیورسٹی میں ایڈمشن انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا

    ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹرجواداکبر):غازی یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے ایڈمشن انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا
    وائس چانسلرغازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی ہدایت پر کنوینر ایڈمشن کمیٹی ڈاکٹر فیصل حسین کی زیر نگرانی یونیورسٹی میں داخلہ کے خواہشمند امیدواران اور ان کے والدین کی راہنمائی کے لیے ایڈمشن انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیاہے۔

    یونیورسٹی میں آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، دوردراز کے علاقوں کے لوگ اپنے شہر میں بیٹھ کر انٹرنیٹ کے ذریعے یونیورسٹی کے کسی بھی ڈگری پروگرام میں آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، یونیورسٹی آنے پر ان کی رہنمائی کے لیے ایڈمشن ڈیسک پر سینئر اساتذہ موجود ہیں۔

    ڈاکٹر فیصل حسین نے بتایا کہ جامعہ غازی مجموعی طور پر 78 ڈگری پروگرامز میں داخلوں کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں نئے دور کے تقاضوں کے مطابق پندرہ نئے ڈگری پروگرام انٹرنیشنل ریلیشنز، بائیو ٹیکنالوجی، جیالوجی، بائیوکیمسٹری، مائیکروبیالوجی، کمپیوٹر سائنس، سافٹ وئیر انجینئرنگ، کرمنولوجی، ہیومن نیوٹریشن، ماس کمیونیکیشن، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، بائیو اسٹیسٹک، عربی اور دیگر پروگرامز شروع کیے گئے ہیں.

  • ڈیرہ غازیخان:ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت فلڈ انتظامات، پرائس، کپاس،ہیلتھ مانیٹرنگ،ریونیو بارے جائزہ اجلاس

    ڈیرہ غازیخان:ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت فلڈ انتظامات، پرائس، کپاس،ہیلتھ مانیٹرنگ،ریونیو بارے جائزہ اجلاس

    ڈیرہ غازیخان (نامہ نگارشہزادخان)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت فلڈ انتظامات، پرائس، کپاس،ہیلتھ مانیٹرنگ،ریونیو بارے جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ کیلئے انتظامات کی ریہرسل کا فیصلہ کیاگیا اورانتظامی افسران کو کسی بھی محکمے سے معاونت طلب کرنے کا اختیار دیدیا گیا۔

    فلڈ سے متاثرہ علاقوں کو مارک کرکے متعلقہ اداروں کو ایکٹو رکھنے سمیت متاثرہ مواضعات کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران سے فلڈ اور رودکوہیوں کے متاثرہ افراد کے انخلا،ریلیف کیمپس کی رپورٹ لی جائیگی،بارش کی آمد کے ساتھ میونسپل عملہ اور مشینری حرکت میں نظر آنی چاہیئے،انتقالات زیرالتوا رکھنے والے ریونیو افسران کیخلاف سخت ایکشن لونگا،

    مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ کپاس کی اچھی پیداوار پر تمام محکمے مبارکباد کے مستحق ہیں،حکومتی رٹ قائم رکھنے کیلئے تمام افسران مل کر کام کریں،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کو گرفت میں لائیں،مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کو موقع پر گرفتار کیا جائے اور کسی پریشر کو خاطر میں نہ لایا جائے،

    مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ ہیلتھ مراکز میں غیرحاضر سٹاف کو ہرگز برداشت نہیں کرونگا،انتظامی معاملات بہتر کئے جائیں ، تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور ایم ایس الرٹ رہیں،خود ہیلتھ مراکز کا سرپرائز وزٹ کروں گا۔

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،زاہد اقبال،طارق شبیر،محمود مشتاق،آصف قریشی،ڈاکٹر ادریس لغاری،زبیر خان،محمد یعقوب،غلام محمد،امیر مسلم،سلمان شاہ،ڈاکٹر نظام الدین،محمد ادریس،خالد کریم قریشی،رانا منور،احمد رضا،احمد ظفر،اصغر صدیقی ودیگر شریک تھے۔

  • ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں روڈ بحالی پروگرام کو تین ماہ اندر مکمل کرنے کے احکامات جاری

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں روڈ بحالی پروگرام کو تین ماہ اندر مکمل کرنے کے احکامات جاری

    ڈیرہ غازیخان (بیوروچیف قیصرعباس جعفری)ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں روڈ بحالی پروگرام کو تین ماہ اندر مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں معیار یقینی بنانے کیلئے روڈ کٹ لگائے جائیں گے۔محکمے کلیئرنگ سر ٹیفکیٹ دینے کے پابند ہوں گے۔حکومت پنجاب نے سڑکوں کے منصوبوں کیلئے ڈویژنل اور ضلعی مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دے دیں

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک،محمد سلمان لودھی،خالد پرویز،ڈاکٹر منصور بلوچ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹرز انعم حفیظ،امیر مسلم،ایس ای ہائی ویز راؤ دلشاد،ایگزیکٹو انجینئرز محمد وقاص،آصف باجوہ اور دیگر افسران موجود تھے۔

    کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ سڑکوں کی مرمت کا کام تین ماہ کے اندر مکمل ہونا چاہیے۔فنڈز مختص ہونے پر سڑکوں کی تعمیر میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔میٹریل کا معیار یقینی بنانے کیلئے روڈ کٹ لگائے جائیں گے۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی انسپکشن ٹیم کے ساتھ دیگر ذرائع سے بھی منصوبوں کا معیار چیک کرایا جائیگا۔

