میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) دنیا کاسب سے بڑا ترجمے والا "قرآن مجید "زیارت کیلئے رکھ دیا گیا
میرپورخاص میں یوسی چیئرمین حاجی محمد علی کی رہائشگاہ پر دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کی زیارت،اسلام دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب
دنیا کے سب سے بڑے ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کی میرپورخاص سندھ میں پہلی بار تقریب رونمائی و زیارت،ہزاروں افراد نے زیارت کاشرف حاصل کیا، اس پر رونق محفل میں ضلع چیئرمین میر انور علی تالپور، عبدالسلام میمن، محمد حنیف میمن اور صحافی سید شاہزیب شاہ اور صحافی حیات قریشی یوسی 4 کے چیئرمین فاروق ملک اورمختلف یو سی کے چیئرمینز اور پیپلز پارٹی کے عہدے داران صحافی حضرات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی-
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

میرپورخاص : دنیا کاسب سے بڑا ترجمے والا "قرآن مجید "زیارت کیلئے رکھ دیا گیا
-

کوئٹہ : جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں، 13افراد گرفتار
کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان ) جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں، 13افراد گرفتار
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سب ڈویژن سریاب انتظامیہ کی جعلی مشروبات بنانے فیکٹری اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں، 13افراد گرفتاراطلاع ملی تھی کہ مشرقی بائی پاس کےعلاقے میں فیکٹری میں معرو ف برانڈز کے جعلی مشروبات بنانے کاعمل جاری ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری سے سیکڑوں کی تعداد میں معروف برانڈز کی تیار شدہ بوتلیں برآمد کرکے فیکٹری کو سیل کردیاگیا،
کارروائیاں اسپیشل مجسٹریٹ مسعود بگٹی کی زیر نگرانی ٹیم نے کی اس دوران 13 افراد کو گرفتار کرلیاگیا،کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائےگی فیکٹری مالک کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام ایسے دکانداروں کا بائیکاٹ کریں اور نشاندہی کریں انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،
-

کوٸٹہ : تجاوزات مافیا اورگرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں،17دکانداروں کی جیل یاترا
کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان)ضلعی انتظامیہ کی تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں۔17دکانداروں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میر شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم نے دیگر عملے کے ہمراہ لیاقت بازار مسجد روڈ فاطمہ جناح روڈ اور ملحقہ علاقوں میں تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 17دکانداروں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیاان کا کہنا تھا کہ تجاوزات سے نہ صرف ٹریفک روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ شہر کا حسن بھی خراب ہو رہا ہے بارہا دکانداروں کو متنبہ بھی کیا گیا لیکن وہ اپنے روش ترک نہیں کر رہے جس کے باعث ہمیں سختی کرنا پڑتی ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
-

ڈی جی خان :ٹیچنگ ہسپتال گائنی وارڈ،جرائم پیشہ سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں خواتین کی تذلیل معمول بن گئی
کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہد خان)ٹیچنگ ہسپتال گائنی وارڈ،جرائم پیشہ سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں خواتین کی تذلیل معمول بن گئی
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان ہسپتال کے گائنی وارڈ میں خواتین کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ڈیوٹی کیلئے رکھے گئے جرائم پیشہ سیکیورٹی گارڈز کا خواتین اور بزرگ عورتوں اوران کے ساتھ آنے والے مردوں سے بدتمیزی کے ساتھ پیش آنا ،انہیں دھکے دینا اوران کی تذلیل کرنا معمول بن گیا ہے،ڈیوٹی پر مامور اہلکار گائنی وارڈ کے گیٹ پر لوگوں کو بلاوجہ روکے رکھتے ہیں اگر کوئی خاتون یا مرد ان سے اندر جانے کے لیے ریکویسٹ کرتا ہے تو اہلکار ان کے ساتھ بہت بدتمیزی کے ساتھ پیش آتے ہیں ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اپنی جان پہچان والے مرد اور عورت کو تو اندر جانے کی اجازت دیتے ہیں
مگر جو بیچارے کوئی سفارش نہیں رکھتے وہ گیٹ پر ذلیل ہوتے رہتے ہیں اور یہ اہلکار بزرگ خواتین کا بھی لحاظ نہیں کرتے بلا وجہ لوگوں کو پریشان کرنے کے لیے کہتے ہیں کہ میڈیکل آفیسر وزٹ کر رہا ہے حالانکہ اس وقت وارڈ کے اندر کوئی وزٹ نہیں ہو رہا ہوتا ذرائع کے مطابق ہسپتال میں میڈیکل انچارج کے وزٹ کا بھی ٹائم ٹیبل ہے لیکن سیکیورٹی اہلکار کا ہر وقت لوگوں کو وزٹ کے نام پر تنگ کرنا باعث تشویش ہے-
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کے ہیں کہ ایسے سکیورٹی اہلکار جو خواتین خاص کر بزرگ خواتین کا بھی لحاظ نہیں رکھتے ان کے خلاف ایکشن لیں تاکہ دور دراز علاقوں سےآنے والی ہماری مائیں ،بہنیں جوکہ پہلے ہی تکلیف اور بیماری میں مبتلا ہوتی ہیں وہ یہاں آکر ان اہلکار کے ہاتھوں مزید ذلت اٹھانے سے بچ سکیں-
-

