قصور
حالیہ بارشوں کے سلسلہ کی بدولت دھان کی کٹائی شدید متاثر گندم کی بوائی متاثر ہونے کا خدشہ
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں گزشتہ ہفتے سے وقفے وقفے سے ہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور پچھلے ماہ سے دھان کی کٹائی بھی جاری ہے بارش ہونے سے دھان کی کٹائی رک جاتی ہے اور کھڑی و کٹی ہوئی فصل کے سوکھنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے مگر ایک دو دن بعد پھر بارش شروع ہو جاتی ہے اور فصل پھر گیلی ہو جاتی ہے جس کی بدولت اس سال دھان کی کٹائی کافی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے جس کی بدولت گندم کی بوائی کے متاثر ہونے کا بھی شدید خدشہ ہے
Author: غنی محمود قصوری
دھان کی کٹائی اور گندم کی بوائی متاثر
موٹر سائیکل ڈکیت گینگ خوف کی علامت
قصور
پتوکی میں چوری ڈکیتی عروج پر پولیس بے بس شہری عدم تحفظ کا شکار
تفصیلات کے مطابق انور کالونی میگا روڑ پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے آگے بیٹھے دانش منیر واپڈا ملازم سے گن پؤائنٹ پر مبلغ 80 ہزارنقدی اور قیمتی موبائل فون چھینا جس پر دانش نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اسے ڈرانے کیلئے ہؤائی فائرنگ شروع کر دی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے فائرنگ سے اہل علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا جس پر اہل علاقہ نے ریسکیو 15 پر کال کی تو پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
اہل علاقہ نے بتایا کہ پتوکی میں موٹر سائیکل سوار ڈکیت گینگ پولیس سے بے قابو ہو چکا ہے اور شہریوں کیلئے خوف کی علامت بن چکا ہےدن دیہاڑے نوجون اغواء
رائیونڈ سے بی ایس سی کا طالبعلم اغواء
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کا رہائشی جواں سالہ عقیل جو کہ بی ایس سی کا طالبعلم ہے رائیونڈ کے ایک نجی بینک سے مبلغ ڈھائی لاکھ نکلوا کر نکلا ہی تھا کہ تھوڑی دیر بعد نامعلوم کار سواروں نے اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ لے گئے
جس کی درخواست عقیل کے بڑے بھائی نے تھانہ سٹی رائے ونڈ میں دے دی ہے
لوگوں نے کہا ہے کہ دن دیہاڑے اغواء کی واردات ڈولفن فورس اور پنجاب پولیس پر ایک سوالیہ نشان ہےلیڈی ڈاکٹر کی غفلت بچہ قبل از پیدائش فوت
قصور
کنگن پور لیڈی ڈاکٹر کی غفلت سے بچہ قبل از پیدائش فوت ہو گیا
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور کے رہائشی محمد ثاقب ولد عبدالستار قوم میئو نے نجی کلینک الشفاء ہسپتال کنگن پور کی انچارج ڈاکٹر صائمہ اور ڈاکٹر کرن کے خلاف ایک تحریری درخواست تھانہ کنگن پور، کمشنر لاہور،ڈی ایچ او قصور اور وزیر اعلی پنجاب کے نام دی ہے
جس میں سائل نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں کچھ عرصہ قبل اپنی حاملہ بیوی کو الشفاء ہسپتال بمقام کنگن پور لے کر گیا جہاں دو لیڈی ڈاکٹروں ڈاکٹر صائمہ اور ڈاکٹر کرن نے میری بیوی کو چیک کرنے کے بعد کہا کہ آپ کو ہر ماہ ہمارے پاس اسے چیک اپ کے لئے لانا پڑے گا سو میں ہر ماہ باقاعدگی سے اپنی بیوی کو الشفاء ہسپتال کنگن پور کی انچارج ڈاکٹر صائمہ اور ڈاکٹر کرن کے پاس چیک کروانے لاتا رہا مورخہ 11-11-2019 کو رات کے وقت میری بیوی کی طبیعت خراب ہوئی تو میں اسے الشفاء ہسپتال کنگن پور لے کر گیا،جہاں دونوں ڈاکٹروں نے میری بیوی کا الٹراساءوند کیا اور کہا کہ بچہ دیکھ ہے پھر ایک انجیکشن لگا کر سونے چلی گئیں تھوڑی دیر کے بعد میری بیوی نے کہا کہ مجھے بچے کی دھڑکن محسوس نہیں ہو رہی جس پر میں نے دونوں لیڈی ڈاکٹروں کو اٹھانا چاہا تو وہ نا اٹھیں اور مجھے برا بھلا کہا جس پر میں اپنی بیوی کو علی ہسپتال لے گیا جہاں پر معلوم ہوا کہ بچہ فوت ہو چکا ہے لہذہ میرا بچہ قبل از پیدائش فوت دونوں لیڈی ڈاکٹروں کی غفلت کی بدولت ہوا ہے لہذہ ان کے خلاف کاروائی کی جائےواش روم سے ہسپتال منتقل
قصور
جواں سالہ لڑکا اچانک واش میں گر گیا حالت سیریس
تفضیلات کے مطابق قصور راءوخان والا کے نزدیکی گاؤں اوراڑہ نو کے رہائشی مرزا ریاست بیگ کا 18 سالہ لڑکا سیف بیگ آج صبح سویرے اٹھا اور واش روم گیا مگر واش روم جاتے ہی گر پڑا جس کی بدولت اس کے دماغ سے کافی خون بہنے لگا اور وہ بے ہوش ہو گیا اور حالت بے ہوشی میں ہاتھ پاؤں مارنے لگا جس پر گھر والوں نے ریسکیو 1122 قصور کو فون کرکے اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کیا جہاں اس کے سر کا سی ٹی سکین کیا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے دماغ کے سپیشل ڈاکٹر کے آنے تک کوئی بھی بات بتانے سے گریز کیا ہےقصور پولیس کی بڑی کاروائی
قصور
پولیس کی بڑی کاروائی منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن قصور کی چوکی بھسر پورہ کے چوکی انچارچ سید علی رضا گیلانی نے کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں فاروق اور عثمان کے قبضہ سے 1500 گرام چرس اور 100 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی
ملزمان کافی عرصے سے منشیات فروشی کا کام کر رہے تھے مگر ہر بار پولیس کو چکمہ دے کر نکل جاتے تھے ملزمان قصور کے علاوہ ملحقہ علاقوں میں بھی منشیات سپلائی کرتے تھے
اہلیان علاقہ نے قصور پولیس کے اس اقدام کی تعریف کی ہےتحصیل انتظامیہ تجاوازت کے خلاف سرگرم
قصور
پتوکی میں تجاوازت کے خلاف انتظامیہ سرگرم
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی شہر میں لوگوں نے اپنے گھروں اور دکانوں کے باہر سیڑھیوں اور پلیوں کی بدولت راستوں کی کافی جگہ گھیر رکھی تھی جس پر پورے شہر میں لوگوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا تھا جس پر انتظامیہ نے متعلقہ لوگوں کو کئی بار نوٹس بھی جاری کئے مگر پھر بھی لوگوں کی طرف سے کوئی مثبت ردعمل نا ہوا تو آخر کار تحصیل انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے سڑکوں میں رکاوٹ بننے والی سیڑھیوں ،پلیوں وغیرہ کو پورے شہر سے ختم کر دیا
لوگوں نے تحصیل انتظامیہ کے اس اقدام کی تعریف کی ہےخراب سبزیاں اور مہنگائی
قصور
الہ اباد گلی سڑی سبزیوں کی بھر مار
شہریوں کو شدید پریشانی جس سے خوفناک بیماریاں جنم لینے لگیں
تفصیلات کے مطابق شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ الہ آباد میں ناقص اور غیر معیاری سبزیاں سرعام فروخت ہو رہی ہیں جس سے متعدد خوفناک بیماریاں جنم لے رہی ہیں دوسری طرف شدید مہنگائی نے بھی شہریوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں
شہریوں نے بتلایا کہ ہماری متعدد بار شکایات پر بھی کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے محمکہ فوڈ اور دیگر ادارے خاموش ہیں جس سے سبزی فروش ناقص اور بدبودار سبزی فروخت کر رہے ہیں
شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہےبچہ اغواء کی کوشش ناکام
قصور
کوٹ رادہاکشن میں 10 سالہ بچے کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن کے نواحی گاؤں اولکھ اوتاڑ کا رہائشی 10 سالہ بچہ محمد اصغر 6 نمبر چونگی کوٹ رادہاکشن میں موٹر سائیکل مکینک کا کام سیکھنے اپنی دکان پر جا رہا تھا کہ صبح سویرے ہندال چوک کے قریب ایک کار اس کے قریب آ کر رکی جس میں سے ایک شخص نے نکل کر اسے کہا کہ کہاں جانا ہے بیٹھ جاءو تمہیں پہنچا دینگے اصغر نے انکار کیا تو اس شحض نے اسے کار میں دھکیلنے کی کوشش کی تو اضغر نے شور مچا دیا جد پر کار میں پہلے سے موجود ایک بچے نے بھی شور مچانا شروع کر دیا شور سنتے ہی کار سوار اصغر کو چھوڑ کر بھاگ گئے اصغر نے جلدی جلدی اپنی دکان پر پہنچ کر سارا واقعہ اپنے مکینک استاد کو بتلایا
خیال کیا جا رہا ہے کہ کار میں پہلے سے موجود شور مچانے والا بچہ بھی کار سوار اغواء کرکے لیجا رہے تھے جسے وہ لیجانے میں کامیاب ہو گئے اور اصغر کی جان شور مچانے پر بچ گئی
لوگوں نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےصحافی کو قتل کی دھمکیاں
قصور
پتوکی کے سینئر صحافی اظہر طفیل میئو کو انسپکٹر ایف آئی اے کی دھمکیاں
تفصیلات کے مطابق پتوکی قصور کے صحافی و سماجی کارکن محمد اظہر طفیل میئو کو محمد شاہد انسپیکٹر ایف آئی اے کی سینئر صحافی کو غلیظ ترین گالیاں اور اغواء کرکے قتل کرنے کی دھمکیاں کچھ عرصہ پہلے محمد شاہد انسپیکٹر ایف آئ اے کا سنیئر صحافی کے ساتھ کاروبار کا لین دین تھا جس پر اظہر طفیل نے اس سے پیسے مانگنے تو شاہد آگ بگولہ ہوگیا اور اپنے ایف آئی اے انسپیکٹر ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اظہر کے والد محترم محمد طفیل کے خلاف جھوٹی درخواست تھانے سرائے مغل کی چوکی ھلہ میں دے دی جو کہ بلکل جھوٹی اور بے بنیاد ہے
قصور کی صحافی برادری نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایسے کرپٹ انسان کے خلاف کارروائی کی جائے اور کیفر کردار تک پہچایا جائے