Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • سردار طالب نکئی کا وعدہ

    سردار طالب نکئی کا وعدہ

    سردار طالب حسین نکئی نے ایک اور وعدہ تکمیل تک پہنچا دیا

    تفصلات کے مطابق سردار طالب حسین نکئی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد الللہ میں نے اپنی قوم کے لیے ایک اور وعدہ تکمیل تک پہنچایا دیاہے آپ لوگوں کی دعا محبتوں کا شکریہ
    سردار طالب حسن نکئی ایم این اےNA 140 نے تحصیل پتوکی کے ہسپتال کو اپ گریڈ کروایا دی جس کی منظوری وزیراعظم پاکستان کے آفس سے ہو چکی ہے انشاءالللہ جلد ہی پتوکی تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال اپ گریڈ ہو جائے گا جس میں نمایاں سہولیات درج ذیل ہیں
    1 اندونی اور بیرونی ہسپتال کی بلڈنگ کی اپ گریڈیشن
    و ہسپتال کی ایمرجنسی کی واڑ کی اپ گریڈیشن
    3 زچہ بچہ واڑ کی اپ گریڈیشن 20 نئے بیڈ کے ساتھ
    4 بچوں کی نرسری واڑ کی منظوری
    5 سرجیکل اپریشن تھیٹر کی اپ گریڈیشن نئی مشینوں کے ساتھ

    ICU اور CCU 6
    واڑڈز کی اپ گریڈیشن نئی مشینوں کے ساتھ جو ابھی تک موجود نہیں ہیں
    7 پتوکی ہسپتال میں دانتوں کے علاج کا نیا یونٹ بنانے کی منظوری
    8 نیا 200KVA جنیرٹیر کی منظوری
    9 پتوکی ہسپتال میں نئے فرنیچر کی منظوری
    10 صاف پینے کے پانی کے پلانٹ کی منظوری جس کی روزانہ 2000 لیڑ پانی کی صلاحیت ہو گی

  • جمبر قبرستان سے لاش برآمد

    جمبر قبرستان سے لاش برآمد

    قصور
    پتوکی کے علاقے سے لاش برآمد
    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے جمبر میں بھٹے والے قبرستان سے لاش برامد ہوئی ہے جس کی کوئی شناخت نہیں ھو سکی مقامی لوگوں نے متعلقہ تھانہ کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کر دی
    پولیس مصروف تفتیش ہے [advanced_iframe src=”//www.tinywebgallery.com/blog/advanced-iframe” width=”100%” height=”600″]

  • لاش برآمد

    قصور

    الہ آباد کے نواحی قصبہ تلونڈی ججل ویر کے روڈ سے لاش برآمد

    الہ آباد ہاتھ باندھے شخص کی لاش کی اطلاع پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی
    لاش کی شناخت عارف ڈوگر کے نام سے ہوئی
    مقتول شامکوٹ کا رہائشی تھا ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا
    خدشہ ہے کے دوران ڈکیتی زخمی ہونے پر مارا گیا جسے اسکے ساتھی پھینک گئے
    الہ آباد پولیس کی جانب سے مزید کارروائی جاری ہے

  • قصور کا موسم

    قصور کا موسم

    قصور میں سخت حبس و گرمی بجلی بھی غائب لوگ پریشان
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے قصور میں حبس کا راج ہے جبکہ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کئی لوگ بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ہیں جبکہ آج
    30-08-2019 کو کا درجہ حرارت: ℃38-27 اور ہوا
    7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر ہے جبکہ ہلکی بارش کا
    بھی امکان ہے

  • DHQقصور تبدیلی

    DHQقصور تبدیلی

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں کئی سہولتوں کا فقدان مریض اور انکے لواحقین پریشان ادویات نایاب ہو گئیں

    تفصیلات کے مطابق عمیر ۔عثمان۔ ندیم وغیرہ نے بتایا کہ ایک طرف ڈسٹرکٹ ہسپتال کی سجاوٹی بلٍڈنگ بنا دی گی ہے اور دوسری طرف لیبارٹری ٹیسٹوں کی فیسوں میں بے بہا اضافہ کردیاگیا ہےاور ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں ادویات نایاب ہو چکی ہیں پرچی پر ڈاکٹر دوا تو لکھ دیتا ہے لیکن ایک یا دو گولیوں پر مریضوں کو ٹرخا دیا جاتا ہے باقی ملتی ہی نہیں کیا یہ ہے کپتان کا نیا پاکستان کیا یہ ہے تبدیلی قصورکے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور استدعا کی ہے کہ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور لیبارٹری کی فیسوں کو ختم کیا جائے تاکہ مریض زلیل و خوار ہونے سے بچ سکیں

  • خورشید قصوری انڈیا کے خلاف میدان میں

    خورشید قصوری انڈیا کے خلاف میدان میں

    قصور
    پی ٹی ائی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خارجہ میاں خورشید محمود قصوری اور تحریک انصاف قصور کی پوری قیادت آج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے دن 12 بجے دربار بابا بلھے شاہ قصور پر جمع ھونگے اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے ریلی بھی نکالیں گے نیز اس کے علاوہ مقررین عوام کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی داستان بھی سنایئں گے

  • دو ڈاکو گرفتار

    دو ڈاکو گرفتار

    قصور
    پتوکی میڈیکل سٹور پر ڈکیتی کر کے بھاگتے ہوئے ڈاکوؤں کو عوام نے پکڑ لیا

    تفصیلات کے مطابق پتوکی میں دو ڈاکو ڈکیتی کر کے بھاگ رہے تھے کہ ایک ڈاکو اپنے پسٹل کے فائر سے زخمی ہو کر گر پڑا جسے عوام نے دبوچ لیا دونوں ڈاکوؤں کی پہچان مدثر اور مزمل کے نام سے ہوئی
    دونوں ڈاکووں کی عمریں 17 سے 18 سال ہیںاور گرفتار ھونے والے دونوں نوجوان نواحی گاؤں سرسنگ کے رہائشی ہیں
    پولیس نے زخمی مدثر کو سول ہسپتال میں شفٹ کر دیا
    پولیس مصروف تفتیش ہے

  • مسافر ٹرین کے نیچے آ گیا

    مسافر ٹرین کے نیچے آ گیا

    قصور
    کوٹ رادھا کشن ٹرین حادثہ

    کوٹ رادھا کشن ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص ٹرین سے اترتے ہوۓ پاؤں سلپ ہونے سے ٹرین کے نیچے آ گیا
    ٹرین چلنے کی وجہ سے آدمی کی بائیں ٹانگ کٹ گئی
    متاثرہ شخص کا نام محمد ارشد ہے اورملتان کا رھائشی ہے
    ریسکیو 1122 نے انتہائی سیریس حالت میں رائیونڈ منتقل کردیا
    ٹرین کراچی سے لاہور جا رہی تھی

  • دو ایس ایچ او معطل

    دو ایس ایچ او معطل

    قصور اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی ان ایکشن
    تفصیلات کے مطابق 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا گیا
    ایس ایچ او گنڈاسنگھ والا یاسر علی اور سٹی چونیاں کے ایس ایچ او محمد عاطف کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر معطل کیا گیا ہے
    کرپشن رپورٹس پر مذید کرپٹ افسران کے خلاف کاروائیاں زیر التوا ہیں

  • بزرگ گاڑی کی ٹکر سے جانبحق

    بزرگ گاڑی کی ٹکر سے جانبحق

    قصور
    کھڈیاں خاص لالہ پاک پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ نے 70 سالہ بزرگ کو کچل دیا
    تفصیلات کے مطابق تیز رفتار کیری ڈبہ نے بزرگ کو بری طرح کچل دیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش اور کیری ڈبہ کو قبضہ میں لے کر تفشیش شروع کر دی لاش کا کوئی وارث ابھی تک نہیں آیا ہے بزرگ کی تلاشی پر شناختی کارڈ بھی نہیں ملا