Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • تاریخ  سوڈان،تحریر:  غنی محمود قصوری

    تاریخ سوڈان،تحریر: غنی محمود قصوری

    سوڈان 90 فیصد مسلم اکثریتی آبادی والا ملک ہیں جو 1 جنوری 1956 کو مصر اور برطانیہ کی مشترکہ حکمرانی سے آزاد ہوا جسے آزادی سے قبل Anglo Egyptian Sudan کہا جاتا تھا

    آزادی کے بعد پہلا جمہوری دور 1956 سے 1958 تک چلا جس میں بھوک و افلاس اور خانہ جنگی نے جنم لیا تو فوجی سربراہ جنرل عبود نے 1958 کو اقتدار سنبھالا تاہم وہی معاشی بحران اور خانہ جنگی کا ماحول قائم رہا ،عوام نے احتجاج کیا تو 1964 میں جنرل عبود نے استعفی دے دیا،اس کے بعد 1964 سے 1969 تک بار بار جمہوری حکومتیں بدلے جانے والا مختصر جمہوری دور آیا مگر وہ بھی ناکام رہا جس میں عوام کو خوشحالی نا مل سکی تو بلاآخر جنرل جعفر نمیری نے 1969 سے 1985 تک اقتدار سنبھالے رکھا تاہم پھر بھی عوام کی قسمت نا بدلی تو عوامی احتجاج پر 1985 میں صادق المہدی کو بذریعہ جمہوریت منتخب کیا گیا تاہم وہی چکی کے دو پاٹ والی بات،1985 میں عوامی احتجاج پر فوجی سربراہ جنرل عمیر البشیر نے اقتدار سنبھالا مگر حالات نا بدلے اور بالاخر 2019 کے عوامی احتجاج پر انہیں معزول ہونا پڑا

    30 جون 1989 میں فوجی بغاوت کے ذریعے اس وقت کے سوڈانی وزیراعظم صادق المہدی کا تختہ الٹ کر اقتدار سنبھالنے والے جنرل عمر البشیر نے لگ بھگ 30 سال حکومت کی جو کہ سب سے لمبا دور حکومت تھا مگر عوام کی قسمت پھر بھی نا بدل سکی،سوڈان میں حالیہ خانہ جنگی عمر البشیر کی 30 سالہ آمریت کے خاتمے پر شروع ہوئی تھی، حکومت کے خاتمے کے بعد فوج اور نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز نے مل کر عبوری حکومت سنبھالی تاکہ ملک کو جمہوریت کی طرف لے جایا جائے لیکن جلد ہی طاقت کی رسہ کشی شروع ہو گئی اور اس بات پر تنازعہ ہو گیا کہ طاقت فوج کے زیرِ اثر حکومت کے پاس رہے گی یا پھر آر ایس ایف کے پاس رہے گی

    دونوں فریقوں میں RSF کے مکمل طور پر فوج میں ضم ہونے کے معاملے پر اختلاف بڑھا،اور فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان اور آر ایس ایف کمانڈر محمد حمدان دقلو عرف حمیدتی کے آپس میں تعلقات خراب ہو گئے تو دارالحکومت خرطوم میں دونوں طرف سے جھڑپیں شروع ہو گئیں جو بہت جلد مکمل جنگ میں بدل گئیں اور خون کی ہولی کاایک بار پھر سے آغاز ہو گیا جو تاحال جاری ہے،یہ خانہ جنگی اب پورے سوڈان میں پھیل گئی ہے مملکت کے بڑے بڑے شہر دارفور، خرطوم، اور نیل تک خون ہی خون پھیل گیا جس کے باعث
    لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے، ہزاروں ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، اس خانہ جنگی سے صحت و خوراک کا نظام تباہ ہو گیا جو پہلے ہی قلیل تھا

    واضع رہے کہ موجودہ تنازعہ دو بڑی فوجی طاقتوں کے درمیان ہے جن میںSudanese Armed Forces
    یعنی SAF اور Rapid Support Forcesیعنی RSF شامل ہیں، یہ دونوں اپنی طاقت اور سیاسی اثر و رسوخ کے لئے لڑ رہے ہیں جس میں عوام ماری جا رہی ہے ،وہ عوام کہ جس مفلوک الحال نے مملکت کے قیام سے ابتک سکھ کا سانس لیا ہی نہیں تھا اور نا پیٹ بھر کر کھانا کھایا تھا، اب پھر سے خوراک کی قلت، تباہ حال نظام صحت، بڑے پیمانے پر بے گھری، اور بیماریوں کا پھیلاؤ ہر طرف راج کر چکا ہے،کچھ علاقوں میں بھوک انسانی زندگی کے لیے براہِ راست خطرہ بن گئی ہے،بہت سے ہسپتال بند یا ناقابل استعمال ہو چکے ہیں کیونکہ ادویات کی ترسیل نا ہونے کے برابر ہے،شمالی دارفور، اور الفاشر کی صورتحال خاص طور پر خطرناک ترین ہے کیونکہ وہاں بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری ہوئی ہے، یہ خانہ جنگی صرف اقتدار کی جنگ نہیں بلکہ انسانی نسل کشی ،انسانی حقوق کی پامالی، مہاجرین کی بے بسی اور خوراک و ادویات کی قلت سے مرتی انسانیت کی تذلیل کا عملی مظاہرہ بھی ہے

    بھوک اور غذائی قلت تقریباً نصف ملک یعنی 25 ملین لوگ کے سروں پر سوار ہے،ایک ملین کے قریب لوگ انتہائی خطرناک زندگیاں گزار رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس نا تو کھانے کو کچھ ہے نا رہنے کو کیمپ ہیں یعنی کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار مذید 9 ملین لوگ غذائی و ادویائی قلت کا شکار ہونے کے قریب تر ہیں،اس حالیہ خانہ جنگی میں ابتک تقریباً 150000 سے زائد لوگ مارے جا چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی بھی بہت بڑی تعداد ہے،پورے ملک میں نا تو مناسب طریقے سے انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے اور نا ہی دیگر ضروریات زندگی
    واضع رہے کہ زیادہ تر لوگ گولیوں کی بجائے بھوک اور علاج نا ہونے سے مرے ہیں،آنے والے دن مذید سنگینی کو واضع کرتے ہیں

  • صاف ستھرا پنجاب پروگرام مخصوص لوگوں تک محددو،شہری کا وزیر اعلی سے نوٹس کا مطالبہ

    صاف ستھرا پنجاب پروگرام مخصوص لوگوں تک محددو،شہری کا وزیر اعلی سے نوٹس کا مطالبہ

    قصور
    موضع نول کے شہری نے سوال کیا کہ کیا صاف ستھرا پنجاب مہم صرف مخصوص لوگوں تک محدود؟ وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقے رائیونڈ روڈ پر واقع موضع نول کے رہائشی نے اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کیا ہے کہ صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کا عملہ صرف خاص لوگوں کے علاقوں میں کام کرتا ہے؟

    شہری کے مطابق ہیلپ لائن 1139 پر بارہا شکایات درج کروانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی
    موضع نول میں صفائی ستھرائی کا نظام مکمل طور پر نظرانداز ہے جبکہ عملہ صرف مخصوص مقامات پر متحرک نظر آتا ہے
    عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور صفائی کے نظام کو ہر علاقے میں یکساں طور پر فعال کیا جائے تاکہ صاف ستھرا پنجاب مہم کا مقصد پورا ہو سکے

  • کیمیکل ملا ددوھ فروخت،ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کا مطالبہ

    قصور
    جعلی کیمیکل ملا دودھ کی فروخت عام بچوں کی صحت شدید متاثر

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح کے علاقوں میں ناقص اور کیمیکل ملا دودھ کی فروخت کھلے عام جاری ہے شہریوں کے مطابق بیشتر دکاندار دودھ میں کیمیکل، فلیور اور پاوڈر ملا کر بیچ رہے ہیں جس سے نہ صرف دودھ کا ذائقہ بدل گیا ہے بلکہ بچوں اور بزرگوں کی صحت پر بھی خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں
    طبی ماہرین کے مطابق ایسے جعلی دودھ کے استعمال سے معدے، جگر اور گردوں کی بیماریاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں جبکہ چھوٹے بچوں میں قوتِ مدافعت کمزور ہونے کے کیسز میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے

    دوسری جانب دودھ فروشوں نے من مانی قیمتیں مقرر کر رکھی ہیں نیز کسی سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل نہیں ہو رہا شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہے جبکہ عملی سطح پر کوئی نگرانی نہیں کی جا رہی

