قصور
ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمدعامر بٹ کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، رورل ہیلتھ سنٹر اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کنگن پور کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمدعامر بٹ کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، رورل ہیلتھ سنٹر اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کنگن پور کا دورہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے وہاں پر صفائی ستھرائی، تعلیمی سرگرمیاں، اساتذہ وعملے کی حاضری ودیگر انتظامات کو چیک کیا، رورل ہیلتھ سنٹر میں طبی سہولیات، عملے کی بائیومیٹرک پرحاضری، طبی آلات کی فعالیت ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر میں نئی ایکسرے مشین کا بھی افتتاح کیا۔ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کنگن پور کے دورہ کے دوران وہاں پر دی جانے والی سہولیات کو بھی تفصیلی چیک کیا
Author: غنی محمود قصوری
-

سکولوں،کالجوں کے دورے،صفائی ستھرائی کا جائزہ
-

جبری نکاح اسلام کی روشنی میں
جبری نکاح اسلام کی روشنی میں
ازقلم غنی محمود قصوری
کچھ دن سے سوشل میڈیا پہ ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک باشرع شحض ایک لڑکی سے زور زبردستی سے نکاح نامے پہ دستخط کروا رہا ہےاس کے ساتھ دیگر گھر والے بھی موقعہ پہ موجود اور شامل نکاح ہیں جس کے باعث کچھ لوگ اسلام پہ تنقید کرتے ہوئے اسے جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں اس معاملے میں اسلام کا نا تو کوئی قصور ہے بلکہ یہ سارا معاملہ ہی اسلام کے خلاف ہے کیونکہ اگر اسلام کی رو سے دیکھا جائے تو سوال اٹھتا ہے کہ آیا ایسا نکاح جائز ہے ؟-
کیا دین میں جبر جائز ہے؟
ہرگز نہیں نا تو دین اسلام میں جبر جائز ہے اور نا ہی جبری نکاح ،جہاں اسلام نے مرد کو پسند نا پسند کا حق دیا ہے وہیں عورت کو بھی نکاح میں پسند نا پسند کا پورا حق دیا ہے ،اسلام کی رو سے لڑکی کی شادی کے لئے ولی کا ہونا لازم شرط ہے،کئی احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ باکرہ عورت کی اجازت خاموشی ہے یعنی عورت اگر ولی کے سامنے مزاحمت نا کرے خاموش رہے تو نکاح جائز ہے-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے
الثَّيِّبُ أحقُّ بنفسِها من وليِّها والبِكرُ تستأمرُ وإذنُها سُكوتُه
(صحيح مسلم 1421)
ترجمہ: ثیبہ اپنے نفس کا اپنے ولی سے زیادہ حقدار ہے اور کنواری لڑکی سے اس کے بارے میں اجازت لی جائے گی اور اس کی خاموشی ہی اس کی اجازت ہےجبکہ ایک اور جگہ ارشاد ہے
لا تُنكَحُ الأيِّمُ حتى تُستأمَرَ، ولا تُنكَحُ البكرُ حتى تُستأذَن. قالوا: يا رسولَ الله، وكيف إذنُها؟ قال: أن تسكُتَ
(صحيح البخاري:5136)
ترجمہ:بیوہ عورت کا نکاح اس وقت تک نہ کیا جائے جب تک اس کی اجازت نہ لی جائے اور کنواری عورت کا نکاح اس وقت تک نہ کیا جائے جب تک اس کی اجازت نہ مل جائے،صحابہ نے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ کنواری عورت ازن کیونکر دے گی،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی صورت یہ ہے کہ وہ خاموش رہ جائے یہ خاموشی اس کا اذن سمجھی جائے گی-عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں
أنَّ رسولَ اللَّهِ صلَّى اللَّهُ عليْهِ وسلَّمَ قالَ ليسَ للوليِّ معَ الثَّيِّبِ أمرٌ واليتيمةُ تستأمرُ وصمتُها إقرارُها
(صحيح أبي داود:2100)
ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ولی کا ثیبہ عورت پر کچھ اختیار نہیں، اور یتیم لڑکی سے پوچھا جائے گا اس کی خاموشی ہی اس کا اقرار ہے، اسلام میں جبر نہیں کسی بھی امور پہ جبری نہیں ماسوائے چند ایک امور کے وہ بھی صرف مسلمان پہ خاص طور پہ جبری نکاح میں بلکل بھی جبر جائز نہیں جہاں ولی کا راضی ہونا لازم ہے وہیں عورت کا راضی ہونا بھی لازم ہے-اس بارے ارشاد باری تعالیٰ ہے
فَلاَ تَعْضُلُوهُنَّ أَن يَنكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ إِذَا تَرَاضَوْاْ بَيْنَهُم بِالْمَعْرُوفِ. (البقرہ : 232)
’تو اے عورتوں کے والیو، انہیں اپنے شوہروں سے نکاح کرنے سے نہ روکو جبکہ آپس میں شریعت کے موافق رضا مند ہوں،
درج بالا آیت قرآن سے ثابت ہونا جہاں ولی کی رضا مندی لازم ہے وہیں عورت کی رضامندی بھی لازم و ملزوم ہے لہذہ عورت پہ زبردستی کرکے نکاح نہیں کروایا کا سکتا ایسا نکاح، نکاح نہیں بلکہ زنا ہو گا اور اس کا سارا وبال اس ولی و گواہان پہ ہو گا اور ایسے کسی واقعے پہ اسلام پہ وار کرنا جائز نہیں کیونکہ اسلام نے ایسے عمل کو گناہ قرار دیا ہے اور دین اسلام وہ واحد دین ہے جس نے مرد کیساتھ عورت کو بھی یکساں حقوق دیئے ہیں وگرنہ دیگر دینوں میں دیکھ لیجئے ساری ساری زندگی عورتیں کنواری گزار دیتی ہیں اور جن کا شوہر مر جائے ان کو دوسری شادی کی اجازت نہیں ہوتی بلکہ پہلے تو ان کو خاوند کے ساتھ زندہ دفن کر دیا جاتا تھا مگر اس سب کو اسلام نے روکا حتی کہ اسلام نے ناپسندی کی صورت میں عورت کو خلع لینے کا اختیار دیا-
-
معصوم بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار،سخت سزا کا مطالبہ
قصور
معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد کے علاقہ میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کے معاملے پہ
تھانہ الہ آباد نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی حسن کو گرفتار کر لیا
جبکہ واقعہ کی اطلاع پا کر ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو خود تھانہ الہ آباد پہنچ گئے اور ڈی پی او قصور نے متاثرہ بچی کے والدین سے ملاقات کی اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی
گزشتہ دن نجمہ بی بی نے تھانہ الہ آباد پولیس کو بتایا کہ اسکی 5 سالہ بچی کو ملزم علی حسن نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جس پہ تھانہ الہ آباد پولیس نے زیر دفعہ 376/367A ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا
اہلیان علاقہ نے شفاف انکوائری کرکے ملزم کو سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے -

35 ہزار ماہوار تنخواہ کی بجائے 18 سے 25 ہزار
قصور
مزدور آج کے دور میں بھی اپنے حق سے محروم،کم سے کم تنخواہ 35 ہزار کی بجائے 18 سے 25 ہزار،مزدور طبقہ سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق سابقہ گورنمنٹ نے چند ماہ قبل کم سے کم تنخواہ 35 ہزار ماہورا کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا تاہم اتنے ماہ گزرنے کے باوجود اس پہ عملدرآمد نہیں ہو رہا
قصور کے ارد گرد مختلف قسم کی فیکٹریاں ابھی تک نئے بھرتی ہونے والے ورکروں اور ہیلپروں کو 18 سے 25 ہزار ماہوار تنخواہ دے رہی ہیں مذید ستم ظریفی یہ کہ مزدوروں کو کئی کئی ماہ تنخواہیں نہیں دی جاتی جس کے باعث مہنگائی کے مارے مزدور فاقوں پہ مجبور ہیں
واضح رہے کہ زیادہ تر انڈسٹری آئی ایس او رجسٹرڈ نہیں اس لئے وہاں انڈسٹری مالکان کی چلتی ہے اور ان فیکٹریوں میں نا تو مزدور کو صحت کی سہولیات میسر ہیں نا ہی بچوں کیلئے تعلیم کی سہولیات
مذید ستم یہ کہ ان فیکٹریوں میں مزدور کو یونین بھی نہیں بنانے دی جاتی جس کے باعث مزدور آج بھی اپنے حق سے محروم ہے
بعض فیکٹریوں میں آٹھ گھنٹے کی بجائے باراں گھنٹے تک کام لیا جاتا ہے اور اوور ٹائم نہیں دیا جاتا اور نا ہی سالانہ بونس
مزدوروں نے موجودہ حکومت سے ایسی انڈسٹری مالکان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

