Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ : پولیس کی کارروائی،بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ : پولیس کی کارروائی،بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی شاہد ریاض سٹی رپورٹر)پولیس کی کارروائی،بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار
    تفصیل کے مطابق تھانہ رنگپورہ پولیس کی موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف تابڑتوڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری.،دوران ناکہ بندی بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزم عدنان اسلم گرفتار کر لیا.

    ملزم کے قبضہ سے 5500 گرام چرس اور 350 بوتلیں ولایتی شراب برآمد. ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا.ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی پولیس ٹیم کو شاباش سیالکوٹ پولیس نے معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف کریک جاری کر رکھا ہے.

  • ڈی جی خان :مظفرگڑھ میں تھرمل کالونی میں 3 بہنیں قتل،آرپی او کانوٹس

    ڈی جی خان :مظفرگڑھ میں تھرمل کالونی میں 3 بہنیں قتل،آرپی او کانوٹس

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی) ضلع مظفرگڑھ علاقہ تھانہ سٹی میں تین بچیوں کے قتل کا واقعہ،ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا واقعہ کا سخت نوٹس واقعہ کی رپورٹ طلب ،ڈی پی او مظفرگڑھ کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم۔ ظلم و زیادتی کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں جنہیں قرار واقعی سزا دلوانے اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے.

    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ضلع مظفرگڑھ علاقہ تھانہ سٹی میں تین کم سن بہنوں کے قتل کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔ آر پی او نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے ،تفتیش کی مکمل نگرانی کرنے اور لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

    آر پی او نے مجرمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں۔ آر پی او کا کہنا تھا وقوعہ میں ملوث مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں جنہیں بہت جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوانے اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ واقعہ میں تین کم سن بہنیں اریشہ بعمر 11سال ، زہرہ بعمر 8سال، ابیہ فاطمہ بعمر 7 سال کو تھرمل کالونی مظفر گڑھ میں قتل کر دیا گیا ۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    پولیس کا بتانا ہےکہ تینوں لڑکیوں کی لاشیں محلے کے ایک خالی پلاٹ سے ملی ہیں، بتایا گیا ہے کہ یہ تینوں بہنیں گزشتہ رات لاپتا ہوئی تھیں۔ فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے اہل محلہ سے بھی تفیش کی جارہی ہے۔پولیس کاکہنا ہےکہ ابتدائی شواہد کے مطابق تینوں بہنوں کو تیز دھارآلے سےگلا کاٹ کر قتل کیاگیا ہے۔

  • کوئٹہ: کوالٹی ایجوکیشن و کریکٹر بلڈنگ ضروریات زندگی میں سے ہیں- زاہد جان مندوخیل

    کوئٹہ: کوالٹی ایجوکیشن و کریکٹر بلڈنگ ضروریات زندگی میں سے ہیں- زاہد جان مندوخیل

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان ) کوالٹی ایجوکیشن و کریکٹر بلڈنگ ضروریات زندگی میں سے ہیں- زاہد جان مندوخیل
    تفصیل کے مطابق کوالٹی ایجوکیشن و کریکٹر بلڈنگ ضروریات زندگی میں سے ہیں چھوٹے اداروں کی سرپرستی اور ممکنات میں بہتری و معاونت ایک دوسرے کو فراہم کرنا چاہیں لیڈرز او ڈی سی سکول سسٹم پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں کے مربوط اور منظم معاونت و راہنمائی کے لئے ممکن بنانے پر ورکنگ کررہے ہیں تعلیم و تحقیق اور ترقی و خوشحالی کا چولی دامن کا ساتھ ہے بغیر معیاری تعلیم و تربیت معاشرتی خوشحالی اور مادی ترقی و پیشرفت ممکن نہیں ہے

    21 ویں صدی کے معروف چیلنججز اور اس کے حل کے لئے معاشرتی و سماجی شعور کی بیداری اور انسانی نفسیات کے مطابق بامقصد و توانا تعلیمی اداروں کی ازسرنو تعمیر و توسیع درکار ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے چین لیڈرز او ڈی سی سکول سسٹم کے صدر زاہد جان مندوخیل نے کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں مسلم پبلک سکول سسٹم کے تعلیمی و تربیتی دورے کے موقع پر طلباء وطالبات اور اساتذہ کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

    قبل ازیں نواحی علاقے پہنچنے پر سکول کے معصوم بچوں و بچیوں نے زاہد جان مندوخیل کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستے پیش کئے مسلم سکول سسٹم کے ایڈمن آفیسر عبدالرحمان خان نے نوزائیدہ ادارے کی تفصیلات پر بریفننگ دی اور پرنسپل محترمہ ناہید خان نے سکول کے مخلتف کلاسز و حصوں کا دورہ کرایا

    اس موقع پر زاہد جان مندوخیل نے طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام و منیجمنٹ سے مختلف النوع تعلیمی مسائل و معاملات اور معیاری تعلیم و تدریس کے شعبے میں ترقی و توانائی لانے کے لئے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کی قلت کو آڑے آنے کے بجائے انسانی زندگیوں میں عظمت و تعلیم جیسے شعور کی منتقلی کے لئے محنت شاقہ اور بھرپور انداز میں ہمت و حوصلے سے جدوجھد و اعتماد قابل تحسین ہیں

    لیڈرز او ڈی سی سکول سسٹم ایسے جفاکش پاکستانیوں اور انسانی نفسیات کے مطابق بامقصد ورکنگ کرنے والے اداروں اور مرد و خواتین سمیت تمام طبقات کی مجموعی ترقی و توانائی پیدا کرنے کے لئے ممکن حد تک ساتھ دیں گے،اس موقع پر زاہد جان مندوخیل نے سکول کی بنیادی ضروریات میں بہتری لانے اور ممکنہ طور پر طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام کے لئے سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا –

    ادارے کی پرنسپل محترمہ ناہید خان اور اساتذہ کرام و منیجمنٹ کے ساتھ بچوں و بچیوں نے زاہد جان مندوخیل کے تعلیم دوستی اور انسانی زندگیوں میں بہتری و توانائی لانے کے لئے ان کی حساسیت و ادراک کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا-

  • حب: سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی ساکران میں مری گوٹھ  آمد

    حب: سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی ساکران میں مری گوٹھ آمد

    حب،باغی ٹی وی (نامہ نگارحکیم بلوچ) سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی ساکران میں عبدالعزیز مری گوٹھ آمد، ساکران میں وڈیرہ عبدالعزیز مری کی جانب سے دی گئ دعوت میں شریک ہوئے

    ساکران میں وڈیرہ عبدالعزیز مری نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت بھوتانی کارواں میں شمولیت اختیارکرلی، ساکران میں ایک بہت بڑا شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں مری برادری کا کہنا تھاکہ ہم بھوتانی برادران کیساتھ تھے اور رہیں گے، مری برادری ایک عزت دار اور زبان والی بلوچ قوم ہے وہ کسی چور ڈاکو کے پیچھے نہیں جائیگی ،

    سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ مری برادری کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا ، ہم مری برادری کے دکھ سکھ میں شریک رہے ہیں،آج کا پروگرام دیکھ کر یہ واضح ہوا کہ مری برادری نے نئے برساتی مینڈک کو ریجیکٹ کیا ہے مری برادری نے آج ہی اپنا فیصلہ سنا دیا ہےمری برادری کے ساتھ ایک عزت اور پیار کا رشتہ ہے۔

  • اوکاڑہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،600 لٹر جعلی دودھ تلف،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    اوکاڑہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،600 لٹر جعلی دودھ تلف،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    اوکاڑہ باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،600 لٹر جعلی دودھ تلف،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
    جعلی دودھ سے بچے بوڑھے نوجوان سب متاثر ہورہے ہیں دودھ کیمیکل سے بنا کر نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی کسی کواجازت نہیں دیں گے- ڈی جی فوڈ
    تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ کی تیاری ناکام بنادی،600 لٹر جعلی دودھ تلف، 15 کلو وئے پاؤڈر اور مشینری ضبط کرلی گئی،ملزمان کیخلاف تھانہ صدر رینالہ خورد میں ایف آئی آر درج کروادی گئی،کارروائی کھوکھر کوٹھی رینالہ خورد میں جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر کی گئی

    فوڈ سیفٹی ٹیم نے کھوکھر کوٹھی رینالہ خورد میں جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا،ملزمان وئے پاؤڈر اور گھی کی ملاوٹ کرکے سینکڑوں لٹر جعلی دودھ تیار کر رہے تھے، جعلی دودھ تیار کرکے رینالہ خورد اور اوکاڑہ شہر میں سپلائی کیا جانا تھا۔

    اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعلی دودھ کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی دودھ مافیا کی نشاندہی کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر فوری اطلاع دیں۔

  • میرپورخاص :پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، 2 گرفتار

    میرپورخاص :پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، 2 گرفتار

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہزیب کی رپورٹ)پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، 2 گرفتار
    تفصیل کے مطابق ایس ایسپی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری کے حکم کے مطابق ایس ایچ او سلیم سراج سموں نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا، امب موری اسٹاپ کے نزدیک منگھراڑ محلے میں کارروائی کرتے ہوئے دیسی شراب کی بھٹی پہ چھاپہ مار کے سینکڑوں لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی اور بدنام زمانہ منشیات فروش وحید شیخ اور رحمان منگٹھار کو گرفتار کرلیاہے اور انکے قبضہ سے 1450لٹر دیسی شراب ضبط کرلی اور شراب بنانے والی بھٹیوں کو مسمار کردیا گیاہے ڈگری تھانے میں وحید شیخ اور رحمان منگٹھار کے خلاف منشیات ایکٹ کا کیس درج کرلیا گیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے –

  • میرپورخاص :محرم الحرام،جلوسوں کے روٹ پر سڑکوں کی مرمت کاکام تیزی سے جاری

    میرپورخاص :محرم الحرام،جلوسوں کے روٹ پر سڑکوں کی مرمت کاکام تیزی سے جاری

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )محرم الحرام،جلوسوں کے روٹ پر سڑکوں کی مرمت کاکام تیزی سے جاری
    تفصیل کے مطابق میرپورخاص میں باغی ٹی وی نے عوامی مسائل پر بات کرنے کیلئے ایک سروے شروع کیا تو عوام نے مختلف سڑکوں میں گڑھے پڑنے کی نشاندہی کی تھی،

    اب ان سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے، محرم الحرام کا چاند نظر آنے کو ہے ہر طرف بلدیہ کے سینٹری ورکر صفائی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ،جن سڑکوں میں گڑھے موجود ہیں وہاں استر کاری شروع کردی گئی ہے،کہیں بلدیہ میرپورخاص کے ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے کچرہ اٹھایا جا رہا ہے تو کہیں سینٹری ورکر ہاتھ والی ٹرالی کے ذریعے کچرہ اٹھا رہے ہیں

    نالیوں اور گٹر کی پائپ لائنوں کو میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری اور ڈپٹی میئر جنید بلند کے خصوصی حکم کے تحت کیا جارہا ہے ،واضح رہے کہ جن جگہوں پہ کام نہ ہونے کی شکایت کی تھی تو میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری نے ماتحت عملے کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ میرپورخاص کو ہر صورت میں صاف اور شفاف شہر بنایا جائیگا-

  • میرپورخاص : ایک بچے کی ماں، ہندو خاتون کی پھندہ لگاکرمبینہ خودکشی

    میرپورخاص : ایک بچے کی ماں، ہندو خاتون کی پھندہ لگاکرمبینہ خودکشی

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص کے تعلقہ جیمس آباد ڈیگان بھرگڑی میں ایک بچے کی ماں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون نے گلے میں کپڑے کاپھندہ لگاکر جھول گئی اور خود کشی کرلی ہے

    تفصیل کے مطابق میرپورخاص کے تعلقہ جیمس آباد ڈیگان بھرگڑی کی رہنے والی ایک بچے کی ماں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی شریمتی "پانی” نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر کپڑے کا پھندہ لگا کر مبینہ طور پہ خود کشی کرلی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پہ پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اور پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال میرپورخاص روانہ کردیا ہے ،

  • کوئٹہ :سابق ناظم ملک خدابخش لہڑی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

    کوئٹہ :سابق ناظم ملک خدابخش لہڑی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

    کوئٹہ ،باغی ٹی وی (زبیرآکاخیل)سابق ناظم کوئٹہ ملک خدابخش لہڑی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے
    کارکنوں کی قدر کرنے والی جماعت میں شامل ہورہا ہوں، ملک خدا بخش لہڑی
    تفصیل کے مطابق سابق ناظم اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر ملک خدابخش لہڑی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔آئندہ عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، اور مختلف سیاسی رہنما ایک سے دوسری جماعتوں میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

    کوئٹہ کے سابق ناظم اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر ملک خدابخش لہڑی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔اس موقع پر ملک خدا بخش لہڑی سیاسی اقدار اور کارکنوں کی قدر کرنے والی جماعت میں شامل ہورہا ہوں، کوئٹہ میں پارٹی کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے

    میر چنگیز جمالی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسائل کے انبار ہیں، پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ان مسائل کے حل کی بنیاد رکھے گی، عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں عوام کی طاقت سے بلوچستان میں پیپلز پارٹی منتخب ہو کر حکومت بنائے گی۔

    رکن ایگزیکٹو کمیٹی سید حسنین ہاشمی کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں، ان کی قدر کرتے ہیں، کارکنوں اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ساتھ کوئٹہ کا میئر بھی پیپلز پارٹی سے ہوگا۔

  • کندھ کوٹ: ایک ماہ کے دوراں سات بچوں اور ایک خاتوں سمیت 30 سے زائد افراد اغواء

    کندھ کوٹ: ایک ماہ کے دوراں سات بچوں اور ایک خاتوں سمیت 30 سے زائد افراد اغواء

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (مختیاراعوان کی رپورٹ) ایک ماہ کے دوراں سات بچوں اور ایک خاتوں سمیت 30 سے زائد افراد اغواء
    تفصیل کے مطابق ڈاکوؤں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوراں سات بچوں اور ایک خاتوں سمیت 30 سے زائد افراد کو اغوا کرلیاہے.بے لگام ڈاکو مغویوں کی ویڈیو وائرل کرکے منہ مانگا تاوان وصول کرتے ہیں-

    اغوا ہونے والے بچوں میں 3 سالہ عظیم مینک، 5 سالہ فرحان سومرو، 6 سالہ صداقت ہاجانو، 2 سالہ کوثر کوسو، 8 سالہ جئے دیپ کمار، 10 سالہ مقبول میرانی اور 5 سالہ علی شاہ چنا شامل ہے۔تاہم پولیس تاحال ان افراد کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔

    دوسری جانب ایس ایس پی عرفان سمو کا کہنا ہے کہ پولیس ڈاکوؤں سے مقابلہ کر رہی ہے، ڈاکو شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کر رہے ہیں، لیکن جلد مغویوں کو بازیاب کرالیا جائے گا۔