    انہوں نے کہا کہ آبادی والے علاقوں میں پانی کی نکاسی کیلئے روڈز کے کنارے ڈرینز بنائی جائیں۔ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیاد سے قبل مکمل ہونا چاہئے۔معیاری کام کیلئے متعلقہ ایکسیئن سرٹیفکیٹ دینے کا پابند ہوگا۔ڈپٹی کمشنرز سکیموں کا ہفتہ میں کم سے کم ایک وزٹ لازمی کریں۔مالی بدعنوانی ثابت ہونے پر انٹی کرپشن کے مقدمات اور دیگر قانونی کارروائی کریں گے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں روڈ بحالی پروگرام میں 20 منصوبے شامل ہیں جن میں سے آٹھ سڑکیں مکمل کرلی گئیں ہیں۔منصوبوں پر ساڑھے تین ارب روپے خرچ کرلئے گئے۔رواں بجٹ میں چار ماہ کیلئے 92 کروڑ روپے مختص کرکے ساڑھے 27 کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ہیں۔

  • گھوٹکی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال، شہری احتجاجاََ سڑکوں پر نکل آئے

    گھوٹکی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال، شہری احتجاجاََ سڑکوں پر نکل آئے

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال، شہری احتجاجاََ سڑکوں پر نکل آئے
    تفصیل کے مطابق گھوٹکی ضلع بھر میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر سینکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے ، سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

    ریلی کی قیادت ایس ٹی پی رہنما جام عبدالفتاح نے کی ،ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی بھٹائی چوک پر پہنچ کر دھرنے کی شکل اختیار کر گئی ،شہریوں نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، شرکاء کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں قتل اغوا ، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہےء گھوٹکی پولیس امن و امان کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، کچے میں جنگی بنیادوں پر فوجی آپریشن کرکے ڈاکوؤں کا خاتمہ کیا جائے

  • سیالکوٹ :ہسپتال میں زیرعلاج خطرناک ملزم اپنے ساتھیوں کی مدد سے فرار، مزاحمت پرپولیس اہلکار پر تشدد

    سیالکوٹ :ہسپتال میں زیرعلاج خطرناک ملزم اپنے ساتھیوں کی مدد سے فرار، مزاحمت پرپولیس اہلکار پر تشدد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (ویب نیوز) ہسپتال میں زیرعلاج خطرناک ملزم اپنے ساتھیوں کی مدد سے فرار، مزاحمت پرپولیس اہلکارپر تشدد
    سیالکوٹ کے سرکاری ہسپتال (گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال) میں زیرعلاج ملزم اللہ رکھا اپنے ساتھیوں کی مدد سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
    ملزم کی وہ ہتھکڑی جسے توڑ کر ملزم فرار ہوگیا

    ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ملزم کی نگرانی پر ایک پولیس اہلکار (عاصم) تعینات تھا، جسے ملزم کے ساتھیوں نے وارڈ میں ہی یرغمال بنایا اور مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
    زخمی پولیس اہلکار عاصم بیان دیتے ہوئے

    ذرائع کے مطابق زیر علاج ملزم اللہ رکھا کے 2 مسلح ساتھی تھے، جنہیں دیکھ کر ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ بھاگ نکلے، اور ملزمان آرام سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
    واضح رہے کہ ڈکیتی کے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا، اور وہ ہسپتال میں زیرعلاج تھا، جب کہ ملزم پولیس تھانہ حاجی پورہ کی حراست میں تھا۔

  • پاکستان نے دنیا کا پہلا اے آئی ٹی وی شو لانچ کردیا ہے

    پاکستان نے دنیا کا پہلا اے آئی ٹی وی شو لانچ کردیا ہے

    چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگار گل حماد فاروقی )آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں پاکستان دنیا کے ٹاپ ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ ڈسکور پاکستان چینل نے دنیا کا پہلا اے آئی ٹی وی شو” اے آئی ٹاک” کے نام سے لانچ کردیا ہے۔ڈاکٹر قیصر رفیق کو پاکستان کے پہلے اے آئی اینکرہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ ٹی وی پر نشر والے شو میں ناظرین کےلئے اس وقت بہت دلچسپی پیدا ہوگئی جب اے آئی اینکر ڈاکٹر قیصر کے ساتھ دو غیر ملکی اے آئیز اور ایک پاکستانی اے آئی پروگرام میں بطور مہمان اور تجزیہ کار شامل ہوگئے۔

    ڈسکور پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر قیصر رفیق جدت کے ساتھ نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں مہارت رکھتے ہیں۔یہ انکا ہی آئیڈیا تھا جس کے ذریعے انہوں نے انسان نما اپنا ہی اے آئی متعارف کرادیا جو سات سو فیشل کے ساتھ نقل و حرکت اوران جیسی آواز کے ساتھ بول سکتا ہے۔

    اس ٹی وی شو میں اس وقت کلائمکس نظرآتاہے جب حقیقی ڈاکٹر قیصر رفیق شو میں پہنچ کر اپنے ہی آے آئی سے بات شروع کردیئے ہیں۔
    ڈسکورپاکستان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اے آئی شو باقاعدگی سے نشر ہوگا اور یہ میڈیا انڈسٹری میں گیم چینجرثابت ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ہیومن ریسورس کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ دنیا کو ثابت کرنا ہے کہ اے آئیز حقیقت ہیں اورپاکستان اس ٹیکنالوجی میں دنیا کو پیچھے چھوڑ چکا ہے ۔ اے آئیز کی ذریعے نہ صرف ہم اپنے کام کی صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں بلکہ لوگوں کو تعلیم و ہنر دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ٹورازم میں اضافہ کرسکتے ہیں۔