Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • بی آئی ایس پی پروگرام کیلئے سم کارڈز کیلئے عورتیں سخت اذیت میں

    بی آئی ایس پی پروگرام کیلئے سم کارڈز کیلئے عورتیں سخت اذیت میں

    قصور
    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین سِم کے حصول کے لیے ضلع کونسل ہال میں شدید پریشانی کا شکار, انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی جانب سے خواتین کو سِم کی تصدیق اور بائیومیٹرک کے لیے ضلع کونسل ہال بلایا گیا مگر بنیادی سہولیات کے فقدان نے سارا عمل انتہائی تکلیف دہ بنا دیا

    ضلع کونسل ہال میں نہ مناسب بیٹھنے کی جگہ فراہم کی گئی اور نہ ہی پینے کے پانی کا کوئی انتظام موجود تھا
    سخت سردی کے موسم میں خواتین کو زمین پر بیٹھنے پر مجبور کیا گیا جب کہ عملے کی کم تعداد کے باعث گھنٹوں تک لائنوں میں کھڑے رہنا پڑا

    متاثرہ خواتین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مناسب شیلٹر
    ،کرسیاں یا کم از کم چٹائیاں اور پینے کے پانی کے انتظام کیساتھ علیحدہ خواتین کا کاؤنٹر فراہم کیے جائیں تاکہ انہیں عزت اور سہولت کے ساتھ یہ سرکاری عمل مکمل کرنے کا موقع مل سکے

    شہریوں اور سماجی حلقوں نے بھی اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • قصور، بابا بلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پارکنگ مافیا کی من مانی

    قصور، بابا بلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پارکنگ مافیا کی من مانی

    قصور کے سب سے بڑے سرکاری ادارے ڈی ایچ کیو ہسپتال المعروف بابا بلھے شاہ ہسپتال میں عوام کے ساتھ سخت ناانصافی روز کا معمول بن چکی ہے

    ہسپتال کی سرکاری ٹھیکے پر دی گئی پارکنگ میں شہریوں سے مقررہ نرخوں کے برعکس بھاری رقوم وصول کی جا رہی ہے، پارکنگ ٹھیکیدار کی جانب سے فی موٹر سائیکل فی پھیرا تیس روپے جبکہ ہیلمٹ کے الگ سے بیس روپے وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ پارکنگ پرچی پر نہ تو رقم پرنٹ ہوتی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی سرکاری رسید دی جا رہی ہے،واضع رہے کہ گورنمنٹ کی جانب سے موٹر سائیکل پارکنگ کی فیس دس روپے مقرر ہے مگر اس کے باوجود ٹھیکیدار مبینہ غنڈہ گردی کے ذریعے شہریوں سے تین گنا زائد رقم وصول کر رہا ہے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی اس غیر قانونی وصولی کے خلاف شدید احتجاج کیا جا چکا ہے جس پر سابقہ ڈپٹی کمشنر قصور نے ٹھیکیدار کے خلاف پرچہ بھی درج کروایا تھا تاہم چند دن کی وقتی کارروائی کے بعد معاملہ پھر وہیں آ کھڑا ہوا ہے اور لوٹ مار دوبارہ سے جاری ہے،عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر لاہور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ازخود نوٹس لیتے ہوئے بابا بلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جاری اس کھلی لوٹ مار کو فوری طور پر بند کروائیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

  • مشترکہ موک ایکسر سائز ،دہشت گردی کے خلاف فرضی کاروائی


    قصور
    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ موک ایکسرسائز، پال میموریل چرچ میں فرضی دہشت گردی کی کوشش ناکام

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت جانچنے کے لیے شہر میں ایک ہمہ گیر موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس، سی ٹی ڈی، ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں نے بھرپور حصہ لیا

    فرضی مشق کے دوران پال میموریل چرچ قصور میں دہشت گردی کی ایک مذموم کارروائی کو بروقت ردعمل دے کر ناکام بنایا گیا
    مشق میں دہشت گردوں کے داخلے، شہریوں کے انخلاء، سرچ آپریشن اور کلیئرنس کی کارروائیوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا

    پولیس حکام کے مطابق تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، جبکہ اس مشق کا مقصد ریئل ٹائم رسپانس کو مزید مؤثر بنانا تھا

    اداروں کے باہمی رابطے، رفتار اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ ایسی مشقیں سکیورٹی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرتی ہیں اور شہریوں کے احساسِ تحفظ کو بھی مضبوط بناتی ہیں