سرکاری سٹریٹ لائٹس نہیں،بجلی مہنگی،عوام نے ذاتی سٹریٹ لائٹس جلانا چھوڑ دیں
قصور
ضلع بھر کے بیشتر شہروں دیہاتوں میں سٹریٹ لائٹس کا نام و نشان تک نہیں،لوگوں نے اپنی مدد آپکے تحت گلیوں بازاروں کو روشن کر رکھا تھا،بجلی مہنگی،لوگوں نے باعث مجبوری سٹریٹ لائٹس جلانا چھوڑ دیں،چوری ڈکیتی میں اضافہتفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے بیشتر شہروں و دیہاتوں میں سٹریٹ لائٹس کا نام و نشان ہی نہیں ہے خاص کر ضلع قصور کا کوئی ہی گاؤں ہو گا جہاں سرکاری سٹریٹ لائٹس لگی ہو وگرنہ گاؤں دیہات مکمل طور پہ سرکاری سٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں
ان گلیوں بازاروں کو رات کی تاریکی میں روشن رکھنے کے لئے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سٹریٹ لائٹس لگا رکھی تھیں اور اپنے گھروں و دکانوں کے میٹروں سے سٹریٹ لائٹس جلاتے تھے تاہم بجلی اب اس قدر مہنگی ہو گئی کہ لوگ بل ادا نہیں کر پا رہے اور اب مجبور ہو کر لوگوں نے سٹریٹ لائٹس بند کر دی ہیں جس سے روشن گلیاں بازار تاریکی میں ڈوب جاتے ہیں اور اسی تاریکی و اندھیرے کے باعث چوریوں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں نمایا اضافہ ہوا ہے
شہریوں نے اپیل کی ہے کہ کم از کم سٹریٹ لائٹس کی سہولت تو سرکاری طور پہ دی جائے -

لاوارث مریض کو ہسپتال سے باہر سڑک پہ پھینک دیا گیا،عوامی غم و غصہ سخت تر
قصور
ٹی ایچ کیو چونیاں میں انسانیت کی تذلیل کا انوکھا واقعہ،لاوارث بے سہارا مریض کو ہسپتال سے باہر سڑک پہ پھینک دیا گیا،ویڈیو وائرل،عملہ مریض کو پھینکتے وقت مسکراتا رہا،عوامی غم و غصہ شدیدتفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں انسانیت کی تذلیل کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہوئی ہے
[/vi
ایک لاوارث زیر علاج شحض کو ورثاء نا آنے پہ ہسپتال عملہ نے ہسپتال سے باہر سڑک پہ پھینک دیا اور پھینکنے والا عملہ مسکرا بھی رہا ہے
ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے سے پورے ملک میں اس واقعہ پہ غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور لوگوں نے ڈپٹی کمشنر قصور،وزیر اعلی پنجاب سے ازخود نوٹس لے کر ذمہ داران ڈاکٹروں و عملے کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور متاثرہ لاوارث شحض کے فوری علاج کا مطالبہ بھی کیا ہے -

یوم دفاع پاکستان ،گنج شہداء پہ حاضری،درجات بلندی کی دعائیں
قصور
6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پہ سرکاری اداروں میں تقاریب،شہداء کو خراج تحسین،دعائے مغفرت و درجات کی بلندی کی دعائیںتفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آج ضلع قصور میں بھی 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
سرکاری دفاتر ،سکولوں کالجوں میں شہداء 65 کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور ان کی درجات کی بلندی کی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں
سرکاری افسران سمیت عام عوام نے بھی گنج شہداء مصطفی آباد للیانی میں شہداء کی قبروں پہ حاضری دی اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی
شہریوں کا کہنا ہے کہ جنگ 1965 کے شہداء و غازیان کا اہلیان پاکستان پہ بہت بڑا احسان ہے کہ جنہوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے اور ان کے عزائم کو خاک میں ملایا اور ان شاءاللہ مستقبل میں بھی کبھی دشمن نے ایسی جرات کی تو ہماری عوام اپنی عوام کیستاھ مل کر دشمن کو سبق سکھائے گی جس کی حالیہ مثال 27 فروری 2019 ہے -

منشیات فروش خاتون گرفتار،منشیات برآمد،مقدمہ درج
قصور
خاتون منشیات فروش گرفتار،منشیات برآمد ،مقدمہ درجتفصیلات کے مطابق ڈی پی قصور طارق عزیز سندھو کی منشیات فروش پر گرفت کسنے کی خصوصی ہدایت
پر عمل کرتے ہوئے قصور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے
ڈی ایس پی سی آئی اے قصور سلیم اللہ لاشاری کی سربراہی میں سب انسپکٹر ساجد محمود نے خاتون منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کر لیا
کوٹ غلام محمد قصور کی ملزمہ بلقیس بی بی عرف بھٹنی عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا کام کر رہی تھی
گرفتار ملزمہ کے قبضہ سے 1600 گرام چرس، 200 گرام ہیروئن اور 40000 روپے نقدی رقم برآمد ہوئی ہے جسے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
ملزمہ شہر قصور میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتی تھی -

ڈی پی او آفس میں اردل روم،اہلکاروں کو سزائیں
قصور
اردل روم میں
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کا سخت ایکشن
اردل روم میں 22 اہلکاروں کو مختلف سزائیں دی گئیں
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے گزشتہ دن اپنے آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا
جس میں ضلع بھر سے پولیس اہلکاروں نے فزیکل اور آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی
ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 2 کانسٹیبلز اور 3 لیڈی کانسٹیبلز کو ایک سال سروس ضبطگی، ایک ٹریفک وارڈن کو جرمانہ جبکہ 9 اہلکاروں کو سنشور کی سزائیں
دی گئیں ناقص کارکردگی پر تین ASI کی ایک سال سروس ضبطگی اور سنشور کی سزائیں دیں گئیں
ناقص تفتیش پر چار سب انسپکٹر کو ایک سال سروس ضبطگی اور ایک سال انکریمنٹ سٹاپ کی سزائیں دی گئی
ڈی پی او نے کہا کہ نااہل، کام چور اور بددیانت اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں -

ملک گیر پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال،لوگوں کا خیر مقدم
قصور
جماعت اسلامی کی کال پہ شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال،تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کا ساتھ دینے کا فیصلہتفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بجلی کے بلوں اور پیٹرول پر ناجائز ٹیکسوں کے خلاف آج بروز ہفتہ بتاریخ 2 ستمبر کو ملک گیر پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال ہے
اس ہڑتال کی قصور میں تاجر برادری نے مکمل حمایت کی ہے اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا عزم کیا ہے
اور گورنمنٹ سے مہنگائی کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
جماعت اسلامی کے زیر سایہ دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر آج
دن 11 بجے مسجد نور چوک قصور شہر
سے پر امن ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب فرمائیں گے
شہر بھر کی تاجر برادری ،وکلا،صحافی، علماء کرام و ہر مکتبہ فکر کے لوگوں سمیت عام شہریوں نے ریلی میں شرکت کا اعلان کیا ہے اور گورنمنٹ سے ہوش کے ناخن لینے کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اشرافیہ کی عیاشیاں ختم کرکے مہنگائی کو کم کیا جائے بصورت دیگر حکمران برے انجام کے لئے تیار رہیں