    قصور کی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی فوری طور پر شہر میں ملک ٹیسٹنگ کیمپس قائم کرے اور جعلی دودھ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو خالص اور محفوظ دودھ فراہم کیا جا سکے

  • رات گئے  نامعلوم افراد  صحافی کو گھر سے اٹھا لے گئے،تاحال کوئی سراغ نا مل سکا

    رات گئے نامعلوم افراد صحافی کو گھر سے اٹھا لے گئے،تاحال کوئی سراغ نا مل سکا

    قصور
    کھڈیاں کے سینئر صحافی حسنین علی بھٹی نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا،تاحال کوئی سراغ نا مل سکا،مقامی تھانہ بے خبر

    تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے کھڈیاں سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی حسنین علی بھٹی کو گزشتہ رات نامعلوم افراد سول کپڑوں میں اٹھا کر لے گئے تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا

    مقامی صحافتی حلقوں کے مطابق حسنین علی بھٹی ہمیشہ دوستوں اور مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہنے والے شخص ہیں
    اگر یہ کسی لین دین یا کسی اور معاملے کا نتیجہ ہے تو اصل حقائق سامنے آنے چاہئیں اور ان کے گھر والوں کے نوٹس میں اصل بات لائی جائے

    تھانہ کھڈیاں پولیس نے واقعے سے لاعلمی ظاہر کی تاہم ایس ایچ او کھڈیاں شیخ عامر سلیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے

    قصور کی صحافی برادری نے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں اور حسنین علی بھٹی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے کیونکہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ان کے منتظر ہیں

  • 7 ملزمان گرفتار ،وائٹ کرسٹل ہیروئن ،ڈرون اور بیٹریاں پکڑی گئیں

    7 ملزمان گرفتار ،وائٹ کرسٹل ہیروئن ،ڈرون اور بیٹریاں پکڑی گئیں

    قصور
    ڈسٹرکٹ پولیس قصور کی بڑی کارروائی، منشیات اور شراب سپلائی میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان کی ہدایت پر ایس ایچ او بی ڈویژن محمد اسلم بھٹی کی قیادت میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

    یہ کارروائی قصور بائی پاس کے قریب خفیہ اطلاع پر کی گئی جس میں 3 منشیات اسمگلرز سمیت 7 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے
    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک کروڑ روپیہ مالیت کی وائیٹ کرسٹل ہیروئن، 50 لاکھ روپیہ مالیت کا جدید ڈرون اور 28 لاکھ مالیت کی 14 بیٹریاں برآمد ہوئیں ہیں

    گرفتار ملزمان کی شناخت رمضان عرف جانی، عرفان سکنائے روہیوال اور ایاز سکنہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے ناموں سے ہوئی ہے
    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان سرحدی علاقوں میں منشیات کی ترسیل میں سرگرم تھے

    علاوہ ازیں ولائتی شراب کی سپلائی میں ملوث 4 ملزمان عرفان، لطیف، شاداب اور شاہزیب کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے 95 بوتلیں برآمد ہوئی ہیں

    تمام ملزمان کے خلاف امتناع منشیات اور دیگر دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں
    ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی کی نگرانی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

  • ریلوے ٹریک پر حادثہ،موٹر سائیکل کچلی گئی

    ریلوے ٹریک پر حادثہ،موٹر سائیکل کچلی گئی

    قصور
    کوٹ رادھاکشن میں حادثہ،ٹڑین تلے آکر موٹر سائیکل کچلی گئی

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھاکشن میں سٹی کوٹ رادھا کشن
    گرڈ اسٹیشن کے سامنے ریلوے ٹریک پر حادثہ پیش آیا تاہم اللہ کے فضل سے بڑا نقصان نا ہوا
    عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص اپنی موٹر سائیکل کے ساتھ ٹریک پار کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین آ گئی
    موقع کی نزاکت دیکھتے ہوئے وہ شخص فوری طور پر اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر بھاگ نکلا
    ٹرین ڈرائیور نے بڑی مہارت سے ٹرین کو قابو کیا تاہم پھر بھی موٹر سائیکل ٹرین تلے آکر کچلی گئی مگر اللہ کے فضل سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا
    مقامی و ریلوے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیات کا آغاز کر دیا ہے

  • تیز بارش،ژالہ باری،سردی کی شدت میں اضافہ،گلیاں تالاب

    تیز بارش،ژالہ باری،سردی کی شدت میں اضافہ،گلیاں تالاب

    قصور
    گزشتہ شام تیز بارش ،ژالہ باری،سردی کی شدت میں اضافہ،گلیاں تالاب بن گئیں

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام سے کچھ وقت پہلے قصور اور کچھ نواحی علاقوں میں شدت کی بارش کیساتھ ژالہ باری بھی ہوئی اور برسات کا یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہا
    جسکی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے
    تیز بارش کے باعث بیشتر گلیاں تالاب بن گئیں اور کافی ٹائم گزرنے کے باوجود بھی بیشتر گلیوں میں پانی تاحال موجود ہے جس کی وجہ سے سکول و دفتر جانے والوں اور بزرگ و عورتوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے سیوریج کے مسائل حل کرنے کی درخواست کی ہے

  • دن دیہاڑے واردات سے شہریوں میں سخت خوف و ہراس ،سی سی ڈی سے نوٹس کی اپیل

    دن دیہاڑے واردات سے شہریوں میں سخت خوف و ہراس ،سی سی ڈی سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور میں تھانہ صدر کے علاقے دولے والا بائی پاس پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات سے شہریوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے
    دن کی روشنی میں 2 نامعلوم مسلح ڈاکو منیر نامی دکاندار سے 50 ہزار روپیہ نقدی چھین کر بآسانی فرار ہوگئے
    جن کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے
    وقوعہ کے وقت منیر اپنی موٹر سائیکل کھڑی کر کے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے مگر ڈاکو اس کا تعاقب کرتے ہوئے اسلحے کے زور پر رقم چھین لیتے ہیں
    واقعہ کے بعد پولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے جدید خطوط پر تحقیقات جاری ہیں
    تاہم شہریوں نے سی سی ڈی قصور سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

  • قصور میں دفعہ 144 میں مذید توسیع ،نوٹیفیکیشن جاری

    قصور میں دفعہ 144 میں مذید توسیع ،نوٹیفیکیشن جاری

    قصور
    پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع، جلسے اور دھرنے بند رہیں گے

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی دفعہ 144 کے نفاذ میں مذید 7 دن کی توسیع کر دی گئی ہے محکمہ داخلہ پنجاب نے 8 نومبر تک نافذ العمل پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
    نوٹس کے مطابق صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور بڑے اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی
    دفعہ 144 کے تحت چار یا اس سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہو گی
    تاہم، شادی، تدفین اور جنازے جیسی تقریبات اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں
    ضلعی حکومت قصور کی جانب ست عوام کو پرامن رہنے اور غیر ضروری اجتماعات سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

  • ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی اہم میٹنگ ہوئی،اہم فیصلے

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی اہم میٹنگ ہوئی،اہم فیصلے

    قصور
    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان کی زیرِ صدارت کنٹرول عملے (کمپیوٹر اور ٹیلی فون آپریٹرز) کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں کنٹرول روم انچارج اور ضلع بھر سے کمپیوٹر آپریٹرز نے شرکت کی
    میٹنگ کے دوران ایمرجنسی سروس کے معیار، بروقت فراہمی، عملے کی جسمانی فٹنس، ٹرن آؤٹ، ایمرجنسی ریسپانس ٹائم اور سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) پر تفصیلی گفتگو ہوئی

    ڈاکٹر نئیر عالم خان نے عملے کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے
    اُن کا کہنا تھا کہ کنٹرول روم ایمرجنسی سروس کا دماغ ہے اور بروقت فیصلوں اور اقدامات سے ہی متاثرین کو فوری اور معیاری سہولت فراہم کی جا سکتی ہے

    انہوں نے مذید کہا کہ قائداعظم کے فرمان ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل اور SOPs کی مکمل پاسداری ہی مسائل کے پائیدار حل کی ضمانت ہے
    میٹنگ کے اختتام پر عملے نے جسمانی فٹنس بہتر بنانے اور SOPs پر سو فیصد عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ عوام کو بہترین ایمرجنسی سروس فراہم کی جا سکے