  • پہیہ جام ہڑتال سے سخت کوفت،شہریوں کی گورنمنٹ سے استدعا

    پہیہ جام ہڑتال سے سخت کوفت،شہریوں کی گورنمنٹ سے استدعا

    قصور
    پہیہ جام ہڑتال، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی آج پہیہ جام ہڑتال ہوئی، جس کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہیں
    بسیں، ویگنیں اور کوسٹر نہ چلنے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث لوگ مجبوری میں اپنی ذاتی سواریوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں پر سفر کرنے پر مجبور رہے جس کے سبب شہر بھر میں رش اور کوفت کی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے

    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری اقدامات کرے تاکہ روزمرہ زندگی معمول پر آ سکے

  • ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار ،لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

    ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار ،لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

    قصور
    ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی میں تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ایس ایچ او عامر ذوالفقار کی سربراہی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے رمضان عرف جانی گینگ کے سرغنہ کو ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لیا

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان راہزنی اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور گھروں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کرنا ان کا معمول تھا
    کارروائی کے دوران 3 لاکھ روپے نقدی، ایک اے سی اور موٹر سائیکل سمیت مجموعی طور پر 6 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دورانِ تفتیش پتوکی اور گردونواح میں 8 سے زائد سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ مزید انکشافات کی روشنی میں تفتیش جاری ہے

    ڈی ایس پی پتوکی سجاد اکبر کی نگرانی میں علاقہ بھر میں مجرمان کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں جن کا مقصد شہریوں میں امن و امان کے احساس کو مضبوط کرنا ہے

  • ایک دہائی سے زیادہ پرانے بائی پاس پر حالات تاحال خراب،نوٹس کی اپیل

    ایک دہائی سے زیادہ پرانے بائی پاس پر حالات تاحال خراب،نوٹس کی اپیل

    قصور
    ایک دہائی سے زیادہ پرانے بائی پاس پر حالات تاحال خراب،نا سائن بورڈ نا سٹریٹ لائٹ،حکام سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور بائی پاس پر حالات دن بہ دن خراب ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں
    بائی پاس پر رات کے وقت نہ سٹریٹ لائٹس کی سہولت ہے نہ ہی یوٹرن پر کسی قسم کا سائن بورڈ جس کی وجہ سے اندھیرا اور بے ترتیبی مل کر حادثات کا باعث بن رہی ہیں
    بائی پاس کو بنے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے مگر رات کے وقت سٹریٹ لائٹس صرف چند دنوں کے لیے چلائی گئیں تھیں باقی اب سالوں اے اندھیرا ہی اندھیرا ہے
    شہریوں کے مطابق اندھیرے میں ٹریفک کا بہاؤ مذید خطرناک ہو جاتا ہے خاص طور پر یوٹرن پر نشاندہی نہ ہونے سے حادثات معمول بن چکے ہیں
    شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور سٹریٹ لائٹس کو باقاعدگی سے فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • ایک ماہ سے گمشدہ صحافی کی گمشدگی کا معمہ حل نا ہوا،وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    ایک ماہ سے گمشدہ صحافی کی گمشدگی کا معمہ حل نا ہوا،وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    ایک ماہ سے صحافی کی گمشدگی کا معمہ حل نا ہو سکا،لواحقین سخت پریشان،وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبہ کھڈیاں خاص کے مقامی صحافی حسنین علی بھٹی ایک ماہ سے لاپتہ ہیں جبکہ اہلِ خانہ کی فریاد حکام تک نہ پہنچی

    کھڈیاں خاص کے نوجوان صحافی حسنین علی بھٹی کو لاپتہ ہوئے ایک ماہ سے زائد گزر گیا ہے
    مگر ان کی تلاش میں اب تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی جس پر گھر والے سخت پریشانی اور بے بسی میں مبتلا ہیں

    حسنین کے بھائی نے بتایا کہ
    میرے چھوٹے بھائی کو ایک ماہ سے اوپر ہو گیا ہے
    کوئی رابطہ نہیں ہوا اور کوئی پتہ بھی نہیں چل رہا
    میری وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ ہماری آواز سنی جائے اور فوری مدد کی جائے

    اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ معاملہ حساس ہے اس لیے تحقیقات میں تیزی لائی جائے تاکہ جلد کوئی سراغ مل سکے
    دوسری جانب مقامی صحافتی حلقوں نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صحافی کا یوں لاپتہ ہونا انتہائی سنگین معاملہ ہے اور حکام کو فوری ایکشن لینا چاہیے

  • نئے قانون  سے ڈیمانڈ میں اضافہ،قیمتوں میں سخت اضافہ

    نئے قانون سے ڈیمانڈ میں اضافہ،قیمتوں میں سخت اضافہ

    قصور
    تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین میں سختی نے ہیلمٹ کا بحران کھڑا کر دیا ہے جس سے پریشان شہریوں کی پریشانی میں مذید اضافہ ہوا ہے
    ٹریفک پولیس کے چالانوں میں اضافے کے بعد بازاروں میں ہیلمٹ اچانک نایاب ہونا شروع ہو گئے
    پندرہ سو روپے والا عام ہیلمٹ چار ہزار پانچ سو روپے تک جا پہنچ چکا ہے جس سے شہری شدید پریشانی اور مجبوری کا شکار ہیں

    پرائس کنٹرول اتھارٹی، پیرا فورس اور متعلقہ ڈپارٹمنٹس قیمتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہے ہیں دکاندار کھلے عام من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں

    عوام کا واضح مطالبہ ہے کہ حکومت صرف چالان بڑھانے پر نہ رکے بلکہ مہنگے داموں ہیلمٹ فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف بھی سخت ایکشن لے اور اپنی مکمل موجودگی کا احساس کروائے

    شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ نئی موٹر سائیکل کے ساتھ کمپنی کو فری ہیلمٹ دینے کا پابند کیا جائے تاکہ عوام کو دونوں طرف سے لوٹنے کا سلسلہ بند ہو سکے

  • کم عمر موٹر سائیکل چلانے والے طلباء بارے نیا فیصلہ،والدین ہوشیار

    کم عمر موٹر سائیکل چلانے والے طلباء بارے نیا فیصلہ،والدین ہوشیار

    قصور
    کم عمر بچوں کی موٹر سائیکل چلانے بارے اہم فیصلہ

    تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیونگ کے حوالے سے واضح اعلان کر دیا ہے
    سکول و کالج جانے والے کم عمر طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی محض چالان ہو گا

    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اگر کوئی طالب علم کم عمر ہو کر موٹر سائیکل چلائے گا تو کارروائی براہِ راست اس کے والد یا موٹر سائیکل کے اصل مالک کے خلاف کی جائے گی اور ایف آئی آر بھی انہی کے نام پر درج ہوگی

    حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صرف طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے جبکہ والدین کو ذمہ داری کا احساس دلانا اب لازمی سمجھا جا رہا ہے

    شہریوں نے اس فیصلے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمر بچے سڑکوں پر خطرات کا باعث بنتے ہیں اس لیے والدین کی ذمہ داری عائد کرنا وقت کی ضرورت ہے

  • ضلع بھر میں سخت ترین تاریخی کاروائی جاری،درجنوں پرچے

    قصور
    تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے شہر کی بڑی شاہراہوں پر جگہ جگہ ناکے، ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس مکمل طور پر سرگرم ہے جبکہ شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے
    ت حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک سسٹم تیزی سے بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک بے ضابطگیوں کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں
    ڈسٹرکٹ آفیسر ٹریفک قصور محمد عاصم اعظم چیمہ کے مطابق خصوصی آپریشن کے دوران اب تک 998 مقدمات درج جبکہ 12 لاکھ روپئے سے زائد جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں

    انہوں نے صدر قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور عطاء محمد قصوری سے گفتگو میں بتایا کہ کارروائیوں میں 303 بغیر ہیلمٹ، 55 انڈر ایج ڈرائیورز، 159 ون ویلنگ، اوور لوڈنگ اور مسافر سیفٹی کی خلاف ورزیوں پر چالان کیے گئے
    اس کے علاوہ 208 دھواں چھوڑتی گاڑیوں، اوور اسپیڈنگ اور غلط پارکنگ کے خلاف کارروائی، جبکہ 256 بغیر لائسنس، بغیر سیٹ بیلٹ اور بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کو چالان کیا گیا ہے

    ڈسٹرکٹ آفیسر ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی کہ قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل دینے سے سخت حادثات جنم لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ کا استعمال ہر شہری کیلئے لازمی ہے، بڑی شاہراہوں پر ناکے لگا دیے گئے ہیں اور قانون توڑنے والوں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن جاری رہے گا