Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • معروف امام مسجد انتقال فرما گئے،مقامی قبرستان میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی

    معروف امام مسجد انتقال فرما گئے،مقامی قبرستان میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی

    قصور
    معروف امام مسجد وفات پا گئے،اہلیان علاقہ سوگوار،نماز جنازہ دس بجے مقامی قبرستان میں ادا کی جائے گی

    تفصیلات کے مطابق قصور کے سب سے قریبی و سب سے بڑے گاؤں موضع کھارا کے سابق امام مسجد میاں علی اصغر انتقال کر گئے
    مرحوم معتدل مزاج اور تمام مسالک کے متفقہ امام مسجد تھے
    میاں علی اصغر طویل عرصہ دینی خدمات سرانجام دینے کے بعد وفات پا گئے
    مرحوم کی وفات پر علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا پھیل گئی ہے

    مرحوم اپنی نرمی، دیانت اور مسالک کے درمیان اتحاد کی کوششوں کے باعث اہلیانِ علاقہ میں انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے
    ان کی نمازِ جنازہ آج صبح دس بجے مقامی قبرستان میں ادا کی جائے گی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں، علما اور شاگردوں کی شرکت متوقع ہے

  • باپ کو  آگ لگا کر جلانے والے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا

    باپ کو آگ لگا کر جلانے والے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا

    قصور
    باپ کو آگ لگانے والے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا

    تفصیلات کے مطابق قصور میں انسانیت سوز واقعہ میں والد کو آگ لگانے والا درندہ صفت بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا
    ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کی ہدایت پر تھانہ اے ڈویژن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد کو حراست میں لے لیا
    شاہ عنایت کالونی کھارا روڈ قصور کے رہائشی ملزم خالد نے گزشتہ دن نشہ کے لئے والد امین سے رقم مانگی تاہم انکار پر باپ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑوں کو آگ لگا دی
    اس واقعہ میں ملزم کا والد امین بری طرح جھلس گیا تھا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا
    پولیس نے امین کے داماد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
    ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی کے مطابق ملزم نفسیاتی اور ذہنی مریض ہے تاہم اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی

  • دھوپ میں پرچی کاؤنٹر پر مریضوں کی لمبی لائنیں ،سخت پریشانی،نوٹس کی اپیل

    قصور
    ڈی ایچ کیو ہسپتال کی او پی ڈی میں عوام کا امتحان،لائنیں،دھوپ،گھنٹوں انتظار

    تفصیلات کے مطابق قصور کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال میں او پی ڈی کا حال اب لوگوں کے صبر کا امتحان بن چکا ہے
    دھوپ میں گھنٹوں انتظار کرتے مریض، بزرگ، خواتین اور بچے سب بے بسی کی تصویر بنے نظر آتے ہیں
    لمبی لائنوں سے لوگ اکتا جاتے ہیں خاص کر وہ مریض جن کے ساتھ کوئی آنے والا نہیں ہوتا

    لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم وہ لوگ ہیں جو ٹیکس دے کر اس نظام کو چلاتے ہیں مگر لگتا ہے نظام ہی ہم پر مسلط ہے
    عوام کا سوال یہ ہے کہ کیا عزت اور سہولت سے علاج ہمارا بنیادی حق نہیں؟
    شہریوں کا کہنا ہے کہ قصور کے شہریوں کو اب آواز اٹھانا ہو گی کیونکہ یہ ہسپتال ہمارے پیسوں سے چلتا ہے کسی کی احسان مندی پر نہیں
    گورنمنٹ دھوپ سے بچاؤ کا انتظام کرے اور پرچی کاؤنٹر بڑھائے تاہم مریض اور لواحقین عزت سے دوائی لے سکیں

  • ڈی آئی خان، مسلوب پتافی کی کتاب عکسِ تہذیب کی پروقار تقریبِ رونمائی

    ڈی آئی خان، مسلوب پتافی کی کتاب عکسِ تہذیب کی پروقار تقریبِ رونمائی

    ڈیرہ اسماعیل خان ،بزمِ ادب سنیہڑہ، درابن خورد تحصیل پروآ کے زیر اہتمام مسلوب پتافی کی کتاب عکسِ تہذیب کی پروقار تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔ اس مختصر مگر بامقصد ادبی اجتماع میں تحصیل پروآ کے نامور شعراء، ادباء اور دانشوروں نے شرکت کر کے تقریب کو یادگار بنا دیا۔

    تقریب کا آغاز سئیں سیفی سیال صاحب نےتلاوتِ کلامِ پاک سے کیا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ جناب ثاقب دامانی صاحب نے نہایت عقیدت و احترام سے پیش کی۔ کتاب کی باقاعدہ رونمائی مصنف کے والدِ گرامی اللہ ڈتہ پتافی بلوچ کے دستِ مبارک سے ہوئی۔تقریب کی نظامت کی ذمہ داری محترم عزیز اللہ بھٹی صاحب نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی اختر شاہ صاحب (صدر پاکستان یونائٹڈ ورکرز فیڈریشن جنوبی کے پی کے) اور قیوم نواز بلوچ شریک ہوئے۔ اس موقع پر معزز مہمانانِ گرامی میں سئیں ثاقب دامانی،محمد عمران ثالث ، حنیف کامل، سیفی سیال، یونس سیال، میر شفقت اللہ پتافی بلوچ بھی شامل تھے جنہوں نے تقریب میں اپنی شرکت سے وقار میں اضافہ کیا۔

    علاوہ ازیں بزمِ ادب سنیہڑہ درابن خورد کے معززین و بزم کے عہدداران اراکین ناظم مجید پتافی بلوچ،محمد شکیل پتافی بلوچ،ڈاکٹر محمد بن قاسم  ، قاری عدنان صاحب،قاری ساجد دامانی صاحب،گلزمان پتافی بلوچ،سئیں حکیم راقش بھٹی، قریشی اللہ نواز نواز، کلیم عثمانی، اور محمد بلال یوسف  نے  شرکت کی اور اپنی روایتی علمی و ادبی وابستگی کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے عکسِ تہذیب کو تحصیل پروآ کی علمی و ثقافتی تاریخ میں ایک اہم اضافہ قرار دیا اور مصنف مسلوب پتافی بلوچ کو اس علمی خدمت پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

  • قصور: پولیس کی بڑی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    قصور: پولیس کی بڑی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلوگرام آئس برآمد کرلی۔ کارروائی ایس ایچ او آصف نذیر کی سربراہی میں کی گئی، جس کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش سلیم عرف ساجد شیخ کو گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم سلیم عرف ساجد پتوکی اور گردونواح میں نوجوان نسل کو آئس کے زہریلے نشے کی لت میں مبتلا کر رہا تھا، جس کے باعث علاقے میں نشے کی لعنت تیزی سے پھیل رہی تھی۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم کو حراست میں لیا اور اس کے قبضے سے ایک کلوگرام آئس برآمد کی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ملزم کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

    ڈی ایس پی سجاد اکبر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتوکی کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ کسی بھی صورت میں منشیات کے کاروبار کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق علاقے میں آئس اور دیگر منشیات کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے، جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

  • قصور، کروڑوں روپے کی معدنیات چوری

    قصور، کروڑوں روپے کی معدنیات چوری

    قصور تھانہ صدر کے علاقے میں معدنیات گھسوں چوری کا سلسلہ عروج پر کوئی پوچھنے والا نہیں کروڑوں روپے کی معدنیات چوری کرلی گئی

    قصور سہارہ روڈ فیض شاہ دربار کے پاس سے رات کے اس پہر گھسو چوری کیا جارہا ہے ، یہ علاقہ محکمہ معدنیات کی لیز کردہ زون سے بھی باہر ہے لیکن چوری دھڑلے سے جاری ہے،تھانہ صدر پولیس ان کو روکنے میں مکمل ناکام ہے جبکہ ذرائع کے مطابق اعلی افسران حصہ دار ہیں ،محکمہ معدنیات کی ملی بھگت سے ٹھیکدار غیر قانونی طور پر عرصہ دراز سے رات کے وقت گھسو نکال رہا ہے،عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا ڈی سی قصور عمران علی اور وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب نوٹس لیکر غیر قانونی فعل بند کروائیں ،مقامی لوگوں نے کہا یہ مکمل غیر قانونی ہے ان کے پاس کوئی پرمٹ نہیں ہے اگر نا روکا گیا تو کچہری چوک میں احتجاج کریں گے.

  • قصور: سائن بورڈز کی بہتات، ڈپٹی کمشنر قصور کسی بڑے سانحہ کے منتظر

    قصور: سائن بورڈز کی بہتات، ڈپٹی کمشنر قصور کسی بڑے سانحہ کے منتظر

    قصور شہرِ قصور میں غیر قانونی اور بے ہنگم سائن بورڈز کی بھرمار شہریوں کے لیے خطرے کی علامت بن چکی ہے۔ ٹی ایم اے قصور کی ملی بھگت سے مختلف کمپنیوں اور اداروں کے سائن بورڈز بغیر کسی منظوری کے شہر کی اہم شاہراہوں، چوکوں اور عمارتوں پر نصب ہیں جن میں سے کئی خستہ حال ہو چکے ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ بارشوں اور تیز ہوا کے دوران یہ سائن بورڈز گرنے کا خطرہ رہتا ہے، جو کسی بھی وقت جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بلدیات کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود بااثر عناصر نے جگہ جگہ سائن بورڈ لگا رکھے ہیں جبکہ بعض سرکاری عمارتوں کے سامنے بھی غیر قانونی بورڈز لٹک رہے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی سے فوری نوٹس لینے اور ان سائن بورڈز کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔

  • قصور،نجی کمپنی کا سیل مین ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا

    قصور،نجی کمپنی کا سیل مین ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا

    سی سی ڈی پولیس کا خوف بھی ڈاکوئوں کو نہ روک سکا ضلع بھر میں وارداتیں بدستور جاری گزشتہ روز ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر نجی کمپنی کے سیل مین سے ہزار وں روپے کی نقدی موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ سمیت دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے

    تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی کا سیل مین علی رضا تھانہ تھہ شیخم کی حدود میں سیل مینی کرکے واپس آرہا تھا کہ روسہ کے قریب دوکس نامعلوم ڈاکوئوںنے اسے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور سائل سے مبلغ پنتالیس ہزار روپے کی نقدی رقم پچپن ہزار روپے کا سامسنگ کمپنی کا موبائل سمیت اے ٹی ایم کارڈ لوٹ لیااور جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے شہریوںنے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر آئی جی پنجاب ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

  • قصور مصطفی آبادمیں پولیس کی کارروائی، 50 لیٹر دیسی شراب برآمد

    قصور مصطفی آبادمیں پولیس کی کارروائی، 50 لیٹر دیسی شراب برآمد

    قصور تھانہ مصطفی آباد پولیس نے شراب فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی محمد امین معہ پولیس ملازمان نے بکہ واللہ پل شیر مصطفی آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص طالب مسیح کو حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 50 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی جسے موقع پر قبضہ میں لے لیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • مدرسے میں بچے کے ساتھ بدفعلی،گولی چلنے سے ملزم مخصوص اعضا سے محروم

    مدرسے میں بچے کے ساتھ بدفعلی،گولی چلنے سے ملزم مخصوص اعضا سے محروم

    قصور، مدرسے کے 12 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کرنیوالا استاد اپنے پسٹل سے مخصوص اعضا پر فائر لگنے سے زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا

    تھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ ہادی ٹاؤن میں 12 سالہ بچہ مسجد میں دینی تعلیم حاصل کرنے جاتا تھا، ملزم عمیر اسلم نے چھٹی کے بعد بچے کیساتھ نازیبا حرکات کیں اور بدفعلی کا نشانہ بنایا ،ھانہ سٹی چونیاں پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کی تلاش شروع کی ، ایس ایچ او قربان نواز پر مشتمل ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو ملزم نے جلد بازی میں نیفے سے پسٹل نکالتے ہوئے فائر کر دیا ، ملزم عمیر اسلم اپنے ہی پسٹل کا فائر لگنے سے مخصوص اعضا سے محروم ہو گیا ،تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے ملزم کو برائے علاج معالجہ تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا ہے ،