Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • قتل کا ملزم 1 گھنٹے میں گرفتار

    قصور
    تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے معصوم لڑکی کے اندھے قتل کو ایک گھنٹے میں ٹریس کر کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا
    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو پرانی منڈی کے رہائشی محمد ریاض نے اطلاع دی کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ عید کی شاپنگ کے سلسلہ میں بازار گیا ہوا تھا کہ میری بیٹی انساء گھر میں اکیلی موجود تھی کہ جب گھر واپس آئے تو میری بیٹی انساء خون میں لت پت تھی جس کو نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلہ سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا ہے، وقوعہ کی اطلاع پاکر ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظور چیمہ، ایس ایچ او سٹی پتوکی محمد اسلم بھاری نفری کیساتھ موقعہ پر پہنچے اور حالات و واقعات کا جائزہ لیا اور ایک گھنٹے کے انتہائی قلیل وقت میں ملزم عبدالحمید عرف جوڑا کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا، ملزم مقتولہ انساء کا قریبی رشتہ دار ہے جس سے مزید تفتیش جاری ھے

  • لیسکو قصور کا بڑا اعلان

    لیسکو قصور کا بڑا اعلان

    لیسکو قصور کا عید پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی یقین دہانی
    تفصیلات کے مطابق ایس ای قصور ناصر ایاز نے ڈسٹرکٹ قصور کے لیسکو ایس ڈی اوز اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان پر لیسکو قصور بجلی تعطل شہریوں کو بجلی فراہم کرے گی جبکہ کسی بھی کمپلین کی صورت میں اس کمپلین کا فوری ازالہ کیا جائیگا ایس ای نے تمام ایس ڈی اوز و دیگر عملہ کو سختی سے احکام جاری کئیے کہ کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نا ہو

  • ون ویلنگ سے نوجوان جانبحق

    ون ویلنگ سے نوجوان جانبحق

    قصور ون ویلنگ اک اور گھر اجاڑ گئی نوجوان ون ویلر جانبحق
    تفصیلات کے مطابق پکی حویلی فیروز پور روڈ پر
    دو نوجوان ون ویلنگ میں مصروف تھے ون ویلنگ کے دوران نوجوان توازن برقرار نا رکھ سکا جس سے موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی اور دونوں نوجوان موٹرسائیکل سے گر گئے
    ایک کی موقع پر وفات ہو گئی جبکہ دوسرے کی حالت نازک ہونے پر ڈی ایچ کیو قصور منتقل کر دیا گیا ہے

  • جواں سالہ لڑکی قتل

    جواں سالہ لڑکی قتل

    قصور
    پتوکی منڈیانوالا روڈ پر 17سالہ بچی کو گھر میں گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا

    تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر میں منڈیانوالا روڈ پر گھر میں موجود 17 سالہ اکیلی بچوں کو گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ورثاء خریدوفروخت کے لیئے
    بازار گئے ہوئے تھے واپس پلٹے تو گھر کو باہر سے تالا لگا
    ہوا تھا

    اہل خانہ گھر داخل ہوئے تو بچی کو مردہ حالت میں دیکھ کر کہرام مچ گیا

    پتوکی: تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی

    پتوکی: ورثاء کو شک ہے کہ بچی کو زیادتی کی کوشش کے دوران قتل کیا گیا

    پتوکی پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آئیں گے

  • سٹالوں پر لگے باجے لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث

    سٹالوں پر لگے باجے لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث

    قصور سٹالوں پر لگے باجے شہریوں کے لئے وبال جان
    تفصیلات کے مطابق شہر میں جگہ جگہ لگے یوم آزادی کے سٹالوں پر لگے باجے شہریوں کے لئے تکلیف کا باعث بن رہے ہیں بچے اور منچلے نوجوانوں یہ باجے سٹالوں سے خرید کر سارا دن بجاتے ہیں جس سے عام شہریوں کے علاوہ بزرگوں اور مریضوں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان باجوں کی وجہ سے اکثر نوبت لڑائی تک پہنچ جاتی ہے
    شہری حلقوں نے ان باجوں پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے

  • مویشی منڈیوں میں مرضی کی قیمتیں

    مویشی منڈیوں میں مرضی کی قیمتیں

    قصور مویشی منڈی میں مویشیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ
    تفصیلات کے مطابق قصور میں مین مویشی منڈی کے علاوہ کھارا بائی پاس اور کمال چشتی موڑ پر بھی مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں جہاں بیوپاری حضرات مویشیوں کے دام اپنی مرضی سے وصول کر رہے ہیں 25000 والے بکرے 40000 میں فروخت کر رہے ہیں عید نزدیک ہونے کی بدولت لوگ جانور خریدنے پر مجبور ہیں جس کا نا جائز فائدہ اٹھایا جا رہا ہے
    لوگوں نے ڈی سی قصور اور اسسٹنٹ کمشنر قصور سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے

  • انچارج BHU سے بدتمیزی

    انچارج BHU سے بدتمیزی

    قصور
    بنیادی مرکز صحت پکھوکی میں لیڈی ڈاکٹر کو چند شر پسند عناصر نے چند خواتین کو بھیج کر گالی گلوچ کروانا وطیرہ بنا لیا

    تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاؤں پکھوکی میں بنیادی مرکز صحت میں گذشتہ روز چند شر پسند عناصر کی خواتین کو بھیج کر انچار ج ہسپتال کے ساتھ بدتمیزی اور گالی گلوچ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز پکھوکی کے رہائشی ملک جج نامی شخص نے اپنی بیوی کو ہسپتال علاج معالجے کے بہانے ہسپتال بھیجا جب دو خواتین ہسپتال پہنچی تو ان کے بتانے کے مطابق دوائی دی گئی مگر اس کے باوجود خاتون فوزیہ نے بلاوجہ ہسپتال میں کھڑے ہوکر عملے سمیت انچارج ہسپتال لیڈی ڈاکٹر کو گالی گلوچ کرنا شروع کردیا ہسپتال انتظامیہ کی 15 کی کال پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر وہاں پر موجود ہنگامہ آرائی کرنے والی خواتین کو منتشر کیا انچارج ہسپتال نے اپنے موقف میں بتایا کہ میڈیسن لینے آئی ہوئی خواتین کو ہم نے ادویات دی اور ٹریٹمنٹ بھی کیا گالی گلوچ دینا کوئی سازش ہے
    انچارج ہسپتال نے محکمہ پولیس و محکمہ صحت کے اعلیٰ افسرن سے گزارش ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف نوٹس لیں تاکہ ہسپتال کے امن کو خراب کرنے والوں کو نکیل ڈالی جا سکے

  • کشمیر کی آزادی یقینی ہے

    کشمیر کی آزادی یقینی ہے

    قصور
    سی او ایجوکیشن قصور کا کشمیریوں کے حق میں ریلی سے خطاب
    تفصیلات کے مطابق سی او ایجوکیشن قصور ناہید واصف نے کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی یقینی ہے ظلم و جبر سے بھارت کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا
    ناہید واصف نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں کشمیر ہماری شہہ رگ ہے اور اسلام کی نسبت سے کشمیری ہمارے بھائی ہیں ہم افواج پاکستان کیساتھ ہیں اور کشمیریوں کی آواز کو دبنے نہیں دینگے کشمیر پر بھارت کا قبضہ ناجائز ہے اور اب کشمیر کی آزادی یقینی ہے

  • ینگ ڈاکٹرز کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

    ینگ ڈاکٹرز کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

    قصور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کیلئے ریلی
    تفصیلات کے مطابق قصور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کیلئے ریلی نکالی جس میں شرکاء نے بھارتی غنڈہ گردی کی بھرپور مذمت کی اور UNO سے مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کو ختم کروایا جائے اور مظلوم کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے
    ایسوسی ایشن نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بھارت سے تمام تر تعلقات ختم کئیے جائیں
    شرکاء نے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی

  • دن دیہاڑے واردات

    دن دیہاڑے واردات

    قصور پھول نگر میں ڈاکو شہری سے نقدی چھین کر فرار
    ہوگئے
    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پھولنگر کے قریب ریاض خان کارپوریشن کے سامنے ہنڈا موٹر سائیکل 125 پر سوار دو ڈاکو شہری سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ھو گئے
    شہریوں کی جانب سے دن دیہاڑے واردات کے بعد خوف ہراس پھیل گیا لوگوں نے ڈی پی او قصور سے اس واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا