Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • قصور خطرناک ٹرالیاں

    قصور خطرناک ٹرالیاں

    قصور
    قصور کی سڑکوں پر بغیر نمبر پلیٹ اور انڈیکیٹرز کے ٹریکٹر ٹرالیوں کی بھرمار جس کی بدولت آئے روز حادثات معمول بن گئے ایک تو ان ٹرالیوں کا اپنا شور بہت ہوتا ہے جس سے پیچھے والی سواری کا ہارن ان کے کانوں تک نہیں پہنچتا اور دوسرا ان کے انڈیکیٹرز بھی نہیں ہوتے جس سے ان کی سمت بدلنے کا اندازہ نہیں ہو پاتا اور آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں شہریوں کا ایس پی ٹریفک پولیس قصور سے کاروائی کا مطالبہ تاکہ مذید حادثات سے بچا جا سکے

  • قصور حبیب آباد میں نامعلوم بزرگ مسافر جانبحق

    قصور حبیب آباد میں نامعلوم بزرگ مسافر جانبحق

    قصور حبیب آباد جی ٹی روڈ پر ایک حادثے کے نتیجے میں ایک نامعلوم بزرگ جانبحق ہو گئے ہیں جنکی لاش تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پتوکی میں موجود ہے انکی شناخت مطلوب ہے
    برائے رابطہ
    احمد نواز شاہ محرر پولیس چوکی حبیب آباد
    03018484174

  • گورنمنٹ سکول کی دیوار گر گئی

    گورنمنٹ سکول کی دیوار گر گئی

    قصور ۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوراڑہ نو کی دیوار گر گئی
    تفصیلات کے مطابق قصور کے گاؤں موضع اوراڑہ نو کی دیوار رات آنے والی شدید آندھی سے گر گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دیوار ایک اینٹ کی تھی جو آندھی کے زور کو برداشت نا کر سکی دیوار گرنے سے سکول کی سیکیورٹی کا مسئلہ بن گیا تاہم سکول انتظامیہ نے بتایا کہ کل تک گری ہوئی دیوار دوبارہ تعمیر کر دی جائے گی

  • قصور تیز آندھی سے دیواریں اور درخت گر گئے

    قصور
    گزشتہ رات آنے والی تیز آندھی سے کئی مقامات پر دیواریں اور درخت گر گئے
    نمائندہ باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق کل رات دس بجے آنے والی شدید آندھی سے قصور کے کئی مقامات پر دیواریں اور درخت گر گئے اکثر مقامات پر درخت مین سڑکوں پر گرے جس کے باعث راستے بند ہو گئے جنہیں مقامی لوگوں اور ضلعی انتظامیہ نے سڑکوں سے اٹھا کر سائیڈ پر کیا تاہم معمولی چوٹوں کے علاوہ کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں بعض مقامات پر بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہے

  • داماد نے بہیمانہ طریقے سے ساس قتل کردی

    داماد نے بہیمانہ طریقے سے ساس قتل کردی

    قصور (غنی محمود قصوری) گاوں ،باقرکے، کھڈیا خاص میں رشتہ کے تنازعہ پر داماد نے کلہاڑی کے وار کرکے ساس کو قتل کر دیا خاتون کو ہسپتال لیجایا گیا مگر جانبر نا ہو سکی ملزم فرار پولیس ملزم کی تلاش میں

  • رورل ہیلتھ سینٹر ہلہ پتوکی میں مریض خوار

    رورل ہیلتھ سینٹر ہلہ پتوکی میں مریض خوار

    قصور(غنی محمود قصوری) آر ایچ سی (رورل ہیلتھ سینٹر) ہلہ پتوکی میں مریض خوار دس بجے تک ایم ایس،لیڈی ہیلتھ وزیٹر ڈسپنسر و پرچی کاٹنے والے بھی غیر حاضر سوائے خاکروب اور نائب قاصد کے سارا عملہ دس بجے کے بعد آتا ہے مریض شدید پریشان وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