قصور میں آٹے کی مصنوعی قلت قیمتیں پھر بڑھ گئیں
تفصیلات کے مطابق قصور شہر کی سب سے بڑی نجی اتفاق فلور مل کھارا روڈ نے قصور کے تاجروں کو خوار کرنا شروع کر دیا ہے تاجروں سے ہفتہ پہلے پیسے وصول کئے جاتے ہیں اور پھر اپنی مرضی کے مطابق آٹا دیا جاتا ہے تاجر مجبور ہو کر لاہور اور دیگر شہروں سے آٹا خرید رہے ہیں جس کی بدولت کرایہ کی آڑ میں تاجر 10 کلو آٹے کا تھیلا 410 روپیہ کے بجائے 440 روپیہ کا فروخت کر رہے ہیں تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں قصور سے ہی آٹا ملے تو ہمیں باہر سے آٹا نا منگوانا پڑے اور نا ہی ہمارا کرائے کی مد میں اضافی خرچ ہو لہذہ ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی فلور ملوں کی مانیٹرنگ کرے اور انہیں قصور شہر کو آٹا مہیا کرنے کا پابند بنائے
جبکہ دوسری جانب آٹا چکی مالکان 1900 روپیہ فی من آٹا فروخت کر رہے ہیں اور فلور مل کا آٹا 1760 روپیہ فی من فروخت ہو رہا ہے جبکہ سرکاری قیمت 1620 روپیہ فی من ہے لوگوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے
Author: غنی محمود قصوری
قصور میں آٹے کا بحران
دکان کے تالے توڑ کر چوری
قصور میں چوری چکاری نا رک سکی چوریوں کا سلسلہ عروج پر پولیس بے بس لوگ اپنی قیمتی چیزوں سے محروم ہونے لگے
تفصیلات کے مطابق قصور کے شہر کھڈیاں خاص میں چوری کی ایک اور وادات ہو گئی نامعلوم چور جنید جمشید کاسمیٹکس سٹور بمقام بازار کھڈیاں خاص سے نقدی 52 ہزار و قیمتی سامان دکان کے تالے توڑ کر لے گئے
پولیس تھانہ کھڈیاں مصروف کاروائی ہے
لوگوں نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے (more…)امراض چشم میں کمی کی بجائے اضافہ
قصور آنکھوں کا مسئلہ وبائی شکل اختیار کر گیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے لوگوں کو آشوب چشم اور آنکھوں کی الرجی کا مسئلہ بن رہا تھا مگر چند دنوں سے آنکھوں کی بیماریاں قصور اور گردونواح میں وبائی شکل اختیار کر گئی ہے بڑوں کے علاوہ بچوں میں بھی آنکھوں کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جو کہ بہت تشویش ناک ہے لوگوں نے سی او ہیلتھ اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کے تمام بی ایچ یو ،آر ایچ سی اور ٹی ایچ کیو و ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں امراض چشم کے خصوصی ڈیسک قائم کئے جائیں جہاں ماہر امراض چشم کی نگرانی میں ان مریضوں کا فوری علاج ہو سکےپتنگ بازی جاری انتظامیہ بے بس
قصور پتنگ بازی جاری انتظامیہ بے بس
تفصیلات کے مطابق قصور میں پتنگ باز بے لگام ہوچکے ہیں لوگ پتنگ بازی بڑے شوق سے کر رہے ہیں جس سے کئی افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ چکے ہیں تو کئی سفر آخرت پر
جمعرات کع ساتویں جماعت کا طالب علم چھت سے گر گیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا محلہ ترکھاناوالہ کا رہائشی محنت کش عبدالرحمن کا کمسن بیٹا شہزاد پتنگ لوٹنے کی کوشش میں چھت سے گر گیا جو کہ سر میں گہری چوٹ لگنے کی بدولت موت وحیات کے کی کشمکش میں مبتلا ہے ضلعی انتظامیہ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس کے پتنگ بازی کے خلاف احکامات کے باوجود پتنگ بازی پر قابو نہیں پاسکی ورثاء کے مطابق جمعرات کو گر کر زخمی ہونے والا ہسپتال میں زیرعلاج 10 سالہ شہزاد سر میں گہری چوٹ لگنے سے ٹھیک طرح سے نا ہی بول سکتا ہے نا ہی سن سکتا ہے ورثاء نے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےشہر میں آنکھوں کی وباء پھوٹ پڑی
قصور
موسمی تبدیلی سے آنکھوں کی بیماری عام ہو گئی
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں چند دن سے آنکھوں کی بیماریاں بہت بڑھ گئی ہیں خصوصی طور پر آشوب چشم کی بیماری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ماہرین چشم کے مطابق سموگ کی بدولت آشوب چشم اور آنکھوں کی الرجی جیسی بیماریاں جنم لے رہی ہیں مگر حالیہ بارش کی بدولت آنکھوں کی بیماریوں میں کمی واقع ہو گی آنکھوں سے متاثرہ مریض تازہ پانی کے چھینٹے ماریں اور آنکھوں کو مسلنے سے گریز کریں آرام نا آنے کی صورت میں آنکھوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹر سے رجوع کریں اور خود ساختہ گھریلوں ٹوٹکوں سے پرہیز کریں کیونکہ آنکھ جسم کا انتہائی نازک حصہ ہے اور بہت اہم بھیانڈے کی ذخیرہ اندوزی شروع
قصور
سردی کی آمد کیساتھ ہی انڈے مہنگے بھی اور غائب بھی
تفصیلات کے مطابق قصور میں انڈوں کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی گئی ہے بڑے بڑے تاجر حضرات نے اپنے گوداموں میں انڈے سٹاک کر لئے ہیں وجہ سردیوں کی آمد اور انڈے کی مانگ میں اضافہ ہے چند دن قبل انڈوں کی ٹرے جس میں 30 انڈے ہوتے ہیں 230 روپیہ تھی جو اب اچانک اضافے کیساتھ 285 روپیہ ہو گئی ہے اس اضافے کا سارا نقصان عام دکاندار اور صارف کو ہے کیونکہ بڑے بڑے تاجر تو لاکھوں انڈے سٹاک کر چکے اب چند دن بعد وہ جب انڈے کی قیمت م8ں مذید اضافہ ہوگا تب ان سٹاک شدہ انڈوں کو بیچ کر کروڑوں روپیہ منافع کمائیں گےپریشر ہارن یا مصیبت
قصور
موٹر سائیکل اور گاڑیوں میں پریشر ہارن لگوانے کا رجحان بڑھنے لگا
تفصیلات کے مطابق قصور میں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں میں پریشر ہارن لگوانے کا رجحان تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے خصوصی موٹر سائیکل پر پریشر ہارن لگوانا ایک فیشن سمجھا جانے لگا ہے ہر دوسری تیسری موٹرسائیکل پر پریشر ہارن لگا ہوا ہو گا پریشر ہارن کے بے جا استعمال کی بدلت شور شرابا تو ہوتا ہی ہے مگر ڈپریشن اور دل کے مریضوں کیلئے یہ ہارن کسی دراءونے خواب سے کم نہیں موٹر سائیکل سوار حضرات جب سڑک پر چلتے ہوئے ایک دم پریشر ہارن چلاتے ہیں تو دل کے مریض خاص طور پر ڈر جاتے ہیں جس سے بعض اوقات ان کی طبیعت بگڑ بھی جاتی ہے مگر افسوس سٹی ٹریفک پولیس قصور پر ہے کہ سارا کچھ روڈ پر ہوتا دیکھنے کے باوجود بھی ٹریفک اہلکاران کچھ بھی نہیں کر رہے
قصور کی عوام نے سٹی ٹریفک پولیس قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل اور گاڑیوں پر پریشر ہارن کو لگوانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائےمکئی کی فصل تباہ
قصور
تیز آندھی و بارش سے مکئی کی فصل کو شدید نقصان
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں کل صبح سے کل رات تک کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کیساتھ تیز ہوا بھی چلتی رہی چند ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی جس سے ہائیبرڈ مکئی کی فصل گر گئی کسانوں نے بتایا کہ ہائیبرڈ مکئی کی جڑ کمزور ہونے کی بدولت فصل بارش کیساتھ ہوا کا پریشر برداشت نا کر سکی جس سے مکئی کی فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے گری ہوئی مکئی کو کاٹنے بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مکئی کی پیداوار میں بھی نمایا کمی ہوتی ہے جس سے کسانوں کی مشکلات میں مذید اضافہ ہو گاقصور کے مشہور صحافی انتقال فرما گئے
قصور کے مشہور صحافی رضا الہی سے وفات پا گئے
تفصیلات کے مطابق قصور مشہور صحافی مقبول احمد بھٹی رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں مرحوم نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر تھے اور ایک نڈر اور بے باک صحافی تھے قصور کی پوری صحافی برادری نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالی سے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے
مرحوم کی نماز جنازہ آج 3 بجے دوپہر ان کے آبائی گاؤں منڈیانوالا تحصیل پتوکی کے گورنمنٹ سکول میں ادا کی جائے گی جس میں ضلع قصور کی سیاسی شحضیات اور میڈیا نمائندگان شرکت کرینگےلیسکو قصور کی مجرمانہ غفلت
قصور
پورے علاقے میں بجلی غائب واپڈا قصور خواب خرگوش کے مزے میں لوگ پریشان پانی کی بوند بھی میسر نہیں
تفصیلات کے مطابق کل قصور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش و ہلکی آندھی آئی جس کی بدولت پورا قصور شہر اور گردونواح تاریکی میں ڈوب گیا سب ڈویژن بلہے شاہ فیڈر بہادر پورہ کی بجلی کل دوپہر 3 بجے گئی اور آج صبح 8 بجے آئی سب ڈویژن راجہ جنگ فیڈر راءو خان والا کی بجلی کل صبح 9 بجے گئی اور دوپہر 2 بجے آئی اور پھر رات 9 بجے سے تاحال نہیں آئی اسی طرح سب ڈویژن مصطفی آباد کی بجلی کل دن 4 بجے گئی اور آج صبح 8 بجے آئی
لوگوں نے متعلقہ ایس ڈی اوز اور کمپلین دفتروں کے نمبروں پر رابطہ کیا تو آگے سے بتلایا گیا کہ فنی خرابی کی بدولت بجلی میسر نہیں فنی خرابی کو جلد دور کر دیا جائے گا مگر لوگ پریشان ہیں کہ وہ کونسی فنی خرابی ہے جو بیک وقت اتنی سب ڈویژنوں میں آ گئی اور ساری رات میں بھی ٹھیک نا ہو سکی
لوگوں نے واپڈا قصور کی اس غفلت پر ایس ای قصور اور ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے