Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • پسرور : کالا پہاڑ کے قریب 4 بجلی کے  کھمبے نالہ ڈیک میں گرگئے،درجنوں دیہات کی بجلی بند

    پسرور : کالا پہاڑ کے قریب 4 بجلی کے کھمبے نالہ ڈیک میں گرگئے،درجنوں دیہات کی بجلی بند

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض) کالا پہاڑ کے قریب 4 بجلی کے کھمبے نالہ ڈیک میں گرگئے،درجنوں دیہات کی بجلی بند
    تفصیل کے مطابق پسرور کے علاقہ کالا پہاڑ کے قریب بجلی کے چار پول نالہ ڈیک میں گرنے سے درجنوں دیہات کی بجلی منقطع ،واپڈہ اور ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی

    بجلی کے پول گرنے سے قلعہ احمد آباد فیڈر سے بجلی منقطع ۔ ایکسئین گیپکو انجنئیر عمران بشیر ،بجلی کا لوڈ دوسرے فیڈر پر منتقل کرنے کیلئے واپڈا کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ ایکسئین عمران بشیر کاکہنا ہے کہ جلد بجلی کی بحالی ہو جائیگی ۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان خان: محرم الحرام ،سیکورٹی پلان ،ضلع ڈیرہ چارزون اور آٹھ سیکٹرزمیں تقسیم

    ڈیرہ اسماعیل خان خان: محرم الحرام ،سیکورٹی پلان ،ضلع ڈیرہ چارزون اور آٹھ سیکٹرزمیں تقسیم

    ڈیرہ اسماعیل خان خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)محرم الحرام ،سیکورٹی پلان ،ضلع ڈیرہ چارزون اور آٹھ سیکٹرزمیں تقسیم
    ڈیرہ پولیس نے محرم الحرام 2023کا سیکورٹی پلان جاری کردیاصوبے کے حساس ترین ضلع ڈیرہ کو چارزون اور آٹھ سیکٹرزمیں تقسیم کیا گیا ،ہر زون پرSPاورسیکٹرپرDSPانچارج ہوگا،7774سیکورٹی اہلکار اپنے فرائض سرانجام دینگے،عبدالرئوف بابر قیصرانی
    کسی بھی مریض کو ایمر جنسی کی صورت میں ہسپتال پہنچانے کیلئے خصوصی روٹ ہوگا، یکم محرم سے آٹھ تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری جبکہ نواوردس کو مکمل پابندی ہوگی،ڈی پی او کی بریفنگ

    ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے محرم الحرام 2023کا سیکورٹی پلان جاری کردیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الرؤف بابر قیصرانی نے ضلع کی سیکورٹی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبے کے حساس ترین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو چارزون اور آٹھ سیکٹرزمیں تقسیم کیا گیا ہے۔ہر زون پر SPرینک کا آفیسر جبکہ ہر سیکٹر پرڈی ایس پی رینک کا آفیسر انچارج ہوگا ،جبکہ 194چھوٹے بڑے جلوسوں اور 642مجالس کے لیے 7774پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے ،

    شہر کے مختلف مقامات پر 100کے قریب اضافی ناکابندیاں قائم کی گئیں ،داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر اضافی نفری بھی تعینات کرکے چیکنگ کا نظام مزید سخت کر دیا گیا۔دوران محرم ضلع ڈیرہ پولیس کے علاوہ اضافی نفری دیگر اضلاع سے طلب کی گئی ہے جو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت حال میں اپنے فرائض سر انجام دے گی۔ضلع بھر میں نافذ دفعہ 144کے تحت یکم محرم سے آٹھ محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ نواور دس محرم کو موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی ہوگی ۔کسی بھیمریضکو ایمر جنسی کی صورت میں ہسپتال پہنچانے کے لئے ایک خصوصی روٹ بھی بنا دیا گیا ہے ۔

  • ڈی آئی خان:پولیس کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کانان کسٹم پیڈ سامان برآمد

    ڈی آئی خان:پولیس کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کانان کسٹم پیڈ سامان برآمد

    ڈیرہ اسماعیل خان خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس کی نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کانان کسٹم پیڈ سامان برآمدکرکے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس زیر قیادت ڈی ایس پی صدر محمدسلیم بلوچ ہمراہ ایس ایچ او فہیم عباس ڈھانڈلہ نے کروڑوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کی کوشش نا کام بناتے ہوئے گاڑی نمبر LES_65 کوچیکنگ کی غرض سے روکا ،گاڑی کی چیکنگ کرنے پر کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان جس میں69عدد سمرسیبل واٹر پمپ ،پلاسٹک بیگ145کارٹن ،سیگریٹ پیپر45کارٹن ،شیمپو گلورین 13کارٹن ، ڈونٹ کیک25کارٹن ،ناگن جمبوکریم 90کارٹن ، ہیئر کلر 50کارٹن ،ٹافی 25کارٹن ،کیک 17کارٹن ،رضوی خمیر 44کارٹن ،اعلی کوالٹی کپڑا 6کارٹن ،واٹمیکس شیمپو 40کارٹن برآمد کر کے حسب الحکم افسران بالا کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان خان: ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ الٹ گیا ،1شخص جاں بحق ،دوسرازخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان خان: ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ الٹ گیا ،1شخص جاں بحق ،دوسرازخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) سب ڈویژن درازندہ کے علاقے شیخ میلہ کے قریب بھکر سے خانوزئی جانے والا ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ الٹ گیا ،1شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،

    واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122ٹیم کا بروقت رسپانس، ریسکیو1122 اسٹیشن 55 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن درازندہ کے علاقے شیخ میلہ کے قریب بھکر سے خانوزئی جانے والا ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ الٹ گیا حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، واقعہ کی اطلا ع پر ریسکیو1122ٹیم کا بروقت رسپانس، ریسکیو1122 اسٹیشن 55 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان خان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان خان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) تحصیل کلاچی میں مڈی گیٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل مبارک شاہ شہید ہوگیا،واقعہ کی اطلاع پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا،

    شہید پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں ڈی پی او عبدالرئوف بابر قیصرانی ، ڈپٹی کمشنر منصور ارشد، ایڈیشنل ایس پی افتخار شاہ سمیت دیگر حکام کی شرکت، شہید سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک ۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے وانڈا خالق شاہ نزد مرادن پل پہاڑ پور کا رہائشی پولیس کانسٹیبل مبارک شاہ شہید ہوگیا،

    واقعہ کی اطلاع پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا،شہید پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں ڈی پی او عبدالرئوف بابر قیصرانی ، ڈپٹی کمشنر منصور ارشد، ایڈیشنل ایس پی افتخار شاہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی بعد میں شہید کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیاگیا،

    شہید کانسٹیبل نے اپنے سوگواران میں بیوہ ،1بیٹا اور 3بیٹیاں چھوڑی ہیں ،پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید کانسٹیبل مبارک شاہ کو سلامی دی جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ،ڈی پی او ڈیرہ و دیگر افسران نے شہید کانسٹیبل کی جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرف بابر قیصرانی نے شہید کانسٹیبل مبارک شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہدا کی قربانیوں سے ہی امن کی فضا قائم ہوئی ۔ دہشت گردی کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے ۔ امن دشمنوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

  • دولتالہ :سابق صدر پریس کلب راجہ محمد اسحاق  کی والدہ محترمہ نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک

    دولتالہ :سابق صدر پریس کلب راجہ محمد اسحاق کی والدہ محترمہ نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک

    دولتالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک تصور)سابق صدر پریس کلب راجہ محمد اسحاق کی والدہ محترمہ نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک
    تفصیل کے مطابق سابق صدر پریس کلب دولتالہ راجہ محمد اسحاق اور راجہ محمد سعید کی والدہ محترمہ کو ان کے آبائی گاؤں کبیل راجگان میں سپرد خاک کردیا گیا ،
    نماز جنازہ میں مسلم لیگ(ن) کےراہنما سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص،انجمن تاجران گوجرخان کے صدر راجہ محمد جواد،امیدوار ایم پی اے چودری خرم زمان ،سابق چئیرمین یوسی دیوی راجہ شبیر ،سابق چئیرمین یوسی کونتریلہ راجہ کاظم،سابق چئرمین موہڑہ نوری راجہ عرفان عزیز،سابق چئرمین نڑالی طاہر اشفاق ،سابق امیدوار چئیرمین اہدی چوہدری ابوذر،سابق امیدوار چئیرمین دیوی راجہ شیر افضل،مسلم لیگی راہنما راجہ حسن اختر ،چوہدری شاہد لودے، چوہدری لیاقت،صدر یوتھ ونگ پی پی 9 عمر صغیر-

    پرنسپل بوائز ڈگری کالج پروفیسر حمید اصغر، پروفیسر ضیاء الرحمن،معروف ماہر تعلیم چوہدری وقار احمد،گوجرخان سے سینئر صحافی ارباب شہزاد،صدر پریس کلب دولتالہ راجہ حاجی احمد,جنرل سیکرٹری رانا ابرار،سینئر صحافی سید منور نقوی، نوید افسر راجہ،چوہدری محمد نوازکسانہ ،محمد اشفاق انجم،ملک تصور،راجہ آفتاب،سیاسی اور سماجی شخصیات پریس کلب دولتالہ وگوجرخان کی صحافتی برادری کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نےشرکت کی-

  • گوجرخان :کلرسیداں میں غیرت کے نام پر 2 خواتین سمیت3 افراد قتل ایک زخمی

    گوجرخان :کلرسیداں میں غیرت کے نام پر 2 خواتین سمیت3 افراد قتل ایک زخمی

    گوجرخان باغی ٹی وی (نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) منگل کے روز کلرسیداں میں قتل کے دو واقعات کی ابتدائی تحقیقات میں اہم پیش رفت،
    ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل کے دونوں واقعات غیرت کے نام پر ہوئے،مقتولہ ثوبیہ نے چند روز قبل یاسر سے طلاق لی تھی،مقتولہ ثوبیہ کو اسکے بھائی عثمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا ،دوسرے واقعہ میں ثوبیہ کے سابقہ شوہر یاسر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چھریوں کے وار سے رخسانہ اور اسکے بیٹے صغیر کو قتل جبکہ شوہر شبیر کو زخمی کیا،یاسر کو شک تھا کہ اسکی سابقہ اہلیہ ثوبیہ کے مقتولہ رخسانہ کے بیٹے ادریس سے مراسم تھے

    ایس پی صدر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے، ایس ڈی پی او کہوٹہ کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے روانہ کی گئی ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، دونوں واقعات کے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا-

  • کوئٹہ :کا کا شہید فاؤنڈیشن کے نام سے ایک ایمبولینس سروس شروع کی ہے- احمد خان غبیزئی

    کوئٹہ :کا کا شہید فاؤنڈیشن کے نام سے ایک ایمبولینس سروس شروع کی ہے- احمد خان غبیزئی

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان)کا کا شہید فاؤنڈیشن کے نام سے ایک ایمبولینس سروس شروع کی ہے- احمد خان غبیزئی
    تحصیل گلستان میں احمد خان غبیزئی نے کہا کہ گزشتہ 32 سالوں سے ہمارے علاقے میں نہ تعلیم کی سہولیات تھی اور نہ ہی صحت کی اور اب بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ اب ہم اپنی مدد آپ کے تحت کچھ کام کررہے ہیں ۔ تحصیل گلستان میں مختلف قومیں آباد ہیں جن میں سید ، ترین ، کاکڑ اور اچکزئی کے علاوہ اوردوسری کئی قومیں شامل ہیں ۔ صحت ، تعلیم اور ترقیاتی منصوبوں میں پسماندہ ترین علاقہ ہے ۔ پہلے ہم لوگوں کو تعلیم کے لئے باہر بھیجتے تھے پاکستان میں اور پاکستان سے باہر بھی ۔

    پھر میں نے گزشتہ تین چار سالوں میں سکول بناۓ اور حال ہی میں کالج کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔ جن میں 600 کے قریب لڑکیاں اور لڑکے تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ احمد خان پبلک ایجوکیشن سسٹم میں ہم نے نہ کسی سے مدد لی ہے نہ لینے کا ارادہ ہے اور نہ گورنمنٹ نے کوئی مدد کی ہے ۔ اس ایجوکیشن سسٹم کو میں خود اکیلا دیکھ رہا ہوں ۔ یہ کام میں صرف اپنی قوم کے لئے نہیں بلکہ اس علاقے کے لوگوں کے لئے کررہا ہوں جس میں مختلف قومیں آباد ہیں ۔ اب ہم ٹرانسپورٹ کا بندوبست بھی کررہے ہیں تاکہ قرب و جوار میں جو لوگ آباد ہیں ان کے بچے بھی ہمارے سکول میں تعلیم حاصل کر سکیں ۔ سکول میں بچوں اور بچیوں کی تعداد مساوی ہے ۔ سکول میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی جارہی ہے ۔

    اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات کے لئے ہم نے کا کا شہید فاؤنڈیشن کے نام سے ایک ایمبولینس سروس شروع کی ہے جو بغیر کسی معاوضے کے ایمرجنسی اور زچہ بچہ کے لئے استعمال ہوتی ہے ۔ اور مریض کے تمام اخراجات فاؤنڈیشن ادا کرتی ہے ۔

  • آئی جی سندھ کی سربراہی میں میرپورخاص رینج میں محرم الحرام کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس

    آئی جی سندھ کی سربراہی میں میرپورخاص رینج میں محرم الحرام کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس

    میرپور،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہ زیب شاہ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی سربراہی میں میرپورخاص رینج میں محرم الحرام کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر ، ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر)اسد علی چوہدری اور میرپورخاص ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع علماء، ذاکرین اور منتظمینِ جلوس و مجالس پر مشتمل سات رکنی وفد جن میں سید حمزہ نقوی منتظم اعلیٰ درگاہ مکھن شاہ وممبر پیس کمیٹی میرپورخاص ، ڈاکٹر ثاقب کاظمی صوبائی نائب صدر سندھ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ و ممبر پیس کمیٹی میرپورخاص ، سید ذوالفقار علی شاہ متولی بخاری امام بارگاہ سامارو وممبر ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی عمرکوٹ ، عباس علی شاہ متولی مرکزی امارم بارگاہ پنج پیر عمرکوٹ ، غضنفر علی متولی کہری امام بارگاہ عمرکوٹ، فقیر صابر علی صوبائی نائب صدر شیعہ علماء کونسل و انچارج عزاداری سیل مٹھی ، ذیشان حیدر عزاخانہ زہرا مٹھی نے شرکت کی،اجلاس میں یکم تاعاشورہ محرم اور بعدازاں سوئم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ترتیب دیئے جانیوالےکنٹی جینسی پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مزید ضروری تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

    وفد کے اراکین نے رواں سال یکم تا دس محرم پولیس کی جانب سے فول پروف کنٹی جینسی پلان کی ترتیب اور اسکے تحت اختیارکردہ مجموعی سیکیورٹی اقدامات پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر اجلاس میں شریک وفد نے یہ بھی یقین دلایا کہ وہ باہمی محبت اخوت اوربھائی چارگی کی فضاء کو نہ صرف پروان چڑھائیں گے بلکہ باہمی روابط کو مزید تقویت دیتے ہوئے ضلعوں کی سطح پر بین المسالک/مکاتب ہم آہنگی کے فروغ جیسے اقدامات کو اسکی روح کے مطابق انفرادی اوراجتماعی کاوشوں سے بھی یقینی بنائیں گے۔

    آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی میرپورخاص کو ہدایات دیں کہ کنٹی جینسی پلان میں یکم تا عاشورہ سیکیورٹی اقدامات سمیت چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر بھی تمام جلوسوں،مرکزی جلوس،مجالس ودیگر اجتماعات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اور اس حوالے سے رینجرز سندھ وقانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں/انٹیلی جینس ایجنسیوں سے مربوط روابط پر خصوصی فوکس رکھا جائے جبکہ محرم کنٹی جینسی پلان کی ترتیب میں اہل تشیع اور اہلسنت علماء/ذاکرین کی جانب سے پیش کردہ تجاویز اور مشاورت کو بھی شامل کیا جائے۔اجلاس کے اختتام پر وفد کے شرکاء نے ملک وقوم کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کی مشترکہ طور پر دعا کی۔

  • میرپورخاص : نیشنل پریس کلب کے صدر آفاق خان حج کی سعادت حاصل کر کے واپس آگئے

    میرپورخاص : نیشنل پریس کلب کے صدر آفاق خان حج کی سعادت حاصل کر کے واپس آگئے

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگارسید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) نیشنل پریس کلب میرپورخاص کے صدر آفاق خان حج کی سعادت پالینے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے ،مختلف شعبہء ہائے زندگی کے لوگ انہیں حج کی مبارک باد دینے انکی رہائشگاہ مہاجر کالونی پہنچے،باغی ٹی وی کے نامہ نگار سید شاہزیب شاہ نے بھی میڈیا ٹیم کے ساتھ انکی رہائشگاہ پہنچ کر حاجی آفاق خان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور حج کی مبارک باد دی، مبارکباد دینے والوں میں نیشنل پریس کلب میرپورخاص سے وابستہ میرپورخاص کے صحافی حیات قریشی صحافی محمد علی بھرگڑی شامل تھے ۔۔اس موقع پر سینئر ترین صحافی سلیم شیخ اور ایم اے رحمانی بھی موجود تھے ۔