Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • لیسکو پھولنگر کی غفلت

    لیسکو پھولنگر کی غفلت

    قصور
    واپڈا کی غفلت ایکسئین پھولنگر افتخار گجر کا نوٹس لے کر کاروائی کی یقین دہانی

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہسپتال بہڑوال کی چھت پر عرصہ داز سے تاریں لٹک رہی تھیں جس کی شکایت عملہ و اہل دیہہ نے ایکسئین سے کی جس پر واپڈا لائن مین نے فوراً موقع پر پہنچ کر واقع کا جائزہ لیا پر کام نہ ھوسکا چھت سے لٹکی تاریں سیڑی کھڑی کر کے اونچی کی گئ ہیں تاکہ گورنمنٹ ہسپتال کی چھت میں بجلی نہ آئے
    ایکسین پھولنگر افتخار گجر صاحب سے انتظامیہ کا گورنمنٹ ہسپتال بہڑوال کلاں کی تاریں اونچی کروانے کا مطالبہ جس پر ایکسئین نے جلد کام کروانے کا وعدہ کیا ہے

  • قصور میں یکجہتی کشمیر ریلیاں

    قصور میں یکجہتی کشمیر ریلیاں

    قصور میں 6 ستمبر یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے
    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح اہلیان قصور 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کو کشمیریوں کے اظہار یکجہتی کیلئے بطور یوم یکجہتی کشمیر منا رہیں ہیں پورے ضلع قصور کے گاؤں دیہات اور شہروں میں انڈیا کی 6 ستمبر کی جارحیت اور حالیہ جارحیت جو کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کی جا رہی ہے ،کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے لوگوں نے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کشمیری پرچم اٹھا رکھے ہیں اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصاویر پر جوتے اور ڈنڈے برساں کر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے

  • قصور میں 6 ستمبر

    قصور میں 6 ستمبر

    قصور میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پورے ضلع میں جلسے اور تقاریب ہونگی
    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور اور گردو نواح میں 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کو کشمیریوں کے ساتھ بطور اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا جس کیلئے پورے ضلع میں ہر شہر اور گاؤں میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ہندو کی لاہور میں حملہ کرکے چائے پینے کی غلطی اور کشمیریوں کے اوپر ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا جائے گا سب سے بڑی تقریب ڈی سی آفس قصور میں ہو گی

  • دن دیہاڑے واردات

    دن دیہاڑے واردات

    قصور منیر شہید کالونی پر واردات
    تفصیلات کے مطابق شہباز خان روڈ منیر شہید کالونی میں دو نقاب پوش ڈاکو موٹر سائیکل نمبری LEN 7605 پر آئے اور وقار وغیرہ سے اسلحہ کے زور پر 17 لاکھ کیش لے کر فرار ہو گئے وقار خالد اقبال سلوہ گھی کی کمپنی کے ملازم ہیں اور قصورسبزی منڈی میں دوکانوں سے رقم اکھٹی کرنے آئے تھے انکے ساتھ منیر شہید کالونی روڈ پر واردات ہوئی 15 پر کال کی گئی پولیس مصروف کاروائی

  • لیسکو پتوکی کی کاروائی

    لیسکو پتوکی کی کاروائی

    قصور
    پتوکی لیسکو واپڈا سب ڈویژن کا کریک ڈاون
    تفصیلات کے مطابق ایس ای قصور کی ہدایت پر ایکسئین پھول نگف افتخار گجر اور ایس ڈی او رورل چوہدفی تنویر نے پرانی منڈی،مزمل بازار،پرانی شوگر مل،منڈیانوالا اور الہی بخش ٹاءون میں کریک ڈاون کرکے درجنوں بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لیئے اور ان کے پولیس میں مقدمات بھی درج کروائے

  • جیل میں ڈانس وبال جان

    قصور
    جیل ڈانس وبال جان بن گئی
    تفصیلات کے مطابق قصور جیل میں 14 اگست کو قصور جیل میں مجرا کروانے والے جیل سپریڈنٹ اصضر منیر کوہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تبدیل کرکے غلام سرور ثمرہ کو نیا سپریڈنٹ مقرر کر دیا ہے 14 اگست کو جشن آزادی کے نام پر اصغر منیر نے عورتوں کا مجرا اپنے دوستوں اور حوالاتیوں کے سامنے کروایا تھا جس کی ویڈیوز شوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ایکشن لیا اصغر منیر نے ویڈیو وائرل کرنے والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں
    قصور کےسیاسی و سماجی حلقوں نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام کی تعریف کی ہے

  • دودھ فروشوں کی من مانیا

    دودھ فروشوں کی من مانیا

    قصور
    دودھ فروشں کی من مانیا
    تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردو نواح میں دودھ فروش دکانداروں نے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے دودھ کی قیمت 70 روپیہ فی لیٹر اور دہی کی قیمت 80 روپیہ فی کلو مقرر کر رکھی ہے مگر دکاندار حضرات اپنی مرضی سے دودھ 90 روپے فی لیٹر اور دہی 100 روپیہ فی کلو بیچ رہے ہیں لوگوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ڈی سی قصور سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • بیٹوں کے ہاتھوں باپ اور ماں قتل

    بیٹوں کے ہاتھوں باپ اور ماں قتل

    قصور
    منڈی عثمانوالہ میاں بیوی قتل کا معاملہ حل

    تفصیلات کے مطابق بیٹوں نے باپ اور سوتیلی ماں کو قتل کرکے نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کا ڈرامہ رچایا تھا
    پولیس نے چار گھنٹے میں ملزمان کا پتہ لگوا کر گرفتار کر لیا
    بیٹے باپ کی جائیداد کےاکلوتے وارث بننا چاہتے تھے
    قتل سے پہلے سوتیلی ماں اور باپ سے جھگڑا بھی ہوا تھا
    بتایا جا رہا ہے کہ باپ نے چوتھی شادی کی تھی
    سوتیلی ماں حاملہ تھی جس سے جھگڑا ہوا

    بیس سالہ عزیفہ امین اور اسامہ کا اقبال جرم آلہ قتل برآمد ملزم گرفتار
    پولیس تھانہ منڈی عثمانوالا نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ڈی پی او قصور کا ایس ایچ او کو فوری کاروائی پر خراج تحسین

  • بہو،بیٹے اور پوتی کا قاتل دادا

    بہو،بیٹے اور پوتی کا قاتل دادا

    قصور
    حبیب آباد شیر گڑھ روڑ پر قتل ہونے والی فیملی کے قاتلوں کا سراغ لگا لیا گیا
    تفصیلات کے مطابق پتوکی تھانہ صدر پولیس نے مقتول کے والد مدعی مقدمہ نگہت شاہ کو گرفتار کر لیا جس نے اعتراف جرم کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے
    حبیب آباد : واقعہ میں قتل ہونے والے صفدر عرف سونے شاہ کا والد ہی قاتل نکلا
    واقعہ میں قتل ہونے والی فیملی کے ورثہ کی طرف سے اپیل پر وزیر اعظم پاکسان نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا
    DPO قصور کی طرف سے وزیر اعظم پاکسان کے نوٹس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی

  • 20 گھنٹوں سے بجلی غائب

    20 گھنٹوں سے بجلی غائب

    قصور 20 گھنٹوں سے بجلی غائب
    تفصیلات کے مطابق کل دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب ہلکی آندھی اور بارش آئی جس کے فوری بعد راجہ جھنگ سب ڈویژن کی طرف سے بجلی غائب ہو گئی بجلی بند ہونے سے راجہ جھنگ،میر محمد،ستوکی،اوڑارہ نو و کہنہ ،راءوخانوالہ اور دیگر دیہات تاریکی میں ڈوب گئے اس علاقے کی بجلی ویسے بھی گھنٹہ پیکج پر ہے یعنی ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہوتی ہے جس کی شکایت لوگ کئی بار اعلی حکام سے کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی