قصور ویسٹنگ ڈمپنگ پوائنٹ نہ ہونے کیوجہ سے ایشیا کا گندہ ترین شہر بن گیا
تفصیلات کے مطابق شہر اور پورے ضلع میں ڈمپینگ ویسٹنگ پوائنٹس نہ ہونے اور ویسٹنگ ڈرمز کی عدم دستیابی کی وجہ سے گلی محلوں، شاہراہوں ،مسجدوں، تعلیمی اداروں کے باہر کھلے عام کوڑا کرکٹ کے ڈھیر،پہلے کوڑے کو آگ لگائی جاتی رہی محکمہ ماحولیات نے کبھی نوٹس لینے کی زحمت تک نہیں کی مگر اب کوڑا کرکٹ زیادہ ہونے کیوجہ سے نالیاں و گٹر ابل رہے ہیں موسم برسات کیوجہ سے ناقابل برداشت بدبو اور مزید تعفن پھیلنے سے عوام مختلف موزی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں علاج معالجے کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں ادوایات کی عدم دستیابی سے متاثرین مذید پریشان عرصہ قبل یونین کونسلز میں رکھے گئے ویسٹنگ ڈرمز غائب ہو چکے ہیں ضلعی بھر کی مقامی انتظامیہ کی لاپرواہی سے عوام سراپا احتجاج
عیدالضی کی آمد کے پیش نظر آلاشوں کیوجہ سے مزید
حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہے
ضلعی بھر کی سماجی عوامی فلاحی تنظیموں کے سربراہان اور ووکلا نے حکام بالااور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو اس اذیت سے نجات دلوائی جائے
Author: غنی محمود قصوری
-

جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر
-

لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور
قصور کے قریبی گاؤں مہالم کلاں میں لوگ واٹر سپلائی کا سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور
تفصیلات کے مطابق قصور قریبی اور گنڈہ سنگھ روڈ پر واقع گاؤں مہالم کلاں میں لوگ گٹروں جیسا پانی پینے پر مجبور ہیں واٹر سپلائی کے پائپ پرانے اور بوسیدہ ہو چکے ہیں جن میں سیوریج کا پانی مل جاتا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پانی تو نہانے کے قابل بھی نہیں جسے ہم مجبوری میں پی رہے ہیں جس سے مختلف امراض پھیلنے کا خطرہ ہیں لوگوں نے ڈی سی قصور سے صاف پانی کی بحالی کی اپیل کی ہے -

دو طرفہ فائرنگ 3 افراد زخمی
قصور
الہ آباد میں دو گروپوں میں تصادم 3 افراد زخمیتفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاوں بونگی کلیاں میں اکرم عرف رتو اور حمید دودھی گروپوں میں فائرنگ
ان گروپوں میں پہلے بھی فائرنگ ہو چکی ہے وجہ پرانی رنجس ہے دو طرفہ فائرنگ سے اب تک 3 افراد زخمی ہو چکے ہیں جنہیں ہسپتال پہنچایا جا چکا ہے فائرنگ سے لوگوں میں خوف و ہراس لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے -

ساڑھے 3 فت قد کے بچے کا بلند حوصلہ
قصور
ساڑھے 3 فٹ قد والے بچے نے میٹرک میں 690 نمبر لے کر داستان رقم کردی
تفضیلات کے مطابق دھوڑ کوٹ قصور کے رہائشی زمان امین نے میٹرک سائنس کے ساتھ 690 نمبر لے کر اپنے بلند عزائم کا اظہار کر دیا دو سال قبل زمان کا والد فوت ہو چکا ہے اس کے بڑے بھائی نے ایک نجی سکول میں داخل کروا دیا زمان کا کہنا ہے میں ایف ایس سی کرنا چاہتا ہوں ہمارے مالی حالات کمزور ہیں لہذہ حکومت میری مدد کرے زمان نے کہا کہ میں پڑھ کر جج بن کر عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں زمان کا کہنا ہے کہ چھوٹے قد کی بدولت پہلے پہل سکول میں بچے مذاق اڑاتے رہے مگر میرے صبر اور اساتذہ کی محبت سے اب بچے مجھ سے پیار کرتے ہیں -

شجر کاری مہم شروع
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر AC پتوکی کی شجر کاری مہم شروع
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار کی ھداہت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سردار محمد آصف ڈوگر نے موسمی شجر کاری کا أج آغاز کر دیا ہے انہوں نے اپنے دفتر میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا شجر کاری مہم 14 اگست تک جاری رکھی جائے گی -

بارش کا کھڑا پانی بیماریاں پھیلانے لگا
قصور کے دیہات میں ٹوٹی سڑکوں کے باعث بارشوں کا کھڑا پانی لوگوں کو بیماریوں میں مبتلا کرنے لگا
تفصیلات کے مطابق قصور کے محلوں مشتاق کالونی،عیدے شاہ کالونی اور ملحقہ دیہات میں سڑکوں کی حالت بہت ابتر ہے جس کے باعث بارشوں کا پانی جمع رہتا ہے جس کے باعث تعفن اور بدبو پھیلتی ہے جس سے عوام بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے خصوصی طور پر جلد کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں
لوگوں کا وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ -

کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش
با اثر تاجر کی کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش
تفصیلات کے مطابق آٹھویں کلاس کی طالبہ ماجدہ جو سکول سے چھٹیوں کی وجہ سے گھر میں فارغ تھی والدہ کے کہنے پر پڑوس میں رہنے والے رشتہ دار تاجر افضل عرف لڈی کے گھر میں معمولی اجرت کے عوض کام کاج جانے لگی
گھر میں اکیلی دیکھ کر افضل لڈی نے ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے جب باہر سے دروزہ کھٹکھٹانے کی آواز آئی تو مجبورا افضل عرف لڈی کو اسے چھوڑنا پڑا جس پر لڑکی کی بڑی بہن اسے اپنے گھر لے آئی اور تمام صورتحال اپنی ماں کو بتائی جس نے 18تاریخ کو تھانہ الہ آباد قصور میں درخواست دی
جس سے بچنے کے لئے با اثر تاجر نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے الٹا اس غریب خاندان کے افراد جس میں دونوں بہنوں اور والد کے خلاف چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا
متاثرہ خاندان کا اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ -

ریٹائرڈ فوجی عورتوں کو بلیک میل کرنے لگا
قصور کچہ پکہ کا رہائشی عبدالطیف رٹائرڈ فوجی خواتین کو بلیک میل کرکے زبردستی برائی کا دھندہ کرواتا ہے
تفصیلات کے مطابق کچہ پکا کا رہائشی ریٹائرڈ فوجی عبدالطیف عورتوں کو بذریعہ موبائل فون اور دیگر ذرائع سے بلیک مکی کرکے بعد از ان سے زبردستی برائی کا دھندہ کرواتا ہے عبدالطیف کا سیاسی لیڈروں سے تعلق ہونے کی وجہ سے پولیس کارروائی کرنے سے قاصر ہے
اہلیان دیہہ نے حکام بالا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے -

ملزم فرار
قصور
تھانہ سراے مغل سے زیادتی کیس کا نامزد ملزم فرار
تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ سرائے مغل سے عارف نامی ملزم پولیس حراست سے فرار ہو گیا ملزم پر لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج تھا SHO تھانہ میں موجود نا تھے
سب انسپکٹر ھدایت اللہ اور کانسٹیبل عمران کے خلاف مقدمہ -
قصور کی طالبہ کا اعزاز پنچاب یونیورسٹی کی غلط رپورٹنگ
قصور الہ آباد عزم نو کالج کی ہونہار سٹوڈنٹ ام حبیبہ نے 650 نمبر حاصل کرکے پنجاب یونیورسٹی کو ٹاپ کیا لیکن پنجاب یونیورسٹی نے غلط پوزیشن کا اعلان کیا
تفصیلات کے مطابق ام حبیبہ نے عزم نو کالج الہ آباد تحصیل چونیاں ضلع قصو سے 650 نمبر لے کر پنجاب یونیورسٹی کو ٹاپ کیاہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی نے غلط پوزیشن کا اعلان کیا جس سے ام حبیبہ کافی دل برداشتہ ہے اس کے والدین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے