Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • منشیات اسمگلر بذریعہ ڈرون منشیات اسمگلنگ کرتے پکڑا گیا

    منشیات اسمگلر بذریعہ ڈرون منشیات اسمگلنگ کرتے پکڑا گیا

    قصور
    تھانہ صدر قصور نے بذریعہ ڈرون منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی،ایک ملزم بمعہ منشیات گرفتار،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق قصور
    کے تھانہ صدر کے اے ایس آئی محمد ندیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بذریعہ ڈرون منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی اور ملزم ایک کس کو بمعہ منشیات گرفتار کر لیا
    تھانہ الہ آباد کی حدود موضع ٹبہ بھاگیوال کا رہائشی شاہد ولد ریاض قوم جٹ اپنے ساتھیوں احمد وغیرہ کے ہمراہ بی آر بی نہر کے قریب منشیات سے ڈرون اسمگلنگ کیلئے موجود تھا کہ تھانہ صدر کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ندیم نے اپنی ٹیم سمیت ریڈ کیا جنہیں دیکھ کر ملزمان بھاگ نکلے تاہم پولیس ٹیم نے شاہد کو پکڑ لیا جس کے قبضہ سے 1000 گرام سے زائد لاکھوں روپیہ مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی
    ملزم کو گرفتار کرکے ہیروئن کے نمونے لیبارٹری کیلئے بجھوا دیئے گئے ہیں اور بھاگ جانے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

  • قصور کا اہم چوک تجاوزات کے باعث شہریوں کے لئے وبال جان،روز حادثات

    قصور کا اہم چوک تجاوزات کے باعث شہریوں کے لئے وبال جان،روز حادثات

    قصور
    سرکلر روڈ،چوک نور مسجد،بلدیہ چوک،شہباز خان روڈ جانے والا چوراستہ شہریوں کیلئے وبال جان،ہر وقت ٹریفک جام رہنا معمول،تجاوزات کے باعث سڑک چھوٹی اور دشوار گزار،ضلعی انتظامیہ سے کاروائی کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے معروف چوک میں ہر وقت کی ٹریفک بندش سے شہری سخت پریشان ہیں
    سرکلر روڈ،چوک نور مسجد،شہباز خان روڈ اور بلدیہ چوک جانے والے راستوں پر مبنی چوراستہ لوگوں کیلئے بہت بڑی اذیت سے کم نہیں ہے
    دن رات یہاں ٹریفک جام رہتی ہے اور اکثر اوقات ایکسیڈنٹ بھی ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ تجاوزات ہیں
    دکانداروں نے تجاوزات سے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے جس کے باعث لوگ الٹ سمت بائیک و گاڑیاں چلاتے ہیں اور اسی کی وجہ سے ایکسیڈنٹ بھی ہوتے رہتے ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر قصور سے تجاوزات کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • آر پی او شیخوپورہ و ڈی پی او قصور کا دورہ احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کا دورہ

    آر پی او شیخوپورہ و ڈی پی او قصور کا دورہ احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کا دورہ

    قصور
    آر پی او شیخوپورہ و ڈی پی او قصور کا دورہ احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور،بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے

    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر (RPO) شیخوپورہ رینج پنجاب پولیس اطہر اسماعیل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) قصور عیسیٰ خان سکھیرا نے احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور قصور کا خصوصی وزٹ کیا
    اس موقع پر چئیرمن احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال محمد سعید و سٹاف ہسپتال ھذہ اور تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا بچوں نے میزبانی کا حق ادا کرتے ہوئے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے
    مہمانوں نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور والدین سے انکے مسائل سنے اور ہسپتال کے سٹاف نے تھیلیسیمیا پر مکمل بریفننگ دی
    اسٹیشن ہاؤس آفیسر (SHO) کنگن پور ذوالفقار علی بھٹی بھی ہمراہ تھے جنہوں نے ہسپتال کے متعلق پولیس ڈیپارٹمنٹ کی شفقت پر بریفننگ دی
    RPO اور DPO
    نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں سے پیار کیا اور جلد دوبارہ دورہ کرنے اور ہسپتال کو مکمل سپورٹ کرنے کا وعدہ کیا
    نیز تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو DPO آفس قصور میں انوائیٹ کیا ہے جن کو پروٹوکول کے ساتھ ایک دن کا آفیسر بنایا جائے گا
    اہلیان علاقہ،ہسپتال سٹاف و تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور ان کے ورثاء نے کہا کہ ہم بھائی سردار جہانگیر شریف ڈوگر کے خصوصی شکر گزار ہیں کہ جن کی خصوصی کاوش سے یہ وزٹ مکمن ہوا
    تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے آنے والوں مہمانوں کو دعاؤں سے نوازا

  • محکمانہ طور پر متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے گئے

    محکمانہ طور پر متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے گئے

    قصور
    متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے گئے

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور محمد عیسیٰ خان نے قصور کے متعدد ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا ہے
    سید ابرار حیدر شاہ کو ایس ایچ او تھانہ صدر پھولنگر ،ذوالفقار علی بھٹی کو ایس ایچ او صدر چونیاں ،اسلم بھٹی کو ایس ایچ او کنگن پور ،غلام صابر چھینہ کو ایس ایچ او صدر قصور ،ڈاکٹر ذوالفقار علی کو ایس ایچ او کوٹ رادھا کشن ،نبیل احمد کو ایس ایچ او راجہ جنگ،زاہد جمیل کو ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن قصور،عامر نور کو ایس ایچ او چھانگا مانگا تعینات کیا گیا ہے
    ڈی پی او کے مطابق محکمانہ نظام کے تحت ایس ایچ اوز کے تبادلے کئے گئے ہیں

  • 7 ڈاکوؤں کا زمیندار کے گھر دھاوا ،نقدی،طلائی زیورات،موبائل و موٹر سائیکل لوٹ کر فرار

    7 ڈاکوؤں کا زمیندار کے گھر دھاوا ،نقدی،طلائی زیورات،موبائل و موٹر سائیکل لوٹ کر فرار

    قصور
    زمیندار کے گھر میں 7 ڈاکوؤں کا دھاوا ،یرغمال بنا کر نقدی،موبائل فونز،طلائی زیورات اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار،علاقے میں خوف و ہراس

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور خاص کر سٹی قصور و گردونواح میں ڈاکو راج قائم ہوگیا ہے
    روزانہ کی بنیاد پر ضلع میں ہونے والی وارداتوں سے شہری خوف میں مبتلا ہو کر خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں
    گزشتہ دن قصور کے سرحدی تھانہ گنڈا سنگھ کی حدود گوہر ہتھاڑ میں 7 مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار کے گھر میں داخل ہوکر خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند کر دیا اور اسلحہ کے زور پر قیمتی طلائی زیورات 4 موبائل فون اور 12 لاکھ روپیہ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے
    ڈاکو فرار ہوتے وقت دو موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب سے نوٹس لے کر ڈاکوؤں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری خود کو محفوظ سمجھ سکیں

  • 8 اکتوبر زلزلہ کی یاد میں ریکسیو 1122 کی آگاہی مہم

    8 اکتوبر زلزلہ کی یاد میں ریکسیو 1122 کی آگاہی مہم

    قصور ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام 08 اکتوبر 2005 زلزلہ متاثرین کی کی یاد میں نیشنل ڈیزاسٹر ڈے منایا گیا.۔ ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر ڈے منایا گیا اس موقع پر ریلی سیمینار اور ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو اہلکار و افسران سمیت سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس دن کو منانے کا مقصد قدرتی آفات سے سے آگاہی سانحات کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے اس موقع پر ڈاکٹر نئیر عالم خان کا کہنا تھا کہ بہتر تیاری کے ذریعے قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے اور ریسکیو 1122 قصور کسی بھی ایمرجینسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے

  • ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے ملزمان کو سزائیں اور جرمانہ

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے ملزمان کو سزائیں اور جرمانہ

    قصور
    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور کی عدالت سے ملزمان کو سزائیں اور جرمانہ

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور محمد عظیم شیخ نے تھانہ کھڈیاں کے نواحی گاؤں موضع شیخ سعد کالو والہ میں پانچ سال قبل زمین کے تنازعہ پر قتل ہونیوالے محمد حیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مقدمہ کے دو مرکزی ملزمان محمد احمد عرف احمدی اور امانت کو مجموعی طور پر عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ محمد اعظم،اسلم کو اعانت جرم میں 4/4 سال سزائے قید با مشقت اور مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ ایک ملزم صدی احمد کو آٹھ سال قید مبلغ ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جبکہ عدالت نے سات ملزمان عاصم،سمیع اللہ،اسلم،حسن احمد دین عرف پلا وغیرہ کو استغاثہ کیطرف سے جرم ثابت کرنے میں ناکامی پر شک کا فائدہ دیکر بری کردیا
    استغاثہ کیمطابق سال 2019 میں تھانہ کھڈیاں کے نواحی گاؤں شیخ سعد کالو والا میں وقوعہ کے روز زمین کے تنازعہ پر بارہ ملزمان محمد احمد عرف احمدی وغیرہ نے آتشیں اسلحہ سے اندھا دُھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا جس پر پانچ مجرمان کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنائی گئیں جبکہ سات کو بری کر دیا گیا

  • قصور میں مچھلی فروشوں کی گراں فروشی پر حکومت بھی خاموش

    قصور میں مچھلی فروشوں کی گراں فروشی پر حکومت بھی خاموش

    قصور
    مچھلی فروشوں کی گراں فروشی عروج پر،لوگوں کو لوٹنے کا بازار سرعام گرم،حکومت خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق تاریخی شہر قصور کہ جہاں لوگ سیر و تفریح کیلئے آتے ہیں ،وہاں مقامی اور باہر سے آنے والے لوگوں کو مچھلی فروشوں نے لوٹنے کا بازار گرم کر رکھا ہے
    مچھلی فروشوں کی گراں فروشی پر حکومت بھی خاموش ہے
    500 روپیہ فی کلو کے حساب کچی مچھلی خرید کر اسے فرائی کرکے 2000 روپیہ فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں جبکہ وہی مچھلی
    چھوٹی دکانوں والے 1000 سے 1200 روپیہ فی کلو تک فروخت کرتے ہیں حالانکہ ساری مچھلی ایک ہی ہے اور فارمز کی ہے دریائی ہرگز نہیں ہوتی دکاندار اسے دریائے ستلج کی مچھلی کا نام دے کر دھوکہ دھی سے فروخت کرکے لوگوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کر رہے ہیں
    چھوٹی دکانوں والے کم منافع لے رہے ہیں جبکہ بڑی بڑی دکانوں والوں کا نام بھی بڑا اور منافع بھی بڑا ہے جو کہ کھلا تضاد ہے
    اس مچھلی کو دریائے ستلج قصور کا کالا رہو کا نام دے کر فروخت کیا جاتا ہے اور لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے جس پر شہریوں نے اے سی و ڈی سی قصور سے اس گراں فروشی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفر آباد کے صدر کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور سردار شریف سوہڈل گروپ کے ن کونسل ممبر غنی محمود قصوری کی برہان وانی شہید المعروف ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفر آباد آزاد کشمیر کے صدر کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور سردار شریف سوہڈل گروپ کے کونسل ممبر غنی محمود قصوری نے برہان مظفر وانی شہید المعروف ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفر آباد آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یونس خان نیازی کے بھائی سردار محمد رفیق خان نیازی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
    اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفر آباد کی انفارمیشن سیکریٹری سیدہ کنزہ بتول،سینئیر نائب صدر صائقہ اعوان ،ایڈوائزر سید برکت حسین شاہ،سیکریٹری فیاض احمد راجہ،ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عابد قریشی بھی موجود تھے جنہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی
    ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفر آباد کے عہدیداران نے ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور اور کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے نمائندوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

  • سرکاری مال خانہ میں خورد برد کرنے پر تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ

    سرکاری مال خانہ میں خورد برد کرنے پر تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ

    قصور
    سرکاری مال خانہ میں خورد برد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج،تینوں ملزمان تاحال گرفتار نا ہو سکے

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے سرکاری مال خانہ سے خورد برد کرنے پر تھانہ سٹی کے محرر رانا زاہد سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج تو ہو گیا مگر تینوں ملزمان کی گرفتاری تاحال نا ہو سکی ہے
    پتوکی مال خانہ سے خورد برد پر تھانہ سٹی کے محرر رانا زاہد سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج ہے
    مقدمہ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او راحیل خاں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے
    مقدمہ میں سابقہ محرر عارف، مال خانہ انچارج
    سفیر احمد اور محرر رانا زاہد شامل ہیں
    تینوں ملزمان میں سے تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے