Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • محرم کیلئے سیکیورٹی پلان

    محرم کیلئے سیکیورٹی پلان

    قصور
    ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات پر معمولی غفلت بھی برداشت نہیں کی جائے گی ن خیالات کا اظہار وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں ایس ایچ اوز کیساتھ میٹنگ کے دوران کررہے تھے میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن شہباز الٰہی، ڈی ایس پی سٹی رائے احسان الٰہی، ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید، ڈی ایس پی چونیاں نعیم احمد ورک،ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظور چیمہ، انچارج برانچز ودیگر پولیس افسران موجود تھے۔ڈی پی اوقصور نے میٹنگ کے دوران تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے محرم الحرام کے سلسلہ میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور ان کے متعلق بریفنگ دی۔
    ڈی پی اوقصور نے میٹنگ کے دوران کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زبان بندی والے علماء کرام کسی صورت خطاب نہین کریں گے اور نہ ہی ضلع بندی والے افراد ضلع میں داخل ہوں گے انہوں نے کہا سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران تمام پولیس افسران و ملازمین کے پاس ڈیوٹی بک موجود ہوگی جس کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دی جائے گی تمام ایس ایچ اوز دس محرم الحرام تک اپنے علاقہ میں موجود رہیں گے۔محرم الحرام کے دوران زائرین کی حفاظت کیلئے جلوسوں کے اردگرد خار دار تاریں لگوائیں۔حساس مقامات کو چیک کرنے کیساتھ ساتھ سرچ آپریشن کریں تاکہ محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے۔ مختلف مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ میٹنگ کریں کہ وہ کسی قسم کی فرقہ واریت کو ہوا نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی صرف ولنٹیئرز مجلس کے مقام پر اسلحہ رکھ سکتے ہیں لیکن جلوس کیساتھ کسی کو بھی اسلحہ ساتھ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔دریں اثناء ڈی پی اوقصور نے تما م ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سختی سے ہدایت کی کہ تھانوں میں شریف شہریوں کیساتھ بدسلوکی اور کرپشن کی معمولی شکایت بھی برداشت نہیں کی جائے گی عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اور تھانوں میں شہریوں کو عزت دیں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم کے خاتمے کے لیے دن رات ایک کردیں

  • قصور۔پیاز ایک خفیہ ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمار فوائدہیں،حکیم میاں لیاقت احمدعلی

    قصور۔پیاز ایک خفیہ ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمار فوائدہیں،حکیم میاں لیاقت احمدعلی

    قصور۔پیاز ایک خفیہ ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمار فوائدہیں،حکیم میاں لیاقت احمدعلی
    قصور۔(اے پی پی)پیاز ایک خفیہ ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمار فوائدہیں بالخصوص پیازنظام انہضام کی اصلاح کرتاہے‘ہیضہ سے موثر طورپر بچاتاہے‘ دل کی بیماریوں کے لئے پیازاسلئے مفید ہے کیونکہ یہ خون میں چکنے مادے پیداہونے نہیں دیتا۔ان خیالات کا اظہار فاضل طب الجراحت وفزیشن آف ہربل میڈیسن قصورحکیم میاں لیاقت احمدعلی نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلغم سے چھٹکارے اور کھانسی سے نجات کیلئے پیازنہایت مفیدہے‘دانتوں کے درد سے نجات کیلئے حکماء حضرات اکثر پیازاستعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں‘ موسم گرمامیں پیازکا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رکھتاہے اور لو سے بچاؤ کا موثر ذریعہ ہے‘پیازمیں فینول اور فلیوونائیڈزہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ آنت کے کینسرکیلئے نہایت مفیدہے‘ ہیضے کے موسم میں ہیضے سے بچاؤ کیلئے پیازکو سرکہ کیساتھ استعمال کریں۔

  • عرس تقریبات آج ختم ہونگیں

    عرس تقریبات آج ختم ہونگیں

    قصور عرس بابا بلہے شاہ کی تقریبات آج ختم ہو جائینگیں
    تفصیلات کے مطابق قصور میں بابا بلہے شاہ کے عرس کا آج تیسرا دن ہے اور لوکل گورنمنٹ کی طرف سے سرکاری چھٹی بھی ہے جس کے باعث زائرین کا شدید رش ہے سڑکوں پر ٹریفک جام ہے جبکہ موسم سخت گرم ہونے کے باعث چند زائرین کی معمولی طبیعت خراب ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں عرس کی تقریبات آج تیسرے دن میں داخل ہو کر رات تک ختم ہو جائینگی مگر دور سے آئے زائرین چند دن دربار اور اپنے عزیز و اقارب کے ہاں قیام کرتے ہیں

  • چھانگا مانگا کے قریب حادثہ

    چھانگا مانگا کے قریب حادثہ

    پتوکی چھانگا مانگا روڈ پر حادثہ

    تفصیلات کے مطابق پتوکی سے رائیونڈ جانے والا ٹیوٹا ہائی ایس الٹ گیا
    ہائی ایس چھانگا مانگا کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گیاجس کے نتیجے میں سات افراد شدید زخمی ہوئے
    مگر اللہ کے خاص فضل سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
    زخمیوں کو چھانگامانگا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

