Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • نکاسی آب بہتر نا ہونے سے لوگ سخت پریشان

    نکاسی آب بہتر نا ہونے سے لوگ سخت پریشان

    قصور
    دیپال قصور روڈ پر واقع مشہور قصبے الہ آباد ٹھینک موڑ کی حالت نا سنور سکی،سیوریج سسٹم خراب ہونے سے مین شاہراہ پر ہر وقت پانی کھڑا رہنا معمول شہریوں کے ساتھ ٹرانسپورٹرز بھی پریشان

    تفصیلات کے مطابق دیپال پور قصور روڈ پر واقع تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد ٹھینک موڑ کی حالت نا سنور سکی سارے قصبے کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہے جس سے شہریوں کے گھروں و شاہراہوں پر پانی کھڑا رہتا ہے قصور دیپالپور روڈ پر خاص طور پر پانی ہر وقت کھڑا رہتا ہے جس کے باعث مقامی شہریوں کے ساتھ ٹرانسپورٹرز بھی سچت پریشان ہیں کیونکہ پانی کھڑا رہنے سے گاڑیوں کے گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور آئے روز گاڑیاں خراب ہو جاتی ہے
    شہریوں نے نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر سے نکاسی آب الہ آباد کی بہتری کیلئے استدعا کی ہے

  • رجسٹری برانچ میں اندھیر نگری چوپٹ راج

    رجسٹری برانچ میں اندھیر نگری چوپٹ راج

    قصور
    رجسٹری برانچ میں کرپٹ مافیا کا راج کچھ دنوں پہلے ڈپٹی کمشنر قصور نے رجسٹری محرر شیخ بلال احمد دفتر میں لیٹ آنے کی وجہ سے معطل کر دیا گیا جس کے بعد رجسٹری محرر لیاقت بانڈے کو لگا دیا جس نے آتے ہی کرپشن کا راج کرنا شروع کر دیا تمام رجسٹری پاس کرانے کی اپنے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں کھلے عام دفتر میں رشوت جاری ہے ہر رجسٹری کے پانچ ہزار روپیہ اور کمرشل کے الگ الگ ریٹ مقرر کر رکھے ہیں ڈپٹی کمشنر قصور کو چاہیے کہ کرپٹ مافیا کے خلاف فی الفور ایکشن لیں تاکہ رجسٹری کی برانچ میں کرپشن ختم ہو سکے ایماندار دیانتدار رجسٹر لگایا جائے عوامی سماجی و دینی حلقوں وہ شہریوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا رجسٹری برانچ میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی کرپشن ہوتی ہے جو رجسٹری پاس کرانے کی رقم نہ دے اس کی رجسٹر پاس نہیں کی جاتی یا تو کوئی نہ کوئی اعتراض لگا دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مواد کو مجبورا پیسے دے کر اپنی رجسٹریشن پاس کرنی ہوتی ہیں اور عوام کا یہ بھی کہنا تھا لیاقت بانڈے پہلے بھی رجسٹری محرر رہ چکے ہیں اور کرپشن کی بنا پر کئی مقدمات اینٹی کرپشن میں درج ہیں اور کی دراز سے زیر سماعت چل رہی ہیں کرپٹ مافیا نے آتے ہیں کھلم کھلا رشوت شروع کر دی ہے ضلعی انتظامیہ کے چند قدم آگے رشوت کا بازار گرم ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں عوام نے مطالبہ کیا ہے وزیر اعلی پنجاب ایکشن ٹیم بنا کر کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائی کریں تو پھر ہیں نظام چل سکتا ہے

  • ڈاکوؤں نے لوٹنے کے بعد ظلم کی انتہاہ کر دی

    ڈاکوؤں نے لوٹنے کے بعد ظلم کی انتہاہ کر دی

    قصور
    تھانہ الہ آباد کی حدود گاؤں بونگی کلیاں میں ہوی انوکھی واردات
    چہرے پہچانے جانے پر مزدوروں کو درخت سے باندھ کر الٹا لٹکا کر رائس زادووں نے اپنی ہی عدالت لگا لی ۔مار مار کر ایک آنکھ ضائع اور نیم مردہ حالت میں فصلوں میں پھینک دیا

    تفصیلات کے مطابق
    تھانہ الہ آباد کی حدود میں واقع دہشت کی علامت بنا ہوا گاؤں بونگی کلیاں میں ڈاکوؤں نے اپنے ہی گاؤں کے محنت کش ریاض اور عتیق الرحمان سے 20000 ہزار روپے لیکر آتے ہوئے اپنے ہی گاؤں کے قریب لوٹ لیا ۔شور اور پہچانے جانے پر قریبی فصل میں لے جا کر درخت سے الٹا لٹکا کر شدید تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور مار مار کے نیم مردہ کر دیا جس سے مضروب ریاض کا جسم چور چور اور اس کی بائیں آنکھ بھی ضائع ہو گئی ساتھی عتیق الرحمن کوبھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔رائس زادووں نے اپنی عدالت لگاتے ہوئے قرآن پاک پر کسی کو بھی نہ بتانے کا حلف لیا ۔ فصلوں میں بندھا چھوڑ کر خود فرار ہوگئے ۔عتیق الرحمن نے خود کو کھول کر گھر والوں کو اطلاع کی تو 15 پر کال کے بعد پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور موقعہ ملا حظہ کرنے کے بعد مضروب کو رورل ہسپتال الہ آباد سے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا مضروب ریاض تا حال بے حوش
    پولیس ملزموں سے ساز باز ہو کر قانونی کارروائی سے انکاری ہو گئی درخواست کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں کی ورثاء کا ڈی پی او قصور عمران کشور اور وزیراعلی پنجاب سے انصاف دلوانے کی اپیل کی ہے

