Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • فلڈ ریلیف کنٹرول روم کا قیام

    فلڈ ریلیف کنٹرول روم کا قیام

    قصور فلڈ فیلیف کنٹرول سینٹر کا قیام
    تفصیلات کے مطابق بھارتی آبی جارحیت کے پیش نظر قصور کے گنڈہ سنگھ بارڈر کے ارد گرد دیہات کو سیلاب سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ڈی سی قصور کی ہدایت پر بلدیہ قصور نے فلڈ ریلیف کنٹرول سنٹر قائم کیا ہے جو کہ چوبیس گھنٹے کام کرے گا بلدیہ چوک میں واقع اس سنٹر کا فون نمبر 0499250225 ہے

  • جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

    جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

    قصور
    کوٹ رادہاکشن کے اندرونی پھاٹک پر سیمنٹ سے لوڈ کنٹینر ریلوے ٹریک پر پھنس گیا
    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن کے اندرونی پھاٹک پر سیمنٹ سے لوڈ کنٹینر عین ریلوے ٹریک کے اوپر خراب ہو گیا ادھر جعفر ایکسپریس کے گزرنے کا وقت بھی تھا لوگوں نے بروقت رائیونڈ ریلوے اسٹیشن اور چھانگا مانگا ریلوے اسٹیشن پر اطلاع دی جس پر ریلوے انتظامیہ نے ٹرین کو چھانگا مانگا کے قریب
    ٹریک پر روک لیا
    لوگوں نے کنٹینر کو دو ٹریکٹروں کی مدد سے دھکیل کر ٹریک سے نکالا اور ٹریک کا راستہ بحال کیا جس پر جعفر ایکسپریس کافی منٹ لیٹ ہو کر منزل کی طرف روانہ ہوئی ریلوے انتظامیہ نے کوٹ رادہاکشن کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا

  • بغیر وارننگ بھارت نے پانی چھوڑ دیا

    بغیر وارننگ بھارت نے پانی چھوڑ دیا

    بھارت نے دریائے ستلج میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خدشہ

    بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں بغیر اطلاع سیلابی پانی چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان میں ستلج کے اطراف آبادیوں کو خطرات لاحق ہوگئے، دریائے ستلج میں 1988ء کے بعد یہ ایک بڑا سیلاب ہوگا جس سے ہزاروں ایکڑ زمین، سیکڑوں دیہات متاثر ہوں گے
    بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑے جانے کے باعث اس میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہوگیا، خود بھارتی علاقے میں دریائے ستلج کے اطراف 61 دیہات خالی کروالیے گئے ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیے جانے کے انتظامات کیے گئے

    بھارت نے روپر ہیڈورکس سے دولاکھ کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے اور ہر ایک گھنٹے بعد پانی چھوڑا جارہا ہے۔ بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا سلسلہ اتوار کی شام سے شروع ہوا جورات گئے تک جاری رہے گا۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دریائے ستلج میں 1988ء کے بعد یہ ایک بڑا سیلاب ہوگا جس سے ہزاروں ایکڑ زمین، سیکڑوں دیہات متاثر ہوں گے۔
    پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے اتوار کی صبح دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ قصور کے مقام پر پانی کا بہاؤ 7741 کیوسک تھا

  • قتل کا ملزم حوالات میں قتل

    قتل کا ملزم حوالات میں قتل

    قصور
    چونیاں پولیس تشددسے زیرحراست ملزم جاں بحق

    تفصیلات کے مطابق مقدمہ قتل کا زیر حراست ملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق
    ایک سب انسپکٹر دو کانسٹیبل سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج
    ملزم غفور عرف ڈھولا اغواء کے بعد قتل ہونے والی اٹھارہ سالہ آمنہ کے مقدمہ میں نامزد ملزم تھا
    مقتول کے ورثاء کا مین قصور دیپالپور روڈ بلاک کر کے احتجاج مقتول بھائی کے مطابق میرے بھائی کو لڑکی کے ورثاء کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا

    چونیاں:واقعہ کی انکوائری کےلئے ایک ڈی ایس پی اور تین انسپکٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ایس پی انوسٹی گیشن قصور

  • جیل ڈانس انتظامیہ کے لئے وبال جان

    جیل ڈانس انتظامیہ کے لئے وبال جان

    قصور جیل میں کروائی ڈانس پارٹی جیلر کیلئے وبال جان بن گئی
    تفصیلات کے مطابق قصور ڈسٹرکٹ جیل میں جشن آزادی کے موقع پر ڈانس پارٹی کروانے پرجیل خانہ جات میں بڑی ہلچل اور جیل میں مجرا پارٹی کروانے والوں کی شامت آ گی جیلر بہادر سمیت دیگر عملہ پریشان ہو گئے ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر خان نے ڈسٹرکٹ جیل پہنچ کرجشن آزادی کے دن رقص و سرور کی محفل کے انعقاد کی انکوائری شروع کی جبکہ جیل میں ڈانس پروگرام کی تفتیش کیلئے آنیوالے ڈی آئی جی جیل خانہ جات جیل کے چند منٹوں کا دورہ کرنے کے بعد بغیر تفتیش کیئے اورمیڈیا کے نمائندوں کو دیکھتے ہی گاڑی میں بیٹھ کرفرار ہوگئے

    • عملہ درخت کھا گیا

      عملہ درخت کھا گیا

      قصور کے نواحی گاؤں نظام پورہ میں سول ویٹرنری ڈسپنسری کے اندر لگے 30 کے قریب درخت ڈسپنسری کا عملہ خورد برد کر گیا
      تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں نظام پورہ میں قائم سول ویٹنری کا عملہ ڈسپنسری میں لگے 30 کے قریب قد آور درخت کاٹ کر فروخت کرکے ہڑپ کر گیا
      جب کی بابت اہل دیہہ نے عملہ سے پوچھا تو عملہ کوئی جواب نا دے سکا وزیر اعظم پاکستان کا کلین اینڈ گرین پاکستان کا مشن ادھورا
      نظام پورہ کے لوگوں نے اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل کی ہے

    • خطرناک مشروب

      خطرناک مشروب

      پاکستان میں سب سے خطرناک مشروب جس میں کیفین کی مقدار بہت کیفین ہے کیا چیز اور اس کے نقصانات کیا ہیں؟

      STING
      ہے کیا چیز اور اس کے نقصانات کیا ہیں؟

      آج کل کم عمر بچوں اور نوجوانوں میں جگر کے کیسز بہت آرہے ہیں جسکی وجہ کثرت سے STING مشروب کا استعمال ہے صبح خالی پیٹ تو یہ زہر قاتل ہے اسمیں کیفین کی اتنی مقدار ہے کہ جو کسی بھی منشیات کے مقابلے میں 100/25 فیصد زیادہ ہے اسی بدولت لوگ اس کے عادی ہوتے جا رہے ہیں اور نہ ملنے پر بے چین اور جسم میں درد اور کھچاءو کی شدت رہتی ہے
      ڈاکٹرز نے اس مشروب کے استعمال سے سختی سے منع کیا ہے حالانکہ کمپنی نے خود بوتل کے ڈھکن پر تحریری لکھا ہے کہ اس میں کیفین کی مقدار زیادہ ہے اس لئے حاملہ عورتیں اور 12 سال سے کم عمر بچے اس سے گریز کریں

    • مکان کی چھت گر گئی

      مکان کی چھت گر گئی

      قصور
      کوٹ رادہاکشن روڈ پر حویلی پھاڑیاں والی میں خستہ حال چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق
      تفصیلات کے مطابق 80 سالہ محمد اقبال اپنے مکان میں سو رہا تھا کہ خستہ حال چھت نیچے آ گری ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی موقع کی طرف گاڑیاں روانہ کر دی تاہم محمد اقبال ریسکیو ٹیمیں پہنچے سے پہلے ہی جاں بحق ہو گیا متوفی انتہائی غریب تھا جو چھت کی خستہ حالی جاننے کے باوجود بھی نئی چھت نا بنا سکا

    • جرم کی اطلاع جرم بن گئی

      جرم کی اطلاع جرم بن گئی

      تھانہ آلہ آباد پولیس کی انوکھی کارروائی
      تفصیلات کے مطابق رانا خالد فاروق نائب صدر ٹیم سرعام قصور نے 15 ریسکیو قصور پر کال کرکے آتش بازی کی اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر الٹا کال کرنے والے صحافی کو ہی پندرہ منٹ تک پولیس وین میں بیٹھا کر ہراساں کیا بعد میں صحافیوں کی مداخلت پر چھوڑ دیا اور آتش بازی کرنے والوں کو موقع پر ہی مک مکا کر کے چلے گئے
      قصور کی پوری صحافی برادری آلہ آباد پولیس کے اس رویہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ھے اور ایسی شرمناک حرکت کرنے والے پولیس والوں کی فوری برطرفی کا مطالبہ کرتی ھے

    • قبرستان سے بچہ برآمد

      قبرستان سے بچہ برآمد

      قصور کے نواحی گاؤں سہجرہ میں نا معلوم عورت ایک دن کا بچہ پھینک کر فرار

      تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں سہجرہ کے قبرستان میں نا معلوم عورت ایک دن کا بچہ پھینک کر فرار ہوگئی مقامی چرواہے بکریاں چراتے ہوئے وہاں پہنچے تو بچے کےرونےکی آواز سن کرمقامی لوگوں کو بتایا
      جس پر مقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا اور بچے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا
      شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچے کی ولادت کسی ہسپتال میں ہوئی ہے