Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • مغوی بچی کا باپ ہی اغواء کار نکلا

    قصور
    کل اغواء ہونےوالی کمسن طیبہ فیصل آباد سے برآمد ہو گئی
    تفصیلات کے مطابق 8 سالہ طیبہ کی گمشدگی پر میڈیا اور پولیس بہت پریشان ہوئے مگر طیبہ کو اسکے سگے والد نے خود اغواء کیا بعد میں اغواء کا ڈرامہ رچایا طیبہ کے والد اور دیگر لواحقین نے نامزد ملزمان شہباز وغیرہ سے ذاتی مخالفت پر تنگ آ کر بچی کے اغواء کا ڈرامہ رچایا تھا
    طیبہ کے لواحقین نے پولیس ، میڈیا اور علاقہ مکینوں کو 24 گھنٹے تک دھوکے میں رکھا اور بے وقوف بنائے رکھا

    ڈی پی او قصور کی قائم کردہ پولیس جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے مبینہ بچی کو فیصل آباد سے برآمد کر کہ والد کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کر لیا ہے

  • قصور میں ژالہ باری

    قصور
    کل رات سے گھنے بادل ہلکی بارش اور ژالہ باری
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردو نواح میں کل سے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے موسم کافی حد تک ٹھنڈا ہو گیا آج آدھی رات کے بعد 4 بجے قصور کے نواحی علاقوں جبومیل،پل جبومیل،اوراڑہ نو و اوراڑہ خورد راءو خان والا اور گردونواح میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ قصور شہر میں ہلکی بارش ہوئی اور اب بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری ہے جس سے سردی میں کافی اضافہ ہو گیا ہے

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن

    قصور الہ آباد
    تجاوازات کا خاتمہ کر کے ہی دم لو گا قبضہ مافیاء کو وارننگ دے رہا ہوں کہ وہ روڑ کی جگہ خالی کر دیں سروس روڑ عام عوام کے پیدل گزرنے کے لئے تعمیر کیا گیا نا کہ دوکانداروں کے ذاتی استعمال کے لئے میں نے بلا تفریق کارروائی جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سردار شبیر احمد ڈوگر

    تفصیلات کے مطابق چوک الہ آباد میں تجاوازات بڑھتی ہی جا رہی ہیں اور دوکانداروں نے سروس روڈ کو ذاتی استعمال کیلئے مختص کر رکھا ہے جس سے راہ گیروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس بدولت میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی الہ آباد نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے ملاقات کی تو انہوں نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ میں نے ٹریفک اور راہ گیروں کے لئے مشکلات پیدا کرنے والوں کے لئے گھیرا تنگ کر دیا ہے گذشتہ دنوں میں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چوک الہ آباد،کنگن پور روڑ، قصور روڑ، چونیاں روڑ پر تجاوازات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جس کے دوران کارورائی بھی کی نیز قبضہ مافیا اور دیگر عناصر کو ایک بار وارننگ دے چکا ہوں ڈھابہ، ریڑھی بان، خانچہ فروش، ٹی سٹال اور دیگر سروس روڑ پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والوں کو وارننگ دے دی ہے کہ سروس روڈ چھوڑ دیں ورنہ مقدمات درج ہوں گے تجاوازات کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے
    سیاسی اثر و رسوخ پر چوک الہ آباد کو اپنی جاگیر بنانے والے قانون کی گرفت سے بچ نا سکیں گے

  • سٹریٹ کرائم بے قابو

    قصور
    سٹی پتوکی میں سٹریٹ کرائم عروج پر پولیس عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر نا کام
    تفصیلات کے مطابق سٹی پتوکی اور مضافات میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں آئے روز لوگ اپنی قیمتی اشیاء اور نقدی سے محروم ہو رہے ہیں گزشتہ رات امین سی این جی پمپ کے قریب محمد منشاء نامی شہری اپنی موٹر سائیکل پر ملانوالا بائی پاس سے واپس آرہا تھا کہ چار نامعلوم افراد جو کہ دو موٹر سائیکلوں پرسوار تھے نے محمد منشاء کو گن پوائنٹ پر روک کر پہلے تشدد کیا اور بعد میں نقدی اور قیمتی موبائل و اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات لیکر فرار ہو گئے
    پتوکی کی عوام کا ڈپی او قصور اور ڈی ایس پی پتوکی سے شہر میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا از خود نوٹس لینے کی اپیل ہے

  • فائرنگ سے شہری زخمی

    قصور
    کھڈیاں خاص میں ڈاکوؤں نےمزاحمت پر رکشہ ڈرائیور کو گولی مار دی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
    تفصیلات کے مطابق کے قصبہ راجہ جنگ رائے ونڈ روڈ کا رہائشی محمد رمضان لوڈر رکشہ پر سکندر پورہ سے کھڈیاں کی جانب آرہا تھا کہ موضع مالی والا کے قریب 3 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی وغیرہ چھین لی جس پر مزاہمت پر رمضان نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اسے گولی مار دی اور فرار ہوگئے جس پر رمضان نے شور مچایا تو اسے اہل دیہہ نے مضروبی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا
    پولیس تھانہ کھڈیاں نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے

  • غلط موٹرسائیکل پارکنگ سے ٹریفک جام

    قصور
    موبائل شاپس کے باہر کھڑی موٹرسائیکلوں کی بدولت سرکلر روڈ بلہے شاہ پر رش روز کا معمول بن گیا
    تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس قصور اور موبائل شاپس مالکان کی غفلت کی بدولت بلہے شاہ روڈ ،للیانی اڈہ ،نیا بازار،ریلوے روڈ اور سرکلر روڈ پر موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ کی بدولت ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے موبائل شاپس مالکان اپنے کسٹمرز کو موٹر سائیکل بے ترتیب پارک کرنے سے نہیں روکتے جس کی بدولت جس کا جیسے دل چاہے موٹر سائیکل کھڑی کرکے خریداری میں مصروف ہوجاتا ہے غلط موٹرسائیکل پارکنگ کی بدولت موٹرسائیکل سواروں اور پیدل گزرنے والوں کو سخت پریشانی رہتی ہے اور ٹریفک بھی جام رہتی ہے
    لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ان جگہوں پر غلط پارکنگ کو رکوائے تاکہ ٹریفک جام کا مسئلہ نا بنے

  • قصور جیل یا مقام تفریح

    قصور
    ڈسٹرکٹ جیل سزا خانہ یا مقام تفریح
    تفصیلات کے مطابق قصور کی ڈسٹرکٹ جیل امیروں کیلئے تفریح کا مقام جبکہ غریبوں کے لئے جہنم بن گئی ہے پیسے دے کر جیل میں موبائل رکھا جا سکتا ہے جبکہ پیسے بطور رشوت نا دیئے جائیں تو جیل کی دال روٹی بھی اچھے طریقے سے نہیں ملتی معمولی سے بات پر بھی جیل حکام قیدیوں کو بری طرح مارتے ہیں ایسا ہی ایک واقع چند دن قبل عالم عرف پریمی نامی حوالاتی کے ساتھ پیش آیا جسے معمولی سی بات پر جیل حکام نے جانوروں کی طرح مارا جس پر عالم عرف پریمی نے علاقہ مجسٹریٹ فراز تبسم کو تحریری درخواست دی جس پر مجسٹریٹ نے انکوائری کمیٹی بنا دی
    افسوس کی بات ہے کہ جیل اصلاح کیلئے بنائی جاتی ہے مگر قصور جیل اصلاح کے بجائے قیدیوں میں مذید نفرت پھیلا رہی ہے
    اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور اور وزیر جیل خانہ جات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • فرقہ واریت سے پاک مشترکہ مذہبی پروگرام

    قصور
    فرقہ واریت سے پاک گفتگو
    تفصیلات کے مطابق تنظیم دارالفلاح کے زیر اہتمام فرقہ واریت سے پاک اصلاح معاشرہ پر مبنی مذہبی اسکالرز کے لیکچرز کا سلسلہ کئی سال سے جاری ہے جس میں فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر مقررین اصلاح معاشرہ اور فکر آخرت پر گفتگو کرتے ہیں اور ان پروگراموں میں بغیر کسی تفریق کے ہر مسالک کے لوگ شرکت کرکے مستفید ہوتے ہیں ایسے ہی ایک پروگرام کا انعقاد آج 6 نومبر کو بعد از نماز مغرب کیا گیا ہے جس میں ملک کے مشہور مذہبی سکالر جناب عتیق الرحمن علوی صاحب گفتگو ارشاد فرمائینگے پروگرام رائل پیلس میرج ہال شہباز خان روڈ قصور میں ہو گا جس میں مقرر موضوع ،رویے میرے حضور کے پر گفتگو فرمائے گے
    قصور کی عوام مسلکی تعصب سے بالاتر ہو کر اس پروگرام میں شرکت کرتے ہیں اور مذہبی راہنمائی حاصل کرتے ہیں

  • لنڈا بازار سج گیا

    قصور
    سردی کی آمد کے ساتھ ہی قصور اور گردونواح میں لنڈا بازار سج گئے
    تفصیلات کے مطابق سردی کا موسم شروع ہوتے ہی لنڈا بازاروں میں عوام کی بڑی تعداد نے خرید و فروخت شروع کر دی ہے جہاں پر لوگ سویٹر، جرسی ، شوز اور گرم کپڑے خرید رہے ہیں گزشتہ سال کی نسبت اس سال قیمتوں میں 25 سے 40فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ کیلئے خریداری خواب مشکل ہو کر رہ گئی ہے کیونکہ یہ لوگ اپنے اور خاندان کے افراد کیلئے ان کپڑوں کی خریداری کر کے سردیوں میں اپنے جسم کو ڈھانپنے تھے مگر موجودہ حکومت کے آتے ہی مہنگائی کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مالی مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب اور متوسط طبقہ کو خصوصی ریلیف دینے کیلئے لنڈا بازار کے ہول سیل ڈیلروں سے ٹیکس میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔تاکہ وہ اپنی زندگی بسر کرسکیں

  • تاجروں کا خیر خواہ ہوں

    قصور
    مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں نے کہا ہے کہ تاجر اپنے حقوق کیلئے متحد ہوکر اپنی جدوجہد تیز کر دیں تاکہ اپنے حقوق حاصل کئے جاسکیں
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرنے کے بعد انجمن تاجران نشاط روڈ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پوری تاجر برادری میرے ساتھ کھڑی ہے انشاءاللہ تاجروں اور مرکز ی انجمن تاجران کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنادیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران پتوکی تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے اور کرتی رہے گی میں تاجر برادری کو ہرگز مایوس نہیں ہونے دونگا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی خدمت کا دعویٰ کرنے والے تاجروں کیلئے کچھ نا کر سکے بلکہ تاجر برادری کو نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے مگر اب تاجروں اور تاجر برادری کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ وہ جلد نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے تاکہ تاجروں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے اس موقع پر حاجی محمد ارشد گولڈن، حاجی محمد اسلم، حاجی عبدالغفور بھٹی، حاجی محمد یونس، شیخ ندیم اصغر اور شیخ محمد نعیم بھی موجود تھے