قصور
حکومت وقت علاقائی صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے صحافی کمیونٹی کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے چوہدری اختر ضیاء
تفصیلات کے مطابق عوامی پریس کلب الہ آباد کے بانی و چیئرمین چوہدری اختر ضیاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان میں ریاست کا چوتھا ستون کہلانے والی صحافی کمیونٹی عدم تحفظ کا شکار ہے حکومت علاقائی صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ضلع قصور میں حق سچ کی آواز کو دبانے کے لیے آئے روز صحافیوں کو قتل کیا جاتا رہا ہے اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے ناجائز مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن حکومت مسلسل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے ہم آئی جی پنجاب پولیس ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج ڈی پی او قصور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ
پھولنگر میں قتل ہونے والے ہمارے صحافی بھائی سعید کے قاتل جبکہ للیانی میں صحافی محمد حسین کے خلاف ناجائز مقدمہ اور پتوکی میں صحافی غلام رسول پر تشدد کے ملزمان اور قصور میں کیبل سے نجی چینل کو دانستہ بند کرنے والوں کو فوری قانون کے کٹہرے میں لایا جائے
Author: غنی محمود قصوری

حکومت علاقائی صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام

مکھیوں کا راج شہری بیماریوں میں مبتلاء
قصور
شہر اور گردونواح میں پھل و سبزیوں کی دکانوں پر مکھیوں کی بھرمار،شہری بیمار فوڈ اتھارٹی کام کرنے سے لاچار
تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردونواح میں پھل و سبزی کی دکانوں پر مکھیوں نے ڈیرے جما لئے ہیں جس سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اوپر سے ضلع بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کی شنوائی بھی نہیں ہو رہی جبکہ پرائیویٹ ہسپتال غریبوں کی پہنچ سے دور ہیں اگر کوئی پھل یا سبزی خریدے تو مکھیوں کی گندی سے پھل و سبزی کا رنگ کالا ہو چکا ہوتا ہے جبکہ دکاندار حضرات کا کہنا ہے کہ ہم پنکھا لگاتے ہیں مگر مکھیاں پھر بھی نہیں اڑتیں اگر جراثیم کش سپرے کریں تو لوگوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں لہذا ہم بے بس ہیں جبکہ دوسری جانب مکھیوں کی اتنی زیادی بہتات متعلقہ محکمے کی سپرے نا کرے کی بدولت ہے اور محکمہ فوڈ بھی آنکھیں بند کرکے چین کی نیند سو رہا ہے
شہریوں نے ڈی سی قصور منظر علی سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
ٹاؤٹ اور خوشامدی مجھ سے دور رہیں
قصور
ٹاؤٹ اور خوشامدی لوگ تھانہ میں آنے سے گریز کریں ایس ایچ او میرے سینئر ہیں ہر کام ان کی مشاورت سے کروں گا ان خیالات کا اظہار الہ آباد میں نئے تعینات ہونے والے ایڈشنل ایس ایچ او محس سندھو نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا خوشامدی اور ٹاؤٹ قسم کے لوگ میرے پاس آنے سے گریز کریں شرفاء کے لئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ایس ایچ او رمضان ڈوگر میرے سینئر ہیں جو کہ دو جون کو ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں میں ہر کام ان کی مشاورت سے کروں گا تمام صحافی میرے بھائی ہیں بے لوث صحافت اور جرائم کی نشاندھی کرنے والے صحافیوں کی میں دل سے قدر کرتا ہوں
بھارت کی پھر جارحیت
قصور
بھارت گیدڑ بھبکیوں کے ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا دریائے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا لوگوں کی فصلیں زیر آب
تفصیلات کے مطابق اچانک دریائے ستلج میں بڑے پیمانے پر انڈیا نے آبی جارحیت کرتے ہوئے پانی چھوڑ دیا جس سے دریا میں پانی کی سطح 9 فٹ بلند ہو گئی اور سطح بلند ہونے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی ہے خاص طور پر گندم کی تیار فصل بھی پانی میں ڈوب کر تباہ ہوگئی ہے مکئی و چارا کی فصلیں بھی متاثر ہو گئی ہیں جس پر لوگ سخت پریشان ہیں
ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر تیار فصلیں تباہ ہونے کیساتھ چند دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے
دریائے ستلج میں پانی آنے سے کسان پریشان ہو گئے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ ابھی تک متحرک نہیں ہوئی
کشمیریوں کی آہ پوری دنیا کو لے ڈوبی
قصور
کشمیریوں کی آہوں اور سسکیوں نے عرش الہٰی کو ہلا کر رکھ دیا ہے کشمیر کے لاک ڈاؤن کو نظر انداز کرنے پر اللّٰہ تعالیٰ نے پوری دنیا کو لاک ڈاؤن کی طرف دھکیل دیا ہے مسلمان حکمران اگر اب بھی متحد نہ ہوئے تو مزید ذلیل وخوار ہوتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے ممبر پنجاب بار( قصور سیٹ) چوہدری امجد اقبال خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم کی آہیں عرش الہٰی کو ہلا کر رکھ دیتی ہیں مظلوم کی حمایت کرنے سے اجر عظیم ملتا ہے ستر سال سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اقوام متحدہ نے بھی آج تک مسلمانوں کی حمایت میں کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا اقوام متحدہ کفار کی ایجنٹ بنی ہوئی ہے کشمیر، فلسطین، افغانستان، یمن اور شام وغیرہ میں ظلم و ستم اقوام متحدہ کو کبھی نظر نہیں آیا کشمیر میں مودی کی طرف سے کئے جانے والا لاک ڈاؤن اقوام متحدہ اور دیگر نام نہاد آزادیِ کے علمبرداروں کو نظر نہیں آیا گزشتہ نو ماہ سے کشمیریوں کی زندگی کو عزاب بنا رکھا ہے بے شمار نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے اور لاتعداد نوجوانوں کو عقوبت خانوں میں ڈال کر لا پتہ کر دیا گیا ہے کشمیریوں کی آہوں اور سسکیوں نے اللّٰہ تعالیٰ کے عرش عظیم کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے اللّٰہ تعالیٰ نے پوری دنیا کو لاک ڈاؤن کی طرف دھکیل دیا ہے ہم سب کو چاہئیے کہ اپنے گناہوں کی اللّٰہ تعالیٰ سے معافی مانگیں اور دنیا بھر میں جہاں بھی کسی پر ظلم ہو تو مظلوم کا ساتھ دینا چاہیے
واٹر فلٹریشن پلانٹ بند شہری پریشان
قصور
پریس کلب سے ملحقہ واٹر ٹربائین کئی روز سے بن شہری پینے کے پانی سے محروم انتظامیہ بے بس
تفصیلات کے مطابق پریس کلب قصور کیساتھ لگی سرکاری واٹر ٹربائن کئی روز سے بند پڑی ہے جس کی وجہ سے واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہو گیا ہے اور شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں شہریوں نے بتایا کئی روز ہوگئے واٹرٹربائین کص بند ہوئے مگر کسی کو کوئی خیال ٹربائن بند ہونے سے واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی بند ہے شہریوں وقاص ;راؤف;عثمان و دیگر نے بتایا کہ جب بھی کوئی پانی بھرنے آتا ہے تو آگے سے ٹربائین بند ہوتی ہے شہری پینے کےصاف پانی سے محروم ہیں صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے سحری و افطار میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کئی دفعہ ٹربائین انچارج سے رابطہ کیا گیا مگر کوئی مثبت جواب نہیں ملا شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
گندم غریب سے دور
قصور
ضلعی انتظامیہ فوٹو سیشن تک محدود جبکہ گندم غریبوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے ضلع قصور اور اس کے گردونواح میں گندم کی قیمت میں بے بہا اضافہ
تفصیلات کے مطابق ہاشم علی۔ عالم رشکے والا ۔خالد کیلو والا۔۔محمد نعیم ۔زوالفقار ودیگر نے بتایاکہ گندم کا سرکاری ریٹ 1400 ہے اور گاؤں سہجرہ ۔مبوکی ۔مستےکی۔ نگر۔چندہ سنگھ ۔ماہی والا ۔فتی والا۔ کمال پورہ اور اس کے اردگرد زمینداروں نے من مانی قیمت وصول کرنی شروع کردی ۔زمینداروں کا ریٹ 1600 سے لے کر 1700 تک پہنچ گیا ان گاؤں میں زمینداروں نے کئی سو من گندم اپنے گھروں میں سٹاک کر لی ہے جب غریب عوام کہاں جائے حکومت ہوش کے ناخن لے اگر اسی طرح گندم کی قیمتیں رہی تو غریب عوام کہاں جائے گی ۔قصور کے شہریوں کی وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصورمنظر علی جاوید سے نوٹس کی اپیل ہے کہ ان زخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کاروائیاں عمل میں لائیں جائیں
قرنطینہ سنٹر سے ڈھول کی تاپ پر رخصتی
قصور
چونیاں الہقریطینہ سنٹر میں بچوں اور خواتین سمیت 70 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اپنے اپنے گھروں کو جا چکے
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اور ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں نے بتایا کہ 70 افراد کے ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر انہیں گھروں کو واپس بھیج دیا نیز اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ 70 مریض پندرہ دن پہلے الہ آباد سے ٹیسٹ مثبت آنے پر الہ آباد قریطینہ سنٹر میں منتقل کیے تھے
اور الہ آباد کے اس علاقے کی وارڈز سیل کردی تھی آج تمام مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر ان افراد جو ڈھول کی تھاپ پر رخصت کیا اور تمام افراد کو کھانا بھی ساتھ دیا گیا ہے
پتنگ باز رمضان میں بھی متحرک
قصور
سخت گرمی میں بھی لوگ پتنگ بازی سے باز نا آئے قصور پولیس اب تک کئی افراد کے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروا چکی مگر شہری غیر سنجیدہ
تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں سخت گرمی میں بھی لوگ پتنگ اڑانے سے باز نہیں آئے حالانکہ اب تک قصور پولیس کی جانب سے سینکڑوں افراد کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات کئے ہیں مگر لوگ رمضان اور لاک ڈاؤن میں کام دھندہ نا ہونے کی بدولت پتنگ بازی کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں پتنگ بازی سے چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کیساتھ بجلی کی تاروں کو بھی مسئلہ بنتا ہے جس سے بجلی کی فراہمی بھی غیر یقینی ہو کر رہ گئی ہے
لوگوں نے ڈی پی او قصور سے پتنگ بازوں کے خلاف گھیرا مذید تنگ کرنے کی درخواست کی ہے
گورنمنٹ اور کمپنیاں عوام کو چونا لگانے میں
قصور
حکومت ٹیکس اور کمپنیاں قیمتیں بڑھانے میں مگن حکومتی دعوے زبانی کلامی لوگ پریشان حکومت و کمپنیاں انجان
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کی بدولت لوگوں کی آمدن بند ہے جس کے باعث گورنمنٹ نے کئی ٹیکس معاف کرنے کا عندیہ دیا تھا مگر دوسری جانب خود ہی اشیاء پر ٹیکس بڑھا دیا لاک ڈاؤن سے قبل ڈیٹول کی شیشی کی قیمت 85 روپیہ تھی جس میں سے 12.35 روپیہ سیلز ٹیکس تھا اب لاک ڈاؤن کے بعد اسی ڈیٹول کی شیشی کی قیمت 99 روپیہ جبکہ سیلز ٹیکس بڑھا کر 13.30 روپیہ کر دیا گیا ہے گورنمنٹ نے اپنا سیلز ٹیکس 1 روپیہ 25 پیسے بڑھایا ہے جبکہ کمپنی نے شیشی کی قیمت میں 14 روپیہ اضافہ کر دیا ہے لوگ گورنمنٹ کے دوہرے معیار پر سخت نالاں ہیں