  • مغوی بازیاب

    مغوی بازیاب

    قصور
    سٹی پتوکی پولیس کے انسپکٹر اسلم بھٹی نے چھاپہ مار کر زنجیروں میں جکڑے اغوا ہونے والے نوجوان محمد ارشاد عرف عمران کو بازیاب کرلیا
    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاﺅں ویرم چک 4 کے رہائشی محمد اسلم کے بھائی محمد ارشاد عرف عمران اپنی شادی کی شاپنگ کے لئے گاﺅں سے شہر آرہا تھا کہ ملزم اصغر علی نے اپنے دیگر ساتھوں کے ہمراہ روک لیا اور محمد ارشاد عرف عمران کو اغوا کرکے ایک گھر میں لے گئے ملزمان نے اغوا ہونے والے نوجوان کو زنجیروں می جکڑ کر ایک کمرے میں بند کر دیا
    اغوا ہونے والے نوجوان کے بھائی محمد اسلم نے تھانہ سٹی پولیس پتوکی کواطلاع دی جس پرسٹی پولیس پتوکی کے انسپکٹر اسلم بھٹی نے چھاپہ مار کر زنجیروں میں جکڑے اغوا ہونے والے نوجوان محمد ارشاد عرف عمران کو بازیاب کر لیا سٹی پولیس پتوکی نے دو ملزمان اصغر علی اور عون علی کو موقع سے گرفتار کر لیا ان کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے سٹی پولیس پتوکی نے مدعی محمد اسلم کی تحریری درخواست پر اصغر علی ، عون علی شہزاد علی سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ھے

  • اسلامی جمیعت طلبہ کی کشمیر ریلی

    اسلامی جمیعت طلبہ کی کشمیر ریلی

    قصور
    اسلامی جمعیت طلبہ کھڈیاں خاص نے کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف کل بروز ہفتہ یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

    تفصیلات کے مطابق ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ لاہور ڈویژن مشاری محمود نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مسلمان ہمارے بہن بھائی ہیں کشمیریوں پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا نریندر مودی نے انسانیت کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہے اگر یہ مظالم نہ رکے تو اسلامی جمعیت طلبہ LOC تک مارچ کرے گی اور کشمیریوں کے حق میں ہر ممکن آواز بلند کرے گی حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ ہے کہ بھارت کی کشیدگی کی وجہ سے تین فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں بھارت کو بھرپور جواب دیا جائے اگر کشمیر آج آزاد نہ کروایا گیا تو کبھی آزاد نہیں کروایا جا سکتا پوری دنیا میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں امت مسلمہ آج پھر اکٹھی ہوگئی ہے اگر مسلمانوں پر ظلم و زیادتی ختم نہ کیا گیا تو طاغوتی قوتیں اپنے انجام کی خود ذمہ دار ہوں گی

  • قصور سرکاری اداروں کی چھٹی

    قصور سرکاری اداروں کی چھٹی

    قصور میں کل تمام سرکاری اداروں کی چھٹی کا اعلان
    تفصیلات کے مطابق عرس بابا بلہے شاہ کی تقریبات کے سلسلے میں کل بروز پیر تمام سرکاری اداروں کو چھٹی ہو گی چھٹی کا اعلان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے اس سے قبل بھی ہر سال عرس کے موقع ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایک روزہ چھٹی کی جاتی ہے

  • عرس بلہے شاہ کی تقریبات جاری

    عرس بلہے شاہ کی تقریبات جاری

    عرس بابا بلہے شاہ کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری
    تفصیلات کے مطابق قصور میں عرس بابا بلہے شاہ کی تقریبات جاری ہیں جس کیلئے قصور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں دربار کے چاروں اطراف کو بیریئر لگا کر پیدل لوگوں کے علاوہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے للیانی اڈہ،نیابازار ،کوٹ اندرون کے راستے اور گرلز ہائی سکول روڈ کو بیریئر لگا کر بند کیا گیا ہے لوگوں کی داخلے کے وقت سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ زائرین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے پورے شہر میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کے اہلکار دن رات کام کر رہے ہیں

  • عرس اوقاف کے زیر اہتمام ہو گا

    دربار بلھے شاہ کی نئی بنائی گئی مذہبی امور کمیٹی معطل کر دی گئی ۔
    تفصیلات کے مطابق دربار بابا بلہے شاہ کی نئی بنائی گئی مذہبی امور کی کمیٹی معطل کر دی گئی ہے اب عرس محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام ہوگا
    مذہبی امور کمیٹی کا چئیرمین سیاسی شخصیت سردار آصف کی سفارش پر بنایا گیا تھا

  • عرس بابا بلھے شاہ

    عرس بابا بلھے شاہ

    برصغیر پاک و ہند کے نامور صوفی بزرگ حضرت بلھے شاہ کے سالانہ 262 ویں سالانہ عرس کی تقریبات آج سے شروع ہونگی
    24 سے 26 اگست تک عرس تقریبات جاری رہیینگی

    آج بروز ہفتہ کو دن 12 بجے سیکرٹری اوقاف ذوالفقار گھمن ،وزیر اوقاف سعیدالحسن، اور ڈپٹی کمشنر اظہر حیات مزار کو غسل دینگے
    عرس حضر ت بابابلھے شاہؒ پر سکیو رٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے ماسٹر پلان جاری کردیاگیا ہے، 1200پولیس افسران واہلکاران تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ڈی پی اوقصور
    مزار کے قرب و جوار کا ٹریفک ڈیورشن پلان تبدیل کردیا گیا

    محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں اور
    تقریبات کے دوران وسیع ترین لنگر کا انتظام ہوگا
    تقریبات کے دوران سماع ، مشاعرہ ، ہیرگائیکی ، مجلس بلھے شاہ سمیت درجنوں محفلیں اور پروگرامزکا انعقاد ہوگا