Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • قصور میں یوم سیاہ

    قصور میں یوم سیاہ

    قصور میں یوم سیاہ
    تفصلات کے مطابق کل قصور شہر میں 14 اگست کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جگہ جگہ ریلیوں کا انعقاد کیا گیا تھا چونکہ آج 15 اگست ہندوستان کا یوم آزادی ہے جسے کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں اسی لئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آج کا دن بطور یوم سیاہ منایا جائے گا تاکہ دنیا کو انڈیا پر ہونے والے ظلم کی روداد سنائی جا سکے اور پوری کشمیری قوم کو بتایا جا سکے کہ تمہارے غم ہمارے غم ہیں

  • قصور میں خود ساختہ مہنگائی

    قصور میں خود ساختہ مہنگائی

    قصور میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان
    تفصیلات کے مطابق چند دن پہلے ڈبل روٹی بڑا سائز 55 روپیہ اور 4 پیس 12 روپیہ جبکہ بن چھوٹا 10 روپیہ بڑا 15 روپیہ جس کی قیمتیں بیکری مالکان نے بلترتیب 70 روپیہ 15 روپیہ 12 روپیہ اور 18 روپیہ مقرر کی تھیں مگر آج سے بیکری مالکان نے دکانداروں کو آگاہ کر دیا کہ کل سے نئی قیمتیں بالترتیب یہ ہونگیں 75 روپیہ 17 روپیہ 15 روپیہ اور 25 روپیہ
    لوگوں نے بن و ڈبل روٹی کے بیکری مالکان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ 10 روپیہ والا بن صرف چند ہفتوں میں 15 روپیہ کا کرنا سخت نا انصافی ہے لہذہ پرائس کنٹرول مینجمنٹ سروس اور ڈی سی قصور نوٹس لیتے ہوئے پرانی قیمتیں بحال کروائیں

  • قصور کشمیر ریلی اختتام پذیر

    قصور کشمیر ریلی اختتام پذیر

    قصور کشمیر ریلی بلدیہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر
    تفصیلات کے مطابق قصور میں تمام مکتبہ فکر کی مشترکہ یکجہتی کشمیر ریلی ریلوے اسٹیشن سے ہوتی ہوئی بلدیہ چوک قصور میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں کے علاوہ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ریلی کے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ دلان قصور اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور ہم اپنی جانوں کا نذرانہ تک کشمیری قوم کیلئے پیش کرتے ہیں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اب خالی یکجہتی کے بجائے عملی کیا جائے تاکہ کشمیری قوم اپنی زندگی آزادی سے گزار سکیں

  • کشمیر ریلی کا آغاز

    کشمیر ریلی کا آغاز

    قصور میں کشمیر ریلی کا آغاز
    تفصیلات کے مطابق شہر قصور 14 اگست کے موقع پر اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جا رہی ہے جس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے اور وہ اپنے ساتھ پاکستانی پرچم کیساتھ کشمیری پرچم بھی تھامے ہوئے ہی

  • عید کے ساتھ یوم آزادی کی بھی تیاری

    عید کے ساتھ یوم آزادی کی بھی تیاری

    قصور میں عید قربان کے ساتھ جشن پاکستان کی تیاریاں عروج پر
    تفصیلات کے مطابق قصور میں جہاں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی جا رہی ہے وہی یوم جشن آزادی پاکستان کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں لوگوں نے اپنے گھروں اور گلی محلوں کو قومی پرچموں اور رنگ برنگے بجلی کے قمقموں سے سجا رکھا ہے لوگوں کی بڑی تعداد نے گنڈہ سنگھ بارڈر پر جانے کیلئے تیاری بھی کر رکھی ہے کیونکہ انڈیا اور پاکستان کی فورسز کے درمیان پریڈ ہر روز ہوتی ہے

  • قصور کی سب سے بڑی ریلی

    قصور کی سب سے بڑی ریلی

    قصور جشن آزادی ریلی
    پاکستان کی 72 ویں یوم آزادی پر قصور شہر کے محب وطن نوجوانوں کی طرف سے سیاسی, سماجی اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر ایک پر امن ” جشن آزادی ریلی“ کا انتظام کیا گیا ہے. جس میں ڈی۔بی۔اے۔ قصور کے مختلف وکلاء گروپ سرابراہان شامل ہوں گے.. ضلع قصور کی سیاسی اور سماجی تنظیموں کے علاوہ تمام اسٹوڈنٹس تنظیمیں اپنے عہدیداران کے ساتھ تشریف لا رہی ہیں..
    آغاز ریلی14 اگست بروز بدھ 4 بجے دوپہر ریلوے اسٹیشن سے ہوتی ہوئی بلدیہ چوک قصور اختتام پزیر ہوگی

  • مویشی منڈی میں جانور کی مفت ادویات

    قصور کی مویشی منڈی میں جانور کا معائنہ اور مفت ادویات کی فراہمی
    تفصیلات کے مطابق قصور انتظامیہ کی طرف سے ویٹنری
    کیلیے منڈی میں لائے جانے والے جانوروں کا مفت معائنہ کیا جاتا ہے اور مختلف امراض کی صورت میں مویشیوں کو ادویات بھی بلکل مفت دی جا رہی ہیں
    بیوپاری حضرات اور عوام کی جانب سے انتظامیہ کے اس اقدام کی خوب تعریف کی جا رہی ہے

  • قتل کا ملزم 1 گھنٹے میں گرفتار

    قصور
    تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے معصوم لڑکی کے اندھے قتل کو ایک گھنٹے میں ٹریس کر کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا
    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو پرانی منڈی کے رہائشی محمد ریاض نے اطلاع دی کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ عید کی شاپنگ کے سلسلہ میں بازار گیا ہوا تھا کہ میری بیٹی انساء گھر میں اکیلی موجود تھی کہ جب گھر واپس آئے تو میری بیٹی انساء خون میں لت پت تھی جس کو نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلہ سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا ہے، وقوعہ کی اطلاع پاکر ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظور چیمہ، ایس ایچ او سٹی پتوکی محمد اسلم بھاری نفری کیساتھ موقعہ پر پہنچے اور حالات و واقعات کا جائزہ لیا اور ایک گھنٹے کے انتہائی قلیل وقت میں ملزم عبدالحمید عرف جوڑا کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا، ملزم مقتولہ انساء کا قریبی رشتہ دار ہے جس سے مزید تفتیش جاری ھے

  • لیسکو قصور کا بڑا اعلان

    لیسکو قصور کا بڑا اعلان

    لیسکو قصور کا عید پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی یقین دہانی
    تفصیلات کے مطابق ایس ای قصور ناصر ایاز نے ڈسٹرکٹ قصور کے لیسکو ایس ڈی اوز اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان پر لیسکو قصور بجلی تعطل شہریوں کو بجلی فراہم کرے گی جبکہ کسی بھی کمپلین کی صورت میں اس کمپلین کا فوری ازالہ کیا جائیگا ایس ای نے تمام ایس ڈی اوز و دیگر عملہ کو سختی سے احکام جاری کئیے کہ کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نا ہو

  • ون ویلنگ سے نوجوان جانبحق

    ون ویلنگ سے نوجوان جانبحق

    قصور ون ویلنگ اک اور گھر اجاڑ گئی نوجوان ون ویلر جانبحق
    تفصیلات کے مطابق پکی حویلی فیروز پور روڈ پر
    دو نوجوان ون ویلنگ میں مصروف تھے ون ویلنگ کے دوران نوجوان توازن برقرار نا رکھ سکا جس سے موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی اور دونوں نوجوان موٹرسائیکل سے گر گئے
    ایک کی موقع پر وفات ہو گئی جبکہ دوسرے کی حالت نازک ہونے پر ڈی ایچ کیو قصور منتقل کر دیا گیا ہے