قصور
انسداد ڈینگی سر گرم
تفصیلات کے مطابق قصور میں ڈی سی قصور کی ہدایت پر گاءوں دیہات کی سطح پر ڈینگی کے خاتمے کیلئے کیمپ لگائے جا رہے ہیں جس میں لوگوں کے فری ڈینگی ٹیسٹ کرنے کے ساتھ ڈینگی
کی تشخیص ہونے پر مفت علاج بھی کیا جائے گا ان کیمپوں کی نگرانی ڈی ڈی ایچ او قصور ڈاکٹر منصور کر رہے ہیں تاہم بفضل تعالی ابھی تک ڈسٹرکٹ قصور میں کوئی بھی ڈینگی کا کیس سامنے نہیں آیا
Author: غنی محمود قصوری

ڈینگی سکواڈ

قیمتیں پھر بڑھ گئیں
Cac 1000 plus
گولی کی ڈبی چھوٹی 10 گولی والی 175 روپیہ جبکہ بڑی ڈبی 20 گولی والی 312 روپیہ کی ہو گئی واضع رہے کہ کیلشیم کی کمی کیلیے اور حاملہ عورتوں کے لئے یہ دو انتہائی اہم تصور کی جاتی ہے عموما لیڈی ڈاکٹرز حامہ عورتوں کو پورے 9 ماہ یہ دوا استعمال کرواتی ہیں اس حساب سے یہ اکیلی دوائی 9 ماہ کی 4212 روپیہ کی بنتی ہے جبکہ اس کے علاوہ دیگر ادویات بھی استعمال کروائی جاتی ہے نیز یہ کہ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں یہ گولی نہیں دی جاتی بلکہ بازار سے خریدنے کی ہدایت کی جاتی ہے
ادویات کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ جو کہ ہر روز مسلسل بڑھ رہا ہے غریب کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں
اسلامی تعلیمات ہی باعث نجات
قصور
اسلامی تعلیمات ہی باعث نجات ہیںقرآنی تعلیمات پر عمل کرکے عروج و بلندی پر پہنچا جا سکتا ہے ہماری قسمت اس کتاب مقدس کے ساتھ وابستہ ہے اگر ہمارا مقدر چمکے گا تو اسی مقدس کتاب کی وجہ سے چمکے گا ان خیالات کا اظہار نمایندہ باغی ٹی وی سے کرتےہوئے ینگ ویلفیئر حقوق و تحفظ سوساٹی قصور کے چیئرمین سردار جاوید عاشق ڈوگر نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کو قرآن پاک کی تعلیمات دینا اصول اسلام میں سے ہے حضور اکرم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم نے پہلے خود تعلیم و تربیت دی اور پھر دوسروں کو تعلیم و تربیت دینے کے لئے منتخب کیا ان منتخب تربیت یافتہ معلمین نے درس و تدریس میں جس مہارت کا ثبوت دیا وہ آپ کی ہمہ گیر تربیت کا ہی نتیجہ ہے جس کے اثرات تاقیامت رہیں گے انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں اور بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم پر ڈال دینا چاہیے تاکہ ان کا اپنے رب سے اور قرآن پاک کے کلام سے پختہ عقیدہ قائم ہو انہوں نے کہا کہ والدین پانچ وقت کی نماز پابندی سے ادا کریں اور اپنے بچوں کو بھی نماز پڑھنے کی تلقین کریں

مقدس اوراق کی توہین
قصور
پتوکی مقدس اوراق کی بے ادبی عروج پر
انتظامیہ خاموش تماشائی فروٹ منڈی میں فروٹ کی پیکنگ کے لیے صاف کاغذ کی بجائے قرآنی آیات اور مقدس نام والی اخبار کا استعمال کیا جاتا ہے
لوگ فروٹ کی پیٹیوں سے فروٹ نکال کے اخبار کو کوڑے کرکٹ میں پھینک دیتے ہیں
یہ سراسر قرآنی آیات اور مقدس ناموں کی توہین ہے
اور اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دینا ہے
سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
ڈی این اے رپورٹ جاری
چونیاں سات روز قبل قریبی کھنڈرات سے ملنے والی باقیات کی ڈی این اے رپورٹ جاری
دونوں کھوپڑیاں اور دیگر ہڈیاں علی حسنین اور سلمان کی ہیں فرانزک لیب کی تصدیق
علی حسنین اور سلمان اکرم محلہ غوثیہ آباد چونیاں کے رہائشی ہیں
پولیس آج دونوں بچوں کی مسخ شدہ باقیات انکے ورثاء کے حوالہ کرے گی
پولیس کی بھاری نفری کےشہر کے داخلی اور خارجی راستوں پہنچ گئی علاقے میں سوگ برقرار
تالے توڑ دیئے
قصور چور تالے توڑ کر نقدی و اشیاء لے اڑے
تفصلات کے مطابق کھڈیاں خاص میں نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر نقدی 10ہزار قیمتی سامان اشیاء خوردونوش لے گئے سبز منڈی موڑ زیشان کلینک کے ساتھ حسنین علی بھٹی کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور نقدی 10ہزار سیگریٹ اشیاء خوردونوش چوری کر کے لے گئے پولیس مصروف کاروائی ہے

مغوی بچے بازیاب
قصور
پتوکی کے تھانہ سرائے مغل کی حدود میں اغواء ہونے والے 3 بچے بازیاب
سرائے مغل کے رہائشی رشید احمد کے 2 بیٹے اور ان کے دوست کے دوست کا بیٹا 13 ستمبر کو مدرسہ میں تعلیم حاصل کر کے واپس جا رہے تھے کہ انہیں راستہ میں کو اغوا کر لیا گیا
اغواء ہونے والے بچوں کے نام 11 سالہ انیل 9 سالہ عاطف اور 15 سالہ مختار ہیں
اعواء کا مقدمہ تھانہ سرائے مغل میں بچوں کے والد کی مدعیت میں درج کروایا گیا تھا DPO قصور زاہد نواز مروت نے DSP پتوکی رضوان منظور چیمہ کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی جس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچوں کا سراغ لگایا اور ان کو شیخوپورہ کے علاقے سے بازیاب کروا لیا گیا اور اغواء کار قاری مجاہد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس کے مطابق تینوں بچے خیریت سے ہیں پولیس گرفتار ملزم سے تفتیش کر رہی ہیں کہ بچوں کے اغوا کے پیچھے کیا معاملات ہیں والدین اور اہلیان علاقہ نے پولیس کے حق میں نعرے بازی کی اور شکریہ ادا کیا
پنجاب فوڈ اتھارٹی کسان پیکج
قصور
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام خوشحال کسان پروگرام
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردو نواح کے دیہات میں بھینس بکریوں کے دودھ کی پیداوار کی بہتری کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گھر گھر سروے شروع کیا ہے جس میں ہر مویشی پال سے اس کے مویشی کے دودھ کا سیمپل لے کر ٹیسٹننگ کے بعد چارے اور دیگر خوراک کا چارٹ تیار کر کے دیا جائے گا نمائندہ باغی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عدنان سمیع نے بتایا کہ ہم لاہور فوڈ اتھارٹی سے ہیں اور قصور میں ورک کر رہے ہیں ہمارا مقصد مویشی پال حضرات کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے اسی لئے ہم لاہور سے قصور میں ہر گاؤں دیہات میں جا کر ورک کر رہے ہیں
ڈیڑھ سال سے لاپتہ بچہ
قصور
قصور شہر سے 24.03.2018 کو اغواء ھونے والے معصوم محمد فائق کو اغواء ہوئے ایک سال 5 ماہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں کروایا جا سکامعصوم محمد فائق کی والدہ آج بھی بےچین و بےقرار اپنے معصوم بچے کی بازیابی کیلئے حکمرانوں کے وعدوں کی طرف نظر لگائی صف ماتم بچائی بیٹھی ہے
فائق کی والدہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی صاحب آپ اللہ کے واسطے IG پنجاب کو خصوصی اختیارات اور ٹاسک دے کر قصور بھیجیں تاکہ میں بھی اپنے لخت جگر سے مل سکوںمعصوم بچوں کا اغواء ھونے کےبعد قتل سے قبل بازیاب نہ ھونا محکمہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

ادویات میں اضافہ
ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ
تفصیلات کے مطابق چند ماہ سے ادویات غریب لوگوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں محض 5 سے 6 ماہ میں ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے چند ماہ قبل اسی گورنمنٹ کے دور حکومت میں Septran DS فی بلسٹر 10 گولی 25 روپیہ تھا جو کہ اب 55 روپیہ اسی طرح Resochin 8 روپیہ سے 25 روپیہ Coldrex 12 روپیہ سے 24 روپیہ Basoquin 14 روپیہ سے 28 روپیہ Axidox12 روپیہ سے 32 روپیہ Basqopan plus 17 روپیہ سے 40 روپیہ Flygel 12 روپیہ سے 21 روپیہ Kestine 20 mg 207 روپیہ سے 277 روپیہ Stemetil 4 روپیہ سے 9 روپیہ فی بلسٹر پیک ہو گئے ہیں لوگ حیران ہیں کہ صرف چند ماہ میں ایسا کونسا معرکہ سر ہو گیا کہ ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں درج بالا تمام ادویات فرسٹ ایڈ استعمال ہونے والی ہیں جبکہ جان بچانے والی ادویات سینکڑوں کے بجائے ہزاروں فی فیصد مہنگی ہو گئی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ کیا کر رہے ہیں
لوگوں نے وزیراعظم اور وزیراعلی سے استدعا کی ہے کہ آپ کے نوٹس کے باوجود بھی کمپنیوں نے اضافی واپس نہیں لیا لہذہ ان کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرکے قیمتوں میں استحکام لایا جائے









