Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • دریائے ستلج میں سیلاب،2023 جیسے سیلاب کا خرشہ بڑھ گیا

    دریائے ستلج میں سیلاب،2023 جیسے سیلاب کا خرشہ بڑھ گیا

    قصور
    دریائے ستلج میں بڑے سیلاب کا خطرہ،25 سے 30 دیہات کے کھیت کھلیان سیلاب سے متاثرہ،مذید برسات ہوئیں تو 2023 کی طرح بڑا سیلاب آئے گا

    تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج کے ارد گرد کے 25 سے 30 دیہات زیر آب آگئے ہیں
    سیلابی پانی کھیتوں کھلیانوں اور کچھ گاؤں دیہات میں داخل ہو گیا ہے
    محکمہ موسمیات اور فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے ستلج قصور میں بڑے سیلاب کا امکان ہے اور
    یہ خطرہ 20 سے 30 اگست کے دوران پیدا ہو سکتا ہے
    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مذید برسات ہوئیں تو صورتِ حال 2023 کے سیلاب جیسی بن سکتی ہے
    پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج کے گنڈا سنگھ والا مقام پر کم درجے کے سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا ہے اس خطرے کی بنیاد انڈیا کے بھااکڑہ و دیگر دو ڈیمز میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح ہے جو اگلے چند دنوں میں پانی چھوڑ سکتے ہیں جس کے باعث ضلع قصور،اوکاڑہ،پاکپتن،بہاولنگر اور ملتان متاثر ہو سکتے ہیں
    ان اضلاع کو ہائی الرٹ کرکے ایمرجنسی کنٹرول رومز میں 24 گھنٹے عملہ تعینات کیا گیا ہے
    ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور پاک فوج بھی الرٹ پر ہیں
    اس وقت ہیڈ سلیمانکی
    پر پانی کا بہاؤ 60,000 کیوسک تک پہنچ چکا ہے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ گنڈا سنگھ والا قصور ہیڈ ورکس پر ڈسچارج 75,000 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے
    ضلع وہاڑی اور لودھراں کو بھی خطرات لاحق ہیں

  • موجودہ ستلج سیلاب اور روزمرہ زندگی کی اذیتوں پر نوٹس کی استدعا

    قصور
    سیدنا علی المرتضیٰ موضع دھن دریائے ستلج پار کونسل رکن پورہ کنگن پورہ ضلع قصور کے مہتمم حافظ محمد امجد جٹ نے حالیہ ستلج سیلاب اور روزمرہ کی مشکلات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ

    کچھ بولتا ہوں تو مزہ الفت کا جاتا ہے
    خاموش رہتا ہوں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے
    پنجاب کے ضلع قصور کے حلقہ این اے 140 این اے کے لوگ کیا پاکستانی نہیں؟ کیا ہمارے بنیادی حقوق نہیں؟ ہاں میں مانتا ہوں کہ ہم پسماندہ علاقوں کے باشندے ہیں، مگر اپنے ملک سے بے پنا محبت کرتے ہیں
    ہمارے آباؤ اجداد نے اس ملک کیلیے بے حد قربانیاں دی ہیں لہذا حکام بالا با لخصوص علاقے کے سیاسی رہنماؤں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہماری طرف توجہ کریں، ہماری مشکلات کا مداوہ کریں
    جس طرح آپ اپنے بچوں کے بہترین مستقبل بارے سوچتے ہیں ، ہمارے بھی تو بچے ہیں، کوئی ہمارے بچوں کا بھی سوچے کوئی ہمارا بھی درد محسوس کرے

    حلقہ پی پی 180 بھارت کی طرف آخری حدود پر واقع یونین کونسل (رکن پورہ اور یونین کونسل موکل ) تھانہ کنگن پور سے ملحقہ متعدد گاؤں مدتوں سے بنیادی سہولیات سے محروم چلے آ رہے ہیں
    دریائے ستلج پار : 1 موضع دھن کوٹ مجاہد آباد، 2 ہمت سنگھ، 3 تین نمبر بھینی رکن پورہ ہٹھاڑ، 4 بابلیانہ، 5 بھاگو کے ڈوگراں، 6 کوٹ میاں غلام صابر، 7 کوٹ سردار علی ذولقرنین، 8 میل سنگھ ، 9 عجائب سنگھ ، 10 پکا ہٹھاڑ ، 11 آیا سنگھ ، 12 قلعی شاہو ہٹھاڑ، 13 متھل کے، 14 نکو کے 15 روپال، 16 خانیکے ، 17 بودل خانیکے ، 18 پیرے کے، 19 کاڑی سنساری، 20 کوٹ صادق کاڑی، 21 کوٹ سردار محمد شریف، 22 سردن کے اور دیگر کافی سارے گاؤں اور کوٹ جن کا نام یہاں درج نہیں یہ دریائے ستلج پار مریضوں کیلئے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں نہ کوئی ہسپتال ہے نہ کوئی معقول تعلیمی ادارہ موجودہ سیلاب کے باعث بخار ملیریا کی بیماریاں تو عام
    ہیں لیکن ان کا علاج نہیں
    اس کے علاوہ نہ بجلی ، نہ سڑکیں ہیں
    ہماری کئی عورتیں حالت زچگی میں صرف اس لیے وفات پاگئیں کہ انہیں بروقت کسی بڑے ہسپتال میں پہنچانے کا کوئی انتظام نہیں ہے
    کوئی ڈلیوری کیس ہو یا سانپ ڈسے کا مریض اس کا علاج نہیں ہوتا
    نیز موبائل سروسز اور بجلی کئی کئی دن بند رہتی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں
    زرعی اور ویٹرنری سہولیات نہ ہونے کے وجہ سے علاقے بھر کی فصلوں اور جانوروں کو آئے روز شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    خدارا ارباب اختیار نوٹس لیں

  • پاکستان کا 78 واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،پتوکی میں بہت بڑی کانفرنس

    پاکستان کا 78 واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،پتوکی میں بہت بڑی کانفرنس

    قصور
    تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر کی طرح قصور میں بھی پاکستان کا 78 واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے قصور شہر اور پورے ضلع شہروں و گردونواح میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیوں، پرچم کشائی کی تقاریب اور وطن سے محبت کے اظہار کے پروگرام جاری ہیں

    آج نماز مغرب کے بعد پاکستان مرکزی مسلم لیگ قصور کے زیرِ اہتمام سٹی پتوکی میں آج ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوگی جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے
    کانفرنس میں آزادی کی اہمیت، ملک کے دفاع اور ترقی کے حوالے سے تقاریر کی جائیں گی، جبکہ قومی ترانے اور ملی نغموں کی گونج سے فضا گونج اُٹھے گی ان شاءاللہ

  • گونگی بہری لڑکی سے زناء کی کوشش ،ملزمان گرفتار

    گونگی بہری لڑکی سے زناء کی کوشش ،ملزمان گرفتار

    قصور
    تھانہ صدر کی حدود میں گونگی بہری معذور لڑکی سے زیادتی کی کوشش،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان گرفتار کر لئے

    تفصیلات کے مطابق علی رضا ولد معراج دین سکنہ موضع نتھے والا نے
    ایس ایچ او تھانہ صدر قصور کو درخواست گزاری کہ ملزمان محمد شفیع ولد دلاور ،بشیر ولد عیسی قوم آرائیں ساکن الو آنہ نے مورخہ 2025-08-11 کو میرے گھر میں میری غیر موجودگی میں داخل ہو کر گھر میں موجود اکیلی میری گونگی بہری ہمشیرہ مقدس بی بی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور بوس و کنار کیا اور زناء کرنے کی کوشش شروع کر دی
    جس پر میری بہن نے چیخ و پکار کی
    شور واویلہ کی آواز سن کر غلام حیدر ولد محمد شریف، عثمان ولد محمد دین موقع پر پہنچے جنہیں دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے
    ملزمان نے میری بہن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے اور زناء کرنے کی کوشش کر کے زیادتی کی ہے لہذا ملزمان کو گرفتار کرکے کاروائی کی جائے
    تھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ او کے حکم پر پولیس پارٹی نے ملزمان کو گرفتار کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے

  • مسلح ہو کر شہری کے گھر کے سامنے گالم گلوچ،جان سے مارنے کی دھمکی،تحفظ کی درخواست

    مسلح ہو کر شہری کے گھر کے سامنے گالم گلوچ،جان سے مارنے کی دھمکی،تحفظ کی درخواست

    قصور
    مسلح ہو کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں،شہری کی ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن سے درخواست،کاووائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ سٹی اے ڈویژن کے محلہ ڈنگی پورہ کے رہائشی فہد حسین ولد عابد حسین سکنہ ڈنگی پورہ قصور نے ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن قصور کو درخواست گزاری کہ میں ایک عزت دار فیملی سے تعلق رکھتا ہوں اور میرار ریکارڈ بالکل درست ہے میں کسی بھی کرائم کا آج دن تک حصہ نہیں بنا ایک عزت دار اور محنت کش شہری ہوں
    میں مورخہ 10 اگست 2025 رات 8 سے 9 بجے کے دوران اپنے گھر سے نکل رہا تھا کہ اچانک حسیب اور ابوبکر جو کہ تسنیم احمد کے بیٹے ہیں، اپنے چار سے پانچ مسلح اسلحہ بردار لڑکوں کے ساتھ میرے گھر کے سامنے آکر مجھے اور میرے گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے اور گالم گلوچ کرتے رہے جس کے چشم دید گواہ میرا بڑا بھائی واحد حسین اور میری والدہ ہیں
    ملزمان نے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلایا اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے
    لہذا ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے
    ان لوگوں کی طرف سے ڈرانے دھمکانے کا یہ سلسلہ کئی دنوں سے جاری ہے
    میں نے ریسکیو 15 پر کال کی کوشش کی مگر رابطہ نہ ہو سکا

  • شدید ترین لوڈ شیڈنگ ،بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا،وارننگ

    شدید ترین لوڈ شیڈنگ ،بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا،وارننگ

    قصور
    ضلع بھر کے بیشتر دیہی علاقوں میں شدید حبس اور گرمی کے دوران غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی انتہا، عوام سراپا احتجاج
    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور اور گردونواح کے دیہی علاقے ان دنوں شدید حبس اور گرمی کی لپیٹ میں ہیں
    دن کے وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا جاتا ہے اور حبس زیادہ ہونے کے باعث گرمی کا احساس درجہ حرارت 46 سے بھی زیادہ ہوتا ہے
    ایسے میں لیسکو قصور واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ حد سے بڑھ گیا ہے خاص کر بیشتر دیہاتوں کے لوگوں کو شاید واپڈا والوں نے انسان نہیں سمجھ رکھا
    دیہاتیوں کے مطابق 18 سے 20 گھنٹے روزانہ بجلی بند رہتی ہے جس سے زندگی مفلوج ہو گئی ہے
    بجلی نہ ہونے کے باعث سرکاری و نجی ٹیوب ویل بند ہیں اور پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ گھروں اور کھیتوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے
    اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ
    ہم گرمی اور پیاس سے تڑپ رہے ہیں جبکہ بچوں اور بزرگوں کی حالت خراب ہو رہی ہے
    بجلی کی بحالی کے لئے بار بار شکایات درج کرائی جاتی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی
    رات کو مچھر اور حبس کی وجہ سے نیند نہیں آتی، دن میں دھوپ اور پیاس نے جینا مشکل کر دیا ہے
    واپڈا والوں کا اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے

    عوامی نمائندوں اور مقامی تنظیموں نے لیسکو حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال نہ بدلی تو بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے

  • شہری کو تھپڑ مارنے والے دونوں پولیس اہلکار معطل ،مذید انکوائری

    شہری کو تھپڑ مارنے والے دونوں پولیس اہلکار معطل ،مذید انکوائری

    قصور
    تھانہ الہ آباد میں لڑکے کو ناجائز تھپڑ مارنے کا معاملہ، ڈی پی او قصور نے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیا
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ الہ آباد کے تھانہ الہ آباد کے رہائشی محمد عدنان کی ویڈیو وائرل ہوئی
    ویڈیو میں عدنان نے دو پولیس اہلکاروں سب انسپکٹر سلیم اور کانسٹیبل راشد گل پر تھپڑ مارنے کا الزام عائد کیا ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چونیاں کو انکوائری کے احکامات جاری ہے
    ڈی پی او قصور نے انکوائری میں الزام ددست ثابت ہونے پر دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیا
    ڈی پی او قصور کے مطابق محکمانہ کاروائی کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کو ریگولر انکوائری کے بھی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں محکمہ پولیس ڈسپلن فورس ہے اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں
    بیگناہ شہریوں کیساتھ بدتمیزی اور تشدد کرنے والے اہلکار کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں

  • موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد سکولوں کی چھٹیاں ختم

    موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد سکولوں کی چھٹیاں ختم

    قصور
    پرانے نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15 اگست سے اسکول دوبارہ کھل جائیں گے،تاہم نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق 1 ستمبر کو کھلے گے

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات کے بعد ضلع قصور میں تعلیمی سرگرمیاں ایک بار پھر بحال ہونے جارہی ہیں محکمہ تعلیم کی جانب سے جو پہلے اعلان کیا گیا ہے کہ 15 اگست 2025 سے سرکاری و نجی سکول معمول کے اوقات کار کے مطابق کھل جائیں گے اب اسے بدل کر نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کی رو سے سکول 1 ستمبر کو کھلیں گے
    محکمہ تعلیم کے مطابق طلبہ کو بروقت اسکول پہنچنے اور تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے اور اساتذہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے
    اس دوران حفاظتی اور صفائی کے انتظامات بھی مکمل کرلئے جائیں تا کہ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے

  • پسند کی شادی نا ہونے پر نوجوان لڑکے نے خودکشی کر لی

    پسند کی شادی نا ہونے پر نوجوان لڑکے نے خودکشی کر لی

    قصور
    پسند کی شادی نا ہونے پر نواجون لڑکے نے خودکشی کر لی

    تفصیلات کے مطابق قصور میں پسند کی شادی نا ہونے پر نوجوان نے خودکشی کر لی قصور سٹی پرانا لاری اڈا کے علاقے میں پسند کی شادی نہ ہونے پر 22 سالہ نوجوان نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی ہے
    ورثاء کے مطابق، ولید ظفر ایک لڑکی کو پسند کرتا تھا لیکن اس کی شادی اس لڑکی سے نا ہو سکی جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو کمرے میں بند کر لیا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
    پولیس تھانہ اے ڈویژن نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

  • 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر یوم سیاہ

    5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر یوم سیاہ

    قصور
    5 اگست 2019 یومِ استحصال کشمیر, قوم سراپا احتجاج،ملک بھر کی طرح قصور میں بھی بلیک ڈے

    تفصیلات کے مطابق 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ظلم و استبداد کی نئی تاریخ رقم کی اور آج اس واقعہ کو 6 سال گزر چکے ہیں مگر کشمیری عوام کی صدائیں آج بھی دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں
    اس موقع پر پاکستان بھر کی طرح قصور میں بھی بلیک ڈے منایا جا رہا ہے
    واضع رہے کہ بھارت کی فسطائی حکومت نے آرٹیکل 370 اور 35A کا خاتمہ کر کے نہ صرف کشمیری عوام سے ان کا حق چھینا تھا بلکہ بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی انتہا کر دی ہے
    مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بدل دیا گیا جہاں لاکھوں کشمیری آج بھی بھارتی مظالم کا شکار ہیں

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کا دن یومِ استحصال اور یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے ہر شہر، گلی، چوک اور سوشل میڈیا پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی جاری ہے
    قوم کا ہر فرد بھارت کے اس جابرانہ اقدام کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے

    حکومتِ پاکستان، عسکری قیادت، میڈیا، سول سوسائٹی اور عوام نے ایک مرتبہ پھر یہ عہد دہرایا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور
    کشمیری عوام تنہا نہیں پاکستان ان کے ساتھ ہے
    کشمیر بنے گا پاکستان
    ان شاءاللہ