Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • آبی جارحیت کیساتھ واپڈا کی بھی جارحیت

    آبی جارحیت کیساتھ واپڈا کی بھی جارحیت

    قصور
    انڈیا کی آبی جارحیت
    جاری

    تفصیلات کے مطابق
    دریائے ستلج میں دن بدن طغیانی کے بعد کنگن پور بارڈر کے پاس رہنےوالے لوگ پریشان 4 دن سے بجلی غائب دریائے ستلج میں طغیانی کیا آئی اپنوں نے ہی پریشان کرنا شروع کر دیا کنگن پور واپڈا نے 4 روز سے بجلی بند کر دی جس کی وجہ سے دریا کی طغیانی کی وجہ سے فصلوں کو نقصان تو پہنچا ہی ہے لیکن واپڈا والوں نے 4 روز سے بجلی بند کرکے دریائے ستلج کے اطراف لوگ بجلی کو مذید صدمہ پہنچا رکھا ہے لوگوں کا کہنا ہے گاؤں آیا سنگھ ہمت سنگھ مجاہد آباد قلعی شاہو کلی ایمن رکن پورہ سمیت 15 سے زیادہ دیہات کی بجلی بند ہے اور عوام کا کہنا ہے کہ ہم نے وزیراعظم شکایات سیل اور وزیراعلٰی شکایات سیل کو رپورٹ درج کروائی ہے لیکن ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی

  • اسلامی جمیعت طلبہ کی کشمیر ریلی

    اسلامی جمیعت طلبہ کی کشمیر ریلی

    کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی مسلمانوں پر مظالم اور انسانی نسل کشی کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کھڈیاں کل بروز ہفتہ کشمیری بھائیوں کی ہمایت میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے جس میں طلبہ کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی جس میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ضلع قصور حمزہ علی بھٹی اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور ڈویژن مشاری محمود شرکت کریں گے اور طلبہ اور دیگر سماجی کارکنان سے خطاب کریں گے

  • پتنگ بازی جاری

    قصور میں پتنگ بازی جاری
    تفصیلات کے مطابق قصور میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری ہے حالانکہ پولیس کی طرف سے ہر محلے کی سطح پر اعلانات بھی کروائے گئے ہیں اور اب تک کئی پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی بھی کی جا چکی ہے مگر اس سب کے باوجود بھی پورے قصور شہر خاص طور پر اندرون کوٹ بدر دین ،موریگیٹ میں پتنگ بازی روز کا معمول ہے

  • انڈیا نے بکھرانہ ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیئے

    انڈیا نے دریائے ستلج پر بنائے گئے بھارتی ڈیم بکھرانہ کے سارے گیٹ کھول دیئے گئے ہیں
    تفصیلات کے مطابق قصور گنڈہ سنگھ بارڈر کے نزدیک انڈیا نے بکھرانہ نام کا ڈیم بنا رکھا ہے جس میں وہ ستلج کا پانی جمع کرتا ہے جب پانی ڈیم کے ذخیرہ سے بڑھ جاتا ہے تب انڈیا آبی جارحیت کرتے ہوئے پانی پاکستان کی طرف بہنے والے ستلج دریا میں چھوڑ دیتا ہے جبکہ عام حالات میں سارا سال پانی اسی ڈیم میں جمع کرکے پانی کے حصے کا پانی روکے رکھتا ہے حالیہ بارشوں کی بدولت بھارتی ڈیم بکھرانہ میں پانی کی سطح بہت بلند ہو گئی جس سے بھارت کے کئی دیہات کو خطرہ تھا جس کے پیش نظر اپنے دیہات بچانے کیلئے انڈیا آج رات بکھرانہ ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیئے جس سے انڈیا کے علاقے میں سیلاب کا خطرہ ختم ہو کر پاکستانی علاقوں میں بن گیا ہے

  • دریائے راوی قصور میں سیلاب

    دریائے راوی قصور میں سیلاب

    دریائے راوی میں قصور کے مقام پر طغیانی
    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے شہر ہلہ کے نزدیکی گاؤں میں کھیت دریا کا منظر پیش کرنے لگے دریائے راوی میں پانی کے اضافے کی بدولت کھیتوں میں کھڑی فصلیں زیر آب آنے سے غریب کسان سخت پریشان ہیں دریا کے کنارے آباد دیہات سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے درایا کے قریب حکومت کی طرف سے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ گئی ہیں

  • ستلج قصور میں ریسکیو ٹیمیں متحرک

    ستلج قصور میں ریسکیو ٹیمیں متحرک

    قصور دریائے ستلج پر ریسکیو ٹیمیں متحرک
    تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 قصور اور پاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں دریائے ستلج قصور میں متحرک ہو گئی ہیں کل کی نسبت آج پانی کی سطح مذید بلند ہو گئی ہے اور پانی کا بہاؤ بھی کافی تیز ہے دریا کے کنارے دیہات خالی کروا لئیے گئے ہیں لوگ اپنے مال مویشی لے کر دریا سے دور دیہات میں منتقل ہو گئے ہیں

  • نجی کالج کا مفت تعلیم کا فیصلہ

    نجی کالج کا مفت تعلیم کا فیصلہ

    اسپائر گروپ آف کالجز کا ایک اور شاندار اقدام
    تفصلات کے مطابق پروفیسر اظہر منیر بھٹی (پرنسپل اسپائر کالج پتوکی) پروفیسر فیصل محمود ( پرنسپل اسپائر کالج الہ آباد) کی ڈی پی او قصور سے خصوصی ملاقات کی اورشہداء ا کے بچوں کی تعلیم بلکل فری دینے کا اعلان کیا نیز حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس والوں کے بچوں کو فیس میں سے ٪50 ڈسکاؤنٹ کا بھی اعلان پروفیسر اظہر منیر بھٹی صاحب نے ڈی پی او قصور کو پولیس کے بچوں کی خصوصی نگہداشت کی یقین دہانی کروائی قوم کی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے اسپائر گروپ آف کالجز کا ایک بہت بڑا قدم ہے

  • فلڈ ریلیف کنٹرول روم کا قیام

    فلڈ ریلیف کنٹرول روم کا قیام

    قصور فلڈ فیلیف کنٹرول سینٹر کا قیام
    تفصیلات کے مطابق بھارتی آبی جارحیت کے پیش نظر قصور کے گنڈہ سنگھ بارڈر کے ارد گرد دیہات کو سیلاب سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ڈی سی قصور کی ہدایت پر بلدیہ قصور نے فلڈ ریلیف کنٹرول سنٹر قائم کیا ہے جو کہ چوبیس گھنٹے کام کرے گا بلدیہ چوک میں واقع اس سنٹر کا فون نمبر 0499250225 ہے

  • جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

    جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

    قصور
    کوٹ رادہاکشن کے اندرونی پھاٹک پر سیمنٹ سے لوڈ کنٹینر ریلوے ٹریک پر پھنس گیا
    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن کے اندرونی پھاٹک پر سیمنٹ سے لوڈ کنٹینر عین ریلوے ٹریک کے اوپر خراب ہو گیا ادھر جعفر ایکسپریس کے گزرنے کا وقت بھی تھا لوگوں نے بروقت رائیونڈ ریلوے اسٹیشن اور چھانگا مانگا ریلوے اسٹیشن پر اطلاع دی جس پر ریلوے انتظامیہ نے ٹرین کو چھانگا مانگا کے قریب
    ٹریک پر روک لیا
    لوگوں نے کنٹینر کو دو ٹریکٹروں کی مدد سے دھکیل کر ٹریک سے نکالا اور ٹریک کا راستہ بحال کیا جس پر جعفر ایکسپریس کافی منٹ لیٹ ہو کر منزل کی طرف روانہ ہوئی ریلوے انتظامیہ نے کوٹ رادہاکشن کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا

  • بغیر وارننگ بھارت نے پانی چھوڑ دیا

    بغیر وارننگ بھارت نے پانی چھوڑ دیا

    بھارت نے دریائے ستلج میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خدشہ

    بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں بغیر اطلاع سیلابی پانی چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان میں ستلج کے اطراف آبادیوں کو خطرات لاحق ہوگئے، دریائے ستلج میں 1988ء کے بعد یہ ایک بڑا سیلاب ہوگا جس سے ہزاروں ایکڑ زمین، سیکڑوں دیہات متاثر ہوں گے
    بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑے جانے کے باعث اس میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہوگیا، خود بھارتی علاقے میں دریائے ستلج کے اطراف 61 دیہات خالی کروالیے گئے ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیے جانے کے انتظامات کیے گئے

    بھارت نے روپر ہیڈورکس سے دولاکھ کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے اور ہر ایک گھنٹے بعد پانی چھوڑا جارہا ہے۔ بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا سلسلہ اتوار کی شام سے شروع ہوا جورات گئے تک جاری رہے گا۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دریائے ستلج میں 1988ء کے بعد یہ ایک بڑا سیلاب ہوگا جس سے ہزاروں ایکڑ زمین، سیکڑوں دیہات متاثر ہوں گے۔
    پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے اتوار کی صبح دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ قصور کے مقام پر پانی کا بہاؤ 7741 کیوسک تھا