قصور
تھانہ صدر چونیاں کی بڑی کاروائی دکیٹ گینگ گرفتار
تفصیلات کے مطابق انسپیکٹر قاسم جاوید ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں نے کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور نقدی رقم بھی برآمد ہوئی
ملزمان کے خلاف بجرم 395/13۔20۔65 کے تحت مقدمہ نمبر 209/19 درج کرکے کاروائی شروع کر دی
گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ ان کے مذید ساتھیوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی اور ملزمان سے مذید بڑی وارداتوں کے انکشاف کی بھی توقع ہے
Author: غنی محمود قصوری
تھانہ چونیاں صدر کی بڑی کاروائی
نقیب آباد بھلو میں ایک اور سانحہ
قصور
نقیب آباد بھلو میں فیروز پور روڈ پر ایک اور حادثہ
تفصیلات کے مطابق آج صبح ساڑھے سات بجے کے قریب لاہور سے قصور کی طرف ایک تیز رفتار مزدا لوڈر ٹرک نمبر LR 3830 آ رہا تھا کہ دوسری طرف سروس روڈ سے اینٹوں سے لوڈ ٹرالی جو کہ مین سڑک پر چڑھنے لگی تھی سے جا ٹکڑایا جس سے لوڈر کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا اور ٹرک کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے حادثے کے وقت ہلکی دھند تھی جس کی بدولت ٹرک ڈرائیور اینٹوں والی ٹرالی نا دیکھ سکا
پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہےشدید دھند کا راج
قصور
شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا راج
تفصیلات کے مطابق آج ضلع قصور میں شدید ترین دھند پڑی ہے شہر قصور میں دھند کم ہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی سڑکوں پر دھند بہت زیادہ ہے جس کی بدولت گاؤں دیہات سے آنے والے طالبعلموں اور ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے
شدید دھند سے حد نگاہ چند میٹر ہی رہ گئی ہے ٹوٹی اور کم چوری سڑکوں کی بدولت دھند سے ہر سال کئی حادثات رونما ہوتے ہیں
سٹی ٹریفک پولیس قصور نے شہریوں کو اپنی سواریوں پر دھند میں استعمال ہونے والی فوگ لائٹس لگانے کا مشورہ دیا ہے اور اوورٹیکنگ سے مکمل احتیاط کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکےقصور میں ایک اور المناک سانحہ
قصور
ٹریفک حادثہ ایک اور جان لے گیا
حادثہ موٹر سائیکل کی تیز رفتاری اور غفلت سے پیش آیا
تفصیلات کے مطابق دوپہر 2 بجے کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل مٹی سے لدی ٹرالی سے جا ٹکرائی جسے ٹرالی روندتی ہوئی کافی دور لے گئی جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جانبحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے کل بھی قصور میں ٹریفک حادثہ کی بدلت 6 افراد جانبحق اور 49 زخمی ہو گئے تھے جن میں سے بیشتر کی حالت ابھی نازک ہے کل والا واقعہ بھی غفلت اور لاپرواہی کی بدولت پیش آیا اور کئی لوگ جان کی بازی ہار گئےکسانوں نے بجلی کے بل جلا دیئے
قصور
چونیاں میں بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس پر پاکستان کسان اتحاد کا حکومت کے خلاف احتجاجتفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں پاکستان کسان اتحاد کی ضلعی قیادت نے پرانی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں آفس کے باہر احتجاج کیا جس میں سینکڑوں کسانوں نے بجلی کے بلوں کو آگ لگا کر جلا دیا کسانوں نے کہا کہ اگر حکومت نے بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکس نا ختم کیا تو ہم اسلام آباد جا کر احتجاجی دھرنا دیں گے جس کی قیادت پاکستان کسان اتحاد ضلعی صدر اورنگزیب بیگو کرینگے
قصور پولیس میں تبادلے
قصور پولیس میں تقرریاں و تبادلے
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے تھانہ کوٹ رادھا کشن میں تعینات تمام ملازمین اور انچارج چوکی کو تبدیل کر دیا
جبکہ تنویر ASI چوکی انچارج بستی لال شاہ تعینات اے ایس آئی خالد بشیر انچارج چوکی بچڑ تعینات
کامران شہزاد چوکی انچارج سٹی کوٹ رادھا کشن تعینات
محمد شفیق محرر تھانہ کوٹ رادھا کشن تعینات
جبکہ باقی تمام ملازمین کو بھی کوٹ رادھا کشن سے تبادلہ کر کے مختلف تھانوں میں تعینات کر دیا گیا ہایس پی انویسٹی گیشن تبدیل
قصور
ایس پی انویسٹی گیشن قصور تبدیل
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نےایڈیشنل ایس پی اقبال ٹاؤن فیصل آباد ڈاکٹر فہد احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن قصور تعینات کردیا ہے
جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن قصور مرزا قدوس بیگ کو تبدیل کرکے ایس پی انویسٹی گیشن 1 انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر لگا دیا گیا ہےلاہور ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور محمد راشد کو ایڈیشنل ایس پی قصور کی خالی آسامی پر لگا دیا گیا
جواں سالہ لڑکی اغواء
قصور سے ایک اور حوا کی بیٹی اغواء
تفصیلات کے مطابق الہ اباد کے نواحی گاؤں تلونڈی کی نہم کلاس کی طالبہ کو ملزمان محمد عمران وغیرہ نے سکول سے اغوا کر لیا ایس ایچ او تھانہ الہ اباد نے طالبہ کی بازیابی کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے کوٹ رکن دین تلونڈی کے رہائشی محمد تاج کی بیٹی ث جو حنیف میموریل ہائی سکول تلونڈی میں نویں کلاس میں زیر تعلیم تھی کو ملزمان محمد عمران رہائشی برج رن سنگھ اور ساتھیوں نے اغوا کر لیا
بتایا جاتا ہے کہ ملزم انتہائی کمینہ اور عیاش ہے اور اکثر چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے
لوگوں نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لے کر کاروائی تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہےایک اور زخمی چل بسا
قصور
سانحہ قصور نقیب آباد کا ایک اور زخمی جانبحقتفصیلات کے مطابق آج صبح قصور میں ہوئے المناک سانحے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک زخمی شوکت علی ولد عبدالغفار سکنہ نند کا تکیہ عمر 35 سال چل بسا
ہلاکتوں میں مذید اضافے کا خدشہ
پورے قصور شہر میں سوگ کا سماء
ایسے حادثات سٹی ٹریفک پولیس قصور کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیںقصور میں ایمرجنسی
قصور
سانحہ قصور ہلاکتوں میں اضافہ قصور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ
آج صبح نقیب آبا بھلو فیروز پور روڈ پر ہوئے خوفناک کوسٹروں کے تصادم میں کل 49 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 29 مرد 10 عورتیں زخمی ہوئی جنہیں ریسکیو 1122 ،ایدھی فاءونڈیش اور دیگر ذرائع سے ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 5 افراد جانبحق ہو چکے ہیں جبکہ 5 افراد کو حالت زیادہ خراب ہونے پر لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
ہسپتال انتظامیہ نے شہریوں سے خون کے عطیات کی پر زور اپیل کی ہے