قصور
میونسپل دفتر کے ساتھ واقع واٹر سپلائی کی ٹربائن ایک ہفتے سے بند
تفصیلات کے مطابق دفتر تحصیل میونسیپل کارپوریشن کے ساتھ بنی واٹر سپلائی کی ٹربائن ایک ہفتہ سے خراب ہے جس کی بدولت قرب و جوار کے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس گئے مقامی لوگوں نے دن میں کئی کئی بار ٹی ایم اے دفتر جا کر شکایت بھی کی مگر عملہ کی طرف سے تسلیوں کے علاوہ کچھ نا ملا ٹربائن خراب ہوئے ہفتہ ہو چکا شہری پینے کا پانی دوسرے محلوں سے لانے پر مجبور شہریوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹربائن مرمت کروا کر ہمیں پینے کے صاف پانی کی سہولت دوبارہ مہیا کی جائے
Author: غنی محمود قصوری
-

بلدیہ آفس کے ساتھ بنی واٹر سپلائی ایک ہفتہ سے بند
-

لیسکو سب ڈویژن راجہ جھنگ کی نا اہلی
قصور
سب ڈویژن راجہ جھنگ قصور کی نا اہلی سے بھینس مر گئی
تفصیلات کے مطابق مقامی دیہاتی کی بھینس پانی میں بجلی کی گری ہوئی تاروں کے اوپر سے گزری اور کرنٹ لگنے سے مر گئی لوگوں نے تاریں گرنے کی اطلاع دفتر پہنچائی بھی تھی مگر نا اہل عملے نے تاریں ٹھیک نہیں کیں جس سے مقامی باشندے کی لاکھوں روپیہ کی بھینس مر گئی -

الہ آباد کی عوام گٹر اور بارشوں کا پانی پینے پر مجبور
قصور
الہ آباد واٹر یوزر کمیٹی کے ٹھیکیدار کی لوٹ مار کی وجہ سے پینے کے پانی کی پائپ لائنوں میں گٹروں اور بارش کا گندہ پانی شامل
تفصیلات کے مطابق الہ آباد عاٹر یوزر کمیٹی کے ٹھیکیدار کی نا اہلی کی بدولت پینے کے پانی میں گٹروں اور بارشوں کا پانی مکس ہونے لگا جسے نا اہل ٹھیکیدار مسلسل نظر انداز کر رہا ہے جس سے الہ آباد کی عوام گندہ پانی پی کر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگی شہریوں نے کہا کہ پانی کی پائپ لائن میں شگاف پڑنے سے گندہ پانی واٹر سپلائی کے پانی میں مکس ہو رہا ہے
ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ -

معمولی جھگڑے پر دکاندار زخمی حالت تشویشناک
قصور
کوٹ رادھاکشن چونگی نمبر 6 پر دوکاندار کا ہمسایہ کاشف سے معمولی جھگڑا
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن چونگی نمبر 6 میں بااثر دوکاندار کاشف نے اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ حملہ کر کے 45 سالہ عمران نامی شخص کو أستروں اور قینچیوں سے شدید زخمی کردیا
عمران کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
تاحال ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوا -

چوری ڈکیتی کی وارداتیں جاری
قصور
قصور کی تحصیل پتوکی شہر میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام تھانہ سٹی کی حدود میں میگا روڑ پر حسن ٹیلرز کی دوکان کے تالے توڑ کر 20سوٹ سلائی کیے ھوئے اور 10سوٹ ان سلے ہوئے چور لیکر فرار ہو گئے آج سے ڈیڑھ سال پہلے بھی اسی دوکان میں چوری کی واردات ھوئی تھی
ٹیلر ماسٹر کا کہنا ہے اگر اسں پر ایکشن لیا ھوتا تو آج یہ کام نا ہوتا ٹیلر ماسٹر کا ڈی پی او قصور سے انصاف کا مطالبہ -

قصور مسلسل بارشیں فصلیں زیر آپ
قصور میں مسلسل بارشیں فصلیں زیر آب
تفصیلات کے مطابق قصور میں 5 روز سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسہ جاری تاہم کل رات سے کل شام تک ہونے والی بارش نے ریکارڈ توڑ دئیے گاؤں دیہات جوہڑوں کا منظر پیش کرنے لگے لوگوں کے گھروں میں بارش کا گندہ پانی داخل ندی نالوں میں طغیانی دھان کی فصل کے علاوہ دیگروں فصلوں کے خراب ہونے کا خدشہ ادھر انٹرنیشنل بارڈ گنڈہ سنگھ قصور پر واقع دریائے ستلج میں پانی کا اضافہ ریسکیو ادارے سیلاب سے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار
-

کوٹ رادہاکشن میں موسلا دھار بارش
قصور
کوٹرادھاکشن میں موسلا دھار بارش
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادہاکشن میں شدید بارش ہوئی جس سے مارکیٹوں دوکانوں اور گھروں میں پانی داخل ھوگیا گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے -
نہری پانی کی چوری ناممکن
قصور
محکمہ انہار کے ایکسئین قصور کے حکم پر سب انجینئر نے چور کوٹ مائینر میں ٹیل فیڈ کر کے زمینداروں کے دل جیت لئے واقعات کے مطابق چور کوٹ مائنر میں سب انجینئر محکمہ انہار نے پانی چوری روکنے کیلئے ایکسئین قصور محکمہ انہار کے حکم پر ٹیل فیڈ کر کے پانی چوری کو نا ممکن بنا دیا جس سے چھوٹے اور کمزور کسانوں نے محکمہ انہار کا شکریہ ادا کیا زمینداروں کا کہنا ہے کہ بااثر اور بڑے زمیندار پانی چوری کر لیتے تھے جس سے ہم غریب کسانوں کو پانی ٹیوب ویل سے لگانا پڑتا تھا جوکہ بہت مہنگا ہے -

واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح
پھول نگر قصور
رانا سکندر حیات ضلع ناظم قصور نے کہا کے کمیونٹی اور دوستوں کے تعاون سے آج خانکے موڑ یونین کونسل 100 میں دوسرے سٹیٹ آف آرٹ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے
پلانٹ کیلئے جگہ وقف کرنے اور تعاون کرنے پر میں اپنے علاقے کے ساتھیوں کا بے حد شکر گزار ہوں اور انکے جذبے کو داد دیتا ہوں واٹر پلانٹ کی تعمیر اور انسٹالیشن پر جو بھی خرچ آئے گا وہ میں اپنی جیب سے ادا کروں گا تاکہ اہل علاقہ کو صاف پانی کی سہولت میسر ہو سکے جس سے بیماریوں کے خاتمے میں مدد ملے گی ان شاءاللہ آئندہ کچھ دنوں میں تیسرا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی لگادیا جائے گا جس سے علاقے کے لوگوں کو مذید سہولت ملے گی -

معصوم بچے کے قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ
ملک رشید احمد خاں ایم این اے NA138 مسلم لیگ ن گزشتہ روز ٹبہ نین وال کھڈیاں میں زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل ہونے والے معصوم بچے عبدالرحمن کے گھر گئے اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا ملک رشید خان نے ہر متاثرہ خاندان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کروائی جبکہ پولیس افسران سے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا
ملک رشید احمد خاں نے لواحقین سے کہا کہ آپ کو جس جگہ بھی میری ضرورت ہو میں حاضر ھوں
ایم این اے نے ملزمان کو سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا اور گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ ایسے گھناؤنے جرم کرنے والوں کو سرعام تختہ دار پر لٹکایا جائے