ننکانہ :سویڈن میں”قرآن مقدس” کی توہین ،اقوامِ متحدہ اور او آئی سی نوٹس لے-علامہ اسد مدنی
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)سویڈن حکومت کی سرپرستی میں "قرآن مقدس” کی توہین کے خلاف اقوامِ متحدہ اور او آئی سی اسلامی شعائر کے توہین کے مرتکب ممالک ، تنظیموں اور افراد کیخلاف فوری تادیبی کارروائی کرے ،علامہ اسد مدنی
تفصیلات کےمطابق قائد اہلسنت خطیب اہلسنت فخر ننکانہ صاحب مذہبی سکالر علامہ مفتی محمد اسد مدنی امیر جماعت اہل سنت ضلع ننکانہ، ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان، مہتمم جامعہ محمدیہ غوثیہ رضویہ ننکانہ صاحب،انچارچ شعبہ اخلاقیات پاک گریژن سکول و کالج نے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ گزشتہ دنوں سویڈن حکومت کی سرپرستی میں اسکے ایک دہشت گرد ملعون شہری نے اللہ کی مقدس کتاب قرآن مجید” کی توہین کی اور یہ کسی بھی صورت معافی کے قابل عمل نہیں ہے ,سویڈن حکومت اور اسکے قابلِ نفرت دہشت گرد شہری کیخلاف عالمی سطح پر کاروائی ہونی چاہیے,دنیا میں چند ممالک نام نہاد آزادئ اظہارِ رائے کے نام پر اسلام اور اسلامی شعائر کیخلاف مسلسل حملے کررہے ہیں جس سے دنیا میں موجود ڈیڑھ ارب سے ذائد مسلمانوں کے جذبات و احساسات مجروح ہو رہے ہیں۔ مسلمان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شانِ اقدس اور قرآن مقدس کی توہین کو کسی صورت ایک لمحے کیلئے برداشت نہیں کریں گے۔ علامہ اسد مدنی نے مزید کہا کہ سویڈن حکومت کی سرپرستی میں ایک فسادی شخص نے دنیا کے امن کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی ہے جس پر اقوامِ متحدہ ،او آئی سی ، دنیا بھر کے امن اور انصاف پسند ممالک کو سامنے آکر سویڈن سمیت دیگر دہشت پسندانہ سوچ کے حامل ممالک ، تنظیموں اور افراد کو اسلام مخالف کارروائیوں سے روکنے کے اقدامات کرنے ہوں گے,
انہوں نے سویڈن حکومت اور اسکی ناکام انتظامیہ اور فسادی شخص کی شدید الفاظ میں مزمت کی جنہوں نے ایک منظم منصوبے کے تحت قرآنِ مقدس کی توہین کی ,اسلامی ممالک کے متفقہ فورم او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ صرف اور صرف قراردادوں کو پاس کرنے تک محدود نہ رہیں بلکہ سویڈن کیخلاف تمام معاشی ، سیاسی اور دیگر تعلقات کو فوری طور منقطع کیا جاۓ
-

مظفرگڑھ : بے دردی سے قتل کی جانے والی 3 معصوم بہنوں کا قاتل گرفتار۔۔۔؟
مظفرگڑھ( باغی ٹی وی) تھرمل کالونی میں تین بہنوں کے قتل کیس کی تفتیش میں نیا موڑ آ گیا۔ قاتل کون ہے پولیس بہت نزدیک پہنچ چکی ہے۔ اس بارے میں جلد بہت ہی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز تین سگی بہنیں جن کی عمریں 6 ، 11 اور 13 سال بتائی جا رہی ہیں لاپتہ ہو گئی تھیں۔ شام کو حسب سابق میدان میں کھیلنے گئیں اور پھر لوٹ کے گھر نہ آئیں۔ آج دوران تلاش تینوں سگی بہنوں کی نعشیں ایک غیر آباد کوارٹر میں پائی گئیں۔ جنہیں گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا تھا
تھرمل کالونی جو کہ مظفرگڑھ تھرمل پاور اسٹیشن کی ملکیت ایک سرکاری رہائشی کالونی ہے جہاں تھرمل اسٹیشن کے ملازمین رہائش پزیر ہیں۔ اس کالونی کی اپنی سیکورٹی ہے جو بغیر شناخت کسی کو آنے اور جانے کی اجازت نہیں دیتی۔ یہاں پر تلہ گنگ کے نواحی قصبے ملتان خورد سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی سارجنٹ اعجاز کی تین بچیاں گزشتہ روز لاپتہ ہوئیں اور پھر آج ان کی گلے کٹی نعشیں ایک خالی کوارٹر سے برآمد ہوئیں
یہ بھی پڑھیں
ڈی جی خان :مظفرگڑھ میں تھرمل کالونی میں 3 بہنیں قتل،آرپی او کانوٹس
3 معصوم بچیوں کی لاشیں خالی پلاٹ سے برآمد
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اج مظفرگڑھ میں میں بے دردی سے قتل کی جانے والی معصوم تین بہنوں کا قاتل بھائی نکلا ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بھائی شاہزیب آئس کا نشہ کرتا تھا، نشے کی رقم نہ ملنے پر ظالم نے اپنی بہنوں کو چھری سے زبح کر دیا ،تاہم پولیس کی طرف سے ابھی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی –

-

سیالکوٹ :عشر امانت بطور ڈپٹی پریس سیکرٹری تعینات،نوٹیفکیشن جاری
سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر)عشر امانت بطور ڈپٹی پریس سیکرٹری ضلع سیالکوٹ تعینات ضلع صدر محسن جاوید کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری،تقریب حلف برداری آل پاکستان لوئر گریڈ گورنمنٹ ایمپلائز سروس ایسوسی ایشن ہیلتھ یونٹ سیالکوٹ کوٹلی لوہاراں میں منقد ہوئی، عشر امانت نے بطور ڈپٹی پریس سیکرٹری حلف اٹھا لیا
مہمان خصوصی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی لوہاراں خالد بٹ نےحلف لیا، پنجاب کے لیڈر سید محصم بخاری صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری زاہد حسین چیئرمین ضلع سیالکوٹ پیرا میڈیکل سٹاف ٹیکنیکل سٹاف سپورٹنگ سٹاف کے دوستوں کی بھرپور شرکت حلف اٹھانے کے بعد عشر امانت نے کہا کہ انشاءاللہ بطور پریس سیکرٹری میں سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا کے پلیٹ فارم پر اپنے کلاس فور ملازمین کی آواز اٹھاتا رہوں گا
میں شکر گزار ہوں بانی تنظیم جناب علی عمران بھٹی صوبائی صدر پنجاب عمران کاظمی ، صوبائی میڈیا کوارڈینیٹر بلال آرائیں ، نائب صدر مہر افضل،بابا جی لیاقت وسیم اکرم، بہو ریاض ،میڈم طلت امبرین میڈم زوبیہ الماس، رضوان، محمد ندیم جنرل سیکرٹری سیالکوٹ محمد بوٹا، سید وقار حسین، میاں عدیل، سردار افتخار صدر نیشنل پروگرام، خالد خان جوائنٹ سیکرٹری خرم شہزاد ڈپٹی جنرل سیکرٹری رضوان جعفری، مبشر،ندیم علی،مجاہد صدیقی،محمد کلیم ،علی حسن،کاشف،سلیم،شجاد،جاویدمسیح،عمانویل مسیح،عابد علی،ارباز علی،ارشاد علی و دیگر موجود
-

سیالکوٹ :ریٹ لسٹ نہ لگانے,ناپ تول میں کمی و اوور چارجنگ پر جرمانے عائد
سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر) ریٹ لسٹ نہ لگانے، ناپ تول میں کمی و اوور چارجنگ پر جرمانے عائد
تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کے مختلف ایریاز میں پرائس چیکنگ کی گئی اسسٹنٹ کمشنرنے ریٹ لسٹ نہ لگانے/ناپ تول میں کمی و اوور چارجنگ پر مندر جہ ذیل جرمانے کیے ۔1۔ چیز پلس کینٹ پر 1 لا کھ روپے،2۔ آمنہ مارٹ پسرور روڈ پر 50 ہزار روپے،3۔ البقا سٹور پسرور روڈ پر 25000 روپے،4۔ ثقلین فلنگ اسٹیشن پر 50 ہزار روپے،5۔ ولی خاں ڈیفیس روڈ پر 40 ہزار روپے،6۔ حسنات پٹرولیم ڈیفیس روڈ پر 30 ہزار روپے،7۔ پروانہ فلنگ اسٹیشن پر 40 ہزار روپے ،8۔ سیٹھ فلنگ اسٹیشن ایمن آباد روڈ پر 50 ہزار روپے،9۔ نسیم پٹرولیم ایمن آباد روڈ پر 20 ہزار روپے،کل 4 لاکھ 5ہزار روپے جر ما نہ عائد کیا گیا۔

-

اوکاڑہ یونیورسٹی میں سانپوں کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار
اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ یونیورسٹی میں سانپوں کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار ،پروفیسر واجد نے سانپوں کے متعلق مفروضو ں اور دقیانوسی عقائد سے پردہ اٹھا دیا
اوکاڑہ یونیورسٹی میں سانپوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اتائیوں اور جوگیوں کی جانب سے سانپوں کے متعلق بنائے جانے والے مفروضوں اور دقیانوسی عقائد کی نفی کرتے ہوئے سائنسی طریقے اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

سیمینار کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور شعبہ زوآلوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے بتایا کہ جوگیوں اور اتائیوں کی جانب سے سانپوں کو پکڑنے اور ان کی ادویات بنانے کے متعلق جو دعوے کیے جاتے ہیں وہ سب بے بنیاد اور جوٹھے ہیں۔ انہوں نے سانپوں کی مختلف اقسام اور ان کے قدرتی مساکن کے بارے میں بھی سیر حاصل بحث کی۔

پروفیسر واجد نے سانپوں کی شناخت اور ان کو پکڑنے کے سائنسی طریقوں کی وضاحت کی اور یہ بھی بتایا کہ سانپ کے کاٹنے کی صورت میں کس طرح جان بچائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے طلباء کو سانپوں کی فارمنگ ، ان کے زہروں کو کشید کرنے اور ادویات میں ان کے استعمال کے متعلق اہم معلومات بھی فراہم کیں۔

شعبہ وائلڈ لائف اینڈ فیشریز کے سربراہ ڈاکٹر محمد عدنان نے مون سون کے موسم میں سانپوں سے بچنے کے بارے میں طلباء کو آگہی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سال دنیا بھر میں سانپوں کے کاٹنے سے دو ملین سے زائد اموات ہوتی ہیں اور ان میں زیادہ تعداد برصغیر میں رہنے والے افراد کی ہےکیونکہ یہاں پر بیشتر کسان دھان کی فصل کی کاشت کے دوران سانپوں کی زہر کا شکار بن جاتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد عدنان نے سانپوں کو پکڑنے اور مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ سیمینار کے اہتتام پہ پرفیسر واجد نے اعلان کیا کہ وہ زوولوجی اور وائلڈ لائف کے طلباء کو پاکستان میں پائے جانے والے سانپوں کی اقسام پہ سائنسی تحقیق کرنے کےلیے فیلڈ وزٹ پہ بھی لے کر جائیں گے۔

-

کندھ کوٹ :ضلع بھر سے اغواء ہونے والے 7 بچوں سمیت 30 سے زائد مغویوں کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام
کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان ) ضلع بھر سے اغوا ہونے والے 7 بچوں سمیت 30 سے زائد مغویوں کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام مغوی ایف سی اہلکار کی بازیابی کیلئے ورثاء کا انڈس ہائی وے پر دھرنا ٹریفک معطل مغوی کی بازیابی کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والے ایف سی اہلکار احمد خان پٹھان کو پولیس بازیاب نہیں کروا سکی، مغوی کی بازیابی کیلئے ورثاء نے انڈس ہائی وے رانو اسٹاپ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا ،مظاہرین نے انڈس ہائی وے پر رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ بلاک کر دیا ہے اور سخت نعرے بازی کی،دھرنے کے باعث سندھ بلوچستان اور پنجاب آنے جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی، مظاہرین کا کہنا ہے 24 روز قبل پاکستان پیٹرولیم گیس فیلڈ کندھ کوٹ کے تیل کے کنوئیں پر سیکیورٹی پر مامور ایف سی اہلکار احمد خان پٹھان کو ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا تھا اور ڈاکوؤں نے دو مرتبہ تشدد زدہ وڈیو وائرل کر کے تاوان طلب کیا ہے ، ہم تاوان کہاں سے لائیں پولیس اور پی پی ایل انتظامیہ ہماری کوئی مدد نہیں کر رہی ہے ، ہم مجبور ہو کر احتجاج کر رہے ہیں
ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم ہونے سے شہری اور عوام کے محافظ بھی غیر محفوظ بن گئے ہیں مظاہرین نے سندھ حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ مغوی ایف سی اہلکار کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے بصورت دیگر دھرنا جاری رکھا جائے گا، واضح رہے کہ ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم ہونے سے 7 بچوں سمیت 30 سے زائد مغوی ڈاکوؤں کے قید میں ہیں ،اغواء کر وارداتیں اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ،پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس دکھائی دے رہی ہے ۔