Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • آٹے  کا بحران جاری،من مانے ریٹ پر فروخت

    آٹے کا بحران جاری،من مانے ریٹ پر فروخت

    قصور
    تحصیل پتوکی میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا،لوگ سخت پریشان،دکانداروں کی من مانیاں جاری

    تفصیلات کے مطابق پتوکی میں آٹے کا مصنوعی بحران شدت اختیار کر گیا عوام در بدر ٹھوکریں کھانے لگی

    تاجر بلیک میں 10کلو آٹے کا تھیلا 430 روپے ولا سرکاری ریٹ توڑے پر آویزاں ہونے کے باوجود 550 روپے سیل کرنے لگے ہیں
    آٹا ڈیلر شہر بھر میں سرکاری ریٹ والا آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ہیں
    جبکہ میگاروڑ پتوکی پر سرکاری ریٹ والا آٹا 10کلو تھیلا 550 میں فروخت کیا جا رہا ہے
    لوگوں نے انتظامیہ سے انکے خلاف سخت ایکشن لینے کی اپیل کی ہے

  • مہنگائی کی انتہاہ،دو وقت کی روٹی مشکل

    مہنگائی کی انتہاہ،دو وقت کی روٹی مشکل

    قصور
    پتوکی و گردونواح میں مہنگائئ عروج پر،لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے
    تفصیلات کے مطابق پتوکی, پھولنگر،حبیب آباد،سرائے مغل اور گردونواح میں رمضان المبارک کی آمد سے پہلے مہنگائی کا طوفان شہری پریشان قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں ہیں جس سے شہری سخت پریشان ہو گئے ہیں جبکہ دکانداروں کی من مانیاں بھی عروج پر پہنچ گئی ہیں مگر انتظامیہ پھر بھی خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے جبکہ لوگوں کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے اور غریب کو دو وقت کی روٹی سے بھی تنگ کر دیا گیا ہے

  • گرمی کی ادھوری آمد،واپڈا نے چیخیں نکلوا دیں

    گرمی کی ادھوری آمد،واپڈا نے چیخیں نکلوا دیں

    قصور

    گرمی کی ادھوری آمد پر واپڈا نے بجلی دینے سے انکار کر دیا،دو دنوں سے بلہے شاہ،ںہادر پورہ،مصطفی آباد و سب ڈویژن راجہ جنگ میں شدید لوڈ شیڈنگ،نیز ہر ہفتے ایک دن مسلسل 10 گھنٹے بجلی بند کرنا معمول بنا لیا،آخری تاریخ گزرنے پر بھی آدھے لوگوں کو بل نا ملے

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ قصور میں اگر کسی کرپٹ ترین سرکاری ادارے کا نام سر فہرست رکھا جائے تو واپڈا پہلے نمبر پر آتا ہے
    ادھوری گرمی کی شروعات پر ہی واپڈا نے لوگوں کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں دو دنوں سے سب ڈویژن بلہے شاہ،مصطفی آباد،راجہ جنگ و بہادر پورہ میں شدید لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس سے لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں نیز سب ڈویژن بہادر پورہ و راجہ جنگ میں ہفتے میں ایک دن مسلسل 10 گھنٹے لازمی بجلی بند کی جاتی ہے جبکہ ںہادر پورہ سب ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں لوگوں کو بجلی کے بل ابھی تک موصول نہیں ہوئے تاہم بل ادائیگی کی آخری تاریخ بھی گزر چکی ہے مگر محکمہ واپڈا صارفین کو جرمانہ ڈالنا نہیں بھولتا
    نیز واپڈا دفتر میں کوئی بھی کام بغیر رشوت کے طے پانا ناممکن ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں واپڈا اہلکار رشوت لے کر لوگوں کو بجلی چوری کرواتے ہیں اور چھاپہ مار ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے ہی خبردار کرتے ہیں
    شہریوں نے وزیراعظم پاکستان و وزیراعلی پنجاب سے محکمہ واپڈا قصور کے کرپٹ و بدعنوان عملے کے خلاف انکوائری کرکے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • منشیات فروش رنگے ہوتھوں گرفتار

    منشیات فروش رنگے ہوتھوں گرفتار

    قصور
    چونیاں تھانہ سٹی کی کاروائی 1250 گرام چرس کے ساتھ ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق چونیاں میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں بدنام زمانہ منشیات فروش منظور ماچھی کو چرس 1250 گرام کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ کر ایف آئی آر 172 نمبری درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے
    ایس ایچ او عابد محمود چھینہ نے کہا کہ ڈی ایس پی چونیاں کے حکم پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور مذید تفتیش جاری ہے

  • ڈاکؤوں کی شامت آ گئی ،گرفتار

    ڈاکؤوں کی شامت آ گئی ،گرفتار

    قصور
    چونیاں کے علاقے چھانگا مانگا میں ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر کا ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ، عثمان عُرف عثمانی ڈکیت گینگ کے تین ارکان سرغنہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار مال مسروقہ بر آمد مقدمہ درج
    تفصیلات کے مطابق
    ڈی پی او قصور کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تھانہ چھانگا مانگا کے ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر نے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے جدید ذرائع استعمال کرتے ہوئے عثمان عُرف عثمانی ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو سرغنہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں عثمان ، نوید اور عرفان شامل ہیں پولیس نے ملزمان سے 50ہزار روپے نقدی رقم ، تین عدد پسٹل تیس بور بمعہ بُلٹس، ایک عدد لوڈر رکشہ ، اور چار عدد موبائل فونز بر آمد کر لئے ملزمان علاقہ بھر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں سر انجام دیتے تھے اور اہل علاقہ کیلئے خوف کی علامت بنے ہوئے تھے ۔

  • امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب،دن کو واردات

    امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب،دن کو واردات

    قصور
    امن و مان کی صورتحال مذید ابتر ،اردو بازار میں دن کی روشنی میں شہری سے ڈاکو 6000 نقدی و موبائل فون لے اڑے

    تفصیلات کے مطابق قصور میں امن و امان کی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے کل تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور کی حدود اردو بازار میں دوپہر کو شہری رکشہ ڈرائیور سلمان عرف کالی سکنہ کھارا جامع مسجد اردو بازار کے ساتھ والی گلی میں پیدل جا رہا تھا کہ 2 مسلح ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روکا اور نقدی 6000 اور قیمتی اینڈرائڈ موبائل فون چھین لیا
    اردو بازار میں ہر وقت رش رہتا ہے مگر کل ہفتہ اتوار لاک ڈاؤن کی بدولت دکانیں بند تھیں جس سے رش نا تھا اور ڈاکوؤں کو اپنا کام کرنے میں آسانی رہی
    بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے ڈی پی او قصور عمران کشور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • نازیبا حرکات پر جوڑا گرفتار،مقدمہ درج

    نازیبا حرکات پر جوڑا گرفتار،مقدمہ درج

    قصور
    تحصیل پتوکی کے علاقے پھول نگر کے نواحی گاؤں کوٹ کھڑک سنگھ میں پولیس کا چھاپہ نازیبا حرکات کرتے ہوئے جوڑا گرفتار مقدمہ درج۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پھولنگر کے اے ایس آئی امانت علی کو اطلاع ملی کہ کوٹ کھڑک سنگھ میں رہائش پذیر رفعت بی بی اور محمد ارسلان زنا کی تیاری کررہے ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مارا تو کمرے میں موجود ایک چارپائی پر جوڑا نازیبا حرکات کر رہا تھا تھانہ سٹی پھول نگر پولیس نے امانت علی اے ایس آئی کی مدعیت میں رفعت بی بی اور محمد ارسلان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے

  • راجباہ سے درخت چوتی،کاروائی کا مطالبہ

    راجباہ سے درخت چوتی،کاروائی کا مطالبہ

    قصور
    تلونڈی

    راجباہ سے درخت چوری کی تصدیق کے باوجود با اثرفاریسٹ گارڈ کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی۔شہری نے فاریسٹ گارڈ کے خلاف کارروائی کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور ڈی سی قصور کو تحریری درخواستیں ارسال کر دیں۔
    تفصیلات کے مطابق تلونڈی کے رہائشی راشد منہاس نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور ڈی سی قصور کو مقامی باا ثر فاریسٹ گارڈ ابو بکر کے خلاف ڈھنگ شاہ مائنر کے علاقہ تلونڈی سے لاکھوں روپے مالیتی شیشم اور کیکر کے پرانے درخت غیر قانونی طریقے سے کاٹ کر فروخت کرنے پر کارروائی کیلئے درخواستیں ارسال کر دی ہیں شہری نے مذکورہ فاریسٹ گارڈ پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ محکمانہ انکوائری میں راجباہ سے درختوں کی کٹائی کی تصدیق کے باوجود محکمہ جنگلات کے افسران مذکورہ گارڈ کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور ڈی سی قصور میرٹ کی بنیاد پر انکوائری کر کے مذکورہ گارڈ کے خلاف قانونی کارروائی کریں

  • پولیو کیلئے پلان مرتب کر لیا گیا

    پولیو کیلئے پلان مرتب کر لیا گیا

    قصور
    چونیاں محکمہ صحت ای پی آئی پولیو سے پاک مہم کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری سی ای او ہیلتھ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مختلف ٹریننگ سنٹروں کی چیکنگ پر اظہار متمنی

    تفصیلات کے مطابق چونیاں تحصیل بھر میں شروع ہونے والی پولیو مہم با تاریخ 29 مارچ تا دو اپریل تک جاری رہے گی جس میں تحصیل بھر کے تقریبا ایک لاکھ 62 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 714 ممبران پر مشتمل 374 ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال کی عمر کے ہر بچے کو پولیو کے دو قطرے پلائیں گی پولیو ٹیم ممبران میں لیڈیز ہیلتھ ورکر محکمہ صحت کے ملازمین سرکاری ٹیچر دیگر محکمہ جات کے ملازمین اور پرائیویٹ سکول ملازمین شامل ہیں جن کی نگرانی سی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اقبال اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چونیاں کریں گے اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کا پولیو ٹریننگ سنٹروں کا وقفے وقفے سے دورہ جاری ہے دوران چیکنگ پولیو ٹریننگ سنٹروں میں ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے جس پر سی او ہیلتھ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مطمئن ہیں ٹریننگ سنٹروں میں پولیو ورکرز کو پولیو فری پاکستان کے لیے بریفنگ دی جا رہی ہے مرکزی پریس کلب چونیاں کے ساتھیوں نے مختلف ٹریننگ سنٹروں کا دورہ کیا جس میں رورل ہیلتھ سینٹر جمشیر خورد میں پولیو ورکرز کو جو ٹریننگ دی جا رہی تھی اس میں ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل چونیاں میں انشاءاللہ ہم تحصیل بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے ٹارگٹ بچوں کو دوران پولیو مہم میں پولیو کے قطرے پلائیں گے ہم نے پاکستان کے مستقبل کو پولیو سے بچانا ہے اور پولیو فری پاکستان بنانا ہے ہماری بچوں کے والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور عمر بھر کی معزوری سے بچائیں اور پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں

  • واپڈا کا بجلی چوروں کے خلاف سخت ایکشن

    واپڈا کا بجلی چوروں کے خلاف سخت ایکشن

    قصور
    کنگن پور میں ایس سی واپڈا قصور اور ایکسین چونیاں کی ہدایت پر کنگن پور میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن

    تفصیلات کے مطابق کنگن پور اور اس کے گردونواح میں بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے درجنوں بوگس میٹر ایل ٹی تاریں اور 7 ٹرانسفارمر واپڈا نے اپنے قبضہ میں لے لیے ہیں یہ گرینڈ آپریشن SDO واپڈا نعیم عباس اور SDO واپڈا عبدالرشید غازی کی سربراہی میں کیا گیا اس گرینڈ آپریشن میں بجلی چوروں کے خلاف ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا
    اس پر SDO کنگن پور نعیم عباس کا کہنا تھا کہ جو افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی