Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • چوریاں جاری پولیس بے بس

    قصور
    کھڈیاں خاص میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں نا رک سکیں
    تفصیلات کے مطابق قصور کے قصبے کھڈیاں خاص میں دن دھاڑے نامعلوم چور موٹرسائیکل چرا کر لے گئے
    جنازگاہ روڈ گلی عاشق ڈوگر کے رہائشی محمد یونس رحمانی کی گھر سے باہر کھڑی موٹرسائیکل نمبری ایل ای زیڈ 1603 دن دھاڑے نامعلوم چور موٹرسائیکل کا تالہ توڑ کر لے گئے
    پولیس مصروف کاروائی ہے
    اس سے قبل بھی کھڈیاں سے کئی موٹرسائیکل چوری ہو چکی ہیں جن کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا

  • قصور پولیس میں تبادلے

    قصور پولیس میں تبادلے
    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس میں ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی طرف سے کئی پولیس افسران کے تبادلے کر دئیے گئے ہیں
    انسپیکٹر محمد رمضان کو ایس ایچ او الہ آباد
    انسپیکٹر طارق محمود کو ایس ایچ او کنگن پور
    انسپیکٹر ناصر عباس کو ایس ایچ او کوٹ رادہاکشن
    سب انسپیکٹر کفایت حسین کو انچارج سٹی سرکل
    سب انسپیکٹر رانا سہیل کو ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا
    سب انسپیکٹر عابد محمود کو انچارچ سی آئی اے صدر سرکل
    سب انسپیکٹر آصف نزیر کو انچارج سی آئی اے پتوکی
    سب انسپیکٹر محمد اشرف کو انچارج سی آئی اے چونیاں
    انسپیکٹر شوکت کو ہومیسائیڈ انویسٹیگیشن آفیسر تھانہ پھولنگر، تھانہ سرائے مغل
    اور انسپیکٹر رشید سلیم کو ہومیسائیڈ انویسٹیگیشن تھانہ کوٹ رادہاکشن مقرر کیا گیا ہے

  • وارداتوں میں اضافہ

    قصور
    حبیب آباد پچھلے چند ماہ سے چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پولیس بھی لوگوں کی فریاد سننے سے عاجز
    تفصیلات کے مطابق جاوید نگر حبیب آباد میں ایک گھر میں چوری ہوئی جسکی ایف آئی آر کاٹنے کی بجائے الٹا پولیس اہلکاروں نے ان سے ایف بی آر کیطرح قیمتی اشیاء کی رسیدیں مانگنا شروع کر دیں
    غلہ منڈی لالہ زار کالونی شیر گڑھ روڑ پر یکے بعد دیگر چوری کی وارداتیں ہوتی رہی جاوید نگر بک شاپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوروں کی تصویریں واضح بھی ہو گئیں مگر پھر بھی چور قانون کی گرفت سے میں نا آ سکے
    اسی طرح پچھلے ماہ چونیاں روڑ پر ٹرک ڈرائیور کو مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائر مار کر قتل کر دیا تھا
    حبیب آباد پولیس ان تمام واقعات ہونے کے بعد بھی خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی اس واقعے کے دو دن بعد ہی ڈاکوؤ چونیاں روڑ پر سرعام ڈکیتی کی وارداتوں میں مشغول تھے کہ ایک موٹر سائیکل سوار کو روکا جس کے مزاحمت کرنے پر اسے مار مار کر شدید زخمی کردیا متاثرہ شخص ابھی بھی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ھے
    لوگوں نے ڈی پی او قصور سے حبیب آباد میں بڑھتی ہوئی چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لینے کی اپیل کی ھے

  • قصور ہسپتال یا سفارشی کا مددگار

    قصور
    ڈی ایچ کیو ہسپتال سفارشی لوگوں کیلئے ہی رہ گیا
    تفصیلات کے مطابق قصور کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پرچی بنوانے سے ٹیسٹ کروانے تک اور دوائی لینے سے ہسپتال میں داخلہ لینے تک صرف سفارشی لوگوں کیلئے ہی رہ گیا ہے غریب اور بغیر سفارش کے مریض پرچے بنوانے میں ہی 4 گھنٹے گنوا دیتے ہیں اس کے بعد جب ڈاکٹر کے پاس جانے کی باری آتی ہے تب بھی سفارشی ٹولہ سب سے آگے ہوتا ہے جس کی بدولت غریب اور مستحق لوگ دوائی لینے سے رہ جاتے ہیں خاص طور پر کتے کاٹے کی ویکسین پر معمور عملہ کہتا ہے کہ ویکسین ختم ہو گئی ہے مگر 500 روپیہ پر فوری کتے کاٹے کا انجیکشن لگا دیتے ہیں
    لوگوں نے اس صورت حال پر وزیر صحت اور ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • بھینس چوری کی قسم

    قصور
    5 دن قبل چوری ہونے والی بھینس کا سراغ لگ گیا
    تفصیلات کے مطابق اوراڑہ نو تھانہ راجہ جھنگ سے صفی اللہ گجر ولد عارف گجر کی بھینس 29 تاریخ کو چور رات کی تاریکی میں چرا کر لے گئے تھے جس پر اہلیان دیہہ نے چوروں کا پیچھا شروع کیا مگر چور بھینس لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے جس کے بعد دن کو صفی اللہ نے ماہر کھوجی کی خدمات حاصل کیں جس کے کھوج لگانے پر بھینس کا سراغ تھانہ صوا آصل موضع پانڈوکی کے ساتھ حویلی میئووانولی میں طفر عرف طفری میئو کے گھر تک پہنچا جس پر صفی اللہ اور اہلیان دیہہ نے ظفر سے پوچھا تو اس نے لاعلمی کا اظہار کیا مگر اس سے اگلے دن صفی اللہ گجر نے جاسوس کتوں کی مدد لی تو حیرت انگیز طور پر کتے بھی سراغ رسانی کرتے ہوئے ظفر عرف ظفری میئو کے گھر تک پہنچے جس پر ظفر نے کہا مجھ سے قسم لے لو مگر اس کے محلے سے اس کی قسم کسی نے نا دی جس پر ظفری نے کہا کہ میں یہاں نیا آباد ہوا ہوں لہذہ میری قسم میرے سابقہ گاؤں موضع نند کا تکیہ تھانہ شیخم سے لے لو اور 17 تاریخ تک وعدہ کر لیا مگر حیرت تب ہوئی کہ جب پتہ چلا کہ ظفری کو حویلی میئووانولی میں مقیم ہوئے کافی عرصہ گزر گیا ہے اور نند کا تکیہ سے اس کے نکلنے کی وجہ بھی یہی چوری چکاری ہی تھی

  • فضل الرحمن کا دھرنا جمہوریت کی بقاء ہے

    قصور
    مولانا فضل الرحمن کا دھرنا جمہوریت کی بقاء کیلئے ہی ہے
    تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے قصور و راہنماہ پی پی پی ملک منظور نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا جمہوریت کی بقاء کیلئے ہے جس سے حکمران گھبرائے ہوئے ہیں اور ہواس باختہ ہو چکے ہیں لوگ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں غریب خط غربت سے نیچے آ گیا ہے جبکہ امیر مذید امیر تر ہو رہا ہے اور حکومتی طبقہ اپنے رشتہ داروں کو عہدوں اور مراعات سے نواز رہا ہے یہ گورنمنٹ بلکل ناکام ہو چکی ہے اب اسے گھر جانا ہی ہوگا

  • اجتماعی دعا اور ٹریفک جام

    قصور
    رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی دعا کے بعد شدید ٹریفک جام
    تفصیلات کے مطابق آج رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں آخری دن پر دعا تھی دعا کے بعد اجتماع میں ملک بھر سے شریک افراد اپنے اپنے گھروں کی راہ لیتے ہیں کچھ لوگ اپنی ذاتی سواریوں پر آتے ہیں اور زیادہ تر افراد قافلے کی شکل میں بسیں کروا کر آتے ہیں دعا کے بعد ہر ایک جلدی جلدی پنڈال سے نکلنے کی کوشش کرتا ہے اور اپنی سواری والے سواری پر نکلتے ہیں جس سے یکدم پورے رائیونڈ کی ٹریفک تو جام ہوتی ہی ہے ساتھ ہی قصور کے مختلف راستے بھی ٹریفک کی بدولت بند ہو جاتے ہیں زیادہ تر لاہور جانے والے افراد قصور رائیونڈ روڈ سے گزرتے ہیں ایسے ہی دیپال پور ،پاکپتن عارف والا اور دیگر شہروں سے آئے لوگ بھی قصور کے راستے سفر کرتے ہیں جس سے قصور رائیونڈ روڈ،کوٹ رادہاکشن قصور روڈ،رائیونڈ براستہ کوٹ رادہاکشن تا پتوکی روڈ ٹریفک کی بدولت مکمل بند ہو چکے ہیں گاڑیوں کی اتنی زیادہ تعداد کی بدولت ٹریفک کا سارا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جس سے مقامی لوگوں کو سخت کوفت اٹھانی پڑ رہی ہے

  • فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

    قصور
    بھلو ڈرین پر واقع گھتہ فیکٹری میں دن 10 بجے لگنے والی آگ تاحال نا بجھ سکی
    تفصیلات کے مطابق قصور فیروز پور روڈ پر کھارا ڈرین پل کی مشرقی نزد لکھنیکے گاؤں والی سائیڈ پر واقع گھتہ فیکٹری میں دن 10 بجے شارٹ سرکٹ کی بدولت لگنے والی آگ تاحال نا بجھ سکی ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں مگر خوشی قسمتی سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا مگر فیکٹری کا گودام جو کہ گھتے سے بھرا ہوا تھا مکمل جل کر خاکستر ہو گیا ہے اور آگ مذید پھیل رہی ہے جس پر ریسکیو ٹیمیں قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں

  • مزاحمت پر دیہاتی قتل

    مزاحمت پر دیہاتی قتل

    قصور
    پتوکی کے علاقے تھانہ سراۓ مغل سوکڑ نہر ہلّہ پر ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

    تفصیلات کے مطابق رات نامعلوم ڈاکوؤں نے ہلہ نہر کے قریب ارشد ولد طفیل کو روکا جس پر ارشد نے مزاحمت کی تو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسے گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ریسکیو 1122 نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی  منتقل کر دیا گیا

    قتل ہونے والا شخص محمد ارشد ولد طفیل کے سوکڑ نہر ہلّہ کا رہائشی بتایا گیا ہے  ڈاکوؤں  کی فائرنگ سے قتل ہونے والا شخص مچھلی کا کاروبار کرتا تھا 
    پولیس تھانہ سرائے مغل نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی

  • خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

    قصور
    الہ اباد میں 4 لاکھ ہیڈ منی والا خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

    تھانہ الہ آباد پولیس کی بڑی کاروائی خطرناک اور انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری ادریس ماچھی گرفتار
    مجرم اشتہاری ادریس ضلع قصور اور اوکاڑہ میں ڈکیتی اور راہزی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے
    ادریس ماچھی سال 2012 سے مفرور چلا آ رہا تھا
    گورنمنٹ آف پنجاب نے ادریس ماچھی کی 4 لاکھ روپے ہیڈ منی مقرر کر رکھی تھی
    لوگوں نے قصور پولیس کی اس بڑی کاروائی کی بے حد تعریف کی