Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

    قصور
    الہ اباد میں 4 لاکھ ہیڈ منی والا خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

    تھانہ الہ آباد پولیس کی بڑی کاروائی خطرناک اور انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری ادریس ماچھی گرفتار
    مجرم اشتہاری ادریس ضلع قصور اور اوکاڑہ میں ڈکیتی اور راہزی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے
    ادریس ماچھی سال 2012 سے مفرور چلا آ رہا تھا
    گورنمنٹ آف پنجاب نے ادریس ماچھی کی 4 لاکھ روپے ہیڈ منی مقرر کر رکھی تھی
    لوگوں نے قصور پولیس کی اس بڑی کاروائی کی بے حد تعریف کی

  • فوڈ اتھارٹی کی کاروائی

    قصور
    فوڈ اتھارٹی کی کاروائی متعدد دکانداروں کو جرمانہ
    تفصیلات کے مطابق قصور کے قصبے راجہ جھنگ میں فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے کئی دکانداروں کو جرمانے کر دیئے جرمانے کم وزن ،ناقص کوالٹی اور ایکسپائر اشیاء کی بدولت کیئے گئے ہیں
    محمکہ فوڈ نے نان بائی ،کریانہ،سبزی فروش،دودھ و دہی فروش،گوشت فروش اور بیکریوں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے اکثر کی کوالٹی انتہا گندی زوزن میں کمی اور کچھ اشیاء ایکسپائر ہو چکی تھیں

  • نامعلوم لاش دفن لوگ حیران

    قصور
    پولیس اہلکار نے پوسٹ مارٹم شدہ لاش قبرستان میں دفنا دی

    تفصیلات کے مطابق بوائے ڈگری کالج روڈ قبرستان میں تھانہ صدر پ کے اہلکار نے ایک نوجوان کی پوسٹ مارٹم شدہ لاش کفن بمعہ کفن قبرستان میں لا کر دفنانا چاہی مگر علاقہ مکینوں نے ایک جواں سالہ پوسٹ مارٹم شدہ لاش دیکھ کر شور مچا دیا جس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گٸی لاش لانے والے پولیس اہلکار نے پوچھنے پر بتایا کہ یہ نوجوان ایک حادثے میں فقیریے والا کے قریب جانبحق ہوا ہے حاکم نامی پولیس ملازم نے مذید بتایا کہ تین دن قبل اس کا انتقال ہوا تھا
    اسی دوران مقامی صحافی کے فون کرنے پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ایس ایچ او سٹی اور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اور چوکی انچارج لاری اڈہ بھی موقع پر پہنچ گٸے جنہوں نےعلاقہ مکینوں کو مطمٸن کر کے نامعلوم نوجوان کی لاش کوسپرد خاک کر دیا
    دوسری طرف عوامی حلقوں نے اس صورت حال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ھوے صحافیوں سے اس معاملے کو اعلی حکام تک پہنچانے پر زور دیا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں

  • ایس ایچ او کا اعلان

    قصور
    پتوکی ایس ایچ او پتوکی نصراللہ بھٹی کا جرائم کی بیخ کنی کا فیصلہ
    ایس ایچ او پتوکی نصراللہ بھٹی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرنے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے شہری تاجر اور میڈیا تعاون کرے تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے
    تھانہ سٹی پتوکی نصراللہ بھٹی نے تاجروں میڈیا اور سول سوسائٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ چوروں، ڈاکوﺅں ،منشیات فروشوں ، اشتہاری مجرموں اور کسی بھی قسم کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے اور پورے شہر میں گشت کا نظام پہلے سے موثر اور مضبوط بنادیا گیا ہے تھانے میں ہر آنے والے سائل کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں

  • نالیاں تالاب بن گئیں

    قصور
    شہروں اور گلی محلوں میں نالیاں تالاب بن گئیں
    تفصیلات کے مطابق قصور کے قصبے مصطفیٰ آباد للیانی وارڈ نمبر 7 سرہالی روڈ پر انتظامیہ کی نااہلی وجہ سے نالیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جو کہ انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
    نا ہی کوئی دیکھنے والا ہے اور نہ ہی کوئی سننے والا روہی نالہ سے گند و گوبر نکال کر سڑک اور مین راستے پر پھینکنا روز کا معمول ہے جس سے نمازی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
    اہل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ

  • بغیر ترپال لوڈر ٹرالیاں

    قصور
    بغیر ترپال کے فیروز پور روڈ پر اینٹوں سے لوڈ ٹرالیاں لوگوں کیلئے وبال جان بن گئیں
    تفصیلات کے مطابق قصور سے روزانہ درجنوں اینٹوں سے لوڈ ٹرالیاں اینٹیں لے کر لاہور فروخت کرنے جاتی ہیں جن میں سے ایک آدھ پر ہی ترپال ڈالا گیا ہوتا ہے باقی ٹرالیاں بغیر ترپال کے ہی گزرتی ہیں جن سے پیدل اور موٹرسائیکل سواروں پر اینٹوں سے گرنے والا والا برادہ نما گرد پڑتی ہے جو کہ قریب سے گزرنے والے پیدل اور موٹرسائیکل سواروں کیلئے سخت پریشانی کا سبب بنتی ہے جس سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بعض اوقات بغیر ترپال کے ٹرالیوں سے سڑک پر اینٹیں بھی گر جاتی ہیں جو کہ موٹرسائیکل اور کار سواروں کے لئے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں
    لہذہ سٹی ٹریفک پولیس قصور ٹرالی مالکان کو ترپال ڈالنے کا پابند کرے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے

  • رشوت لی اور دھمکیاں دیں

    قصور
    سب ڈویژن راجہ جنگ کا واپڈا ملازم افضل خاں میٹر انسپکٹر کی رشوت ستانی عروج پر
    تفصیلات کے مطابق کوٹلی رائے ابوبکر کے زمیندار زین العابدین کا کہنا ہے ہمارے زرعی ٹیوب ویل کے میٹرنمبر 4511751306103u پر افضل نے 38277 یونٹ بوگس ڈال دئے جس پر میں نے افضل خان کو ریڈنگ درست کرنے کا کہا تو افضل خان نے مجھ سے ایک لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پیسے دو گے تو کام ہو گا ورنہ نہیں سو مجبوری کے تحت میں نے حامی بھر لی رشوت کے پیسے لینے افضل ہمارے کھیت آیا پیسے لینے کے بعد ہمارا بل ٹھیک نا کیا جس کی بابت میں نے اپنے پیسے واپس مانگے تو افضل غنڈا گردی پر اتر آیا مجھ کو سنگین دھمکیاں دیں اور کہا کہ میں نے تو اپنے علاقے کے بہت چوہدریوں کے پیسے کھائے ہیں جو میرا بال بھی ٹیڑھا نہیں کر سکے پھر تم کیا چیز ہو
    بل زیادہ ہونے سے ہم نے بل ادا نا کیا تو واپڈا ٹیم ہمارا میٹر بھی اتار کر لے گئ ہے اور افضل بھی سنگین نتائج کی دھمکیوں دے رہا ہے
    متاثرہ دیہاتی نے اعلی حکام سے اس راشی میٹر انسپکٹر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • 3 افراد قتل 1 زخمی علاقے میں سوگ

    قصور
    گاءوں کھارا میں 3 افراد قتل 1 شدید زخمی
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں کھارا میں 3 افراد قتل کر دیئے گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے بتایا جا رہا ہے کہ مقتولین حال ہی میں جیل سے رہا ہو کر آئے تھے اور کھارا گاؤں میں اپنے عزیزوں سے ملنے آئے تھے جن کا پیچھا کرتے ہوئے مخالفین نے انہیں کھارا بھلو روڈ پر ان کی گاڑی پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے قتل کیا بتایا جا رہا ہے کہ ملزمان 1 موٹرسائیکل 125 اور 1 عدد گاڑی پر آئے اور مقتولین کی کار ایکس ایل آئی پر شدید فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 1 شدید زخمی ہے
    پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے

  • بھینس چور متحرک ہو گئے

    قصور
    تھانہ راجہ جھنگ کی حدود میں بھینس چوری ہونے کا سلسلہ نا رک سکا
    تفصیلات کے مطابق قصور کا تھانہ راجہ جھنگ بھینسوں کی چوری نا رکوا سکا غریب کسان جس کا اپنی جان اور اولاد کے بعد سب سے قیمتی اثاثہ بھینس ہوتا ہی ہوتا ہے آئے روز چوروں کے ہاتھوں اپنے اس قیمتی اثاثے سے محروم ہو رہے ہیں رواں ہفتے میں محمد صدیق ڈوگر سکنہ اوراڑہ روڈ کی دو قیمتی بھینسیں مجاہد رحمانی سکنہ اوراڑہ خورد کی ایک قیمتی بھینس اور آج رات صفی اللہ گجر ولد عارف گجر سکنہ اوراڑہ نو کی ایک قیمتی بھینس چور رات کی تاریکی میں چرا کر لے گئے حالانکہ ان دونوں دیہات سے چوکی اوراڑہ تھانہ راجہ جھنگ کا فاصلہ صرف ڈھائی کلومیٹر ہے
    ایک بھینس کی کم از کم قیمت ڈھائی لاکھ روپیہ ہے
    اہلیان دیہہ نے ڈی پی او قصور سے استدعا کی ہے کہ فوری نوٹس لے کر کاروائی کریں اور ہمیں ہماری بھینسیں واپس دلوائیں اور چوروں کو پکڑ کر عبرت کا نشان بنایا جائے

  • قصور ضلعی انتظامیہ انتہائی سست

    قصور
    چونیاں میں زیر تعمیر سڑک لوگوں کے لئے وبال جان بن گئی
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقے جمبر میں ن لیگی دور حکومت میں شروع ہونے والا چونیاں تا جمبر روڈ کا تاریخ ساز منصوبہ فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے تاخیر اور سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے آئے روز ایکسیڈنٹ ہونا معمول بن گئے ہیں اور سڑک سے اٹھنے والی گردوغبار سے لوگ موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں کاروباری لوگ کام نا ہونے کی وجہ سے مزید پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں لوگوں کا گزرنا دشوار ہو چکا ہے
    لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہائی وے سے اس تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی اپیل کی ہے