  • سردار فیصل اورنگزیب نے سڑک مرمت کا مطالبہ کر دیا

    سردار فیصل اورنگزیب نے سڑک مرمت کا مطالبہ کر دیا

    قصور
    عوام دوست اتحاد قصور کے صدر سردار فیصل اورنگزیب نے گنڈہ سنگھ تا حسین خانوالا سڑک کی تعمیر اور یونیورسٹی قصور شہر میں بنانے کا مطالبہ کر دیا

    تفصیلات کے مطابق قصور کے معروف سیاستدان ، عوام دوست اتحاد قصور کے صدر اور امیدوار برائے تحصیل کونسل سردار فیصل اورنگزیب نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد حسین خانوالا تا گنڈہ سنگھ ٹوٹی ہوئی سڑک کو دوبارہ تعمیر کیا جائے جو کہ اہل علاقہ کا بنیادی حق ہے بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا نیز سردار فیصل اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کو چھوڑ کر دوسری تحصیل میں یونیورسٹی بنانا قابل مذمت ہے لہذہ گورنمنٹ یونیورسٹی قصور شہر میں تعمیر کرے جو کہ اہلیان قصور کا بنیادی حق ہے

  • پولیس کی کاروائیوں میں ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    پولیس کی کاروائیوں میں ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    چونیاں
    تھانہ منڈی عثمان والا پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی۔
    پولیس تھانہ منڈی عثمان والا ایس ایچ او ملک عبد الجبار نے ڈی پی او قصور عمران کشور کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے پیال خورد سے پسٹل 30 بور اور رپیٹر 12بور بمعہ درجنوں کارتوس برآمد کر لی ۔ تیسری کاروائی پیال کلاں میں مال مویشی کی ایک حویلی میں بسلسلہ شادی تقریب پر غل غپاڑہ اور اونچی آواز میں ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتی پتوکی سے منگوائی گئی تین کس ڈانسرز اور تماش بینوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ۔ایس ایچ او پولیس تھانہ منڈی عثمان والا ملک عبدالجبار کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ ڈی پی او قصور عمران کشور کی قیادت میں ضلع قصور کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں

  • پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنا کر قیمتیں کنثرول کی جائیں

    پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنا کر قیمتیں کنثرول کی جائیں

    ضلع قصور کی تمام تحصیلوں میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کرکے لوگوں کو معیاری اشیائے خورد و نوش مناسب نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار پرائس کنٹرول کمیٹی سینٹرل پنجاب کے چئیرمین ندیم قادر بھنڈر نے قصور اور تحصیل چونیاں کا دورہ کرنے کے بعد پتوکی میں تحریک انصاف تحصیل پتوکی کے صدر چوہدری عقیل اسلم کے ہمراہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ضلع قصور کی چاروں تحصیلوں میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کرکے ایک ایک کوآرڈینیٹر اور دو دو میمبرز پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جو حکومتی ہدایات کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرکے عوام کو پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس مجسٹریٹ ان کی معاونت کریں گے انھوں نے کہا کہ سینٹرل پنجاب کے تمام اضلاع میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے انشاء اللہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے وژن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائے گے۔ اس موقع پر میاں سیلمان مالک چئیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی لاہور ، تحریک انصاف تحصیل پتوکی کے صدر چوہدری عقیل اسلم، ظفر اسلم ، ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اسلم خاں آر یو جے ضلع قصور کے صدر منیر احمد خان ساقی سٹی پریس کلب پتوکی کے میڈیا کوآرڈینیٹر خالد ورک ترجمان محمد فرخ سجاد اور صفدر علی عادل بھی موجود تھے

  • ادویات مہنگی ہونے کا سلسلہ جاری،موجودہ حکومت میں ریکارڈ لگ گئے

    ادویات مہنگی ہونے کا سلسلہ جاری،موجودہ حکومت میں ریکارڈ لگ گئے

    قصور
    ادویات مہنگی کرنے کا سلسلہ نا رک سکا ،ایک بار پھر ادویات مہنگی، موجودہ دور حکومت میں تاریخ میں پہلی بار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ

    تفصیلات کے مطابق اشیاء ضروریات کی ہر چیزیں مہنگائی کی حدوں کو چھو رہی ہیں خاص کر ادویات سب سے زیادہ مہنگی ہوئی ہیں اور خاص بات یہ ہے کہ دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے مگر ملکی تاریخ گواہ ہے کہ ایک بار ادویات مہنگی ہو جائیں پھر اس کی قیمتیں کبھی کم نہیں ہوئیں اب ایک بار پھر نزلہ زکام،کھانسی،بخار کی ادویات میں اضافہ کر دیا گیا ہے جن میں بیسوکوئین،ایرینیک،بروفن،سیپٹران،سپروفلاکساسین و دیگر ادویات شامل ہیں مگر ان ادویات کی قیمتوں بارے گورنمنٹ آنکھ بند کئے ہوئے ہے جبکہ ملکی تاریخ میں موجودہ گورنمنٹ واحد ہے جس کے دور حکومت میں ادویات 200 سے 300 فیصد تک مہنگی کی گئی ہیں اور تاحال یہ سلسلہ رکا نہیں مذید بڑھتا ہی جا رہا ہے جس پر غریب لوگ سخت پریشان ہیں کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نا ہونے کے برابر ہیں زیادہ تر ادویات لکھ کر ہی دی جاتی ہیں

  • چونیاں میں کرپشن کا نیا ریکارڈ

    چونیاں میں کرپشن کا نیا ریکارڈ

    قصور کی تحصیل چونیاں میں کرپشن کا نیا ریکارڈ
    تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل چونیاں کی کرپشن کی پھرتیاں عروج پر ہیں
    سیکٹری یونین کونسل افسران کا منظور نظر سپرئیڈنٹ بن گیا چیف آفیسر طارق سب انجینئر دیگر افسران نے روڈی فرضی کوٹیشن دفتر کی رینویٹ کے نام پر کروڑوں ڈکار گئے ٹر یکٹر کا ڈیزل لاکھوں روپے کا دیگر گاڑیوں میں استمعال کرنے پر ڈی جی آنٹی کرپشن چیف سیکرٹری پنجاب کو تمام کوٹیشن اور روڈی وغیرہ کے نام پر کوٹیشن کی تحقیقات اور ٹریکٹر کا لاکھوں روپے تیل دیگر گاڑیوں میں استمعال کرنےپر فرضی ڈیلی ویجز افراد کی بھرتی پر تحقیقات کے لیے ڈی جی آنٹی کرپشن کو درخواست ارسال

  • ٹاؤٹ مافیا اور جووے کے اڈوں کا راج

    ٹاؤٹ مافیا اور جووے کے اڈوں کا راج

    قصور
    الہ آباد میں ٹاؤٹ مافیاءاور منشیات فروشی سمیت جوے کے اڈوں کی بھرمار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد کی حدود چوکی تلونڈی کے متعدد علاقوں بھیڑ سوہڈیاں،ججل،بگھیانہ خورد،کھوکھر ٹوچر،جھگے چوبیل ،قلعہ ناتھا سنگھ میں نوجوان نسل کی زندگیاں داو پر سماج دشمن عناصر نے معاشرے میں تباہی مچادی جگہ جگہ جوے کے اڈے اور منشیات فروشی کا دھندہ چلانے والے متحرک ہیں مقامی پولیس ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں نظر آتی ہے متعدد مرتبہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کیجاتی ہے تو ٹاؤٹ مافیاء کی فوری مداخلت پر معاملے کو دبایا جاتا ہے
    علاقہ کی سماجی و معزز شخصیات حاکم علی ،اللہ دتہ ،بشارت علی ،محمد اعظم ،لطیف خاں و دیگر نے ڈی پی او قصور سے میڈیا کے توسط پر اپیل کی ہے کہ تھانہ الہ آباد پولیس چوکی تلونڈی کی حدود میں منشیات فروشی اور جوے کے اڈے چلانے والوں کے خلاف فوری طور عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ نوجوان نسل تباہ ہونےاور معاشرے میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح پر کنٹرول پایا جاسکے

  • صحافت اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ

    صحافت اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ

    صحافت اور پولیس کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں عابد محمود چھینہ نے مرکزی پریس کلب کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے صحافی بھائیوں کو ایسے افراد کی نشاندہی کرنی چاہیے جو جرائم میں ملوث ہیں کیوں کہ صحافی اور پولیس کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہےاور اس شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے معاشرے سے بہت سارے جرائم ختم کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافی بھائیوں کو ایسے افراد کی نشاندہی کرنی چاہیے جو جرائم میں ملوث ہیں تاکہ ان کی سرکوبی کی جا سکے معاشرے میں بہت ساری خرابیاں ایسی ہیں جن کو ہم نے مل جل کر حل کرنا ہے تاکہ معاشرے سے جرائم ختم ہوسکے انہوں نے کہا کہ اصلاحی خبریں لگانے سے معاشرہ بہتری کی طرف جاتا ہے انہوں نے کہا کہ صحافی بھائیوں کو پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جرائم ختم تو نہیں ہو سکتا مگر بروقت نشاندھی اور ان پر فوری کاروائی سے جرائم میں کمی ممکن ہے جیسا کہ میں نے روڈ ڈکیتی کو روکنے کے لیے محافظ فورس کا گشت یقینی بنایا ہے اس سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں کافی حد تک کنٹرول ہے